Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 81

سورة النساء

وَ یَقُوۡلُوۡنَ طَاعَۃٌ ۫ فَاِذَا بَرَزُوۡا مِنۡ عِنۡدِکَ بَیَّتَ طَآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ غَیۡرَ الَّذِیۡ تَقُوۡلُ ؕ وَ اللّٰہُ یَکۡتُبُ مَا یُبَیِّتُوۡنَ ۚ فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ وَ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۸۱﴾

And they say, "[We pledge] obedience." But when they leave you, a group of them spend the night determining to do other than what you say. But Allah records what they plan by night. So leave them alone and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
طَاعَۃٌ
اطاعت (کریں گے)
فَاِذَا
پھر جب
بَرَزُوۡا
وہ نکلتے ہیں
مِنۡ عِنۡدِکَ
آپ کے پاس سے
بَیَّتَ
رات کو مشورے کرتا ہے
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
غَیۡرَ
علاوہ
الَّذِیۡ
اس کےجو
تَقُوۡلُ
آپ کہتے ہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَکۡتُبُ
لکھ رہا ہے
مَا
جو
یُبَیِّتُوۡنَ
وہ رات کو مشورے کرتے ہیں
فَاَعۡرِضۡ
پس اعراض کیجیے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَتَوَکَّلۡ
اور بھروسہ کیجیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
وَکِیۡلًا
کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
طَاعَۃٌ
اطاعت ہو گی
فَاِذَا
پھر جب
بَرَزُوۡا
وہ نکلتے ہیں
مِنۡ عِنۡدِکَ
آپ کے پاس سے
بَیَّتَ
رات کو مشورے کرتا ہے
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
غَیۡرَ الَّذِیۡ
خلاف اس کے جو
تَقُوۡلُ
آپ کہتے ہو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَکۡتُبُ
لکھ رہا ہے
مَا
جو
یُبَیِّتُوۡنَ
وہ رات کو مشورےکرتے ہیں
فَاَعۡرِضۡ
چنانچہ آپ منہ موڑ لیں
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَتَوَکَّلۡ
اور آپ توکل کریں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
وَکِیۡلًا
وکیل
Translated by

Juna Garhi

And they say, "[We pledge] obedience." But when they leave you, a group of them spend the night determining to do other than what you say. But Allah records what they plan by night. So leave them alone and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ( آپ سے تو) کہتے ہیں کہ ہم اطاعت کریں گے لیکن جب آپ کے ہاں سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ رات کو جمع ہو کر آپ کی باتوں کے برعکس مشورے کرتے ہیں۔ اور جو وہ مشورے کرتے ہیں اللہ انہیں لکھتا جاتا ہے۔ لہذا ان کی پروا نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ رکھئے اور اللہ پر بھروسہ کرنا ہی کافی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہتے ہیں اطاعت ہوگی،پھرجب وہ آپ کے پاس سے نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ رات کو آپ کی بات کے خلاف مشورہ کرتا ہے اوراﷲ تعالیٰ لکھ رہاہے جووہ رات کو مشورے کرتے ہیں چنانچہ آپ ان سے منہ موڑلیں اوراﷲ تعالیٰ پرتوکل کریں اوراﷲ تعالیٰ ہی وکیل کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Obedience (we observe).|" But when they go away from you, a group of them conspires at night contrary to what they say. And Allah records what they conspire. So ignore them and put your trust in Allah. And Allah is enough to trust in.

اور کہتے ہیں قبول ہے پھر جب باہر گئے تیرے پاس سے تو مشورہ کرتے ہیں بعضے بعضے ان میں سے رات کو اس کے خلاف جو تجھ سے کہہ چکے تھے اور اللہ لکھتا ہے جو وہ مشورہ کرتے ہیں، سو تو تغافل کر ان سے اور بھروسہ کر اللہ پر اور اللہ کافی ہے کارساز،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہتے ہیں کہ سرتسلیم خم ہے پھر جب آپ کے پاس سے ہٹتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ آپس میں ایسے مشورے کرتا ہے جو ان کے اپنے قول کے خلاف ہے اور اللہ لکھ رہا ہے جو بھی وہ مشورے کرتے ہیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ ان سے چشم پوشی کیجیے اور آپ اللہ پر توکل کیجیے اور اللہ کافی ہے بھروسے کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say (in your presence): 'We obey', but when they leave your presence a party of them meets by night to plan against what you have said. Allah takes note of all their plots. So, let them alone, and put your trust in Allah. Allah is sufficient as a guardian.

