Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 94

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ فَتَبَیَّنُوۡا وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ اَلۡقٰۤی اِلَیۡکُمُ السَّلٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنًا ۚ تَبۡتَغُوۡنَ عَرَضَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۫ فَعِنۡدَ اللّٰہِ مَغَانِمُ کَثِیۡرَۃٌ ؕ کَذٰلِکَ کُنۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡکُمۡ فَتَبَیَّنُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرًا ﴿۹۴﴾

O you who have believed, when you go forth [to fight] in the cause of Allah , investigate; and do not say to one who gives you [a greeting of] peace "You are not a believer," aspiring for the goods of worldly life; for with Allah are many acquisitions. You [yourselves] were like that before; then Allah conferred His favor upon you, so investigate. Indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.

اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں جا رہے ہو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم سے سلام علیک کرے تم اسے یہ نہ کہہ دو کہ تو ایمان والا نہیں ۔ تم دنیاوی زندگی کے اسباب کی تلاش میں ہو تو اللہ تعالٰی کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں ، پہلے تم بھی ایسے ہی تھے ، پھر اللہ تعالٰی نے تم پر احسان کیا لہذا تم ضرور تحقیق اور تفتیش کر لیا کرو بیشک اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Greeting with the Salam is a Sign of Islam Allah says; يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ فَتَبَيَّنُواْ وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُوْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ... O you who believe! When you go (to fight) in the cause of Allah, verify (the truth), and say not to anyone who greets you: "Y... ou are not a believer;" seeking the perishable goods of the worldly life. Imam Ahmad recorded that Ikrimah said that Ibn Abbas said, "A man from Bani Sulaym, who was tending a flock of sheep, passed by some of the Companions of the Prophet and said Salam to them. They said (to each other), `He only said Salam to protect himself from us.' Then they attacked him and killed him. They brought his sheep to the Prophet, and this Ayah was revealed, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ (O you who believe!), until the end of the Ayah." At-Tirmidhi recorded this in his (chapter on) Tafsir, and said, "This Hadith is Hasan, and it is also reported from Usamah bin Zayd." Al-Hakim also recorded it and said, "Its chain is Sahih, but they did not collect it." Al-Bukhari recorded that Ibn Abbas commented; وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُوْمِنًا (and say not to anyone who greets you: "You are not a believer)," "A man was tending his sheep and the Muslims caught up with him. He said, `As-Salamu Alaykum.' However, they killed him and took his sheep. Allah revealed the Ayah; وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُوْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا (And say not to anyone who greets you: "You are not a believer; seeking the perishable goods of the worldly life)." Ibn Abbas said; "The goods of this world were those sheep." And he recited, السَّلَمَ (Peace)." Imam Ahmad recorded that Al-Qa`qa bin Abdullah bin Abi Hadrad narrated that his father Abdullah bin Abi Hadrad said, "The Messenger of Allah sent us to (the area of) Idam. I rode out with a group of Muslims that included Abu Qatadah, Al-Harith bin Rabi and Muhallam bin Juthamah bin Qays. We continued on until we reached the area of Idam, where `Amr bin Al-Adbat Al-Ashja`i passed by us on his camel. When he passed by us he said Salam to us, and we did not attack him. Because of some previous problems with him, Muhallam bin Juthamah killed him and took his camel. When we went back to the Messenger of Allah and told him what had happened, a part of the Qur'an was revealed about us, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ (O you who believe! When you go (to fight) in the cause of Allah), until, خَبِيرًا (Well-Aware)." Only Ahmad recorded this Hadith. Al-Bukhari recorded that Ibn Abbas said that the Messenger of Allah said to Al-Miqdad, إِذَا كَانَ رَجُلٌ مُوْمِنٌ يُخْفِي إِيمَانَهُ مَعَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَأَظْهَرَ إيمَانَهُ فَقَتَلْتَهُ فَكَذلِكَ كُنْتَ أَنْتَ تُخْفِي إِيمَانَكَ بِمَكَّةَ مِنْ قَبْل You killed a believing man who hid his faith with disbelieving people, after he had announced his faith to you. Remember that you used to hide your faith in Makkah before. Al-Bukhari recorded this shorter version without a complete chain of narrators. However a longer version with a connected chain of narrators has also been recorded. Al-Hafiz Abu Bakr Al-Bazzar recorded that Ibn Abbas said, "The Messenger of Allah sent a military expedition under the authority of Al-Miqdad bin Al-Aswad and when they reached the designated area, they found the people had dispersed. However, a man with a lot of wealth did not leave and said, `I bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah.' Yet, Al-Miqdad killed him, and a man said to him, `You killed a man after he proclaimed: `There is no deity worthy of worship except Allah. By Allah I will mention what you did to the Prophet.' When they went back to the Messenger of Allah, they said, `O Messenger of Allah! Al-Miqdad killed a man who testified that there is no deity worthy of worship except Allah.' He said, ادْعُوا لِيَ الْمِقْدَادَ يَا مِقْدَادُ أَقَتَلْتَ رَجُلً يَقُولُ لاَ إِلهَ إلاَّ اللهُ فَكَيْفَ لَكَ بِلَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ غَدًا Summon Al-Miqdad before me. O Miqdad! Did you kill a man who proclaimed, "There is no deity worthy of worship except Allah." What would you do when you face, "There is no deity worthy of worship except Allah tomorrow!" Allah then revealed; يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ فَتَبَيَّنُواْ وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُوْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِندَ اللّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُواْ ... O you who believe! When you go (to fight) in the cause of Allah, verify (the truth), and say not to anyone who greets you: "You are not a believer;" seeking the perishable goods of the worldly life. There are much more profits and booties with Allah. Even as he is now, so were you yourselves before till Allah conferred on you His Favors, therefore, be cautious in discrimination. The Messenger of Allah said to Al-Miqdad, كَانَ رَجُلٌ مُوْمِنٌ يُخْفِي إِيمَانَهُ مَعَ قَوْمٍ كُفَّارٍ فَأَظْهَرَ إيمَانَهُ فَقَتَلْتَهُ فَكَذَلِكَ كُنْتَ أَنْتَ تُخْفِي إِيمَانَكَ بِمَكَّةَ مِنْ قَبْل He was a believing man who hid his faith among disbelieving people, and he announced his faith to you, but you killed him, although you used to hide your faith before, in Makkah." Allah's statement, ... فَعِندَ اللّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ ... There is much more benefit with Allah. means, better than what you desired of worldly possessions which made you kill the one who greeted you with the Salam and pronounced his faith to you. Yet, you ignored all this and accused him of hypocrisy, to acquire the gains of this life. However, the pure wealth with Allah is far better than what you acquired. Allah's statement, ... كَذَلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللّهُ عَلَيْكُمْ ... so were you yourselves before, till Allah conferred on you His Favors. means, beforehand, you used to be in the same situation like this person who hid his faith from his people. We mentioned the relevant Hadiths above. Allah said, وَاذْكُرُواْ إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِى الاٌّرْضِ And remember when you were few and were reckoned weak in the land. (8:26) Abdur-Razzaq recorded that Sa`id bin Jubayr commented about Allah's statement, كَذَلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ (so were you yourselves before), "You used to hide your faith, just as this shepherd hid his faith." Allah said, ... فَتَبَيَّنُواْ ... therefore, be cautious in discrimination, then said, ... إِنَّ اللّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا Allah is Ever Well-Aware of what you do. and this part of the Ayah contains a threat and a warning, as Sa`id bin Jubayr stated.   Show more

مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے ترمذوی وغیرہ کی ایک حدیث میں ہے کہ بنو سلیم کا ایک شخص بکریاں چراتا ہوا صحابہ کی ایک جمات کے پاس سے گذرا اور سلام کیا تو صحابہ آپس میں کہنے لگے یہ مسلمان تو ہے نہیں صرف اپنی جان بچانے کے لئے سلام کرتا ہے چنانچہ اسے قتل کر دیا اور بکریاں لے کر چلے ... آئے ، اس پر یہ آیت اتری ، یہ حدیث تو صحیح ہے لیکن بعض نے اس میں علتیں نکالی ہیں کہ سماک راوی کے سوائے اس طریقے کا اور کوئی مخرج ہی اس کا نہیں ، اور یہ کہ عکرمہ سے اس کے روایت کرنے کے بھی قائل ہے ، اور یہ کہ اس آیت کے شان نزول میں اور واقعات بھی مروی ہیں ، بعض کہتے ہیں محکم بن جثامہ کے بارے میں اتری ہے بعض کہتے ہیں اسامہ بن زید کے بارے میں نازل ہوئی ہے اور اس کے علاوہ بھی اقوال ہیں ، لیکن میرے خیال میں یہ سب ناقابل تسلیم ہے سماک سے اسے بہت سے ائمہ کبار نے روایت کیا ہے ، عکرمہ سے صحیح دلیل لی گئی ہے ، یہی روایت دوسرے طریق سے حضرت ابن عباس سے صحیح بخاری میں مروی ہے ، سعید بن منصور میں یہی مروی ہے ، ابن جریر اور ابن ابی حاتم میں ہے کہ ایک شخص کو اس کے والد اور اس کی قوم نے اپنے اسلام کی خبر پہنچانے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا ، راستے میں اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے ایک لشکر سے رات کے وقت ملاقات ہوئی اس نے ان سے کہا کہ میں مسلمان ہوں لیکن انہیں یقین نہ آیا اور اسے دشمن سمجھ کر قتل کر ڈالا ان کے والد کو جب یہ علم ہوا تو یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ بیان کیا چنانچہ آپ نے انہیں ایک ہزار دینار دئیے اور دیت دی اور انہیں عزت کے ساتھ رخصت کیا ، اس پر یہ آیت اتری ، محکم بن جثامہ کا واقعہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک چھوٹا سا لشکر اخسم کی طرف بھیجا جب یہ لشکر بطل اخسم میں پہنچا تو عامر بن اضبط اشجعی اپنی سواری پر سوار مع اسباب کے آرہے تھے پاس پہنچ کر سلام کیا سب تو رک گئے لیکن محکم بن جثامہ نے آپس کی پرانی عداوت کی بنا پر اس پر جھپٹ کر حملہ کر دیا ، انہیں قتل کر ڈالا اور ان کا اسباب قبضہ میں کر لیا پھر ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے اور آپ یہ واقعہ بیان کیا اس پر یہ آیت اتری ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ عامر نے اسلامی طریقہ کے مطابق سلام کیا تھا لیکن جاہلیت کی پہلی عداوت کے باعث محکم نے اسے تیر مار کر مار ڈالا یہ خبر پا کر عامر کے لوگوں سے محکم بن جثامہ نے مصالحانہ گفتگو کی لیکن عینیہ نے کہا نہیں نہیں اللہ کی قسم جب تک اس کی عورتوں پر بھی وہی مصیبت نہ آئے جو میری عورتوں پر آئی ۔ چنانچہ محکم اپنی دونوں چادریں اوڑھے ہوئے آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے اس امید پر کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے استغفار کریں لیکن آپ نے فرمایا اللہ تجھے معاف نہ کرے یہ یہاں سے سخت نادم شرمسار روتے ہوئے اُٹھے اپنی چادروں سے اپنے آنسو پونچھتے جاتے تھے سات روز بھی نہ گذرنے پائے تھے انتقال کر گئے ۔ لوگوں نے انہیں دفن کیا لیکن زمین نے ان کی نعش اگل دی ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جب یہ ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا تمہارے اس ساتھی سے نہایت بدتر لوگوں کو زمین سنبھال لیتی ہے لیکن اللہ کا ارادہ ہے کہ وہ تمہیں مسلمان کی حرمت دکھائے چنانچہ ان کے لاشے کو پہاڑ پر ڈال دیا گیا اور اُوپر سے پتھر رکھ دئے گئے اور یہ آیت نازل ہوئی ( ابن جریر ) صحیح بخاری شریف میں تعلیقاً مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مقداد سے فرمایا جبکہ انہوں نے قوم کفار کے ساتھ جو مسلمان مخفی ایمان والا تھا اسے قتل کر دیا تھا باوجودیکہ اس نے اپنے سلام کا اظہار کر دیا تھا کہ تم بھی مکہ میں اسی طرح ایمان چھپائے ہوئے تھے ۔ بزار میں یہ واقعہ پورا اس طرح مرودی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹا سا لشکر بھیجا تھا جس میں حضرت مقداد بھی تھے جب دشمنوں کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ سب تو اِدھر اُدھر ہوگئے ہیں ایک شخص مالدار وہاں رہ گیا ہے اس نے انہیں دیکھتے ہی اشھد ان لا اللہ الا اللّٰہ کہا ۔ تاہم انہوں نے حملہ کر دیا اور اسے قتل کر ڈالا ، ایک شخص جس نے یہ واقعہ دیکھا تھا وہ سخت برہم ہوا اور کہنے لگا مقداد نے اسے قتل کر ڈالا جس نے کلمہ پڑھا تھا ؟ میں اس کا ذکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کروں گا ، جب یہ لشکر واپس پہنچا تو اس شخص نے یہ واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا آپ نے حضرت مقداد کو بلوایا اور فرمایا تم نے یہ کیا کیا ؟ کل قیات کے دن تم لا الٰہ الا اللّٰہ کے سامنے کیا جواب دو گے؟ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری اور آپ نے فرمایا کہ اے مقداد وہ شخص مسلمان تھا جس طرح تو مکہ میں اپنے ایمان کو مخفی رکھتا تھا پھر تو نے اس کے اسلام ظاہر کرنے کے باوجود اسے مارا ؟ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس غنیمت کے لالچ میں تم غفلت برتتے ہو اور سلام کرنے والوں کے ایمان میں شک وشبہ کرکے انہیں قتل کر ڈالتے ہو یاد رکھو وہ غنیمت اللہ کی طرف سے ہے اس کے پاس بہت سے غنیمتیں ہیں جو وہ تمہیں حلال ذرائع سے دے گا اور وہ تمہارے لئے اس مال سے بہت بہتر ہوں گے ۔ تم بھی اپنا وہ وقت یاد کرو کہ تم بھی ایسے ہی لاچار تھے اپنے ضعف اور اپنی کمزوری کی وجہ سے ایمان ظاہر کرنے کی جرأت نہیں کر سکتے تھے قوم میں چھپے لگے پھرتے تھے آج اللہ خالق کل نے تم پر احسان کیا تمہیں قوت دی اور تم کھلے بندوں اپنے اسلام کا اظہار کر رہے ہو ، تو جو بے اسباب اب تک دشمنوں کے پنجے میں پھنسے ہوئے ہیں اور ایمان کا اعلان کھلے طور پر نہیں کر سکے جب وہ اپنا ایمان ظاہر کریں تمہیں تسلیم کر لینا چاہئے اور آیت میں ہے ( وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ) 8 ۔ الانفال:26 ) یاد کرو جبکہ تم کم تھے کمزور تھے ۔ الغرض ارشاد ہوتا ہے کہ جس طرح یہ بکری کا چرواہا اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا اسی طرح اس سے پہلے جبکہ بےسرو سامانی اور قلت کی حالت میں تم مشرکوں کے درمیان تھے ایمان چھپائے پھرتے تھے ، یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ تم بھی پہلے اسلام والے نہ تھے اللہ نے تم پر احسان کیا اور تمہیں اسلام نصیب فرمایا ، حضرت اسامہ نے قسم کھائی تھی کہ اس کے بعد بھی کسی لا الہ الا اللّٰہ کہنے والے کو قتل نہ کروں گا کیونکہ انہیں بھی اس بارے میں پوری سرزنش ہوئی تھی ۔ پھر تاکیداً دوبارہ فرمایا کہ بخوبی تحقیق کر لیا کرو ، پھر دھمکی دی جاتی ہے کہ اللہ جل شانہ کو اپنے اعمال سے غافل نہ سمجھو ، جو تم کر رہے ، وہ سب کی پوری طرح خبر رکھتا ہے ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

94۔ 1 احادیث میں آتا ہے کہ بعض صحابہ کسی علاقے سے گزر رہے تھے جہاں ایک چرواہا بکریاں چرا رہا تھا، مسلمان کو دیکھ کر چروا ہے نے سلام کیا۔ بعض صحابہ نے سمجھا کہ شاید وہ جان بچانے کے لئے اپنے کو مسلمان ظاہر کر رہا ہے۔ چناچہ انہوں نے بغیر تحقیق کئے اسے قتل کر ڈالا اور بکریاں (بطور مال غنیمت) لے کر حضور ... (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوگئے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی، بعض روایات میں آتا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا کہ مکہ میں پہلے تم بھی چرواہے کی طرح ایمان چھپانے پر مجبور تھے، مطلب یہ تھا کہ قتل کا کوئی جواز نہیں تھا۔ 94۔ 2 یعنی تمہیں چند بکریاں اس مقتول سے حاصل ہوگیئں، یہ کچھ بھی نہیں، اللہ کے پاس اس سے کہیں زیادہ بہتر نعمتیں ہیں جو اللہ رسول کی اطاعت کی وجہ سے تمہیں دنیا میں مل سکتی ہیں اور آخرت میں تو ان کا ملنا یقینی ہے۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٢٩] جنگ کے دوران قتل خطا : ابتدائے اسلام میں && السلام علیکم && کا لفظ مسلمانوں کے لیے شعار اور فریقین کے مسلمان ہونے کی علامت سمجھا جاتا تھا کیونکہ اس دور میں عرب کے نو مسلموں اور کافروں کے درمیان لباس، زبان یا کسی دوسری چیز میں نمایاں امتیاز نہ تھا جس کی بنا پر ایک مسلمان سرسری ... طور پر دوسرے مسلمان کو پہچان سکتا ہو لیکن کافروں سے لڑائی کے دوران یہ پیچیدگی پیش آجاتی کہ جس قوم پر مسلمان حملہ آور ہوتے ان میں سے کوئی شخص السلام علیکم یا لا الہ الا اللہ کہنے لگتا جس سے مسلمانوں کو یہ مغالطہ ہوتا کہ وہ حقیقتاً مسلمان نہیں بلکہ محض اپنی جان بچانے کے لیے یہ کلمہ زبان سے ادا کر رہا ہے تو وہ اپنے اسی گمان کی بنا پر اسے قتل کردیتے اور اس کا مال لوٹ لیتے۔ چناچہ درج ذیل احادیث میں اسی قسم کے دو واقعات کا ذکر ہے : ١۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ ایک شخص تھوڑی سی بکریاں لیے ہوئے مسلمانوں کو ملا اور السلام علیکم کہا۔ مسلمانوں نے اسے (بہانہ خور سمجھ کر) مار ڈالا۔ اور اس کی بکریاں لے لیں (اسامہ بن زید (رض) نے اسے قتل کیا) اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری۔ (بخاری، کتاب التفسیر) ٢۔ جنگ کے دوران کلمہ اسلام کہنے والے کافر کا قتل جرم عظیم ہے :۔ سیدنا اسامہ بن زید (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے ہمیں حرقات (قبیلہ جہینہ) کی طرف بھیجا۔ ہم نے علی الصبح ان پر حملہ کیا اور انہیں شکست دی۔ اور میں اور ایک انصاری ان کے ایک آدمی سے ملے اور جب ہم نے اس پر قابو پا لیا تو اس نے لا الـٰہ الا اللہ کہا۔ اب انصاری تو اس سے رک گیا مگر میں نے نیزہ چلا دیا حتیٰ کہ وہ مرگیا۔ جب ہم واپس آئے تو یہ بات نبی اکرم کو پہنچی تو آپ نے مجھے کہا && اسامہ ! کیا تو نے لا الہ الا اللہ کہنے کے بعد اسے قتل کیا ؟ && میں نے کہا && یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس نے پناہ چاہنے کے لیے یہ کہا تھا۔ && آپ نے پھر فرمایا && کیا تو نے اسے لا الہ الا اللہ کہنے کے بعد قتل کیا ؟ && آپ یہ الفاظ کئی بار دہراتے رہے حتیٰ کہ میں نے خواہش کی کہ میں آج سے پہلے اسلام ہی نہ لایا ہوتا۔ (بخاری، کتاب الدیات۔ باب قول اللہ ومن احیاھا) ٣۔ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید (رض) نے (بنی ہدبہ کی جنگ میں) کافروں کو مارنا شروع کیا (حالانکہ وہ کہتے جاتے تھے کہ ہم نے دین بدلا ہم نے دین بدلا) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب یہ حال سنا تو فرمایا && یا اللہ ! میں خالد کے کام سے بیزار ہوں۔ && (بخاری، کتاب الجہاد، باب اذا قالوا صبانا ولم یحسنوا اسلمنا) اور بعض روایات میں آیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعد میں ایسے مقتولوں کی دیت بھی بیت المال سے ادا کردی تھی۔ اور بعض دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے سیدنا اسامہ (رض) سے پوچھا کہ && کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ وہ محض اپنی جان بچانے کی خاطر لا الہ الا اللہ کہہ رہا ہے۔ && ٤۔ مقداد بن اسود (رض) سے روایت ہے کہ میں نے آپ سے پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بھلا دیکھیے اگر میں کسی کافر سے لڑائی کروں اور وہ مجھ سے لڑائی کرے اور اپنی تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ دے پھر مجھ سے بچ کر ایک درخت میں چلا جائے اور کہنے لگے میں اللہ کے لیے اسلام لایا تو اس کے یہ کہنے کے بعد میں اسے قتل کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا ! اسے مت قتل کر۔ میں نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس نے میرا ہاتھ کاٹنے کے بعد ایسا کہا تھا۔ پھر بھی میں اسے قتل نہ کروں ؟ آپ نے فرمایا : اسے مت قتل کر اگرچہ تجھے اس سے تکلیف پہنچی۔ ورنہ وہ اس مقام پر آجائے گا جو تیرے قتل کرنے سے پہلے تیرا مقام تھا (یعنی وہ ظالم تھا اور تم حق پر تھے) اور اگر تو نے کلمہ اسلام کہنے کے بعد اسے قتل کیا تو تم اس کے مقام پر آجاؤ گے (یعنی تم ظالم اور وہ مظلوم ہوگا) (مسلم۔ کتاب الایمان۔ باب تحریم قتل الکافر بعد قول لا الہ الا اللہ ) اس حدیث سے ضمناً یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ شریعت کے احکام ظاہر کے مطابق جاری ہوتے ہیں اور باطن کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔ چونکہ ایسا گمان شرعی نقطہ نظر سے غلط ہے لہذا اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے واقعہ کی پوری طرح چھان بین کا حکم دیا۔ تحقیق کے بغیر چھوڑ دینے میں اگر یہ امکان ہے کہ ایک کافر جھوٹ بول کر اپنی جان بچا لے تو قتل کرنے میں اس کا بھی امکان ہے کہ ایک بےگناہ مومن تمہارے ہاتھ سے مارا جائے اور تمہارا ایک کافر کو چھوڑ دینے میں غلطی کرنا اس سے بدرجہا بہتر ہے کہ تم ایک مومن کو قتل کرنے میں غلطی کرو۔ واضح رہے کہ آیت نمبر ٩٢ میں اللہ تعالیٰ نے کسی مومن کے قتل خطا کے احوال و ظروف کے لحاظ سے تین صورتیں اور ان کے کفارے کا یوں بیان فرمایا : ١۔ مسلمان مقتول مسلمانوں ہی میں موجود ہو۔ اس کا کفارہ مسلمان غلام آزاد کرنا ہے اور دیت بھی۔ غلام نہ ملنے کی صورت میں متواتر دو ماہ کے روزے۔ ٢۔ مسلمان مقتول جو غیر مسلموں میں رہتا ہو۔ اس کا کفارہ صرف مسلمان غلام آزاد کرنا یا متبادل صورت میں روزے رکھنا ہے اس کے وارثوں کو دیت نہیں دی جائے گی اس لیے کہ اس سے اسلام کے دشمنوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ ٣۔ اور اگر مسلمان مقتول ایسے غیر مسلموں سے ہو جن کے درمیان معاہدہ امن ہوچکا ہو تو اس کا کفارہ وہی ہوگا جو نمبر (١) کی صورت میں ہے۔ اب دیکھئے ان تینوں صورتوں میں مسلمان غلام آزاد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے وہ اس لیے کہ جس طرح اس نے بےاحتیاطی سے ایک مسلمان کو مار ڈالا ہے تو اس کے کفارہ میں مسلمان غلام آزاد کرنے کا مطلب یہ ہوا، کہ مسلمان غلام کو آزاد کردینا گویا ایک مسلمان کو زندہ کردینے کے مترادف ہے کیونکہ غلامی انسان کی صفت ملکیت اور آزادی کو، جسے اللہ نے انسان کی فطرت میں رکھا ہے اور یہی اس کی زندگی کا مقتضٰی ہے، زائل کرتی ہے اور اس کفارہ میں نوع انسان پر احسان بھی ہے۔ دوسری قابل وضاحت بات یہ ہے کہ قتل کی کل پانچ قسمیں ہیں : ١۔ قتل کی پانچ اقسام :۔ مسلمان کا قتل عمد۔ اس کی اخروی سزا یہاں مذکور ہوئی ہے اور دنیا میں اس کی سزا قصاص ہے یا اس کے متبادل دیت اور مقتول کے وارثوں کی طرف سے معافی وغیرہ جس کا ذکر سورة بقرہ کی آیت نمبر ١٧٨، ١٧٩ کے حواشی نمبر ٢٢٢ تا ٢٢٥ میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔ ٢۔ قتل خطا جبکہ خطا سمجھنے میں ہو جیسے کسی کو کافر سمجھ کر مار ڈالے جس کا بیان اوپر گزر چکا ہے۔ ٣۔ قتل خطا جبکہ خطا فعل میں ہو جیسے گولی یا تیر مارا تو کسی شکار کو تھا اور وہ لگ جائے کسی مسلمان کو جس سے اس کی موت واقع ہوجائے۔ ٤۔ قتل خطا جبکہ خطا اتفاقاً واقع ہوجائے جیسے کوئی آدمی گاڑی کے نیچے آ کر مرجائے۔ ٥۔ قتل شبہ عمد۔ یعنی کسی شخص کی ایسی چیز سے موت واقع ہوجائے جس سے عموماً موت واقع نہ ہوتی ہو جیسے کسی کو مکا یا چھڑی ماری جائے جس سے وہ مرجائے۔ ان پانچ صورتوں میں پہلی صورت کے سوا باقی سب قتل خطا کے ضمن میں آتی ہیں اور ان میں قصاص نہیں دیت ہوتی ہے جو قاتل کے ان رشتہ داروں پر پڑتی ہے جو اس کے نفع و نقصان میں شریک ہوتے اور جنہیں عاقلہ کہتے ہیں اور دیت کی ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ مدت تین سال تک ہے۔ [١٣٠] قتل اور دوسرے جرائم کی تحقیق ضروری ہے خواہ سفر ہو یا حضر :۔ اس آیت میں تحقیق کا حکم سفر کے ساتھ اس لیے متعلق کیا گیا ہے کہ ایسا واقعہ سفر جہاد میں ہوا تھا ورنہ تحقیق کا حکم حضر میں بھی ایسے ہی ہے جیسے سفر میں۔ تحقیق کے بغیر کسی السلام علیکم کہنے والے کو جلدی سے قتل کردینے کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کچھ لوٹ کا مال بھی ہاتھ لگ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہارے لیے بہت سے ایسے مواقع پیش آنے والے ہیں جن سے اموال غنیمت تمہیں بکثرت حاصل ہوں گے لہذا لوٹ مار کی ہوس کی بنا پر ایسے کام ہرگز نہ کرو۔ [١٣١] ایک وقت وہ بھی تھا جب تم خود بھی کفار کے تشدد کی وجہ سے اپنے ایمان کو چھپایا کرتے تھے اور اپنا ایمان کسی دوسرے مسلمان پر صرف السلام علیکم کہہ کر ہی ظاہر کیا کرتے تھے اب اگر اللہ کی مہربانی سے تمہیں اسلامی ریاست میسر آگئی ہے اور تم اسلامی شعائر بجا لانے میں آزاد ہو تو کم از کم تمہیں ایسے لوگوں کا ضرور احساس کرنا چاہیے جو تمہارے والی ہی سابقہ منزل سے گزر رہے ہیں۔ لہذا ایسے موقع پر تحقیق انتہائی ضروری ہے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَتَبَيَّنُوْا وَلَا تَقُوْلُوْا : ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی اپنی تھوڑی سے بکریوں کے پاس تھا، کچھ مسلمان وہاں سے گزرے، اس نے ” السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ “ کہا لیکن مسلمانوں نے اسے قتل کر ڈالا اور اس کی بکریاں لے لیں، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری، جس میں ہے : ( تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْ... حَيٰوةِ الدُّنْيَا ۡ ) ” تم دنیا کا سامان چاہتے ہو ؟ “ اس سے مراد وہ تھوڑی سی بکریاں ہیں۔ [ بخاری، التفسیر، سورة النساء : ٤٥٩١ ] فَتَبَيَّنُوْا : یہاں تبین یعنی تحقیق کرلینے کا حکم سفر کے ساتھ ذکر کیا ہے، مگر یہاں سفر کی قید بیان واقعہ کے لیے ہے، یعنی یہ حادثہ، جس سے متعلق آیت نازل ہوئی ہے، سفر میں پیش آیا تھا، ورنہ تحقیق کا حکم جس طرح سفر میں ہے اسی طرح حضر میں بھی ہے۔ (قرطبی) كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ : یعنی یہی حالت پہلے تمہاری تھی، تم کافروں کے شہر میں رہتے تھے اور اپنے ایمان کو چھپاتے تھے، اللہ تعالیٰ نے دین کو غالب کر کے تم پر احسان کیا۔ (قرطبی)  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

