Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 66

سورة النساء

وَ لَوۡ اَنَّا کَتَبۡنَا عَلَیۡہِمۡ اَنِ اقۡتُلُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ اَوِ اخۡرُجُوۡا مِنۡ دِیَارِکُمۡ مَّا فَعَلُوۡہُ اِلَّا قَلِیۡلٌ مِّنۡہُمۡ ؕ وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ فَعَلُوۡا مَا یُوۡعَظُوۡنَ بِہٖ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ وَ اَشَدَّ تَثۡبِیۡتًا ﴿ۙ۶۶﴾

And if We had decreed upon them, "Kill yourselves" or "Leave your homes," they would not have done it, except for a few of them. But if they had done what they were instructed, it would have been better for them and a firmer position [for them in faith].

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے ہیں کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے ان میں سے بہت ہی کم لوگ بجا لاتے اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی ان کے لئے بہتر اور بہت زیادہ مضبوطی والا ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّا
بےشک ہم
کَتَبۡنَا
لکھ دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَنِ
کہ
اقۡتُلُوۡۤا
قتل کرو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں کو
اَوِ
یا
اخۡرُجُوۡا
نکل جاؤ
مِنۡ دِیَارِکُمۡ
اپنے گھروں سے
مَّا
نہ
فَعَلُوۡہُ
وہ کرتےاسے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
تھوڑے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
بیشک وہ
فَعَلُوۡا
کرتے
مَا
جو
یُوۡعَظُوۡنَ
وہ نصیحت کیے جاتے ہیں
بِہٖ
جس کی
لَکَانَ
البتہ ہوتا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاَشَدَّ
اور زیادہ شدید
تَثۡبِیۡتًا
ثابت قدمی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّا
واقعتا ًہم
کَتَبۡنَا
فرض کر دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَنِ
یہ کہ
اقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنی جانوں کو
اَوِ
یا
اخۡرُجُوۡا
تم نکل جاؤ
مِنۡ دِیَارِکُمۡ
اپنے گھروں سے
مَّا فَعَلُوۡہُ
نہ وہ کرتے اس کو
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
بہت تھوڑے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّہُمۡ
واقعتا ًوہ
فَعَلُوۡا
وہ عمل کرتے
مَا
جس کی
یُوۡعَظُوۡنَ
انہیں نصیحت کی جاتی ہے
بِہٖ
اس پر
لَکَانَ
یقیناً ہوتا وہ
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاَشَدَّ
اورزیادہ
تَثۡبِیۡتًا
ثابت قدم رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And if We had decreed upon them, "Kill yourselves" or "Leave your homes," they would not have done it, except for a few of them. But if they had done what they were instructed, it would have been better for them and a firmer position [for them in faith].

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے ہیں کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے ان میں سے بہت ہی کم لوگ بجا لاتے اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی ان کے لئے بہتر اور بہت زیادہ مضبوطی والا ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم ان پر واجب کردیتے کہ وہ اپنے آپ کو قتل کریں یا اپنے گھروں سے نکل جائیں تو ماسوائے چند آدمیوں کے ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ کرتا۔ اور اگر وہ وہی کچھ کرلیتے جو انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ بات ان کے حق میں بہتر اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب بن جاتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرواقعتاہم ان پرفرض کردیتے کہ اپنے آپ کوقتل کرویا اپنے گھروں سے نکل جاؤتووہ ایسانہ کرتے مگران میں سے بہت تھوڑے لوگ اور اگر واقعتا وہ اس پرعمل کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناًان کے لیے بہت بہتر اور زیادہ ثابت قدم رکھنے والا ہوتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had prescribed for them that they should kill themselves or that they should migrate from their homeland, they would have not done it, except a few of them. And if they had done what they were advised to do it would have been better for them, and more effective in making (them) firm.

اور اگر ہم ان پر حکم کرتے کہ ہلاک کرو اپنی جان یا چھوڑ نکلو اپنے گھر تو ایسا نہ کرتے مگر تھوڑے ان میں سے اگر یہ لوگ کریں وہ جو ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو البتہ ان کے حق میں بہتر ہو اور زیادہ ثابت رکھنے والا ہو دین میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم نے ان پر یہ فرض کردیا ہوتا کہ قتل کرو اپنے آپ کو یا نکلو اپنے گھروں سے تو یہ اس کی تعمیل نہ کرتے سوائے ان میں سے چند ایک کے اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی ان کو نصیحت کی جارہی ہے تو یہی ان کے لیے بہتر ہوتا اور انہیں دین پر ثابت قدم رکھنے والا ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had We enjoined upon them: 'Slay yourselves', or 'Leave your habitations', very few of them would have done it; yet if they had done as they were admonished, it would have been better for them and would have strengthened them;

