Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 91

سورة النساء

سَتَجِدُوۡنَ اٰخَرِیۡنَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّاۡمَنُوۡکُمۡ وَ یَاۡمَنُوۡا قَوۡمَہُمۡ ؕ کُلَّمَا رُدُّوۡۤا اِلَی الۡفِتۡنَۃِ اُرۡکِسُوۡا فِیۡہَا ۚ فَاِنۡ لَّمۡ یَعۡتَزِلُوۡکُمۡ وَ یُلۡقُوۡۤا اِلَیۡکُمُ السَّلَمَ وَ یَکُفُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فَخُذُوۡہُمۡ وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ ؕ وَ اُولٰٓئِکُمۡ جَعَلۡنَا لَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۹۱﴾  9

You will find others who wish to obtain security from you and [to] obtain security from their people. Every time they are returned to [the influence of] disbelief, they fall back into it. So if they do not withdraw from you or offer you peace or restrain their hands, then seize them and kill them wherever you overtake them. And those - We have made for you against them a clear authorization.

تم کچھ اور لوگوں کو ایسا بھی پاؤ گے جن کی ( بظاہر ) چاہت ہے کہ تم سے بھی امن میں رہیں ۔ اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ( لیکن ) جب کبھی فتنہ انگیزی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تو اوندھے منہ اس میں ڈال دیئے جاتے ہیں ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تم سے صلح کا سلسلہ جنبانی نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روک لیں ، تو انہیں پکڑو اور مار ڈالو جہاں کہیں بھی پاؤ ، یہی وہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں ظاہر حُجت عنایت فرمائی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَتَجِدُوۡنَ
عنقریب تم پاؤ گے
اٰخَرِیۡنَ
کچھ دوسروں کو
یُرِیۡدُوۡنَ
وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
یَّاۡمَنُوۡکُمۡ
وہ امن میں رہیں تم سے
وَیَاۡمَنُوۡا
اور وہ امن میں رہیں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم سے
کُلَّمَا
جب کبھی
رُدُّوۡۤا
وہ لوٹائے جاتے ہیں
اِلَی الۡفِتۡنَۃِ
طرف فتنے کے
اُرۡکِسُوۡا
وہ الٹا دئیے جاتے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
یَعۡتَزِلُوۡکُمۡ
وہ الگ رہیں تم سے
وَیُلۡقُوۡۤا
اور (نہ )وہ ڈالیں
اِلَیۡکُمُ
طرف تمہارے
السَّلَمَ
صلح کو
وَیَکُفُّوۡۤا
اور نہ وہ روکیں
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
فَخُذُوۡہُمۡ
تو پکڑو انہیں
وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور قتل کرو انہیں
حَیۡثُ
جہاں کہیں
ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ
پاؤ ا تم نہیں
وَاُولٰٓئِکُمۡ
اور یہی وہ لوگ ہیں
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
سُلۡطٰنًا
غلبہ
مُّبِیۡنًا
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَتَجِدُوۡنَ
جلد ہی تم پاؤ گے
اٰخَرِیۡنَ
کچھ دوسرے لوگوں کو
یُرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡمَنُوۡکُمۡ
وہ امن میں رہیں تم سے
وَیَاۡمَنُوۡا
اور وہ امن میں رہیں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم سے
کُلَّمَا
جب کبھی
رُدُّوۡۤا
انہیں لوٹایا جاتا ہے
اِلَی الۡفِتۡنَۃِ
فتنے کی طرف
اُرۡکِسُوۡا
وہ اوندھے ڈال دیے جاتے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
لَّمۡ یَعۡتَزِلُوۡکُمۡ
نہ وہ الگ رہیں تم سے
وَیُلۡقُوۡۤا
اور(نہ)وہ پیش کریں
اِلَیۡکُمُ
طرف تمہاری
السَّلَمَ
صلح
وَیَکُفُّوۡۤا
اور(نہ)وہ روکے رکھیں
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھ
فَخُذُوۡہُمۡ
تو تم پکڑو ان کو
وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور تم قتل کرو ان کو
حَیۡثُ
جہاں بھی
ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ
تم پاؤ ان کو
وَاُولٰٓئِکُمۡ
اور یہی لوگ ہیں
جَعَلۡنَا
بنا دی ہے ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡہِمۡ
خلاف ان کے
سُلۡطٰنًا
دلیل
مُّبِیۡنًا
واضح
Translated by

Juna Garhi

You will find others who wish to obtain security from you and [to] obtain security from their people. Every time they are returned to [the influence of] disbelief, they fall back into it. So if they do not withdraw from you or offer you peace or restrain their hands, then seize them and kill them wherever you overtake them. And those - We have made for you against them a clear authorization.