CommentarySequence of Verses Stern warning has been given against the killing of a Muslim in previous verses. Now it is being said that the apparent profession of Islam is all that is needed for a Muslim to be regarded as a Muslim obligated to observe the laws of the Shari’ ah. So, it is necessary to abstain from the killing of a person who professes Islam. Furthermore, it is also not permissible...  to dig deep into his inward state of belief just because of some suspicion and to keep waiting for a definite proof of his certitude in faith in order that Islamic laws can be applied in his case. This is what happened during some battles with disbelievers when some Companions were unable to observe the fine line of distinction in this rule. On those occasions, there were some people who presented themselves as Muslims but some Companions took their profession of Islam as a lie and killed them, taking their belongings as war spoils. Allah Almighty condemned this indiscretionary practice. However, an admonition was considered sufficient and no severe warning was revealed for them against this act because the Compan¬ions did not know the rule clearly till that time. (Bayan a1-Qur&an) Signs of Islam are sufficient to identify a Muslim: In the first of the three verses cited above, the guidance given is that in the case of one who professes to be a Muslim, no Muslim is allowed to interpret his declaration of Islam as hypocrisy, without certain knowledge and proof. This verse (94) was revealed in the back-ground of certain episodes relating to some Companions where they had not taken the correct line of action. So, it has been reported from Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas in Tirmidhi and the Musnad of Ahmad that a man from the tribe of Banu Sulaym met a group of the noble Companions who were going on a Jihad mission. This man was grazing his goats. He offered salam greetings to the group which was a practical demonstration of his being a Muslim. The Companions thought that this man was just pretending in view of the situation before him. Thus, taking his profes¬sion of Islam as a ruse to save his life and property whereby he could get away from them by tricking them with greeting in the Muslim style, they killed him and appropriated the herd of his goats as war spoils which they took to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Thereupon, this verse was revealed. It laid down the rule: Do not take anyone who greets you by offering salam in the Islamic manner as a pretender and never assume, without valid proof, that his profession of Islam was a trick and never take possession of his property as spoils. (Ibn Kathir) There is another narration from Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) which has been reported by al-Bukhari briefly and by al-Bazzar, in details. According to this narration, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) sent out a group of mujahidin which included Sayyidna Miqdad ibn al-Aswad. When they reached the designated spot, everyone present there ran away. The only man left there had a lot of valuable things with him. Facing the Companions, the man recited the kalimah: اَشھَدُ اَن لَّا اِلہَ اِلَّا اللہُ (I testify that there is no god but Allah). But, Sayyidna Miqdad (رض) assuming that the man&s heart was not behind his verbal declaration of faith and that he was doing it simply to save his life and property, killed him. One Companion from among the group present admon¬ished him for what he had done: He had killed a person who had testi¬fied that there is no god but Allah. He declared that he will make it a point to relate this incident before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) when and if he would have the honour of returning to him. Finally, the group returned to Madinah and reported the incident to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، who called for Sayyidna Miqdad and gave him a stern warning. He said: &what would you say on the Day of Doom when the kalimah لا إلہ إلا اللہ will stand as a plaintiff against you?& The verse لَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا (do not say to the one who offers you salam , |"You are not a believer|" ) was revealed on this occasion. Other incidents, apart from the two mentioned here, have been reported with reference to this verse, but respected scholars of Tafsr do not admit of any contradiction in these narrations, for these events as a whole could have been the cause of the revelation. The words of the verse are: اَلقَیٰ اِلَیکُمُ السَّلَمَ (offer you salam). If the word, salam in the text is taken to mean &salam& in the technical sense (Muslim greeting or salutation), it applies to the first event more suitably. However, if &salam& is taken to mean submission or surrender to the will of Allah in the literal sense, then, this meaning applies to both events equally. Therefore, salam in the present textual setting has also been translated in the sense of submission and obedience to Allah. It is impermissible to take a decision without investigating into related facts of an event The first sentence of the verse (94) carries a general rule which must be followed by all Muslims: Let no Muslim do anything summarily as based on guess alone. The words of the verse are: إِذَا ضَرَ‌بْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَتَبَيَّنُوا (when you go out in the way of Allah, be careful). Acting on conjecture is likely to land one in trouble. The restriction of travel in the verse is there because these events came to pass during the state of travel. Or, it may be because doubts crop up during travel to previously unvisited places as compared with the city of residence where things and people are generally familiar. Otherwise, the basic rule, in travel or while resident, is general, that is reacting to any situ¬ation without proper investigation is not permissible. In a hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: |"To act sensibly is from Allah and to rush through is from Shaytan|" (al-Bahr al-Muhit) The second sentence: تَبْتَغُونَ عَرَ‌ضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا (seeking goods of the worldly life) in verse 94 is a prescription for weakness which caused this false step. The weakness was their desire to acquire worldly wealth through collecting spoils. But, immediately after, it was pointed out that Almighty Allah has set aside many more spoils destined for them. Why, then, should they bother about material gains? By way of further admonition, they were asked to recollect that there were so many among them who would not have dared to come out openly with their faith in Islam. It was only when Allah favoured them that they were delivered from the encirclement of disbelievers and were able to profess Islam openly. Keeping this situation in mind, would it not be possible that the person who is saying لا إلہ إلا اللہ at the sight of the Muslim army, might really be an adherent of Islam from the early days but was unable to profess it freely& fearing reprisals from the disbelievers. When he saw the Muslim army, he lost no time in doing so. If they looked into their own situation, they would realize that there was the time when they had recited the Kalimah and had called them Muslims, the Shari&ah of Islam had never asked them to first prove their being Muslims. There was no such condition. They were never asked to let their hearts be examined. They were not ordered to produce a proof of their Islam before they could be declared as confirmed Muslims. Quite contrary to all this, the simple recital of the Kalimah of Islam: لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ was considered good enough to recognize them as Muslims. Keeping this in mind, it was their duty that they should now take anyone who recites the Kalimah before them as a Muslim. The meaning of not taking a Muslim to be a Kafir From this verse comes the important ruling that anyone who professes Islam and declares that he is a Muslim - by reciting the Kalimah or by associating himself with some marked feature of Islam such as the Adhan and the Salah - should be treated as a Muslim. All Muslims must deal with him as they would do with any other Muslim. They are not supposed to wait and worry about finding out whether such a person has embraced Islam with all his heart or it has been done out of expediency. In addition to that, this is a case in which even his doings will not serve as the criterion. Suppose, someone skips Sarah, does not fast and is involved with all sorts of sins - still, no one has the right to say that he has gone outside the pale of Islam or to treat him as one would treat a disbeliever. Therefore, the great Imam Abu Hanifah said: لَا نکفر اھل القبلہ بذنب (We do not call &the people of the Qiblah& Kafirs because of some sin). Similar statements appear in hadith narrations also, such as, &Do not say that &the people of Qiblah& are Kafirs, no matter how sinful and evil-doing they may be.& At this point, there is something everyone should understand and remember, clearly and particularly. This relates to the authority of the Qur&an and Sunnah from which it is proved that calling or taking someone who calls himself a Muslim to be a Kafir is not permissible. It clearly means that until such time he says or does something which provides the positive proof of Kufr (disbelief), his profession of faith in Islam shall be deemed as sound and he will continue to be taken as a Muslim and, for all practical purposes, he will be dealt with as one would deal with Muslims. No one will have the right to debate what goes on in his heart or how sincere or hypocritical he may or may not be. But, there may be a person who professes Islam, attests to faith, yet disgraces himself by uttering words of disbelief or prostrates before an idol or denies an injunction of Islam which is absolute and obvious, or takes to a religious way or mark of disbelievers - such a person will certainly be declared a Kafir because of his deeds which prove his infi¬delity. It will be noticed that, the word فَتَبَيَّنُوا (be careful or investigate) in the present verse provides a hint to this effect, otherwise, the Jews and the Christians all claimed to be believers. Then, there was Musay¬limah, the Liar. He was declared to be a Kafir with the consensus of Companions, and killed. As for him, he was not only a professor of the Islamic creed but a practicing adherent of Adhan and Salah as well. In his Adhan, he had the Muezzin say: - اَشَھَدُ اَن لا إلہ إلا اللہ (I testify that there is no god but Allah) which was duly followed by اَشَھَدُ اَن محمد رسول اللہ (I testify that Muhammad is the Messenger of Allah). But, while he did this, he also claimed to be a prophet and a messenger who received revelations. This was an open denial of the binding injunctions of the Qur&an and Sunnah. It was on this basis that he was declared to be an apostate and a Jihad force was sent against him with the consensus of the Companions. In short, the correct course of action when faced with this problem is: Take everyone who recites the Kalimah and adheres to Islam (ahl al-Qiblah: the people of Qiblah) to be a Muslim. Peeking into his heart is not our business. Let Allah be the judge. But, when you see one professing faith yet doing things to the contrary, take him to have become an apostate subject to the condition that such deeds be, abso¬lutely and certainly, contrary to the dictates of Faith and that it admits of no other probability or interpretation. Finally, we can now see that &the reciter of the Kalimah& (Kalimah¬go کلمہ گو) or Ahl al-Qiblah (the people of Qiblah, meaning Muslims who universally turn to the direction of Holy Ka&bah when praying) are technical terms applied solely to one who, after his professing Islam, does nothing by his word and deed which can be classed as infidelity.  Show more

