Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 90

سورة النساء

اِلَّا الَّذِیۡنَ یَصِلُوۡنَ اِلٰی قَوۡمٍۭ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ مِّیۡثَاقٌ اَوۡ جَآءُوۡکُمۡ حَصِرَتۡ صُدُوۡرُہُمۡ اَنۡ یُّقَاتِلُوۡکُمۡ اَوۡ یُقَاتِلُوۡا قَوۡمَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَسَلَّطَہُمۡ عَلَیۡکُمۡ فَلَقٰتَلُوۡکُمۡ ۚ فَاِنِ اعۡتَزَلُوۡکُمۡ فَلَمۡ یُقَاتِلُوۡکُمۡ وَ اَلۡقَوۡا اِلَیۡکُمُ السَّلَمَ ۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰہُ لَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ سَبِیۡلًا ﴿۹۰﴾

Except for those who take refuge with a people between yourselves and whom is a treaty or those who come to you, their hearts strained at [the prospect of] fighting you or fighting their own people. And if Allah had willed, He could have given them power over you, and they would have fought you. So if they remove themselves from you and do not fight you and offer you peace, then Allah has not made for you a cause [for fighting] against them.

سِوائے ان کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہوں جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے یا جو تمہارے پاس اس حالت میں آئیں کہ تم سے جنگ کرنے سے بھی تنگ دل ہیں اور اپنی قوم سے بھی جنگ کرنے میں تنگ دل ہیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو انہیں تم پر مُسلّط کر دیتا اور وہ تم سے یقیناً جنگ کرتے ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور تم سے لڑائی نہ کریں اور تمہاری جانب صلح کا پیغام ڈالیں ، تو اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے ان پر کوئی راہ لڑائی کی نہیں کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
یَصِلُوۡنَ
جا ملتے ہین
اِلٰی قَوۡمٍۭ
ایک قوم سے
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَہُمۡ
اور درمیان ان کے
مِّیۡثَاقٌ
پختہ عہد ہے
اَوۡ
یا
جَآءُوۡکُمۡ
وہ آتے ہیں تمہارے پاس
حَصِرَتۡ
کہ تنگ ہوگئے
صُدُوۡرُہُمۡ
سینے ان کے
اَنۡ
کہ
یُّقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ جنگ کریں تم سے
اَوۡ
یا
یُقَاتِلُوۡا
وہ جنگ کریں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم سے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَسَلَّطَہُمۡ
البتہ مسلط کردیتا انہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَلَقٰتَلُوۡکُمۡ
پس ضرور وہ جنگ کرتےتم سے
فَاِنِ
پھر اگر
اعۡتَزَلُوۡکُمۡ
وہ الگ رہیں تم سے
فَلَمۡ
پھر نہ
یُقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ جنگ کریں تم سے
وَاَلۡقَوۡا
اور وہ ڈالیں
اِلَیۡکُمُ
طرف تمہاری
السَّلَمَ
صلح کو
فَمَا
تو نہیں
جَعَلَ
بنایا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
یَصِلُوۡنَ
وہ ملتے ہیں
اِلٰی قَوۡمٍۭ
ایسے لوگوں کی طرف
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَہُمۡ
اور درمیان ان کے
مِّیۡثَاقٌ
معاہدہ ہے
اَوۡ
یا
جَآءُوۡکُمۡ
وہ آئیں تمہارے پاس
حَصِرَتۡ
تنگ ہو گئے
صُدُوۡرُہُمۡ
سینے ان کے
اَنۡ
یہ کہ
یُّقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ لڑیں تم سے
اَوۡ
یا
یُقَاتِلُوۡا
وہ لڑیں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم سے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَسَلَّطَہُمۡ
ضرور وہ مسلط کر دیتا انہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَلَقٰتَلُوۡکُمۡ
پھر وہ ضرور لڑتے تم سے
فَاِنِ
سو اگر
اعۡتَزَلُوۡکُمۡ
وہ کنارہ کشی اختیار کر لیں تم سے
فَلَمۡ
پھر نہ
یُقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ جنگ کریں تم سے
وَاَلۡقَوۡا
اور وہ پیغام بھیجیں
اِلَیۡکُمُ
تمہاری طرف
السَّلَمَ
صلح کا
فَمَا
تو نہیں
جَعَلَ
رکھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡہِمۡ
ان کے خلاف
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Except for those who take refuge with a people between yourselves and whom is a treaty or those who come to you, their hearts strained at [the prospect of] fighting you or fighting their own people. And if Allah had willed, He could have given them power over you, and they would have fought you. So if they remove themselves from you and do not fight you and offer you peace, then Allah has not made for you a cause [for fighting] against them.