تم کچھ اور لوگوں کو ایسا بھی پاؤ گے جن کی ( بظاہر ) چاہت ہے کہ تم سے بھی امن میں رہیں ۔ اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ( لیکن ) جب کبھی فتنہ انگیزی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تو اوندھے منہ اس میں ڈال دیئے جاتے ہیں ، پس اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تم سے صلح کا سلسلہ جنبانی نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روک لیں ، تو انہیں پکڑو اور مار ڈالو جہاں کہیں بھی پاؤ ، یہی وہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں ظاہر حُجت عنایت فرمائی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر آپ کو ایک اور قسم کے منافق بھی ملیں گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی۔ مگر جب بھی انہیں فتنہ کا موقع ملتا ہے تو اس میں کود پڑتے ہیں۔ ایسے منافق اگر تم سے کنارہ کش نہ رہیں نہ ہی صلح کی پیش کش کریں اور نہ آپ نے ہاتھ روکیں تو ایسے لوگوں کو جہاں بھی پاؤ انہیں گرفتار کرو اور قتل کرو۔ ایسے لوگوں کے لیے ہم نے تمہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جلد ہی تم کچھ لوگوں کوپاؤ گے جو ارادہ رکھتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اوراپنی قوم سے بھی امن میں رہیں،مگرجب کبھی اُنہیں فتنے کی طرف لوٹا یا جاتاہے تواُس میں اوندھے ڈال دئیے جاتے ہیں، چنانچہ وہ اگرتم سے الگ نہ رہیں اورتم پر صلح بھی پیش نہ کریں اوراپنے ہاتھ تم سے نہ روکیں توتم اُن کوپکڑو اور جہاں بھی انہیں پاؤ،قتل کرو اوریہی لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے تمہارے لیے واضح دلیل بنادی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You will find others who want to be secure from you, and secure from their own people. Whenever they are called back to the mischief, they are thrown into it. So, if they do not stay away from you and do not offer peace to you, and do not restrain their hands, then seize them, and kill them wherever you find them, and against these we have given you an open authority.

اب تم دیکھو گے ایک اور قوم کو جو چاہتے ہیں کہ امن میں رہیں تم سے بھی اور اپنی قوم سے بھی جب کبھی لوٹائے جاتے ہیں وہ فساد کی طرف تو اس کی طرف لوٹ جاتے ہیں پھر اگر وہ تم سے یک سو نہ رہیں اور نہ پیش کریں تم پر صلح اور اپنے ہاتھ نہ روکیں، تو ان کو پکڑو اور مار ڈالو جہاں پاؤ اور ان پر ہم نے تم کو دی ہے کھلی سند۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم پاؤ گے ایک اور قسم کے لوگوں کو بھی جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن جب بھی فتنے کی طرف موڑے جاتے ہیں تو اس کے اندر اوندھے ہوجاتے ہیں پس اگر یہ تم سے کنارہ کش نہ رہیں تمہارے سامنے صلح و سلامتی پیش نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو پکڑو اور قتل کرو جہاں کہیں بھی پاؤ یہ وہ لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے تمہیں سند (اور قوت) عطا کردی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You will also find others who wish to be secure from you, and secure from their people, but who, whenever they have any opportunity to cause mischief, plunge into it headlong. If such people neither leave you alone nor offer you peace nor restrain their hands from hurting you, then seize them and slay them wherever you come upon them. It is against these that We have granted you a clear sanction.