خلاصہ تفسیر اے ایمان والو جب تم اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد کے لئے) سفر کیا کرو تو ہر کام کو (قتل یا اور کچھ ہو) تحقیق کر کے کیا کرو اور ایسے شخص کو جو کہ تمہارے سامنے (علامات) اطاعت (کی) ظاہر کرے (جیسا کلمہ پڑھنا یا مسلمانوں کے طرز پر سلام کرنا) یوں مت کہہ دیا کرو کہ تو (دل سے) مسلمان نہیں (محض اپ... نی جان بچانے کو جھوٹ موٹ اظہار اسلام کرتا ہے) اس طور پر کہ تم دنیوی زندگی کے سامان کی خواہش کرتے ہو، کیونکہ خدا کے پاس (یعنی ان کے علم وقدرت میں تمہارے لئے) بہت غنیمت کے مال ہیں (جو تم کو جائز طریقوں سے ملیں گے اور یاد تو کرو کہ) پہلے (ایک زمانہ میں) تم بھی ایسے ہی تھے (کہ تمہارے اسلام کے قبول کا مدار صرف تمہارا دعوی و اظہار تھا) پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا (کہ اس ظاہری اسلام پر اکتفا کیا گیا اور باطنی جستجو پر موقوف نہ رکھا) سو (ذرا) غور (تو) کرو بیشک اللہ تمہارے اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں (کہ بعد اس حکم کے کون اس پر عمل کرتا ہے کون نہیں کرتا ثواب میں) برابر نہیں وہ مسلمان جو بلا کسی عذر کے گھر میں بیٹھے رہیں (یعنی جہاد میں نہ جاویں) اور وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے (یعنی مالوں کو خرچ کر کے اور جانوں کو حاضر کر کے) جہاد کریں (بلکہ) اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا درجہ بہت زیادہ بنایا ہے جو اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں بہ نسبت گھر میں بیٹھنے والوں کے اور (یوں بوجہ فرض عین نہ ہونے کے گناہ ان بیٹھنے والوں پر بھی نہیں بلکہ بوجہ ایمان اور دوسرے فرائض عین کے بجا لانے کے) سب سے (یعنی مجاہدین سے بھی قاعدین سے بھی) اللہ تعالیٰ نے اچھے گھر کا (یعنی جنت کا آخرت میں) وعدہ کر رکھا ہے اور (اوپر جو اجمالاً کہا گیا ہے کہ مجاہدین کا بڑا درجہ ہے اس کی تعیین یہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ نے مجاہدین (مذکورین) کو بمقابلہ گھر میں بیٹھنے والوں کے لیے بڑا اجر عظیم دیا ہے، (وہ درجہ یہی اجر عظیم ہے اس اجمال کی تفصیل فرماتے ہیں) یعنی (بوجہ اعمال کثیرہ کے جو مجاہد سے صادر ہوتے ہیں ثواب کے) بہت سے درجے جو خدا کی طرف سے ملیں گے اور (گناہوں کی، مغفرت اور رحمت (یہ سب اجر عظیم کی تفصیل ہوئی) اور اللہ تعالیٰ بڑے مغفرت والے بڑے رحمت والے ہیں۔ معارف ومسائل ربط آیات :۔ پچھلی آیات میں قتل مومن پر سخت وعید فرمائی ہے، آگے یہ فرماتے ہیں کہ احکام شرعیہ کے جاری ہونے میں مومن کے مومن ہونے کے لئے صرف ظاہری اسلام کافی ہے، جو شخص اسلام کا اظہار کرے اس کے قتل سے ہاتھ روکنا واجب ہے اور محض شک و شبہ کی وجہ سے باطن کی تفتیش کرنا اور احکام اسلامیہ کے جاری کرنے میں اس کے یقینی ایمان کے ثبوت کا منظر رہنا جائز نہیں، جیسا بعض صحابہ سے بعض غزوات میں اس قسم کی لغزش واقع ہوئی کہ بعض لوگوں نے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا، لیکن بعض حضرات صحابہ نے ان کی علامات اسلام کو کذب پر محمول کر کے قتل کر ڈالا اور مقتول کا مال غنیمت میں لے لیا، اللہ تعالیٰ نے اس کا انسداد فرمایا اور چونکہ اس وقت تک صحابہ کو یہ مسئلہ واضح طور پر معلوم نہ تھا اسلئے صرف فہمائش پر اکتفا کیا اور اس فعل پر ان کے لئے کوئی وعید نازل نہیں فرمائی (بیان القرآن) مسلمان سمجھنے کے لئے علامات اسلام کافی ہیں باطن کی تفتیش کرنا جائز نہیں :۔ مذکورہ تین آیتوں میں سے پہلی آیت میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جو شخص اپنا مسلمان ہونا ظاہر کرے تو کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ بغیر تحقیق کے اس کے قول کو نفاق پر محمول کرے، اس آیت کے نزول کا سبب کچھ ایسے واقعات ہیں جن میں بعض صحابہ کرام سے اس بارے میں لغزش ہوگئی تھی۔ چنانچہ ترمذی اور مسند احمد میں حضرت عبداللہ بن عباس سے منقول ہے کہ قبیلہ بنو سلیم کا ایک آدمی صحابہ کرام کی ایک جماعت سے ملا جب کہ یہ حضرات جہاد کے لئے جا رہے تھے یہ آدمی اپنی بکریاں چرا رہا تھا، اس لئے حضرات صحابہ کو سلام کیا، جو عملاً اس چیز کا اظہار تھا کہ میں مسلمان ہوں، صحابہ کرام نے سمجھا کہ اس وقت اس نے محض اپنی جان و مال بچانے کے لئے یہ فریب کیا ہے کہ مسلمانوں کی طرح سلام کر کے ہم سے بچ نکلے، چناچہ انہوں نے اس کو قتل کردیا اور اس کی بکریوں کو مال غنیمت قرار دے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ جو شخص آپ کو اسلامی طرز پر سلام کرے تو بغیر تحقیق کے یہ نہ سمجھو کہ اس نے فریب کی وجہ سے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا ہے اور اس کے مال کو مال غنیمت سمجھ کر حاصل نہ کرو۔ (ابن کثیر) اور حضرت عبداللہ بن عباس سے ایک دوسری روایت ہے جس کو بخاری نے مختصراً اور بزار نے مفصلاً نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دستہ مجاہدین کا بھیجا جن میں حضرت مقداد بن اسود بھی تھے، جب وہ موقع پر پہنچے تو سب لوگ بھاگ گئے، صرف ایک شخص رہ گیا جس کے پاس بہت مال تھا، اس نے صحابہ کرام کے سامنے کہا : اشھدان لا الہ الا اللہ، مگر حضرت مقداد نے یہ سمجھ کر کہ دل سے نہیں کہا بلکہ محض جان و مال بچانے کے لئے کلمہ اسلام پڑھ رہا ہے اس کو قتل کردیا، حاضرین میں سے ایک صحابی نے کہا کہ آپ نے برا کیا کہ ایک ایسے شخص کو قتل کردیا جس نے لا الہ ہوگیا تو اس واقعہ کا ضرور ذکر کروں گا، جب یہ لوگ مدینہ واپس آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ واقعہ سنایا، آپ نے حضرت مقداد کو بلا کر سخت تنبیہ فرمائی اور فرمایا کہ بروز قیامت تمہارا کیا جواب ہوگا، جب کلمہ لا الہ الا اللہ تمہارے مقابلہ میں دعویدار ہوگا اس واقعہ پر یہ آیت نازل ہوئی، لاتقولوا لمن القی الیکم السلم لست ممناً مذکورہ آیت کے بارے میں ان دو واقعات کے علاہ دوسرے واقعات بھی منقول ہیں، لیکن محققین اہل تفسیر نے فرمایا کہ ان روایات میں تعارض نہیں ہوسکتا کہ یہ چند واقعات مجموعی حیثیت سے نزل کا سبب ہوئے ہوں۔ آیت کے الفاظ میں القی الیکم السلم ارشاد ہے، اس میں لفظ ” سلام “ سے اگر اصطلاحی سلام مراد لیا جائے تب تو پہلا واقعہ اس کے ساتھ زیادہ چسپاں ہے اور اگر سلام کے لفظی معنی سلامت اور اطاعت کے لئے جائیں تو یہ سب واقعات اس میں برابر ہیں اسی لئے اکثر حضرات نے ” سلام “ کا ترجمہ اس جگہ اطاعت کا کیا ہے۔ واقعہ کی تحقیق کے بغیر فیصلہ کرنا جائز نہیں :۔ اس آیت کے پہلے جملہ میں ایک عام ہدایت ہے کہ مسلمان کوئی کام بےتحقیق محض گمان پر نہ کریں، ارشاد ہے اذاضربتم فی سبیل اللہ فتبینوا، ” یعنی جب تم اللہ کی راہ میں سفر کیا کرو تو ہر کام تحقیق کے ساتھ کیا کرو “ محض خیال اور گمان پر کام کرنے سے بسا اوقات غلطی ہوجاتی ہے، اس میں سفر کی قید بھی اس وجہ سے ذکر کی گئی کہ یہ واقعات سفر ہی میں پیش آئے یا اس وجہ سے کہ شبہات عموماً سفر میں پیش آتے ہیں، اپنے شہر میں ایک دوسرے کے حالات سے عموماً واقفیت ہوتی ہے، ورنہ اصل حکم عام ہے، سفر میں ہو یا حضر میں بغیر تحقیق کے کسی عمل پر اقدام جائز نہیں، ایک حدیث میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے :” سوچ سمجھ کر کام کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے۔ “ (بحر محیط) دوسرے جملہ یعنی تبتغون الحیوة الدین اس میں اسی روگ کی اصلاح ہے، جو اس غلطی پر اقدام کرنے کا باعث ہوا، یعنی دنیا کی دولت مال غنیمت حاصل ہونے کا خیال آگے یہ بھی بتلا دیا کہ تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے اموال غنیمت بہت سے مقرر اور مقدر کر رکھے ہیں، تم اموال کی فکر میں نہ پڑو، اس کے بعد ایک اور تنبیہ فرمائی کہ ذرا اسپر بھی تو نظر ڈالو کہ پہلے تم میں بھی تو بہت سے حضرات ایسے ہی تھے کہ مکہ مکرمہ میں اپنے اسلام و ایمان کا اعلان نہیں کرسکتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا کہ کفار کے نرغہ سے نجات دیدی، تو اسلام کا اظہار کیا تو کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ شخص جو لشکر اسلام کو دیکھ کر کلمہ پڑھ رہا ہے وہ حقیقتً پہلے سے اسلام کا معتقد ہو مگر کفار کے خوف سے اسلام کا اظہار نہیں کرنے پایا تھا، اس وقت اسلام لشکر کو دیکھ کر اظہار کیا، یا کہ شروع میں جب تم نے کلمہ اسلام کو پڑھ کر اپنے آپ کو مسلمان کہا تو اس وقت تمہیں مسلمان قرار دینے کے لئے شریعت نے یہ قید نہیں لگائی تھی کہ تمہارے دلوں کو ٹٹولیں، اور دل میں اسلام کا ثبوت ملے، تب تمہیں مسلمان قرار دیں، بلکہ صرف کلمہ اسلام پڑھ لینے کو تمہارے مسلمان قرار دینے کے لئے کافی سمجھا گیا تھا اسی طرح اب جو تمہارے سامنے کلمہ پڑھتا ہے اس کو بھی مسلمان سمجھو۔ اہل قبلہ کافر نہ کہنے کا مطلب :۔ اس آیت کریمہ سے یہ اہم مسئلہ معلوم ہوا کہ جو شخص اپنے آپ کو مسلمان بتلاتا خواہ کلمہ پڑھ کر یا کسی اور اسلامی شعار کا اظہار کر کے مثلاً اذان، نماز وغیرہ میں شرکت کرے تو مسلمان پر لازم ہے کہ اس کو مسلمان سمجھیں اور اس کے ساتھ مسلمانوں کا سا معاملہ کریں، اس کا انتظار نہ کریں کہ وہ دل سے مسلمان ہوا ہے یا کسی مصلحت سے اسلام کا اظہار کیا ہے۔ نیز اس معاملہ میں اس کے اعمال پر بھی مدار نہ ہوگا، فرض کرلو کہ وہ نماز نہیں پڑھتا روزہ نہیں رکھتا اور ہر قسم کے گناہوں میں ملوث ہے، پھر بھی اس کو اسلام سے خارج کہنے کا یا اس کے ساتھ کافروں کا معاملہ کرنے کا کسی کو حق نہیں، اسی لئے امام اعظم نے فرمایا لانکفراھل القبلة بذنب ” یعنی ہم اہل قبلہ کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر نہیں کہتے “ بعض روایات حدیث میں بھی اسی قسم کے الفاظ مذکور ہیں کہ اہل قبلہ کو کافر نہ کہو۔ خواہ وہ کتنا ہی گنہگار بدعمل ہو۔ مگر یہاں ایک بات خاص طور پر سمجھنے اور یاد رکھنے کی ہے کہ قرآن و حدیث سے یہ ثابت ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہے اس کو کافر کہنا یا سمجھنا جائز نہیں، اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ جب تک اس سے کسی ایسے قول و فعل کا صدور نہ ہو جو کفر کی یقینی علامت ہے اس وقت تک اس کے اقرار اسلام کو صحیح قرار دے کر اس کو مسلمان کہا جائے گا اور اس کے ساتھ مسلمانوں کا سا معاملہ کیا جائے، اس کی قلبی کیفیات اخلاص یا نفاق سے بحث کرنے کا کسی کو حق نہ ہوگا۔ لیکن جو شخص اظہار اسلام اور اقرار ایمان کے ساتھ ساتھ کچھ کلمات کفر بھی بکتا ہے، یا کسی بت کو سجدہ کرتا ہے، یا اسلام کے کسی ایسے حکم کا انکار کرتا ہے جس کا اسلامی حکم ہونا قطعی اور بدیہی ہے یا کافروں کے کسی مذہبی شعار کو اختیار کرتا ہے، جیسے گلے میں زنار وغیرہ ڈالنا وغیرہ وہ بلاشبہ اپنے اعمال کفر یہ کے سبب کافر قرار دیا جائے گا آیت مذکورہ میں لفظ تبینوا سے اس کی طرف اشارہ موجود ہے، ورنہ یہود و نصاری تو سب ہی اپنے آپ کو مومن مسلمان کہتے تھے اور مسیلمہ کذاب جس کو باجماعت صحابہ کافر قرار دے کر قتل کیا گیا وہ تو صرف کلمہ اسلام کا اقرار ہی نہیں بلکہ اسلامی شعائر نماز اذان وغیرہ کا بھی پابند تھا اپنی اذان میں اشھدان لا الہ اللہ کے ساتھ اشھد ان محمد ارسول اللہ بھی کہلواتا تھا، مگر اس کے ساتھ وہ اپنے آپ کو بھی نبی اور رسول صاحب وحی کہتا تھا جو نصوص قرآن و سنت کا کھلا ہوا انکار تھا، اسی کی بناء پر اس کو مرتد قرار دیا گیا اور اس کے خلاف باجماع صحابہ جہاد کیا گیا۔ خلاصہ مسئلہ کیا ہوگیا کہ ہر کلمہ گو اہل قبلہ کو مسلمان سمجھو اس کے باطن اور قلب میں کیا ہے ؟ اس کی تفتیش انسان کا کام نہیں، اس کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کرو، البتہ اظہار ایمان کے ساتھ خلاف ایمان کوئی بات سر زد ہو تو اس کو مرتد سمجھو، بشرطیکہ اس کا خلاف ایمان ہونا قطعی اور یقینی ہو اور اس میں کوئی دوسرے احتمال یا تاویل کی راہ نہ ہو۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ لفظ ” کلمہ گو “ یا ” اہل قبلہ “ یہ اصطلاحی الفاظ ہیں جن کا مصداق صرف وہ شخص ہے جو مدعی اسلام ہونے کے بعد کسی کافرانہ قول و فعل کا مرتکب نہ ہو۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا ضَرَبْتُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَتَبَيَّنُوْا وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰٓي اِلَيْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا۝ ٠ۚ تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا۝ ٠ۡفَعِنْدَ اللہِ مَغَانِمُ كَثِيْرَۃٌ۝ ٠ۭ كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللہُ عَلَيْك... ُمْ فَتَبَيَّنُوْا۝ ٠ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا۝ ٩٤ ضَّرْبُ ( چلنا) والضَّرْبُ في الأَرْضِ : الذّهاب فيها وضَرْبُهَا بالأرجلِ. قال تعالی: وَإِذا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ [ النساء/ 101] ، وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ إِذا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ [ آل عمران/ 156] ، وقال : لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْباً فِي الْأَرْضِ [ البقرة/ 273] ضرب فی الارض کے معنی سفر کرنے کے ہیں ۔ کیونکہ انسان پیدل چلتے وقت زمین پر پاؤں رکھتا ہے ۔ قرآن میں ہے : وَإِذا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ [ النساء/ 101] اور جب سفر کو جاؤ ۔ وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ إِذا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ [ آل عمران/ 156] اور ان کے مسلمان بھائی جب خدا کی راہ میں سفر کریں ۔۔۔۔ تو ان کی نسبت کہتے ہیں ۔ لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْباً فِي الْأَرْضِ [ البقرة/ 273] اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اور یہی معنی آیت : فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقاً فِي الْبَحْرِ [ طه/ 77] کے ہیں یعنی انہیں سمندر میں ( خشک راستے سے لے جاؤ ۔ لقی( افعال) والإِلْقَاءُ : طرح الشیء حيث تلقاه، أي : تراه، ثم صار في التّعارف اسما لكلّ طرح . قال : فَكَذلِكَ أَلْقَى السَّامِرِيُ [ طه/ 87] ، قالُوا يا مُوسی إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ [ الأعراف/ 115] ، ( ل ق ی ) لقیہ ( س) الالقآء ( افعال) کے معنی کسی چیز کو اس طرح ڈال دیناکے ہیں کہ وہ دوسرے کو سمانے نظر آئے پھر عرف میں مطلق کس چیز کو پھینک دینے پر القاء کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَكَذلِكَ أَلْقَى السَّامِرِيُ [ طه/ 87] اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا ۔ قالُوا يا مُوسی إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ [ الأعراف/ 115] تو جادو گروں نے کہا کہ موسیٰ یا تو تم جادو کی چیز ڈالو یا ہم ڈالتے ہیں ۔ موسیٰ نے کہا تم ہی ڈالو۔ وأمّا الابتغاء فقد خصّ بالاجتهاد في الطلب، فمتی کان الطلب لشیء محمود فالابتغاء فيه محمود نحو : ابْتِغاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ [ الإسراء/ 28] ، وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] ( ب غ ی ) البغی الا بتغاء یہ خاص کر کوشش کے ساتھ کسی چیز کو طلب کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ اگر اچھی چیز کی طلب ہو تو یہ کوشش بھی محمود ہوگی ( ورنہ مذموم ) چناچہ فرمایا : ۔ { ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ } ( سورة الإسراء 28) اپنے پروردگار کی رحمت ( یعنی فراخ دستی ) کے انتظار میں ۔ وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] بلکہ اپنے خدا وندی اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے ۔ عرض أَعْرَضَ الشیءُ : بدا عُرْضُهُ ، وعَرَضْتُ العودَ علی الإناء، واعْتَرَضَ الشیءُ في حلقه : وقف فيه بِالْعَرْضِ ، واعْتَرَضَ الفرسُ في مشيه، وفيه عُرْضِيَّةٌ. أي : اعْتِرَاضٌ في مشيه من الصّعوبة، وعَرَضْتُ الشیءَ علی البیع، وعلی فلان، ولفلان نحو : ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلائِكَةِ [ البقرة/ 31] ، ( ع ر ض ) العرض اعرض الشئی اس کی ایک جانب ظاہر ہوگئی عرضت العود علی الاناء برتن پر لکڑی کو چوڑی جانب سے رکھا ۔ عرضت الشئی علی فلان اولفلان میں نے فلاں کے سامنے وہ چیزیں پیش کی ۔ چناچہ فرمایا : ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلائِكَةِ [ البقرة/ 31] پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا ۔ غنم الغَنَمُ معروف . قال تعالی: وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُما [ الأنعام/ 146] . والغُنْمُ : إصابته والظّفر به، ثم استعمل في كلّ مظفور به من جهة العدی وغیرهم . قال تعالی: وَاعْلَمُوا أَنَّما غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ [ الأنفال/ 41] ، فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلالًا طَيِّباً [ الأنفال/ 69] ، والمَغْنَمُ : ما يُغْنَمُ ، وجمعه مَغَانِمُ. قال : فَعِنْدَ اللَّهِ مَغانِمُ كَثِيرَةٌ [ النساء/ 94] . ( غ ن م ) الغنم بکریاں ۔ قرآن پاک میں ہے : وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُما [ الأنعام/ 146] اور گائیوں اور بکریوں سے ان کی چربی حرام کردی تھی ۔ الغنم کے اصل معنی کہیں سے بکریوں کا ہاتھ لگنا ۔ اور ان کو حاصل کرنے کے ہیں پھر یہ لفظ ہر اس چیز پر بولا جانے لگا ہے ۔ جو دشمن یا غیر دشمن سے حاصل ہو ۔ قرآن میں ہے : وَاعْلَمُوا أَنَّما غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ [ الأنفال/ 41] اور جان رکھو کہ جو چیز تم کفار سے لوٹ کر لاؤ ۔ فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلالًا طَيِّباً [ الأنفال/ 69] جو مال غنیمت تم کو ہے اسے کھاؤ کہ تمہارے لئے حلال طیب ہے ۔ المغنم مال غنیمت اس کی جمع مغانم آتی ہے ۔ قرآن پاک میں ہے ۔ فَعِنْدَ اللَّهِ مَغانِمُ كَثِيرَةٌ [ النساء/ 94] سو خدا کے پاس بہت سی غنیمتں ہیں ۔ كثر الْكِثْرَةَ والقلّة يستعملان في الكمّيّة المنفصلة كالأعداد قال تعالی: وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيراً [ المائدة/ 64] ( ک ث ر ) کثرت اور قلت کمیت منفصل یعنی اعداد میں استعمال ہوتے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيراً [ المائدة/ 64] اس سے ان میں سے اکثر کی سر کشی اور کفر اور بڑ ھیگا ۔ منن والمِنَّةُ : النّعمة الثّقيلة، ويقال ذلک علی وجهين : أحدهما : أن يكون ذلک بالفعل، فيقال : منَّ فلان علی فلان : إذا أثقله بالنّعمة، وعلی ذلک قوله : لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ [ آل عمران/ 164] والثاني : أن يكون ذلک بالقول، وذلک مستقبح فيما بين الناس إلّا عند کفران النّعمة، ولقبح ذلک قيل : المِنَّةُ تهدم الصّنيعة «4» ، ولحسن ذكرها عند الکفران قيل : إذا کفرت النّعمة حسنت المنّة . وقوله : يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلامَكُمْ [ الحجرات/ 17] فالمنّة منهم بالقول، ومنّة اللہ عليهم بالفعل، وهو هدایته إيّاهم كما ذكر، ( م ن ن ) المن المن کے معنی بھاری احسان کے ہیں اور یہ دوطرح پر ہوتا ہے ۔ ایک منت بالفعل جیسے من فلان علیٰ فلان یعنی فلاں نے اس پر گرا انبار احسان کیا ۔ اسی معنی میں فرمایا : ۔ لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ [ آل عمران/ 164] خدا نے مومنوں پر بڑا احسان گیا ہے ۔ اور دوسرے معنی منۃ بالقول یعنی احسان جتلانا گو انسانی معاشرہ میں معیوب سمجھا جاتا ہے مگر جب کفران نعمت ہو رہا ہو تو اس کے اظہار میں کچھ قباحت نہیں ہے اور چونکہ ( بلاوجہ اس کا اظہار معیوب ہے اس لئے مشہور ہے ، المنۃ تھدم الصنیعۃ منت یعنی احسان رکھنا احسان کو بر باد کردیتا ہے اور کفران نعمت کے وقت چونکہ اس کا تذکرہ مستحن ہوتا ہے اس لئے کسی نے کہا ہے : جب نعمت کی ناشکری ہو تو احسان رکھنا ہیں مستحن ہے اور آیت کریمہ : ۔ يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلامَكُمْ [ الحجرات/ 17] یہ لوگ تم احسان رکھتے ہیں ۔ کہ مسلمان ہوگئے ہیں ، کہدو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو ۔ بلکہ خدا تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا رستہ دکھایا ۔ میں ان کی طرف سے منت بالقوم یعنی احسان جتلانا مراد ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے منت بالفعل یعنی انہیں ایمان کی نعمت سے نواز نامراد ہے۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے خبیر والخَبِيرُ : الأكّار فيه، والخبر : المزادة العظیمة، وشبّهت بها النّاقة فسمّيت خبرا، وقوله تعالی: وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِما تَعْمَلُونَ [ آل عمران/ 153] ، أي : عالم بأخبار أعمالکم، ( خ ب ر ) الخبر کسان کو ِِ ، ، خبیر ، ، کہاجاتا ہے ۔ الخبر۔ چھوٹا توشہ دان ۔ تشبیہ کے طور پر زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی کو بھی خبر کہاجاتا ہے اور آیت کریمہ :۔ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِما تَعْمَلُونَ [ آل عمران/ 153] اور جو کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی حقیقت کو جانتا ہے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (یا ایھالذین آمنوا اذاضربتم فی سبیل اللہ ۔۔۔ تا۔۔۔۔۔ مغانم کثیرہ۔ اے ایمان لانے والو، جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تودوست دشمن میں تمیز کرو اورجوتمہاری طرف سلام سے تقدیم کرے اسے فورا نہ کہہ دو کہ تو مومن نہیں ہے ، اگر تم دنیوی فائدہ چاہتے ہو تو اللہ کے پاس تمہارے لیے بہت سے امو... ال غنیمت ہیں تاآخر آیت۔ روایت کے مطابق اس آیت کا سبب نزول یہ ہے کہ حضور کی طرف سے اک مہم پر بھیجے ہوئے فوجی دستے نے ایک شخص کو دیکھا جس کے ساتھ کچھ بھیڑ بکریاں تھیں، اس شخص نے سلام کرنے سے کے بعد کلمہ طیبہ ، لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ، پڑھا لیکن ایک مسلمان نے اس کا سرتن سے جدا کردیا، جب یہ دستہ واپس آیا تو حضور کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی آپ نے اس شخص سے پوچھا کہ تم نے اسے کیوں قتل کیا جبکہ وہ مسلمان ہوچکا تھا۔ اس نے عرض کیا کہ مقتول نے صرف اپنی جان بچانے کے لیے کلمہ پڑھا تھا، اس پر آپ نے فرمایا، تم نے اس کا دل پھاڑ کر کیوں نہیں دیکھ لیا، اسکے بعد آپ نے اس کی دیت اس کے وارثوں کو بھجوادی، اور اس کی بھیڑ بکریاں بھی واپس کردیں، حضرت ابن عمر اور عبداللہ بن ابی حدرد کا قول ہے کہ یہ شخص محلم بن جثامہ تھے جنہوں نے عامر بن اضبط اشجفعی کو قتل کردیا تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ قاتل کی چند دنوں بعد موت واقع ہوگئی تھی، جب انہیں دفن کیا گیا تو زمین نے انہیں باہر پھینک دیا تین مرتبہ اسی طرح ہوا، حضور کو جب اس کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا، زمین تو ان لوگوں کو بھی قبول کرلیتی ہے جو اس سے بھی بدتر ہوتے ہیں لیکن اللہ تعایل نے تمہیں یہ دیکھاناچاہا کہ اس کے نزدیک خون کی کس درجہ اہمیت اور قدروقیمت ہے پھر آپ نے حکم دیا کہ لاش پر پتھر ڈال دیے جائیں۔ محلم بن جثامہ کے متعلق یہ واقعہ مشہور ہے کہ ہم نے حضرت اسامہ بن زید سے مروی ہے حدیث کا پچھلے صفحات میں ذکر کیا تھا، جس میں ہے کہ انہوں نے ایک مہم کے دوران ایک شخص کو قتل کردیا تھا، جس نے اپنی زبان سے کلمہ طیبہ ادا کیا تھا، جب حضور کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے فرمایا تھا : کلمہ طیبہ پڑھ لینے کے بعد تم نے اسے قتل کردیا جب انہوں نے عرض کیا کہ اسنے صرف اپنی جان بچانے کے لیے کلمہ کا اقرار کیا تھا تو آپ نے فرمایا پھر تم نے اس کا دل پھاڑ کر کیوں نہیں دیکھا، قیامت کے دن اس کے پڑھے ہوئے کلمے کا تمہاری طرف سے کون ذمہ دار ہوگا۔ اسی طرح ہم نے حضرت عقبہ بن مالک لیثی کی روایت کردہ حدیث کا بھی زکر کیا ہے جو اسی مفہوم پر مشتمل ہے مقتول نے کہا تھا کہ میں مسلمان ہوں لیکن اسکے باوجود اسے قتل کردیا گیا، حضور نے اس بات کو انتہائی طور پر ناپسند کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ ان اللہ ابی ان اقتل مومنا، اللہ تعالیٰ کو ہرگز یہ بات پسند نہیں کہ میں کسی مسلمان کی جان لے لوں۔ ہمیں محمد بن بکر نے روایت بیان کی ، انہیں ابوداؤد نے ، انہیں قتبیہ بن سعید نے انہیں لیث نے ابن شہاب سے ، انہوں نے عطاء بن یزید لیثی سے ، انہوں نے عبیداللہ بن عدی بن الخیار سے، انہوں نے حضرت مقداد بن الاسود سے ک ہ انہوں نے حضور سے دریافت کیا کہ حضور اگر کسی کافر سے میری مڈ بھیڑ ہوجائے، اور وہ اپنی تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے پھر ایک درخت کی آڑ میں میری زد سے نکل جائے اور کہے کہ میں اللہ کے سامنے جھک گیا، کیا اس کے بعد میں اسے قتل کرسکتا ہوں، آپ نے جواب میں فرمایا، اسے قتل نہیں کرسکتے ، میں نے عرض کیا، حضور اس نے میرا ہاتھ کاٹ ڈالا تھا، آپ نے فرمایا، اسے قتل نہ کرو اگر تم اسے قتل کردو گے تو اس صورت میں اقرار اسلام سے پہلے جس مقام پر وہ تھا وہاں تم پہنچ جاؤ گے اور وہ تمہارے مقام پر آجائے گا۔ ہمیں عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی ہے کہ انہیں حارث بن ابی اسامہ نے انہیں ابولنصر ہاشم بن القاسم نے ، انہیں المسعودی نے قتادہ سے ، انہوں نے ابومجلز سے ، انہوں نے ابوعبیدہ سے کہ حضور نے فرمایا (اذاشرع احدکم الرمح الی الرجل فان کان سنانہ عندثغرۃ نحرہ فقال لاالہ الا اللہ فلیرجع عنہ الرمح۔ تم میں سے جب کوئی شخص کسی کافر کی طرف نیزہ بلند کرے اور نیزے کی انی اس کے حلقوم تک پہنچ جائے اور وہ شخص کلمہ پڑھ لے توا سے اپنانیزہ اس سے ہٹالینا چاہیے۔ حضرت ابوعبیدہ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے اس کلمہ طیبہ کو ایک مسلمان کے لیے امان کا ذریعہ اور اس کی جان اور مال کے لیے بچاؤ اور حفاظت کا سبب بنادیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے جزیہ کو کافر کے لیے امان کا ذریعہ اور اس کے جان ومال کے لیے بچاؤ کا سبب قرار دیا ہے ۔ یہ روایت ان احادیث کے ہم معنی ہے جو حضور سے تواتر سے مروی ہیں۔ مجھے اس وقت تک لوگوں سے قتال کا حکم دیا گیا ہے جب تک وہ کلمہ طیبہ کا اقرار نہ کرلیں بعض حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں اور جب تک وہ یہ اقرار نہ کرلیں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ جب وہ کلمہ کا اقرار کرلیں گے تو وہ مجھ سے اپنی جان اور اپنے مال محفوظ کرلیں گے البتہ ان کی جان ومال پر اگر کوئی حق عائد ہوجائے تو وہ الگ بات ہے اور ان کا حساب وکتاب اللہ کے ذمے ہوگا) ۔ اس حدیث کی روایت حضرت عمر، حضرت جریر بن عبداللہ ، حضرت عبداللہ بن عمر ، حضرت انس بن مالک اور حضڑت ابویرہ نے کی ہے کہ حضور کی وفات کے لیے بعد جب عرب کے کچھ لوگوں نے زکوۃ ادا کرنے سے انکار کردیا، اور حضرت ابوبکر نے یہ سن کر فرمایا کہ حدیث میں ، الابحقھا، کے الفاظ بھی ہیں اور ان مانعین زکوۃ کے خلاف اقدامات ، الابحقھا، کے ذیل میں آتے ہیں۔ اس حدیث کی صحت پر صحابہ کرام کا اتفاق ہوگا اور یہ حدیث اس قول باری (ولاتقولوا لمن القی الیکم السلم لست مومنا، اور جو شخص فرمانبرداری اختیار کرلے اسے یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں ہے ، کے ہم معنی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کا اظہار کرنے والے کے ایمان کی صحت کا فیصلہ کردیا ہے اور ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم ایسے شخص پر مسلمانوں کے احکام جاری کریں خواہ اس کے دل میں اس کے خلاف عقیدہ کیوں نہ ہو، اس سے زندیق کی توبہ قبول ہونے پر جب وہ اسلام کا اظہار کرے استدلال کیا جاتا ہے کیونکہ اس حکم میں اللہ تعالیٰ نے زندیق اور غیر زندیق میں جب ان کی طرف سے اسلام کا اظہار ہوجائے کوئی فرق نہیں رکھا۔ نیز یہ اس بات کا بھی موجب ہے کہ جب کوئی شخص کلمہ طیبہ پڑھ لے یا اپنی زبا ن سے کہے کہ میں مسلمان ہوں تو پھر اس پر حکم اس لام جاری کیا جائے گا، اس لیی کہ قول باری (لمن القی الیکم السلام) کا مفہوم ہے کہ جو شخص اسلام کی طرف دعوت کے جواب میں فرمانبرداری اختیار کرتے ہوئے سرتسلیم خم کردے اسے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے۔ لیکن اگر، السلام، کی قرات کی جائے تو مفہوم ہوگا ، جو شخص تحیۃ اسلام یعنی السلام علیکم، کہے اسلامی سلام کا اظہار ایک شخص کے اسلام میں داخل ہونے کی علامت سمجھی جاتی تھی، حضور نے اس شخص سے جس نے اسلام کا اقرار کرنے والے شخص کو قتل کردیاتھا فرمایا تھا، تم نے اس کے اسلام لانے کے بعد اسے قتل کردیا۔ یہی بات آپ نے اس شخص سے بھی فرمائی تھی جس نے کلمہ طیبہ پڑھنے والے شخص کو ہلاک کردیا تھا آپ نے اسلامی سلام کا اظہار کرنے والے پر مسلمان ہونے کا حکم لگادیا تھا۔ امام محمد بن الحسن نے ، السیر الکبیر ، میں لکھا ہے کہ اگر ایک یہودی یاعیسائی یہ کہہ دے کہ میں مسلمان ہوں تو ایسا کہنے وہ مسلمان نہیں ہوجائے گا، کیونکہ یہ سب لوگ یہی کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ہم مومن ہیں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارا دین بھی ایمان یعنی اسلام ہے، اس ان کے اس قول میں یہ دلیل نہیں ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ امام محمد نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کوئی مسلمان کسی مشرک کو قتل کرنے کے لیے اس پر حملہ آور ہوجائے اور اس وقت وہ مشرک یہ کہے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں ، تو یہ مسلمان سمجھاجائے گا، کیونکہ اس کا کلمہ پڑھنا اس کے مسلمان ہونے کی دلیل ہے البتہ اگر وہ اس قول سے پھرجائے تو اس صورت میں اس کی گرد ن اڑادی جائے گی۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ امام محمد نے یہودی کو اس کے اس قول پر کہ میں مسلمان یا مومن ہوں مسلمان قرار نہیں دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہود اسی طرح کہتے ہیں کہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اصل ایمان اور اسلام وہ ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں۔ اس لیے ان کا یہ کہنا ان کے مسلمان ہونے کی دلیل نہیں ہے۔ یہود ونصاری کی حیثیت ان مشرکین جیسی نہیں ہے جو حضور کے زمانے میں موجود تھے، اس لیے کہ وہ سب کے سب بت پرست تھے اس لیے ان کا اقرار توحید اور ان میں سے کسی کا یہ کہنا کہ میں مسلمان ہوں یا میں مومن ہوں ، گویا بت پرستی چھوڑ کر اسلام میں داخل ہونے کی علامت اور نشان ہوتا تھا، اس لیے ان کے اس اقرار واظہار کو کافی سمجھ لیا جاتاتھاکیون کہ ایک مشرک کو اسی وقت اس اقرار واظہار کا حوصلہ ہوتا تھا جب وہ حضور کی تصدیق کرتے ہوئے آپ پر امان لے آتا اسی بنا پر حضور کا یہ ارشاد ہے کہ : (امرت ان اقاتل الناس حتی یقولوا لاالہ الا اللہ، فاذا قالوھا عصموا منی دماء ھم واموالھم) اس قول سے آپ کی مراد مشرکین تھے یہود نہیں تھے کیونکہ یہود ، لاالہ اللہ کا کلمہ پڑھا کرتے تھے اسی طرح عیسائی بھی اس کلمہ توحید کے قائل تھے۔ اگرچہ تفصیل میں جاکر توحید کے برعکس بات کرتے ہوئے ایک میں تین کے عقیدے کا اظہار کرتے ، اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ ، لاالہ الا اللہ، کا قول عرب کے مشرکین کے اسلام کانشان تھا، کیونکہ وہ لوگ حضور کی دعوت اسلام کو قبول کرتے ہوئے نیز آپ کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف توحید کرتے تھے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ ارشاد باری ہے (انھم اذاقیل لھم لاالہ الاللہ یستکبرون، اور یہ لوگ ایسے ہیں کہ جب ان سے کہاجاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں توبڑائی اور تکبر کا اظہار کرتے ہیں، یہود ونصاری کلمہ توحید کے اطلاق میں مسلمانوں کی موافقت کرتے تھے لیکن حضور کی نبوت کے سلسلے میں مسلمانوں کی مخالفت کرتے تھے۔ اس لیے اگر یہود یاعیسائی حضور پر ایمان کا اظہار کرے گا تو وہ مسلمان سمجھا جائے گا۔ حسن بن زیاد نے امام ابوحنیفہ سے روایت کی ہے کہ اگر کوئی یہودی یا نصرانی اللہ کی وحدانیت اور حضور کی رسالت کی گواہی دے لیکن یہ اقرار نہ کرے کہ میں اسلام میں داخل ہوں اور نہ ہی یہودیت یاعیسائیت سے اپنی برات کا اظہار کرے تو صرف گواہی دینے کی بنا پر وہ مسلمان نہیں ہوگا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں : میراخیال ہے کہ میں نے امام محمد کی بھی اسی قسم کی تحریر کہیں دیکھی ہے البتہ امام محمد نے ، السیرالکبیر، میں جو کچھ لکھا ہے وہ حسن بن زیاد کی اس روایت کے خلاف ہے۔ حسن کی اس روایت میں کہی گئی بات کی وجہ یہ ہے کہ ان یہود ونصاری میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جوا سکے قائل ہیں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں لیکن وہ تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں کچھ توا سکے قائل ہیں کہ بیشک محمد اللہ کے رسول ہیں، لیکن ان کی ابھی تک بعثت نہیں ہوئی ہے عنقریب ہونے والی ہے۔ اس لیے اگر ان میں سے کوئی شخص یہودیت یانصرانیت پر قائم رہتے ہوئے اللہ کی وحدانیت اور حضور کی رسالت کی گواہی دے گا تو اس کی یہ گواہی اس کے مسلمان ہونے کی دلیل نہیں بن سکے گی جب تک وہ یہ نہ کہے کہ میں اسلام میں داخل ہوتاہوں یا میں یہودیت یاعیسائیت سے اپنی برات کا اظہار کرتا ہوں۔ اگرہم قول باری (ولاتقولوا لمن القی الیکم السلام لست مومنا) کو اس کے ظاہر پر رہنے دیں تو اس کی اس بات پر دلالت نہیں ہوگی کہ اطاعت وفرمانبرداری کا اظہار کرنے والے پر مسلمان ہونے کا حکم لگادیاجائے کیونکہ اس سے یہ بھی مراد لیا جاسکتا ہے کہ ایسے شخص سے نہ اسلام کی نفی کرو اورنہ ہی اثبات لیکن اس بارے میں تحقیق کرکے معلوم کرو کہ اس قول سے اس کی کیا مراد ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ ارشاد باری ہے (واذاضربتم فی سبیل اللہ فتبینوا ولاتقولوا لمن القی الیکم السلام لست مومنا، جب تم اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلوا تودوست دشمن میں تمیز کرلیاکرو اور جو شخص سلام میں سبقت کرے اسے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے ظاہرلفظ جس کا امر کا مقتضی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں تحقیق وتفتیش کا حکم دیا گیا ہے اور علامت ایمان کی نفی کرنے سے روکا گیا ہے ایمان کی علامت کی نفی کی ممانعت میں ایمان کے اثبات اور اس کے حکم کا وجود نہیں ہوتا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ جب ہمیں کسی شخص کے ایمان کے بارے میں جس کے حالات سے ہم ناواقف ہوں شک ہوجاتا ہے تو ہمارے لیے اس پر ایمان یا کفر کا حکم لگانا جائز نہیں ہوتا، الایہ کہ تحقیق وتفتیش کرکے ہم اس کی اصلیت معلوم کرلیں، اسی طرح اگر کوئی شخص ہمیں ایسی کوئی خبر سنائے جس کی صداقت یاعدم کا ہمیں کوئی علم نہ ہو تو ہمارے لیے اس کی تکذیب جائز نہیں ہوگی۔ لیکن ہماری ترک تکذیب ہماری طرف سے اس کی تصدیق کی علامت نہیں ہوگی آیت کے مقتضی کی بھی یہی صورت ہے جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے کہ اس میں نہ تو ایمان کا اثبات ہے اور نہ ہی کفر کا اس میں تو صرف تحقیق وتفتیش کا حکم ہے ، یہاں تک کہ ہمیں اس کی اصلیت معلوم ہوجائے۔ البتہ جن روایات کا ہم نے ذکر کیا ہے وہ ایسے شخص پر ایمان کا حکم لگاناواجب کررہی ہیں کیونکہ حضور کا ارشاد ہے (اقتلت مسلما وقتلتلہ، بعد مااسلم، تم نے ایک مسلمان کو قتل کردیا تم نے اسے اس کے اسلام لانے کے بعد قتل کردیا۔ نیز آپ کا ارشاد ہے ، (امرت ان اقاتل الناس حتی یقولوا لاالہ الا اللہ فاذاقالوھا عصمو منی دماء ھم واموالھم الابحقھا) آپ نے کلمہ توحید کے اظہار کرنے والے پر اسلام یعنی مسلمان ہونے کا حکم لگادیا، اسی طرح حضرت عقبہ بن مالک لیثی کی روایت میں آپ کے الفاظ ہیں۔ (ان اللہ تعالیٰ ابی علی ان اقتل مومنا) ۔ آپ نے اس کلمہ طیبہ کے اظہار پر اس شخص کو مومن قرار دے دیا، روایت میں ہے کہ زیر بحث آیت کا نزول بھی اسی جیسے کسی واقعہ کے سلسلے میں ہوا تھا، یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ آیت کی مراد یہ ہے کہ جو شخص اس کلمہ کا اظہار کرے ، اس پر ایمان کے اثبات کا حکم دیاجائے۔ منافقین بھی اس کلمہ کے اظہار کے ذریعے اپنی جان ومال کے بچاؤ کا سامان کرلیتے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ کو ان کے اعتقاد کفر کا علم تھا اور حضور بھی ان میں سے بہت سوں کے نفاق سے واقف تھے۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ زیر بحث آیت اسلامی سلام کہنے والے پر سلام کا حکم لگانے کی مقتضی ہے۔ قول باری ہے (تبتغون عرض الحیوۃ الدنیا) اس سے مراد مال غنیمت ہے ، دنیاوی متاع یعنی سازوسامان کو عرض کا نام دیا گیا اس لیے اس سازوسامان کی بقاء کی مدت بہت قلیل ہوتی ہے جیسا کہ اس شخص کے متعلق مروی ہے جس نے اظہار اسلام کرنے والے شخص کو قتل کرکے اس کا سارامال لے لیا تھا۔ قول باری ہے (اذا ضربتم فی سبیل اللہ) اس سے اللہ کے راستے میں سفر مراد ہے ، قول باری (فتثبتوا کی قرات تاء اور نون کے ساتھ ہوئی ہے (یعنی فتبنیوا۔ ایک قول ہے کہ تاء اور نون کے ساتھ قرات ہی مختار قرات ہے کیونکہ تثبیت یعنی تحقیق وجستجوا یعنی حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے ہوتی ہے اور یہ تثبت اس کا سبب ہوتا ہے۔ قول باری ہے (کذالک کنتم من قبل) تم بھی اس سے پہلے ایسے ہی تھے، حسن کا قول ہے ان جیسے کافر، سعید بن جبیر کا قول ہے تم بھی اپنی قوم کے اندر رہتے ہوئے اپنادین مخفی رکھنے پر مجبور تھے جس طرح یہ لوگ اپنادین مخفی رکھنے پر مجبور ہیں۔ قول باری ہے (فمن اللہ علیکم ، اللہ نے تم پر احسان کیا) یعنی دین اسلام عطا کرکے ، جس طرح یہ قول باری ہے (بل اللہ یمن علیکم ان ھداکم للایمان، بلکہ اللہ تعایل تم پر یہ احسان جتلاتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی ، ایک قول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں غلبہ عطا کرکے تم پر احسان کیا حتی کہ اپنادین ظاہر کرنے کے قابل ہوگئے۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٩٤) یہ آیت اسامہ بن زید (رض) کے بارے میں نازل ہوئی جب کہ انہوں نے لڑائی میں مرد ان بن نھیک فراری کو (غلط فہمی کی بنا پر) کافر سمجھ کر مار دیا تھا اور یہ مومن تھے، چناچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جہاد میں کسی کے اس طرح مل جانے پر تحقیق کرلیا کرو تاکہ معلوم ہوجائے کہ کون مومن ہے اور کون کافر اور جو تم... ہارے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ لیا کرے یا جہاد میں مسلمانوں کے طریقہ پر سلام کرلیا کرے تو اسے مال غنیمت کی امید میں کافر سمجھ کر قتل مت کرو۔ اللہ کی ہاں اسے شخص کے لیے جو کسی مسلمان کے قتل سے کنارہ کش ہو، بہت بڑا ثواب ہے۔ ہجرت سے پہلے تم بھی ایک زمانہ میں اپنی قوم میں مسلمانوں اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کلمہ طیبہ پڑھ کر امن حاصل کیا کرتے تھے، پھر ہجرت کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا، لہٰذا مسلمانوں کے قتل نہ کرنے پر جمے رہو اور اپنی پچھلی حالت پر غور کرو۔ شان نزول : (آیت) ” یایھا الذین امنوا اذا ضربتم “۔ (الخ) امام بخاری (رح) ، ترمذی (رح) اور حاکم وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے بنی سلیم کے ایک آدمی کا گزر صحابہ کرام (رض) کی جماعت پر سے ہوا۔ وہ اپنی بکریاں لے کر جارہا تھا، اس نے صحابہ کرام (رض) کو سلام کیا، صحابہ کرام (رض) میں سے چند ایک نے کہا کہ اس نے اس لیے سلام کیا ہے۔ (یعنی کوئی مسلمان تمہارے ہاتھوں غلط فہمی سے بھی نہ مارا جائے، تم صرف برسر مقابلہ یا فتنہ گر کافروں کو ہی قتل کرو، جو ظاہرا بھی کسی وجہ سے کلمہ پڑھ لے تو بنا تحقیق وتفتیش اس پر ہاتھ نہ اٹھاؤ) (مترجم) تاکہ ہم اس سے کسی قسم کا کوئی تعرض نہ کریں، چناچہ صحابہ کرام (رض) نے اس کو پکڑ کر کفر کے شبہہ میں قتل کردیا اور اس کی بکریاں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لے کر آئے، اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی کہ ایمان والو جب تم جہاد کے لیے روانہ ہو، الخ۔ اور بزاز نے ابن عباس (رض) سے دوسرے طریقہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چھوٹا سا لشکر روانہ کیا، اس میں مقداد بھی تھے، جب یہ لوگ کافروں کی قوم کے پاس آئے تو وہ سب متفرق ہوگئے اور ایک آدمی باقی رہ گیا، جس کے پاس بہت مال تھا وہ صحابہ کرام (رض) کو دیکھ کر کہنے لگا، اشھد ان الا الا اللہ “۔ اسکی ظاہری حالت زبان حال اسلام سے مناسبت نہ رکھتی تھی اس لیے اسے کافر ہی سمجھتے ہوئے مقداد نے قتل کردیا۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ قیامت کے دن کلمہ لا الہ الا اللہ “۔ کے مقابلے میں کیا جواب دو گے اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ اور امام احمد اور طبرانی وغیرہ نے عبداللہ بن ابی الدرداء اسلمی (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں کی ایک جماعت میں بھیجا جس میں ابوقتادہ اور محکم بن جثامہ بھی تھے، ہمارے پاس سے عامر بن احبط اشجعی گزرے، انہوں نے ہمیں سلام کیا، محکم نے اس سلام کو ان کا حیلہ سمجھا اور اسے کافر گردانتے ہوئے ان پر حملہ کیا اور ان کو قتل کردیا۔ جب ہم رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو واقعہ کی اطلاع دی تو ہمارے بارے میں قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوئی۔ ابن جریر (رح) نے ابن عمر (رض) سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور ثعلبی نے بواسطہ کلبی، ابوصالح، ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے، کہ مقتول کا نام مرداس بن لہیک تھا اور یہ اہل فدک سے تھے اور قاتل کا نام اسامۃ بن زید (رض) تھا اور اس لشکر کے امیر غالب بن فضالۃ تھے کیوں کہ مرداس (رض) کی قوم جب شکست کھاگئی تو صرف مرداس باقی رہ گئے اور یہ اپنی بکریوں کو ایک پہاڑ پر سے لے جارہے تھے جب صحابہ کرام (رض) ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھا اور کہا اسلام علیکم مگر اسامۃ بن زید نے غلط فہمی سے ان کو قتل کردیا، جب صحابہ کرام (رض) مدینہ منورہ آئے، تب یہ آیت نازل ہوئی ، نیز ابن جریر (رح) نے سدی (رح) اور عبد نے قتادہ (رح) کے واسطہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور ابن ابی حاتم (رح) نے بواسطہ ابن بعیعہ، ابو زبیر، جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جو اطاعت ظاہر کرے اسے یہ نہ کہہ دیا کرو کہ تم مومن نہیں مرداس (رض) کے بارے میں نازل ہوئی ہے، یہ روایت حسن ہے، ابن مندہ نے جزء بن حدرجان (رض) سے روایت کیا ہے کہ میرے بھائی قداد (رض) یمن سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے، راستہ میں انھیں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک لشکر کا سامنا ہوا انہوں نے لشکر سے کہا کہ میں مسلمان ہوں مگر لشکر نے کچھ قرائن کے سبب اس بات کو درست خیال نہ کیا اور ان کو قتل کردیا۔ مجھے اس چیز کی اطلاع ملی میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں فورا روانہ ہوا، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے میرے بھائی کی دیت دی۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩٤ (یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا ضَرَبْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَتَبَیَّنُوْا) (وَلاَ تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقآی اِلَیْکُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا ج) تم اس کی باطنی کیفیت معلوم نہیں کرسکتے۔ ایمان کا تعلق چونکہ دل سے ہے اور دل کا حال سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں جان سکتا ‘ لہٰذا...  دنیا میں تمام معاملات کا اعتبار زبانی اسلام (اقرارٌ باللّسان) پر ہی ہوگا۔ اگر کوئی شخص کلمہ پڑھ رہا ہے اور اپنے اسلام کا اظہار کر رہا ہے تو آپ کو اس کے الفاظ کا اعتبار کرنا ہوگا۔ اس آیت کے پس منظر کے طور پر روایات میں ایک واقعے کا ذکر ملتا ہے جو حضرت اسامہ (رض) کے ساتھ پیش آیا تھا۔ کسی سریہّ میں حضرت اسامہ (رض) کا ایک کافر سے دو بدو مقابلہ ہوا۔ جب وہ کافر بالکل زیر ہوگیا اور اس کو یقین ہوگیا کہ اس کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں تو اس نے کلمہ پڑھ دیا : اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ الاَّ اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا ‘ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۔ اب ایسی صورت حال میں جو کوئی بھی ہوتا یہی سمجھتا کہ اس نے جان بچانے کے لیے بہانہ کیا ہے۔ حضرت اسامہ (رض) نے بھی یہی سمجھتے ہوئے اس پر نیزے کا وار کیا اور اسے قتل کردیا۔ لیکن دل میں ایک خلش رہی۔ بعد میں انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اَقَالَ لَا اِلٰہَ الاَّ اللّٰہُ وَقَتَلْتَہٗ ؟ ) اس نے لا الٰہ الاّ اللہ کہہ دیا اور تم نے پھر بھی اسے قتل کردیا ؟ حضرت اسامہ (رض) نے جواب دیا : یارسول اللہ ! اس نے تو ہتھیار کے خوف سے کلمہ پڑھا تھا “۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اَفَلَا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِہٖ حَتّٰی تَعْلَمَ اَقَالَھَا اَمْ لَا ؟ ) تم نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ جان لیا کہ اس نے کلمہ دل سے پڑھا تھا یا نہیں ؟ حضرت اسامہ (رض) ‘ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات مجھ سے بار بار فرمائی ‘ یہاں تک کہ میں خواہش کرنے لگا کہ کاش میں آج ہی مسلمان ہوا ہوتا ! (١) بعض روایات میں آتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اے اسامہ ‘ اس دن کیا جواب دو گے جب وہ کلمہ شہادت تمہارے خلاف مدعی ہو کر آئے گا ؟ (تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَاز) کہ ایسے شخص کو کافر قرار دیں ‘ قتل کریں اور مال غنیمت لے لیں۔ (فَعِنْدَ اللّٰہِ مَغَانِمُ کَثِیْرَۃٌ ط) ۔ تمہارے لیے بڑی بڑی مملکتوں کے اموال غنیمت آنے والے ہیں۔ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے حدود اللہ سے تجاوز نہ کرو۔ (کَذٰلِکَ کُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ ) تم خود بھی تو پہلے ایسے ہی تھے ‘ تو اللہ نے تم پر احسان فرمایا ہے “ ۂ آخر ایک دور تم پر بھی تو ایسا ہی گزرا ہے۔ تم سب بھی تو نو مسلم ہی ہو اور ایک وقت میں تم میں سے ہر شخص کافر یا مشرک ہی تو تھا ! پھر اللہ ہی نے تم لوگوں پر احسان فرمایا کہ تمہیں کلمہ شہادت عطا کیا اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت و تبلیغ سے بہرہ مند ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ لہٰذا اللہ کا احسان مانو اور اس طریقے سے لوگوں کے معاملے میں اتنی سخت روش اختیار نہ کرو۔ (فَتَبَیَّنُوْاطاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا ) اگلی آیت مبارکہ میں جہاد کا لفظ بمعنی قتال آیا ہے۔ جہاں تک جہاد کی اصلی روح کا تعلق ہے تو ایک مؤمن گویا ہر وقت جہاد میں مصروف ہے۔ دعوت و تبلیغ بھی جہاد ہے ‘ اپنے نفس کے خلاف اطاعت الٰہی بھی جہاد ہے۔ ازروئے حدیث نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : (اَلمُجَاہِدُ مَنْ جَاھَدَ نَفْسَہٗ ) (٢) بلکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : اَیُّ الْجِہَادِ اَفْضَلُ ؟ سب سے افضل جہاد کون سا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اَنْ تُجَاہِدَ نَفْسَکَ وَھَوَاکَ فِیْ ذَات اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ) (٣) یہ کہ تم اپنے نفس اور اپنی خواہشات کے خلاف جہاد کرو انہیں اللہ کا مطیع بنانے کے لیے “۔ چناچہ جہاد کی بہت سی منازل ہیں ‘ جن میں سے آخری منزل قتال ہے۔ تاہم جہاد اور قتال کے الفاظ قرآن میں ایک دوسرے کی جگہ پر بھی استعمال ہوئے ہیں۔ قرآن میں الفاظ کے تین ایسے جوڑے ہیں جن میں سے ہر لفظ اپنے جوڑے کے دوسرے لفظ کی جگہ اکثر استعمال ہوا ہے۔ ان میں سے ایک جوڑا تو یہی ہے ‘ یعنی جہاد اور قتال کے الفاظ ‘ جبکہ دوسرے دو جوڑے ہیں مؤمن و مسلم اور نبی و رسول “۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

126.In the early days of Islam the greeting as-salam 'alaykum ('peace be on you') was a distinguishing symbol of the Muslims. When a Muslim greeted another Muslim with this expression it signified that he was a member of the same community, that he was a friend and well-wisher, one who wished peace and security, from whom he need entertain no fear of hostility and towards whom, in return, he shoul... d not behave with hostility. The Islamic greeting occupied virtually the same position among Muslims as the passwords used by sentries to distinguish friend from foe. This was particularly important in those days because there were no distinctions in dress, language and so on by which Muslims could be conclusively marked off from their non-Muslim Arab compatriots. The Muslims also encountered a strange problem on the battlefield. Whenever a Muslim was in danger of being harmed inadvertently by other Muslims during the fighting, he resorted to either the Islamic greeting (as-salam 'alaykum) or the Islamic creed There is no god save Allah' (ili-Jl^y) in order to indicate that he was their brother-in-faith. The Muslims, however, often suspected this to be merely a ruse of the enemy and therefore sometimes disregarded the utterance of the Islamic greeting or of the Islamic creed, and killed such people and seized their belongings as booty. Although whenever the Prophet (peace be on him) came to know of such incidents, he severely reproached the people concerned, it, nevertheless, continued to take place. In the end God solved the problem by revelation. The purport of the verse is that no one has the right summarily to judge those who profess to be Muslims, and assume them to be lying for fear of their lives. At least two possibilities exist: the claim may either be true or it may be false. The truth can only be ascertained by proper investigation. While it is impossible to investigate a person's case properly during fighting and this may enable him to save his life by lying, it is equally possible that an innocent, true believer might be put to death by mistake. The error of letting an unbeliever go unpunished is preferable to that of killing a true believer. 127.The Muslims are now told that there was a time when they were scattered among different tribes of unbelievers. They were, therefore, forced to conceal the fact of being Muslims since they feared that they would be subjected to persecution and hardship. In those days they had nothing else besides their verbal profession to testify to their faith. Later on, some time before these verses were revealed, God benevolently enabled the Muslims to develop a collective entity of their own and thus to raise the banner of Islam in the face of strong opposition from the unbelievers. That the Muslims should fail to appreciate the hardships which other Muslims were enduring, and which they themselves had endured until not long before, and not to treat them with consideration and forbearance, did not seem an adequate way of thanking God for His benevolence.  Show more

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :126 ابتدائے اسلام میں”السلام علیکم“ کا لفظ مسلمانوں کے لیے شعار اور علامت کی حیثیت رکھتا تھا اور ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو دیکھ کر یہ لفظ اس معنی میں استعمال کرتا تھا کہ میں تمہارے ہی گروہ کا آدمی ہوں ، دوست اور خیر خواہ ہوں ، میرے پاس تمہارے لیے سلامتی و عافیت کے سوا...  کچھ نہیں ہے ، لہٰذا نہ تم مجھ سے دشمنی کرو اور نہ میری طرف سے عداوت اور ضرر کا اندیشہ رکھو ۔ جس طرح فوج میں ایک لفظ شعار ( Password ) کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے اور رات کے وقت ایک فوج کے آدمی ایک دوسرے کے پاس سے گزرتے ہوئے اسے اس غرض کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ فوج مخالف کے آدمیوں سے ممیز ہوں ، اسی طرح سلام کا لفظ بھی مسلمانوں میں شعار کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ۔ خصوصیت کے ساتھ اس زمانہ میں اس شعار کی اہمیت اس وجہ سے اور بھی زیادہ تھی کہ اس وقت عرب کے نو مسلموں اور کافروں کے درمیان لباس ، زبان اور کسی دوسری چیز میں کوئی نمایاں امتیاز نہ تھا جس کی وجہ سے ایک مسلمان سرسری نظر میں دوسرے مسلمان کو پہچان سکتا ہو ۔ لیکن لڑائیوں کے موقع پر ایک پیچیدگی یہ پیش آتی تھی کہ مسلمان جب کسی دشمن گروہ پر حملہ کرتے اور وہاں کوئی مسلمان اس لپیٹ میں آجاتا تو وہ حملہ آور مسلمانوں کو یہ بتانے کے لیے کہ وہ بھی ان کا دینی بھائی ہے ” السلام علیکم“ یا ”لا الٰہ الا اللہ“ پکارتا تھا ، مگر مسلمانوں کو اس پر یہ شبہہ ہوتا تھا کہ یہ کوئی کافر ہے جو محض جان بچانے کے لیے حیلہ کر رہا ہے ، اس لیے بسا اوقات وہ اسے قتل کر بیٹھتے تھے اور اس کی چیزیں غنیمت کے طور پر لوٹ لیتے تھے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہر موقع پر نہایت سختی کے ساتھ سرزنش فرمائی ۔ مگر اس قسم کے واقعات برابر پیش آتے رہے ۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس پیچیدگی کو حل کیا ۔ آیت کا منشا یہ ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے اس کے متعلق تمہیں سرسری طور پر یہ فیصلہ کر دینے کا حق نہیں ہے کہ وہ محض جان بچانے کے لیے جھوٹ بول رہا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ وہ سچا ہو اور ہو سکتا ہے کہ جھوٹا ہو ۔ حقیقت تو تحقیق ہی سے معلوم ہو سکتی ہے ۔ تحقیق کے بغیر چھوڑ دینے میں اگر یہ امکان ہے کہ ایک کافر جھوٹ بول کر جان بچالے جائے ، تو قتل کر دینے میں اس کا امکان بھی ہے کہ ایک مومن بے گناہ تمہارے ہاتھ سے مارا جائے ۔ اور بہرحال تمہارا ایک کافر کو چھوڑ دینے میں غلطی کرنا اس سے بدرجہا زیادہ بہتر ہے کہ تم ایک مومن کو قتل کرنے میں غلطی کرو ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :127 یعنی ایک وقت تم پر بھی ایسا گزر چکا ہے کہ انفرادی طور پر مختلف کافر قبیلوں میں منتشر تھے ، اپنے اسلام کو ظلم و ستم کے خوف سے چھپانے پر مجبور تھے ، اور تمہارے پاس ایمان کے زبانی اقرار کے سوا اپنے ایمان کا کوئی ثبوت موجود نہ تھا ۔ اب یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے تم کو اجتماعی زندگی عطا کی اور تم اس قابل ہوئے کہ کفار کے مقابلہ میں اسلام کا جھنڈا بلند کرنے اٹھے ہو ۔ اس احسان کا یہ کوئی صحیح شکریہ نہیں ہے کہ جو مسلمان ابھی پہلی حالت میں مبتلا ہیں ان کے ساتھ تم نرمی و رعایت سے کام نہ لو ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

59: اللہ کے راستے میں سفر کرنے سے مراد جہاد کے لئے سفر کرنا ہے، ایک واقعہ ایسا پیش آیا تھا کہ ایک جہاد کے دوران کچھ غیر مسلموں نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرنے کے لئے صحابہ کرامؓ کو سلام کیا۔ وہ صحابہ یہ سمجھے کہ ان لوگوں نے صرف اپنی جان بچانے کے لئے سلام کیا ہے، اور حقیقت میں وہ مسلمان نہیں ہوئ... ے، چنانچہ انہوں نے ایسے لوگوں کو قتل کردیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں یہ اصول بیان کردیا گیا کہ اگر کوئی شخص ہمارے سامنے اسلام لائے اور اسلام کے تمام ضروری عقائد کا اقرار کرلے تو ہم اسے مسلمان ہی سمجھیں گے، اور اس کے دل کا حال اللہ پر چھوڑیں گے۔ لیکن یہ سمجھ لینا چاہئے کہ آیت کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص کھلے کھلے کفریہ عقائد رکھتا ہو، تو صرف ’’السلام علیکم‘‘ کہہ دینے کی بنا پر اسے مسلمان سمجھا جائے گا۔ 60: یعنی شروع میں تم بھی غیر مسلم ہی تھے، اﷲ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور تم مسلمان ہوئے، مگر تمہارے زبانی اقرار کے سوا تمہارے سچا مسلمان ہونے کی کوئی اور دلیل نہیں تھی، تمہارے ظاہری اقرار ہی کی بنا پر تمہیں مسلمان مانا گیا۔   Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