وہ منہ پر کہتے ہیں کہ ہم مطیع فرمان ہیں ۔ مگر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ راتوں کو جمع ہو کر تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے ۔ اللہ ان کی یہ ساری سرگوشیاں لکھ رہا ہے ۔ تم ان کی پروا نہ کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، وہی بھروسہ کے لیے کافی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( منافق لوگ سامنے تو ) اطاعت کا نام لیتے ہیں ، مگر یہ تمہارے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ رات کے وقت تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے ، اور یہ رات کے وقت جو مشورے کرتے ہیں ، اللہ وہ سب لکھ رہا ہے ۔ لہذا تم ان کی پروا مت کرو ، اور اللہ پر بھروسہ رکھو ۔ اور اللہ تمہاری حمایت کے لیے بالکل کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور منافق کہتے ہیں جب تو کوئی حکم دیتا ہے ہمارا کام ماننا ہے مان لیا جب تیرے پس سے اٹھ کر باہر جاتے ہیں تو ان کا ایک گروہ جو تو نے یا انہوں کہا تھا راتوں کو بیٹھ کر اس کے خلاف تجویز کرتا ہے اور وہ جو راتوں کو صلاحیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سب لکھتا جاتا ہے 1 2 تو ان سے درگرز کر اور پر بھوساکر اور اللہ بس ہے کام بنانے والاف 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (زبانی) کہتے ہیں ہم نے فرمانبرداری (اختیار) کی پھر جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ شب کو مشورہ کرتے ہیں جو آپ سے کہہ چکے تھے اس کے برخلاف۔ اور جو مشورہ یہ کرتے ہیں اللہ لکھ لیتے ہیں سو آپ ان کی پرواہ نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کیجے اور اللہ کارساز کافی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زبان سے تو وہ اطاعت کا دم بھرتے ہیں۔ لیکن (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جب وہ آپ کے پاس سے اٹھ کر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت رات کو جمع ہوکر آپ کی باتوں کے برخلاف مشورے کرتی ہے۔ اللہ ان کی تمام آپس کی گفتگو کو لکھ رہا ہے۔ آپ انہیں نظر انداز کر دیجئے اور اللہ ہی پر بھروسہ کیجئے۔ آپ کا کام بنانے کے لئے اللہ کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ (آپ کی) فرمانبرداری (دل سے منظور ہے) لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض لوگ رات کو تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں اور جو مشورے یہ کرتے ہیں خدا ان کو لکھ لیتا ہے تو ان کا کچھ خیال نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو اور خدا ہی کافی کارساز ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: Obedience. Then when they so forth from before thee, a part of them plan together by night other than they had said: and Allah writeth down that which they plan by night. Wherefore turn thou from them and trust in Allah and sufficeth Allah as a Trustee.