ایک اور قسم کے منافق تمہیں ایسے ملیں گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی ، مگر جب کبھی فتنہ کا موقع پائیں گے اس میں کود پڑیں گے ۔ ایسے لوگ اگر تمہارے مقابلہ سے باز نہ رہیں اور صلح و سلامتی تمہارے آگے پیش نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو جہاں وہ ملیں انہیں پکڑو اور مارو ، ان پر ہاتھ اٹھانے کے لیے ہم نے تمہیں کھلی حجّت دے دی ہے ۔ ؏١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( منافقین میں ) کچھ دوسرے لوگ تمہیں ایسے ملیں گے جو یہ چاہتے ہیں کہ وہ تم سے بھی محفوظ رہیں اور اپنی قوم سے بھی ( مگر ) جب کبھی ان کو فتنے کی طرف واپس بلایا جائے ، وہ اس میں اوندھے منہ جاگرتے ہیں ۔ ( ٥٥ ) چنانچہ اگر یہ لوگ تم سے ( جنگ کرنے سے ) علیحدگی اختیار نہ کریں ، اور نہ تمہیں امن کی پیشکش کریں اور نہ اپنے ہاتھ روکیں تو ان کو بھی پکڑو ، اور جہاں کہیں انہیں پاؤ ، انہیں قتل کرو ۔ ایسے لوگوں کے خلاف اللہ نے تم کو کھلا کھلا اختیار دے دیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب تم کچھ ایسے لوگ پاؤ گے جو تم سے بھی امن میں رہنا چاہتے ہیں اور اپنی قوم سے بھی جب ان کو کبھی فساد یعنی شرک یا مسلمانوں سے لڑنے کی طرف بلادیں تو اسی وقت پلٹ جائیں 6 ایسے لوگ اگر لڑائی سے الگ نہ رہیں اور تمہاری اطاعت نہ کریں اور اپنے ہاتھ جنگ سے روک نہ رکھیں تو ان کو پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کر اور ان لوگوں پر تو ہم نے تم کو کھلی دلیل دی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اب تم (ان میں) کچھ لوگوں کو پاؤ گے وہ چاہتے ہیں کہ تم سے (بھی) امن میں رہیں اور اپنی قوم سے (بھی) امن میں رہیں جب کبھی انہیں شرارت کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو اس میں جا گرتے ہیں سو اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کش نہ ہوں اور نہ تم سے صلح رکھیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو تم ان کو پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں ان کو پاؤ اور ان لوگوں پر ہم نے تم کو صاف حجت دی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ایک اور قسم کے منافقین وہ ہیں جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی نہ لڑیں اور اپنی قوم سے بھی نہ لڑیں۔ لیکن جیسے ہی کوئی شرارت کا موقع پائیں گے تو وہ باز نہیں رہیں گے۔ پھر اگر وہ تم سے فساد کریں اور صلح نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو جہاں پاؤ پکڑو اور قتل کر ڈالو اور ان کے خلاف (ان اقدامات کی) ہماری طرف سے کھلی اجازت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely ye will find others desiring, that they may be secure from you and may be secure from their people; and yet so oft as they are brought back into the temptation, they revert thereto. Wherefore if they withdraw not from you, nor offer you peace, nor restrain their hands, lay hold of them and slay them wheresoever ye find them. These: against them We have given you a clear warranty.

عنقریب کچھ لوگ اور بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ۔ انہیں جب کبھی فساد کی طرف لوٹایا جاتا ہے تو اس میں پلٹ پڑتے ہیں ۔ تو اگر یہ تمہیں چھوڑے نہ رہیں اور نہ تمہارے ساتھ سلامت روی رکھیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو (تم سے) روکیں تو تم بھی انہیں پکڑو اور انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی انہیں پاؤ یہی لوگ تو ہیں جن کے خلاف ہم نے تم کو صاف گرفت دین رکھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دوسرے کچھ ایسے لوگوں کو بھی تم پاؤ گے ، جو چاگتے ہیں کہ تم سے بھی محفوظ رہےں اور اپنی قوم سے بھی محفوظ رہیں ، لیکن جب جب فتنے کی طرف موڑے جاتے ہیں ، اس میں گر پڑتے ہیں ۔ پس اگر یہ تم سے کنارہ کش نہ رہیں ، تم سے صلح جویانہ رویہ نہ رکھیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو تم ان کو گرفتار کرو اور قتل کرو جہاں کہیں پاؤ ۔ یہ لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے تم کو کھلا اختیار دیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