اگر ہم نے انہیں حکم دیا ہوتا کہ اپنے آپ کو ہلاک کر دو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے کم ہی آدمی اس پر عمل کرتے ۔ 96 حالانکہ جو نصیحت انہیں کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتری اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا 97

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم ان کے لیے یہ فرض قرار دے دیتے کہ تم اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے سے لوگوں کے سوا کوئی اس پر عمل نہ کرتا ۔ اور جس بات کی انہیں نصیحت کی جارہی ہے اگر یہ لوگ اس پر عمل کرلیتے تو ان کے حق میں کہیں بہتر ہوتا ، اور ان میں خوب ثابت قدمی پیدا کردیتا ۔ ( ٤٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم ان کو یعنی ان منافقوں کو حکم دیتے کہ اپنے آپ کو مارڈالو جیسے اسرائیل کو بچھڑے پو جنے کی سزا میں دیا تھا یا اپنے دیس سے نکل جاؤ تو ان لوگوں میں چندد لوگوں کو سواکائی اس پر عمل نہ کرتا اور اگر یہ لوگ یعنی منافق جو ان کو نصحیت کی جاتی ہے کہ دل وجان سے اللہ کا حکم مانو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اس پر چلتے توی ان کے حق میں بہتر ہوتا اور دین پر خوب جمے رہتے کیونکہ مسلمان اپنے دین پر ثابت قدم رہتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم ان کو حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر جو انہیں کی جاتی ہے عمل کرتے تو ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور (ایمان کو) زیادہ پختہ کرنے والا ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم ان منافقوں پر یہ بات فرض کردیتے کہ تم اپنی جانوں کو قتل کر دو یا اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل جاؤ تو سوائے کچھ لوگوں کے ان میں سے کوئی بھی اس حکم کو نہ مانتا اور اگر یہ لوگ اس پر عمل کرتے جو ان کو نصیحت کی جارہی ہے تو یہ بات ان کے حق میں بہتر ہوتی اور ان کے ایمان کو پختہ کردیتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We prescribed unto them: slay yourselves or go forth from your dwellings, they had not done it, save a few of them. And did they do that which they are exhorted to do, it would be for them better and more strengthening.

اور اگر ہم نے ان پر فرض کردیا ہوتا کہ اپنے آپ کو مارڈالو یا یہ کہ اپنے وطن سے نکل جاؤ تو اس کو ان میں سے نہ کرتے کوئی مگر بجز تھوڑے سے لوگوں کے ۔ اور اگر یہ (لوگ) وہ کر ڈالتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو ان کے حق میں یہ بہتر بھی ہوتا اور انہیں ثابت قدم رکھنے والا بھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کرتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں کو چھوڑ دو تو ان میں سے بس تھوڑے ہی اس کی تعمیل کرتے اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی ہدایت کی جاتی تو ان کیلئے یہ بات بہتر اور ایمان پر قدم جمانے والی ہوتی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم ان پر فرض کردیتے کہ اپنی ( ہی ) جانوں کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو انمیں سے بہت تھوڑے سے لوگ اس پر عمل کرتے اور اگر یہ لوگ جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے اس پر عمل کرلیتے تو ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور ( انہیں دین میں ) ثابت قدم رکھنے والا بھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ہم نے ان کو حکم دیا ہو تاکہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے کم ہی آدمی اس پر عمل کرتے، حالانکہ جو نصیحت انہیں کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتری اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر (کہیں بنی اسرائیل کی طرح) ہم ان پر بھی لکھ دیتے کہ قتل کرو تم لوگ اپنی جانوں کو (تب معافی ملے گی) یا نکل جاؤ اپنے گھروں سے، تو اس کو پورا نہ کرسکتے مگر ان میں کے تھوڑے سے لوگ، حالانکہ اگر وہ عمل کرتے اس نصیحت پر جو ان کو کی جاتی ہے، تو یہ بہتر ہوتا خود انہی کے حق میں، اور (یہ ان کے لئے) زیادہ ثابت قدمی کا باعث بنتا،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرہم ان پر واجب کردیتے کہ وہ اپنے آپ کو قتل کریں یا اپنے گھروں سے نکل جائیں توماسوائے چند آدمیوں کے ا ن میں سے کوئی بھی ایسانہ کرتااوراگروہ وہی کچھ کرلیتےجو انہیں نصیحت کی جاتی ہے تویہ بات ا ن کے حق میں بہتر اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب بن جاتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم ان پر فرض کرتے کہ اپنے آپ کو قتل کردو یا اپنے گھر بار چھوڑ کر نکل جاؤ ( ف۱۷۹ ) تو ان میں تھوڑے ہی ایسا کرتے ، اور اگر وہ کرتے جس بات کی انہیں نصیحت دی جاتی ہے ( ف۱۸۰ ) تو اس میں ان کا بھلا تھا اور ایمان پر خوب جمنا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ان پر فرض کر دیتے کہ تم اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے بہت تھوڑے لوگ اس پر عمل کرتے ، اورانہیں جو نصیحت کی جاتی ہے اگر وہ اس پر عمل پیرا ہو جاتے تویہ ان کے حق میں بہتر ہوتا اور ( ایمان پر ) بہت زیادہ ثابت قدم رکھنے والا ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو ۔ یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ ۔ تو اس پر معدودے چند لوگوں کے سوا اور کوئی عمل نہ کرتا اور اگر یہ اس نصیحت پر عمل کرتے ، جو ان کو کی جاتی ہے ، تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا ۔ اور ثابت قدمی کا زیادہ موجب ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We had ordered them to sacrifice their lives or to leave their homes, very few of them would have done it: But if they had done what they were (actually) told, it would have been best for them, and would have gone farthest to strengthen their (faith);