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ طاعت (قبول ہے) ۔ لیکن آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت شب کے وقت اس کے برخلاف مشورہ کرتی ہے جو کچھ کہ وہ کہہ چکے تھے اور اللہ ان کے رات والے مشوروں کو لکھتا جاتا ہے تو آپ ان کی طرف سے بےالتفات رہیے اور اللہ پر بھروسہ رکھیے اور اللہ ہی کافی کارساز ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ سر تسلیم خم ہے ۔ پھر جب تمہارے پاس سے ہٹتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ بالکل اپنے قول کے برخلاف مشورت کرتا ہے اور اللہ لکھ رہا ہے جو سرگوشیاں وہ کر رہے ہیں تو ان سے اعراض کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ بھروسہ کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ( ہمارا کام ) اطاعت ( کرنا ) ہے پھر جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو انمیں سے ایک جماعت رات کو اس کے خلاف مشورے کرتے ہے جو وہ کہہ چکی تھی اور اﷲ تعالیٰ ان کے راتوں کے مشوروں کو لکھ رہے ہیں جو آپ ان سے اعراض فرمائیے اور اﷲ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کیجئے اور اﷲ تعالیٰ کارساز کافی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ ( آپ سے تو) کہتے ہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں۔ مگر جب آپ کے پاس سے نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ راتوں کو جمع ہو کر آپ کی باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے۔ اللہ ان کی یہ ساری سرگوشیاں لکھ رہا ہے آپ ان کی پرواہ نہ کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں، وہی بھروسے کے لیے کافی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں (یہ منافق لوگ جب یہ آپ کے پاس ہوتے ہیں) کہ ہم نے حکم مانا مگر جب یہ آپ کے پاس سے نکلتے ہیں تو انہی میں سے ایک گروہ اپنے کہے کے خلاف منصوبے گانٹھنے لگ جاتا ہے، (حق اور اہل حق کیخلاف) اور اللہ لکھ رہا ہے ان کے وہ سب منصوبے جو یہ لوگ اس طرح گانٹھتے (بناتے) ہیں، پس آپ ان سے درگرز ہی کیا کریں، اور اللہ پر بھروسہ کریں اور کافی ہے اللہ کارسازی کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( آپ سے ) کہتے ہیں کہ اطاعت کریں گے لیکن جب آپ کے ہاں سے جاتے ہیں توان میں سے کچھ لوگ رات کو جمع ہوکرآپ کی باتوں کے برعکس مشورے کرتے ہیں اوراللہ ان کے باہمی مشورے لکھتاجاتا ہے لہٰذا ان کی پر واہ نہ کیجئے اوراللہ پر بھروسہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کرناہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے ہیں ہم نے حکم مانا ( ف۲۱۰ ) پھر جب تمہارے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو ان میں ایک گروہ جو کہہ گیا تھا اس کے خلاف رات کو منصوبے گانٹھتا ہے اور اللہ لکھ رکھتا ہے ان کے رات کے منصوبے ( ف۲۱۱ ) تو اے محبوب تم ان سے چشم پوشی کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ کافی ہے کام بنانے کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ان منافقوں کا یہ حال ہے کہ آپ کے سامنے ) کہتے ہیں کہ ( ہم نے آپ کا حکم ) مان لیا ، پھر وہ آپ کے پاس سے ( اٹھ کر ) باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ آپ کی کہی ہوئی بات کے برعکس رات کو رائے زنی ( اور سازشی مشورے ) کرتا ہے ، اور اللہ ( وہ سب کچھ ) لکھ رہا ہے جو وہ رات بھر منصوبے بناتے ہیں ۔ پس ( اے محبوب! ) آپ ان سے رُخِ انور پھیر لیجئے اوراللہ پر بھروسہ رکھئیے ، اور اللہ کافی کارساز ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ زبان سے اطاعت و فرمانبرداری کی لفظ کہتے ہیں اور جب آپ کے پاس سے باہر نکلتے ہیں ۔ تو ان میں سے ایک گروہ آپ کے فرمان ( یا اپنے قول و قرار کے ) برعکس رات بھر تدبیریں کرتا ہے جو کچھ وہ رات کے وقت کرتے ہیں ۔ اللہ وہ سب کچھ ( ان کے صحیفۂ اعمال میں ) لکھ رہا ہے ۔ آپ ان کی طرف توجہ نہ کریں ۔ اور اللہ پر توکل و بھروسہ کریں ، کارسازی کے لیے اللہ کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They have "Obedience" on their lips; but when they leave thee, a section of them Meditate all night on things very different from what thou tellest them. But Allah records their nightly (plots): So keep clear of them, and put thy trust in Allah, and enough is Allah as a disposer of affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