عنقریب تم ایسے کچھ دوسرے لوگ بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں ( لی کن ) جب بھی انہیں فتنے کی طرف لوٹایا جاتا ہے تو اسمیں منہ کے بل جاگرتے ہیں ۔ پس اگر یہ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف صلح کا پیغام بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو تم بھی انہیں پکڑو اور جہاں کہیں بھی انہیں پاؤ انہیں قتل کرو ۔ یہی لوگ تو ہیں جن پر ہم نے تمہیں کھلی سند دے رکھی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایک اور قسم کے منافق تمہیں ایسے ملیں گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی، مگر جب کبھی فتنہ کا موقعہ پائیں گے اس میں کود پڑیں گے ایسے لوگ اگر تمہارے مقابلہ سے باز نہ رہیں اور صلح و سلامتی تمہارے آگے پیش نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو جہاں وہ ملیں انہیں پکڑو اور مارو، ان پر ہاتھ اٹھانے کے لیے ہم نے تمہیں کھلی حجت دے دی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم کچھ اور ایسے لوگ بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ (دھوکہ دہی کے ذریعے) وہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن جب کبھی وہ فتنہ انگیزی کی شہ پاتے ہیں، تو اس میں اوندھے جاگرتے ہیں، (اور فتنہ انگیزی میں کود پڑتے ہیں) پس ایسے لوگ اگر تم سے باز نہ رہیں، اور تمہارے آگے صلح (کی گردن) نہ ڈالیں، اور (تم سے) اپنے ہاتھ نہ روکیں، تو تم انہیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی انہیں پاؤ، کہ ایسے لوگوں کے خلاف (کاروائی کے لیے) ہم نے تمہیں کھلی سند دے دی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر آپ کو ایک اورقسم کے منافق بھی ملیں گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اوراپنی قوم سے بھی مگرجب بھی انہیں فتنہ کا موقع ملتا ہے تواس میں کو دپڑتے ہیں ایسے منافق اگرتم سے کنارہ کش نہ رہیں نہ ہی صلح کی پیش کش کریں اور نہ اپنے ہاتھ روکیں توایسے لوگوں کو جہاں بھی پائو انہیں قید کرو اور قتل کردوایسے لوگوں کے لئے ہم نے تمہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب کچھ اور تم ایسے پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امان میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امان میں رہیں ( ف۲٤۵ ) جب کبھی انکی قوم انہیں فساد ( ف۲٤٦ ) کی طرف پھیرے تو اس پر اوندھے گرتے ہیں پھر اگر وہ تم سے کنارہ نہ کریں اور ( ف۲٤۷ ) صلح کی گردن نہ ڈالیں اور اپنے ہاتھ سے نہ روکیں تو انہیں پکڑو اور جہاں پاؤ قتل کرو ، اور یہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں صریح اختیار دیا ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اب تم کچھ دوسرے لوگوں کو بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ ( منافقانہ طریقے سے ایمان ظاہر کرکے ) تم سے ( بھی ) امن میں رہیں اور ( پوشیدہ طریقے سے کفر کی موافقت کرکے ) اپنی قوم سے ( بھی ) امن میں رہیں ، ( مگر ان کی حالت یہ ہے کہ ) جب بھی ( مسلمانوں کے خلاف ) فتنہ انگیزی کی طرف پھیرے جاتے ہیں تو وہ اس میں ( اوندھے ) کود پڑتے ہیں ، سو اگر یہ ( لوگ ) تم سے ( لڑنے سے ) کنارہ کش نہ ہوں اور ( نہ ہی ) تمہاری طرف صلح ( کا پیغام ) بھیجیں اور ( نہ ہی ) اپنے ہاتھ ( فتنہ انگیزی سے ) روکیں تو تم انہیں پکڑ ( کر قید کر ) لو اور انہیں قتل کر ڈالو جہاں کہیں بھی انہیں پاؤ ، اور یہ وہ لوگ ہیں جن پر ہم نے تمہیں کھلا اختیار دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

عنقریب تم کچھ ایسے لوگ ( منافق ) پاؤگے ۔ جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن جب وہ کبھی فتنہ و فساد کی طرف بلائے جاتے ہیں تو اندھے منہ اس میں جا پڑتے ہیں ۔ لہٰذا اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تمہاری طرف صلح و آشتی کا ہاتھ نہ بڑھائیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو پھر انہیں پکڑو ۔ اور جہاں کہیں انہیں پاؤ ۔ قتل کرو ۔ یہی وہ لوگ ہیں! جن پر ہم نے تمہیں کھلا غلبہ عطا کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Others you will find that wish to gain your confidence as well as that of their people: Every time they are sent back to temptation, they succumb thereto: if they withdraw not from you nor give you (guarantees) of peace besides restraining their hands, seize them and slay them wherever ye get them: In their case We have provided you with a clear argument against them.

Translated by

Muhammad Sarwar

You will soon find others who seek security from you as well as from their own people, but when they are invited to return to idol worship, they do so enthusiastically. Thus, if they do not keep away from you nor come forward with a peace proposal nor desist from harming you, apprehend and slay them wherever you find them, for We have given you full control over them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You will find others that wish to have security from you and security from their people. Every time they are sent back to Fitnah, they yield thereto. If they withdraw not from you, nor offer you peace, nor restrain their hands, take (hold of) them and kill them wherever you Thaqiftumuhum. In their case, We have provided you with a clear warrant against them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You will find others who desire that they should be safe from you and secure from their own people; as often as they are sent back to the mischief they get thrown into it headlong; therefore if they do not withdraw from you, and (do not) offer you peace and restrain their hands, then seize them and kill them wherever you find them; and against these We have given you a clear authority.