سِوائے ان کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہوں جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے یا جو تمہارے پاس اس حالت میں آئیں کہ تم سے جنگ کرنے سے بھی تنگ دل ہیں اور اپنی قوم سے بھی جنگ کرنے میں تنگ دل ہیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو انہیں تم پر مُسلّط کر دیتا اور وہ تم سے یقیناً جنگ کرتے ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور تم سے لڑائی نہ کریں اور تمہاری جانب صلح کا پیغام ڈالیں ، تو اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے ان پر کوئی راہ لڑائی کی نہیں کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ اس حکم سے وہ منافق مستثنیٰ ہیں جو ایسی قوم سے جاملیں جس سے تمہارا معاہدہ ہوچکا ہو یا ایسے منافق بھی مستثنیٰ ہیں جو تمہارے پاس دل برداشتہ آتے ہیں وہ نہ تمہارے خلاف لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اپنی قوم سے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کردیتا پھر وہ تمہارے خلاف لڑائی کرتے۔ اب اگر وہ کنارہ کش رہتے ہیں اور لڑائی پر آمادہ نہیں اور تمہیں صلح کی پیش کش کرتے ہیں۔ تو پھر اللہ نے ان پر تمہاری دست درازی کی کوئی گنجائش نہیں رکھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوائے ان لوگوں کے جوایسے لوگوں سے وابستہ ہوں کہ تمہارے درمیان اوران کے درمیان معاہدہ ہے یاوہ تمہارے پاس اس حا ل میں آئیں کہ ان کے سینے تنگ ہیں کہ وہ تم سے لڑیں یااپنی قوم سے لڑیں،اور اگراﷲ تعالیٰ چاہتاتوضرور انہیں تم پرمسلط کر دیتا،پھروہ ضرورتم سے لڑتے ۔ سواگروہ تم سے کنارہ کشی اختیار کریں اورتم سے جنگ نہ کریں اورتمہاری طرف صلح کا پیغام بھیجیں تواﷲ تعالیٰ نے اُن کے خلاف تمہارے لئے کوئی راستہ نہیں رکھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Except those who join a group between whom and you there is a treaty, or who come to you their hearts declining to fight you or to fight their people -- And if Allah had so willed, He would have given them power over you, then they would have fought you -- so, if they stay away from you and do not fight you and offer you peace, then Allah has not given you a way against them.

مگر وہ لوگ جو ملاپ رکھتے ہیں ایک قوم سے کہ تم میں اور ان میں عہد ہے یا آئے ہیں تمہارے پاس کہ تنگ ہوگئے ہیں دل ان کے تمہاری لڑائی سے اور اپنی قوم کی لڑائی سے بھی اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر زور دیدیتا تو ضرور لڑتے تم سے سوا گر یک سو رہیں وہ تم سے پھر تم سے نہ لڑیں اور پیش کریں تم پر صلح تو اللہ نے نہیں دی تم کو ان پر راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان کے جن کا تعلق کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہے یا وہ لوگ جو تمہارے پاس اس حال میں آئیں کہ دل برداشتہ ہوں اس بات سے کہ تم سے لڑیں یا اپنی قوم سے لڑیں اگر اللہ چاہتاتو ان کو تم پر مسلط کردیتا اور وہ تم سے لڑتے پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کش رہیں اور تم سے جنگ نہ کریں اور تمہاری طرف صلح و آشتی کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہیں بھی ایسے لوگوں کے خلاف اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

unless it be such of them who seek refuge with a people who are joined with you by a covenant, or those who come to you because their hearts shrink from fighting either against you or against their own people. Had Allah so willed, He would certainly have given them power over you and they would have fought against you. If they leave you alone and do not fight against you and offer you peace,, then Allah does not permit you to harm them.