They proclaim obedience to you but as soon as they leave at night, a group of them make secret plans to do the contrary of what you have told them to do. God keeps the record of their nocturnal plans. Therefore, leave them alone and put your trust in God; He is Sufficient for you as your Guardian.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They say: "We are obedient," but when they leave you, a section of them spends all night in planning other than what you say. But Allah records their nightly (plots). So turn aside from them (do not punish them), and put your trust in Allah. And Allah is Ever All-Sufficient as a Disposer of affairs.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Obedience. But when they go out from your presence, a party of them decide by night upon doing otherwise than what you say; and Allah writes down what they decide by night, therefore turn aside from them and trust in Allah, and Allah is sufficient as a protector.

Translated by

William Pickthall

And they say: (It is) obedience; but when they have gone forth from thee a party of them spend the night in planning other than what thou sayest. Allah recordeth what they plan by night. So oppose them and put thy trust in Allah. Allah is sufficient as Trustee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये लोग कहते हैं कि हमको क़बूल है, फिर जब आपके पास से निकलते हैं तो उन में से एक गिरोह उसके ख़िलाफ़ मशवरा करता है जो वह कह चुका था, और अल्लाह उनकी सरगोशियों को लिख रहा है, पस आप उनसे दूर रहें और अल्लाह पर भरोसा रखें, और अल्लाह भरोसे के लिए काफ़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں (کہ ہمارا کام) اطاعت کرنا ہے پھر جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو شب کے وقت مشورہ کرتی ہے ان میں کی ایک جماعت بر خلاف اس کے جو کچھ کہ زبان سے کہہ چکے تھے اور اللہ تعالیٰ لکھتے جاتے ہیں جو کچھ وہ راتوں کو مشورے کیا کرتے ہیں سو آپ ان کی طرف التفات نہ کیجئیے اور اللہ تعالیٰ کے حوالے کیجئیے اور اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہیں۔ (5) (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(منہ پر) یہ کہتے تو ہیں کہ اطاعت اختیار کرلی۔ جب تمہارے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت، تمہاری کہی ہوئی بات کے خلاف رات کے وقت جمع ہو کر مشورے کرتی ہے۔ ان کی راتوں کی سرگوشیاں اللہ لکھ رہا ہے۔ آپ ان سے اعراض فرمائیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کافی ہے کارساز

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ منہ پر کہتے ہیں ہم مطیع فرمان ہیں مگر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ راتوں کو جمع ہو کر تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے ‘ اللہ انکی یہ ساری سرگوشیاں لکھ رہا ہے ‘ تم انکی پروا نہ کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو ‘ وہی بھروسہ کے لئے کافی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا کام بات ماننا ہے پھر جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ اس بات کے خلاف کہتے ہیں جو وہ کہہ چکے تھے۔ اور اللہ لکھتا ہے جو کچھ وہ راتوں کو مشورے کرتے ہیں سو آپ ان کی طرف سے اعراض کریں اور اللہ پر بھروسہ کریں اور اللہ کافی ہے کار ساز۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کہ قبول ہے پھر جب باہر گئے تیرے پاس سے تو مشورہ کرتے ہیں بعضے بعضے ان میں سے رات کو اس کے خلاف جو تجھ سے کہہ چکے تھے اور اللہ لکھتا ہے جو وہ مشورہ کرتے ہیں سو تو تغافل کر ان سے اور بھروسہ کر اللہ پر اور اللہ کافی ہے کارساز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ منافق بظاہر تو یوں کہتے ہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں مگر جب یہ آپ کے پاس سے نکلتے ہیں تو انہی میں سے کھچ لوگ رات کو ان باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں جو باتیں یہ آپ سے کہہ چکے تھے اور جو مشورے یہ راتوں کو کیا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو لکھتا رہتا ہے اب آپ ان ک ونظر انداز کیجیے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھئے اور اللہ ہی کا کار ساز ہونا کافی ہے۔