Translated by

William Pickthall

Ye will find others who desire that they should have security from you, and security from their own folk. So often as they are returned to hostility they are plunged therein. If they keep not aloof from you nor offer you peace nor hold their hands, then take them and kill them wherever ye find them. Against such We have given you clear warrant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

दूसरे कुछ ऐसे लोगों को भी तुम पाओगे जो चाहते हैं कि तुम से भी अमन में रहें और अपनी क़ौम से भी अमन में रहें, जब कभी वे फ़ित्ने का मौक़ा पाएं वे उसमें कूद पड़ते हैं, ऐसे लोग अगर तुमसे दूर न रहें और तुम्हारे साथ सुलह का रवैया न रखें और अपने हाथ न रोकें तो तुम उनको पकड़ो और उनको क़त्ल करो जहाँ कहीं उन्हें पाओ, ये वे लोग हैं जिनके खि़लाफ़ हमने तुमको ख़ुली हुज्जत दी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بعضے ایسے بھی تم کو ضرور ملیں گے کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی بےخطر ہو کر رہیں اور اپنی قوم سے بھی بیخطر ہو کر رہیں جب کبھی ان کو شرارت کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو وہ اس میں جاگرتے ہیں سو یہ لوگ اگر تم سے کنارہ کش نہ ہوں اور نہ تم سے سلامت روی رکھیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو تم ان کو پکڑو اور قتل کرو جہاں کہیں ان کو پاؤ اور ہم نے تم کو ان پر صاف حجت دی ہے۔ (91)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم لوگوں کو پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں۔ جب کبھی فتنہ انگیزی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تو اس میں کود پڑتے ہیں اگر یہ لوگ تم سے کنارہ کشی نہ کریں اور تم سے صلح پر آمادہ نہ ہوں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو انہیں پکڑو اور مار ڈالو جہاں کہیں بھی پاؤ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے قتل پر ہم نے تمہیں واضح دلیل عنایت فرمائی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک اور قسم کے منافق تمہیں ایسے ملیں گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی مگر جب کبھی فتنہ کا موقعہ پائیں گے اس میں کود پڑے گے ۔ ایسے لوگ اگر تمہارے مقابلے سے باز نہ رہیں اور صلح وسلامتی تمہارے آگے پیش نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو جہاں وہ ملیں انہیں پکڑو اور مارو ‘ ان پر ہاتھ اٹھانے کے لئے ہم نے تمہیں کھلی حجت دے دی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عنقریب تم دوسرے لوگوں کو پاؤ گے جو یہ چاہیں گے کہ تمہاری طرف سے بےخطرہو کر رہیں اور اپنی قوم سے بھی بےخطر ہو کر رہیں۔ جب کبھی لوٹائے جائیں فتنے کی طرف تو اس کی طرف واپس لوٹ جائیں سو اگر وہ تم سے یکسو نہ ہوں اور تمہاری طرف سے سلامت روی کا معاملہ نہ رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو نہ روکیں سو ان کو پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی ان کو پاؤ اور یہ وہ لوگ ہیں جن پر ہم نے تمہارے لیے ایسی حجت دے دی ہے جو واضح ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب تم دیکھو گے ایک اور قوم کو جو چاہتے ہیں کہ امن میں رہیں تم سے بھی اور اپنی قوم سے بھی جب کبھی لوٹائے جاتے ہیں وہ فساد کی طرف تو اس کی طرف لوٹ جاتے ہیں پھر اگر وہ تم سے یکسو نہ رہیں اور نہ پیش کریں تم پر صلح اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو پکڑو اور مار ڈالو جہاں پاؤ اور ان پر ہم نے تم کو دی ہے کھلی سند

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے علاوہ تم کچھ ایسے لوگوں کو بھی پائو گے جن کا مقصد یہ ہے کہ تم سے بھی بےخوف رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں مگر ان کی حالت یہ ہے کہ جب کبھی ان کو کسی شرارت کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس میں جا گرتے ہیں لہٰذا اس قسم کے لوگ اگر تم سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں اور تم سے مصالحانہ رویہ نہ رکھیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ایسے عہد شکنوں کو تم جہاں کہیں پائو گرفتار کرو اور ان کو قتل کرو اور اس گروہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ہم نے تم کو کھلی سند مہیا کردی ہے۔