البتہ وہ منافق اس حکم سے مستشنٰی ہیں جو کسی ایسی قوم سے جا ملیں جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے ۔ 119 اسی طرح وہ منافق بھی مستشنٰی ہیں جو تمہارے پاس آتے ہیں اور لڑائی سے دل برداشتہ ہیں ، نہ تم سے لڑنا چاہتے ہیں نہ اپنی قوم سے ۔ اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلّط کر دیتا اور وہ بھی تم سے لڑتے ۔ لہٰذا اگر وہ تم سے کنارہ کش ہو جائیں اور لڑنے سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح و آشتی کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لیے ان پر دست درازی کی کوئی سبیل نہیں رکھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں وہ لوگ اس حکم سے مستثنی ہیں جو کسی ایسی قوم سے جا ملیں جن کے اور تمہارے درمیان کوئی ( صلح کا ) معاہدہ ہے ، یا وہ لوگ جو تمہارے پاس اس طرح آئیں کہ ان کے دل تمہارے خلاف جنگ کرنے سے بھی بیزار ہوں ، اور اپنی قوم کے خلاف جنگ کرنے سے بھی ( ٥٤ ) اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کردیتا تو وہ تم سے ضرور جنگ کرتے ۔ چنانچہ اگر وہ تم سے کنارہ کشی کرتے ہوئے تم سے جنگ نہ کریں ، اور تم کو امن کی پیشکش کردیں تو اللہ نے تم کو ان کے خلاف کسی کارروائی کا کوئی حق نہیں دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جو لوگ ایسی قوم سے مل گئے ہیں جن میں اور تم عہد ہو 2 یا وہ لوگ تمہارے پاس آگئے جن کے دل اپنی قوم کے ساتھ ہو کر تم سے لڑنے میں یا تمہارے ساتھ ہو کر اپنی قوم سے لڑنے میں ہچکچا تے ہیں 3 تنگ ہوتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو بھی تم پر چڑھا دیتا وہ تم سے ضرور لڑتے 4 پھر اگر ایسے لوگ تم سے الگ رہیں اور لڑیں نہیں اور تمہاری اطاعت کریں تو اللہ نے تم کو ستانے کی کوئی راہ نہیں رکھی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سوائے ان لوگوں کے جو ایسے لوگوں سے جاملتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان عہد (معاہدہ) ہے یا وہ (اس حال میں) تمہارے پاس آئیں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے تنگ ہوں (منقبض ہوں) اور اگر اللہ چاہتے تو ان کو تم پر مسلط کردیتے تو پھر وہ ضرور تم سے لڑنے لگتے پس اگر وہ تم سے ایک طرف ہوجائیں پھر تم سے نہ لڑیں اور تمہارے ساتھ صلح چاہیں تو اللہ نے ان پر تمہارے لئے کوئی سبیل (راہ) نہیں رکھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر یہ حکم ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو کسی ایسی قوم سے تعلق رکھتے ہوں۔ جس سے تمہارا دوستی کا معاہدہ ہو۔ یا جو تمہارے پاس لڑائی سے دل تنگ ہو کر آگے ت ہوں کہ وہ نہ تو تم سے لڑنا چاہتے ہیں اور نہ اپنی قوم سے۔ یہ جان لو کہ اللہ ان کی قوم کو تم پر زور دے دیتا تو وہ ضرور تم سے لڑتے۔ اب اگر ایسے لوگ (لڑائی میں غلبہ کی طاقت نہ پاکر ) مجبوراً تم سے لڑائی نہ کریں بلکہ تم سے صلح کے لئے ہاتھ پڑھائیں تو اللہ نے ان پر تمہیں ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں دی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح کا) عہد ہو یا اس حال میں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائیں (تو احتراز ضروری نہیں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستی کرنے کی) کوئی سبیل مقرر نہیں کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Excepting those who join a people between whom and you there is a bond or who come to you with their breasts straitened that they should fight you or fight their own people. And had Allah so willed, He would have surely set them upon you. If then they withdraw from you, and fight not against you and offer you peace, then Allah openoth not for you against them a way.