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We commanded them to kill themselves or abandon their homes, only a few of them would have done it. If they had done what they had been advised to do, it would have strengthened their faith,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if We had ordered them (saying), "Kill yourselves (i.e. the innnocent ones kill the guilty ones) or leave your homes," very few of them would have done it; but if they had done what they were told, it would have been better for them, and would have strengthened their conviction;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We had prescribed for them: Lay down your lives or go forth from your homes, they would not have done it except a few of them; and if they had done what they were admonished, it would have certainly been better for them and best in strengthening (them);

Translated by

William Pickthall

And if We had decreed for them: Lay down your lives or go forth from your dwellings, but few of them would have done it; though if they did what they are exhorted to do it would be better for them, and more strengthening;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम उनको हुक्म देते कि अपने आपको हलाक करो या अपने घरों से निकलो, तो उनमें से थोड़े ही इस पर अमल करते, और अगर ये लोग वह करते जिसकी उन्हें नसीहत की जाती है तो उनके लिए यह बात बेहतर और ईमान पर ज़्यादा साबित रखने वाली होती।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم اگر لوگوں پر یہ بات فرض کردیتے کہ تم خودکشی کیا کرو یا اپنے وطن سے بےوطن ہوجایا کرو تو بجز معدودے چند لوگوں کے اس حکم کو کوئی بھی نہ بجالاتا (5) اور اگر یہ لوگ جو کچھ ان کو نصیحت کی جاتی ہے اس پر عمل کیا کرتے تو ان کے لیے بہتر ہوتا اور ایمان کو زیادہ پختہ کرنے والا ہوتا۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کردیتے کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے بہت ہی کم لوگ اسے بجالاتے اور اگر وہی کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً ان کے لیے یہ بہتر اور بہت زیادہ ثابت رکھنے والا ہوتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے انہیں حکم دیا ہوتا کہ اپنے آپ کو ہلاک کر دو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے کم ہی آدمی اس پر عمل کرتے ‘ حالانکہ جو نصیحت انہیں کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ ان کے لئے زیادہ بہتری اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم ان پر یہ فرض کردیتے کہ اپنی جانوں کو قتل کرو یا یہ کہ اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو اس پر عمل نہ کرتے مگر تھوڑے سے لوگ، اور اگر وہ لوگ ان کاموں کو کرتے جن کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا اور یہ ان کے ایمان کو زیادہ پختہ کرنے والا عمل ہوتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم ان پر حکم کرتے کہ ہلاک کرو اپنی جان یا چھوڑ نکلو اپنے گھر تو ایسا نہ کرتے مگر تھوڑے ان میں سے اور اگر یہ لوگ کریں وہ جو ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو البتہ ان کے حق میں بہتر ہو اور زیادہ ثابت رکھنے والا ہو دین میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم ان منافقوں پر یہ بات فرض کردیتے کہ تم اپنی جانوں کو ہلاک کردیا اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل جائو تو سوائے چند آدمیوں کے ان میں سے کوئی بھی اس حکم کی تعمیل نہ کرتا اور اگر یہ لوگ جس بات کی ان کو نصیحت کی جاتی ہے اس پر عمل کیا کرتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور ایمان کو پختہ کرنے کا موجب ہوتا