بجز ایسوں کے جو ان لوگوں سے جاملتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان عہد ہے ۔ یا تمہارے ہی پاس اس طرح آتے ہیں کہ ان کے سینے اس سے تنگ ہورہے ہیں کہ تم سے لڑیں یا اپنی ہی قوم سے لڑیں ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں تمہارے اوپر مسلط کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے ۔ تو اگر وہ تمہیں چھوڑے رہیں اور تم سے قتال نہ کریں اور تمہارے ساتھ سلامت روی رکھیں تو اللہ نے ان کے خلاف تمہارے لئے کوئی راہ نہیں رکھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

صرف وہ لوگ اس سے مستثنیٰ ہیں ، جن کا تعلق کسی ایسی قوم سے ہو ، جن کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہے یا وہ لوگ جو تمہارے پاس اس حال میں آئیں کہ نہ اپنے اندر تم سے لڑنے کی ہمت پارہے ہیں ، نہ اپنی قوم ہی سے ۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر دلیر کردیتا تو وہ تم سے لڑتے ۔ پس اگر وہ تم سے کنارہ کش رہیں ، تم سے جنگ نہ کریں اور تمہارے ساتھ صلح جویانہ رویہ رکھیں تو اللہ تم کو بھی ان کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر ( نہ لڑو ) ان سے جو ایسی قوم سے جاملتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہے یا یہ لوگ تمہارے پاس اس حال میں آجائیں کہ ان کے دل تم سے لڑنے یا اپنی قوم سے لڑنے میں تنگ ہوں اور اگر اﷲ تعالیٰ چاہتے تو انہیں تم پر مسلط فرما دیتے اور وہ تم سے ضرور لڑتے پس اگر وہ کنارہ کشی کرلیں اور تم سے نہ لڑیں اور تمہاری طرف صلح کا پیغام بھیجیں تو اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لئے ان سے ( لڑنے کی ) کوئی راہ نہیں رکھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

البتہ وہ منافق اس حکم سے مستثنیٰ ہیں جو کسی ایسی قوم سے جاملیں جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے۔ اسی طرح وہ منافق بھی مستثنیٰ ہیں جو تمہارے پاس آتے ہیں اور لڑائی سے دل برداشتہ ہیں، نہ تم سے لڑنا چاہتے ہیں نہ اپنی قوم سے۔ اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا اور وہ بھی تم سے لڑتے، لہٰذا اگر وہ تم سے کنارہ کش ہوجائیں اور لڑنے سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لیے ان پر دست درازی کی کوئی سبیل نہیں رکھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز ان لوگوں کے کہ جن کا تعلق کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہارا کوئی معاہدہ ہے، یا (جب کہ) وہ تمہارے پاس اس حال میں آئیں کہ ان کے دل سکڑے جا رہے ہوں اس سے، کہ وہ (کسی سے بھی) لڑیں، تم سے یا اپنی قوم سے، (پس ان دونوں صورتوں میں ان کو پکڑنا یا قتل کرنا درست نہیں) اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا تو وہ ضرور تم سے لڑتے، پس اگر وہ تم سے کنارہ کش رہتے ہیں، اور تم سے لڑتے نہیں، اور تمہاری طرف صلح کا پیغام ڈالتے ہیں، تو اللہ نے تمہارے لئے ان پر (دست درازی کے لیے) کوئی راہ نہیں رکھی

Translated by

Noor ul Amin

البتہ اس حکم سے وہ ( منافق ) مستثنیٰ ہیںجو ایسی قوم سے جا ملیں جس سے تمہارامعاہدہ ہوچکاہویاایسے ( منافق بھی مستثنیٰ ہیں ) جو تمہارے پاس دل برداشتہ آتے ہیں وہ نہ تمہارے خلاف لڑناچاہتے ہیں نہ ہی اپنی قوم سے ، اور اگر اللہ چاہتا توانہیں تم پر مسلط کر دیتا اور وہ تم سے یقیناجنگ کرتے اب اگروہ کنارہ کش رہتے ہیں اور لڑائی پر آمادہ نہیں اور تمہیں صلح کی پیش کش کرتے ہیں توپھراللہ نے ان پر تمہاری دست درازی کی گنجائش نہیں رکھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر جو ایسی قوم سے علاقے رکھتے ہیں کہ تم میں ان میں معاہدہ ہے ( ف۲٤۰ ) یا تمہارے پاس یوں آئے کہ ان کے دلوں میں سکت نہ رہی کہ تم سے لڑیں ( ف۲٤۱ ) یا اپنی قوم سے لڑیں ( ف۲٤۲ ) اور اللہ چاہتا تو ضرور انہیں تم پر قابو دیتا تو وہ بیشک تم سے لڑتے ( ف۲٤۳ ) پھر اگر وہ تم سے کنارہ کریں اور نہ لڑیں اور صلح کا پیام ڈالیں تو اللہ نے تمہیں ان پر کوئی راہ نہ رکھی ( ف۲٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر ان لوگوں کو ( قتل نہ کرو ) جو ایسی قوم سے جا ملے ہوں کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدۂ ( امان ہوچکا ) ہو یا وہ ( حوصلہ ہار کر ) تمہارے پاس اس حال میں آجائیں کہ ان کے سینے ( اس بات سے ) تنگ آچکے ہوں کہ وہ تم سے لڑیں یا اپنی قوم سے لڑیں ، اور اگر اللہ چاہتا تو ( ان کے دلوں کو ہمت دیتے ہوئے ) یقینا انہیں تم پر غالب کر دیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے ، پس اگر وہ تم سے کنارہ کشی کر لیں اور تمہارے ساتھ جنگ نہ کریں اور تمہاری طرف صلح ( کا پیغام ) بھیجیں تو اللہ نے تمہارے لئے ( بھی صلح جوئی کی صورت میں ) ان پر ( دست درازی کی ) کوئی راہ نہیں بنائی

Translated by

Hussain Najfi

سوا ان کے جو ان لوگوں سے جا ملیں جن کے اور تمہارے درمیان ( جنگ نہ کرنے کا ) معاہدہ ہے یا اس حالت میں تمہارے پاس آئیں کہ ان کے سینے ( دل ) میں تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ جنگ کرنے سے تنگ آچکے ہوں ( ایسے منافق قتل کے اس حکم سے مستثنیٰ ہیں ) اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کر دیتا اور وہ ضرور تم سے لڑتے تو پھر اگر وہ تم سے کنارہ کشی کر لیں اور تمہارے ساتھ جنگ نہ کریں اور صلح کا پیغام بھیجیں تو اللہ نے تمہارے لئے ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی کوئی راہ نہیں رکھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except those who join a group between whom and you there is a treaty (of peace), or those who approach you with hearts restraining them from fighting you as well as fighting their own people. If Allah had pleased, He could have given them power over you, and they would have fought you: Therefore if they withdraw from you but fight you not, and (instead) send you (Guarantees of) peace, then Allah Hath opened no way for you (to war against them).

Translated by

Muhammad Sarwar

except with those who attach themselves to your allies or come to you with no desire to fight you or their own people. God could have given them power to fight you. Thus, if they retreat, stop fighting and come forward expressing faith in Islam God will not allow you to fight them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who join a group, between you and whom there is a treaty (of peace), or those who approach you with their breasts restraining from fighting you as well as fighting their own people. Had Allah willed, indeed He would have given them power over you, and they would have fought you. So, if they withdraw from you, and fight not against you, and offer you peace, then Allah has made no way for you against them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who reach a people between whom and you there is an alliance, or who come to you, their hearts shrinking from fighting you or fighting their own people; and if Allah had pleased, He would have given them power over you, so that they should have certainly fought you; therefore if they withdraw from you and do not fight you and offer you peace, then Allah has not given you a way against them.

Translated by

William Pickthall

Except those who seek refuge with a people between whom and you there is a covenant, or (those who) come unto you because their hearts forbid them to make war on you or make war on their own folk. Had Allah willed He could have given them power over you so that assuredly they would have fought you. So, if they hold aloof from you and wage not war against you and offer you peace, Allah alloweth you no way against them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर वे लोग जिनका तअल्लुक़ ऐसी क़ौम से हो जिनके साथ तुम्हारा मुआहिदा हुआ है या वे लोग जो तुम्हारे पास इस हाल में आएं कि उनके सीने तंग हो रहे हैं तुम्हारी लड़ाई से और अपनी क़ौम की लड़ाई से, और अगर अल्लाह चाहता तो उन को तुम पर ज़ोर दे देता तो वे ज़रूर तुमसे लड़ते, पस अगर वे तुमको छोड़े रहें और तुमसे जंग न करें और तुम्हारे साथ सुलह का रवय्या रखें तो अल्लाह तुमको भी उनके ख़िलाफ़ इक़दाम की इजाज़त नहीं देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر جو لوگ (ایسے ہیں جو کہ) ایسے لوگوں سے جاملتے ہیں (10) کہ تمہارے اور ان کے درمیان عہد ہے یا خود تمہارے پاس اس حالت سے آویں کہ ان کا دل تمہارے ساتھ اور نیز اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے متقبض ہو (11) اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا پھر وہ تم سے لڑنے لگتے پھر اگر وہ تم سے کنارہ کش رہیں یعنی تم سے نہ لڑیں اور تم سے سلامت روی رکھیں (12) تو اللہ تعالیٰ نے تم کو ان پر کوئی راہ نہیں دی۔ (13) (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوائے ان کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہوں جن سے تمہارا معاہدہ ہوچکا ہے یا جو تمہارے پاس آئیں کہ تمہارے ساتھ جنگ کرنے سے اور اپنی قوم سے جنگ کرنے سے بھی دل میں تنگی سمجھتے ہوں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کردیتا اور وہ تم سے یقیناً جنگ کرتے۔ پس یہ لوگ اگر تم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور تم سے لڑائی نہ کریں اور تمہاری طرف صلح کا پیغام بھیجیں تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان پر لڑائی کی کوئی سبیل نہیں رکھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا اور وہ بھی تم سے لڑتے ۔ لہذا اگر وہ تم سے کنارہ کش ہوجائیں اور لڑنے سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح وآشتی کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لئے ان پر دست درازی کی کوئی سبیل نہیں رکھی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر جو لوگ ایسے ہیں جو ان لوگوں سے میل ملاپ رکھتے ہیں جن کے اور تمہارے درمیان عہد ہے یا تمہارے پاس اس حال میں آجائیں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ اور اپنی قوم کے ساتھ جنگ کرنے سے رک رہے ہوں، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط فرما دیتا سو وہ ضرور تم سے لڑتے پس اگر وہ تم سے الگ رہیں سو تم سے قتال نہ کریں اور تمہارے ساتھ سلامت روی کا معاملہ رکھیں تو اللہ نے تمہارے لیے ان پر کوئی راہ نہیں دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر وہ لوگ جو ملاپ رکھتے ہیں ایک قوم سے کہ تم میں اور ان میں عہد ہے یا آئے ہیں تمہارے پاس کہ تنگ ہوگئے ہیں دل ان کے تمہاری لڑائی سے اور اپنی قوم کی لڑائی سے بھی اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر زور دے دیتا تو ضرور لڑتے تم سے سو اگر یکسو رہیں وہ تم سے پھر تم سے نہ لڑیں اور پیش کریں تم پر صلح تو اللہ نے نہیں دی تم کو ان پر راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں جو کسی ایسی قوم سے جا ملیں جس قوم سے تمہارا باہمی معاہدہ ہے یا وہ ایسی حالت میں تمہارے پاس آجائیں کہ وہ تم سے جنگ کرنے میں نیز اپنی قوم سے لڑنے میں کبیدہ خاطر ہوں اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر دلیر کردیتا سو وہ تم سے یقینا جنگ کرتے پھر اگر وہ تم سے کنارہ کش رہیں اور تم سے جنگ نہ کریں اور تم سے مصالحانہ رویہ رکھیں تو ایسے لوگوں کے خلاف اللہ نے تمہارے لئے زیادتی کی کوئی راہ نہیں رکھی ۔