اس آیت میں بھی قتل خطا کا بیان ہے بخاری ترمذی حاکم امام احمد بن حنبل اور طبرانی وغیرہ نے جو شان نزول اس آیت کی بیان کی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ مشرکوں کے ایک قبیلہ بنی سلیم پر جب مسلمان لوگ چڑھ کر گئے اور مشرکوں کو شکست ہوئی تو ایک شخص مرداس بن نہیک جو پہلے سے درپردہ مسلمان تھا۔ سلام علیک کہہ کر مسلما... نوں کی طرف آنے لگا۔ مگر مسلمانوں نے مرداس کے سلام علیک کو خالص نہ خیال کیا بلکہ یہ خیال کیا کہ جان کے خوف سے یہ فریبی سلام علیک کرتا ہے چناچہ آخرکار اسامہ بن زید نے اس کو قتل کر ڈالا۔ اور جو کچھ اس کے پاس مال تھا وہ لے لیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ٣۔ حاصل معنی آیت کے یہ ہیں کہ بلا دریافت حال کے فقط خیال پر کسی کو مشرک سمجھ کر قتل کرنا اور اس کا مال لینا اللہ کی مرضی کے خلاف ہے کیا ان مسلمانوں کو معلوم نہیں کہ اسلام کی کمزوری کے زمانہ میں اکثر لوگ ان میں کے در پردہ مسلمان تھے پھر انہوں نے مرداس کے درپردہ مسلمان ہونے پر کیوں اچنبا کیا۔ اور اس کا اندرونی حال دریافت کرنے سے پہلے اس کے قتل کرنے میں کیوں جلدی کی بعض مفسروں نے قاتل کے نام میں اختلاف کیا ہے کہ اسامہ بن زید سے یا مقداد ہے یا محلم ١ بن جثامہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ متعدد قصے ہیں اور ان قصوں کا مجموعہ آیت کی شان نزول ہے ایک قصہ میں قاتل اسامہ بن زید اور مقتول مراداس بن نہیک ہے اور اس قصہ میں اسامہ (رض) کے لئے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خفگی کے بعد استغفار کی ہے اور محلم بن جثامہ نے عامر بن الاقبط کو باوجود سلام علیک کرنے کے ایام جاہلیت کی دشمنی کے سبب سے قتل کر ڈالا تھا۔ اس لئے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محلم بن جثامہ کے لئے استغفار نہیں کی۔ تھوڑے دنوں کے بعد محلم کا انتقال ہوگیا۔ اور دفن کے بعد کئی دفعہ زمین نے محلم کی لاش باہر پھینک دی۔ آخر لاچار ہو کر لوگوں نے محلم کی لاش کو پہاڑوں میں یونہی ڈال دیا۔ اور اوپر سے چند پتھر ڈھانک دئے اور آپ نے فرمایا کہ زمین میں تو محلم سے بھی بد شخصوں کی لاشوں کا ٹھکانہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے محلم کا یہ حال تم کو دکھلا کر آئندہ کے لئے تمہیں نصحیت کی ہے ٢۔ اسی طرح مقداد کا قصہ بھی جدا ہے۔ جس کا ذکر مسند بزاز میں معتبر سند سے ہے ٣۔ ان سب روایتوں کو اکٹھا کر کے دیکھا جائے تو ہر ایک قصہ کی حالت معلوم ہوتی ہے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:94) فتبینوا۔ تم تحقیق کرلو۔ تم کھول لو۔ تبین (تفعل) سے امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر ۔ تبتغون۔ تم چاہتے ہو۔ تم ڈھونڈھتے ہو۔ ابتغاء مصدر بغی مادہ۔ البغی کے معنی ہیں۔ کسی چیز کی طلب میں میانہ روی کی حد سے تجاوز کی خواہش کرنا۔ عرض۔ مال و متاع۔ سامان۔ اسباب ۔ دنیاوی مال العرض ہر وہ چیز جسے ثبات نہ ہو۔...  دنیا کے لئے بولتے ہیں۔ الدنیا عرض حاضر۔ دنیا تو پیش افتادہ سازو سامان کا نام ہے۔ قرآن مجید میں آیا ہے تریدون عرض الدنیا واللہ یرید الاخرۃ (8:67) تم لوگ پیش افتادہ سازو سامان کے طالب ہو اور اللہ تعالیٰ آخرت کی بھلائی چاہتا ہے۔ اور یاخذون عرض ھذا الادنی (7:169) وہ اس دنیا کے مال و متاع لیتے ہیں۔ عرض کے اور بھی معانی ہیں کو اپنے مقام پر بیان ہوں گے۔ کذلک کنتم من قبل تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے یعنی ابتداء میں تمہاری بھی زبانی شہادت اسلام پر اعتبار کرلیا گیا تھا۔ قبل ظرف زبان ہے ظرف مکان بھی آتا ہے اس کو بعد کی طرف اضافت لازمی ہے جب بغیر ظرف کے آئے گا تو ضمہ پر مبنی ہوگا۔ من اللہ۔ اللہ نے احسان فرمایا۔ فتبینوا۔ کا لفظ دوبارہ قتل میں انتہائی احتیاط برتنے کی تاکید کے لئے آیا ہے۔ شان نزول آیۃ ہذا یہ ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت اسامہ (رض) کی قیادت میں کفار کے خلاف لشکر روانہ فرمایا۔ جب کفار کو خبر ملی تو وہ سب بھاگ گئے۔ مرد اس نامی ایک شخص جو مسلمان ہوچکا تھا۔ وہ اپنے مال مویشی کے ساتھ وہیں ٹھہرا رہا جب مسلمان وہاں پہنچے تو انہوں نے نعرہ بلند کیا۔ مرداس نے بھی جواب میں اللہ اکبر کہا۔ اور کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے ان کے پاس آگیا اور السلام علیکم کہا۔ لیکن حضرت اسامہ (رض) نے اس کی پر وہ نہ کی اور اسے قتل کردیا اور اس کا ریوڑ ہانک کر مدینہ لے گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم ہوا تو رنجیدہ خاطر ہوئے اس وقت یہ آیت نازل ہوئی۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص بکریاں چرارہا تھا کہ مسلمانوں کا ایک سریہ (دستہ) اس کے پاس سے گزرا۔ اس نے اسلام علیکم کہ الیکن مسلمانوں نے اسے قتل کر ڈالا اور اور اس کا مال لے لیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (بخاری وغٖیرہ) چناچہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقتول کے وارثو کے پاس اس ... کی دیت بھیج دی اور اس کی بکریاں بھی واپس کردیں۔ (بخاری وغیرہ) اس قاتل اور مقتول کے بارے میں اختلاف ہے یا حافظ ابن عبدالبر (رح) نے الا ستصاب میں نقل کیا ہے کہ قاتل محلم بن جثامہ اور مقتول عامر بن اضبط ہے۔ آنحضرت نے محلم کے حق میں بد دعا کی اور وہ اضبط ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محلم کے حق میں بد دعا کی اور وہ ساتویں دن مرگیا اسے تین مرتبہ دفن کیا گیا جب بھی دفن کرتے زمین اس کی لاش باہر پھینک دیتی۔ آخر کار اسے کسی گھاٹی میں ڈال دیا گیا اور بعض روایات میں ہے کہ اس سریہ میں مقداد (رض) بن اسود تھے انہوں نے اس کو قتل کیا اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقداد (رض) کو مخاطب کر کے فرمایا تم نے کیسے مسلمان کو قتل کر ڈالا نے الا الہ الا اللہ کا اقرار کیا کل اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کا کیا جواب دو گے محض کچھ مال غنیمت کے لالچ میں تم نے یہ اقدام کیا۔ (فتح القدیر) علامہ قرطبی لکھتے ہیں کہ عین ممکن ہے کہ یہ مختلف واقعات یکے بعد دیگرے پیش آئے ہوں اور سب کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی ہو (قرطبی، شوکانی) یہاں تبین یعنی تحقق کرلینے کا حکم سفر کے ساتھ خاص ذکر کیا ہے مگر یہاں سفر کی قید بیان کے لیے ہے یعنی یہ حادثہ جس کے متعلق آیت نازل ہوئی ہے سفر میں پیش آیا تھا ورنہ تحقیق کا حکم جس طرح سفر میں ہے اسی طرح حضر میں بھی ضروری ہے (قرطبی)2 یعنی یہی حالت پہلے تمہاری تھی۔ تم کافروں کے شہر میں رہتے تھے اور اپنے ایمان کو چھپاتے تھے، اللہ تعالیٰ نے دین کا غالب کر کے تم پر احسام کیا ( قرطبی)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 94 لغات القرآن : ضربتم، تم چلے۔ تبینوا، تحقیق کرو۔ القی، ڈال دیا۔ عرض، سامان۔ مغانم، مال غنیمت۔ تشریح : چونکہ چند صحابہ کرام (رض) نے سفر جہاد میں کچھ ایسے لوگوں کو قتل کردیا تھا جو السلام علیکم کہہ کہ سامنے آئے تھے اس شبہ پر کہ انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے السلام علیکم کہا ہے اور اپنے آپ ... کو مسلمان ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ السلام علیکم بلکہ کلمہ طیبہ پڑھنے والا سچا مسلم بھی ہوسکتا ہے اور جھوٹا مسلم بھی۔ مسیلمہ کذاب السلام علیکم بھی کہتا تھا ، نماز روزہ کی پابندی بھی کرتا تھا اور اپنی جماعت سے پوری اذان دلواتا تھا پھر بھی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے کی وجہ سے تمام صحابہ کرام (رض) کے نزدیک کافر تھا اور صحابہ کرام (رض) نے اجماع کرکے اور متفق الخیال ہو کر اس کی تمام جماعت کے خلاف جہاد کیا ہے۔ اس لئے یہ حکم ہے کہ جو شخص زبانی اسلام کا اقرار کرتا ہے اور کلمہ پڑھتا ہے اور مسلمانوں کا شعار اپناتا ہے اسے مسلمان ہی سمجھا جائے یہاں تک کہ وہ اپنے کسی عمل یا حرکت یا ختم نبوت کا انکار کرکے کافر ثابت نہ ہوجائے۔ چناچہ حکم دیا گیا ہے کہ پہلے تحقیق کرلو۔ جن لوگوں نے نادانی میں اور جلد بازی میں کسی کلمہ گو مسلمان کو قتل کردیا تھا ان کے خلاف وعید نہیں آئی۔ لیکن آئندہ احتیاط فرض ہے۔ کہا گیا ہے کہ ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ تم اپنا اسلام چھپاتے تھے۔ اب اگر کافروں کے ڈر سے کوئی شخص اپنا اسلام چھپائے ہوئے ہے مگر مسلمانوں کی جماعت کو دیکھ کر طاقت پکڑ رہا ہے اور اپنا اسلام ظاہر کر رہا ہے تو محض اس شبہ پر کہ وہ اپنی جان بچانے کے لئے اپنے آپ کو مسلمان بتا رہا ہے اسے بلا تحقیق تہہ تیغ نہیں کردینا چاہیے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

4۔ جیسے کلمہ پڑھنا یا مسلمانوں کے طرز پر سلام کرنا۔ 5۔ یہ حکم سفر کے ساتھ خاص نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : قتال فی سبیل اللہ میں احتیاط کو ملحوظ رکھنا چاہیے تاکہ کسی پر ظلم یا غلطی سے مسلمان نشانہ نہ بن جائیں۔ اسلام میں جہاد و قتال کا یہ معنٰی نہیں کہ کفار کی دشمنی میں مجاہد اس حد تک آگے بڑھ جائے کہ اس کی تلوار کے سامنے جو آئے اسے تہ تیغ کرتا چلا جائے۔ اسلامی جہاد اس کی ہرگز اجازت...  نہیں دیتا۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ جس علاقہ پر حملہ کرنا مقصود ہو۔ وہاں کے بارے میں پہلے اچھی طرح معلومات حاصل کی جائیں۔ اگر وہاں مسلمان موجود ہوں تو اندھا دھند حملہ کرنے کے بجائے ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے جس سے مسلمان محفوظ رہ سکیں۔ کیونکہ مسلمانوں کا نقصان ملت کا نقصان اور مجاہدین کے لیے بدنامی کا باعث ہوگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب مکہ پر حملہ کیا تو ایسی منصوبہ بندی فرمائی کہ جس سے مکہ کی حرمت قائم رہے اور مسلمانوں کا نقصان بھی نہ ہونے پائے۔ اعلان فرمایا کہ جو شخص بھی بیت اللہ میں داخل ہوجائے یا اپنے گھر کے کواڑ بند کرلے یا ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوجائے۔ اسے حفظ وامان دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ” سورة الفتح آیت ٢٥“ میں اس حکمت عملی کو اپنا انعام قرار دیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہمیشہ یہ معمول تھا کہ جس علاقے کے متعلق آپ کے پاس معلومات نہ ہوتیں وہاں حملہ آور ہونے کے بجائے رات بھر انتظار فرماتے اگر صبح کی اذان سنائی نہ دیتی تو آپ حملہ کرنے کا حکم دیتے جیسا کہ حدیث میں حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : (عَنِّ النَّبِيّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کَانَ إِذَا غَزَابِنَا قَوْمًا لَمْ یَکُنْ یُغِیْرُ بِنَا حَتّٰی یُصْبِحَ وَیَنْظُرَ فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا کَفَّ عَنْھُمْ وَإِنْ لَمْ یَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ عَلَیْھِمْ ۔۔ ) [ رواہ البخاری : کتاب الأذان، باب مایحقن بالأذان من الدماء ] ” نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی قوم پر صبح ہونے سے پہلے حملہ نہ کرتے، صبح کے وقت آپ دیکھتے اگر اذان سنتے تو ان پر حملہ نہ کرتے اور اگر اذان نہ سنتے تو ان پر حملہ کردیتے۔۔ “ اس کا مقصد یہ تھا کہ کہیں مسلمانوں کو نقصان نہ پہنچ پائے۔ اس آیت میں اسی احتیاط کا حکم دیا گیا ہے کہ اے مسلمانو ! جب تم اللہ کے راستے میں نکلو اور کوئی تمہارے سامنے اپناا سلام پیش کرے تو غنائم کے لالچ میں اسے ٹھکرا نے کی بجائے اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو۔ پھر تنبیہ فرمائی کہ آخر تم بھی تو ان حالات سے گزرے ہو کہ جب تم میں کئی لوگ دشمنوں کے خوف کی وجہ سے اپنا ایمان چھپاتے تھے اور تم بھی پہلے کافر تھے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے اپنا کرم فرمایا کہ تمہیں آزاد مملکت نصیب فرمائی اور دشمن پر غلبہ عطا کیا اور مسلمان ہونے کی توفیق دی۔ یہاں اس سانحہ کی طرف اشارہ ہے جو خالد بن ولید (رض) کے ہاتھوں رونما ہوا کہ جب ایک چھوٹی سی جھڑپ کے دوران کچھ لوگوں نے ان کے سامنے اپنے اسلام لانے کا اظہار کیا تو خالد بن ولید (رض) نے ان پر یقین کرنے کی بجائے انہیں شہید کرڈالا۔ جس پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے براءت کا اظہار کیا۔[ رواہ البخاری : کتاب المغازی ] آیت کے آخر میں تنبیہ کے طور پر فرمایا کہ جو کچھ اور جس نیت سے تم کوئی عمل کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس کی اچھی طرح خبر رکھنے والا ہے۔ مسائل ١۔ جہاد کے دوران کافر اور مسلمان کی تمیز اور تحقیق کرنا مجاہد پر لازم ہے۔ ٢۔ دنیا کے مال کی خاطر کلمہ پڑھنے والے کو قتل کرنا جائز نہیں۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کے تمام اعمال سے باخبر ہے۔ تفسیر بالقرآن دوران جہاد تحقیق کرنا : ١۔ فاسق کی خبر کی تحقیق کرنا چاہیے۔ (الحجرات : ٦) ٢۔ کسی کے دعوی اسلام کی تحقیق کرنا لازم ہے۔ (النساء : ٩٤) ٣۔ مشرک اور کافر کے اسلام لانے کی تحقیق کی اجازت۔ (الممتحنۃ : ١٠)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ٩٤۔ اس آیت کے نزول کے بارے میں کئی روایات وارد ہوئی ہیں ۔ خلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے گشتی دستے کو ایک شخص ملا جس کے ساتھ اس کی بکریاں بھی تھیں ۔ اس شخص نے اس فوجی دستے کو السلام علیکم کہا ۔ مقصد یہ تھا کہ میں مسلمان ہوں ۔ بعض لوگوں نے یہ سمجھا کہ اس نے السلام علیکم محض اپنے آپ کو بچانے...  کے لئے کہا ہے ۔ اس لئے انہوں نے اسے قتل کردیا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اس طرح نہ کریں ۔ یوں ان کے دلوں سے تمام مفادات کا تصور ہی نکال دیا ۔ ان کو یہ تاثر دیا گیا کہ وہ کسی فیصلے میں جلد بازی نہ کریں ۔ اسلام ان دونوں باتوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ دور اور وہ زمانہ دور تو نہیں ہے کہ تم بھی اسی جاہلیت کے اندھیروں میں تھے جس میں تمہارے فیصلے نہایت ہی جلد بازی اور سرکشی پر مبنی ہوتے تھے ‘ تم صرف دولت کے متلاشی تھے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جتلاتے ہیں کہ یہ اسی کا احسان تھا کہ اس نے تمہارے دلوں کو پاک کردیا اور تمہارے نصب العین بلند ہوگیا ۔ اور اب وہ جاہلیت کی طرح دنیاوی مفادات کے لئے جہاد نہیں کررہے اور یہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے قانونی حدود اور جابطے مقرر کئے اور اب یہ صورت نہیں ہے کہ پہلا اشتغال ہی آخری فیصلے صادر کر دے جس طرح جاہلیت میں ہوا کرتا تھا ۔ اس آیت میں یہ اشارہ بھی موجود ہے کہ دیکھو ایک وقت تھا کہ تم خود اپنی قوم سے اپنے ایمان کو چھپاتے تھے اس لئے کہ تم کمزور تھے اور خوفزدہ تھے ۔ صرف مسلمانوں کو پتہ ہوتا تھا کہ کون مسلمان ہے اور کون نہیں ۔ یہ مقتول اپنی قوم سے اسلام کو چھپا رہا تھا اور جب وہ مسلمانوں سے ملا تو اس نے اپنا اسلام ظاہر کردیا اور السلام علیکم کہا ۔ (آیت) ” (کذالک کنتم من قبل فمن اللہ علیکم فتبینوا ان اللہ کان بما تعملون خبیرا “۔ (٤ : ٩٤) (اسی حالت میں تم خود بھی تو اس سے پہلے مبتلا رہ چکے ہو ‘ پھر اللہ نے تم پر احسان کیا ‘ لہذا تحقیق سے کام لو ‘ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے) یوں اسلام دل کی دنیا کو جھنجوڑتا ہے تاکہ دل زندہ ہوں ‘ محتاط ہوں اور اللہ کی نعمت عظیمہ کا احساس کریں ۔ اور اس احساس ‘ خدا ترسی کے سائے میں اللہ کے احکام وقوانین کو نافذ کریں اور حالات کی اچھی طرح چھان بین کرنے کے بعد فیصلے کریں ۔ آپ نے دیکھا کہ اس سبق میں بعض مقامی اور بین الاقوامی معاملات کو کس قدر شرح وبسط اور تفصیل سے لیا گیا ہے اور بالکل نئے میدان میں یہ قانون سازی کی گئی ہے ۔ کس قدر پاکیزہ جذبے اور پاکیزہ اہداف کے ساتھ اور یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ آج سے چودہ سو سال پہلے یہ کام ہوا تھا جبکہ دنیا میں قانون بین الاقوام کا وجود ہی نہ تھا ۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص اپنا اسلام ظاہر کرے اسے یوں نہ کہو کہ تو مومن نہیں تفسیر در منثور صفحہ ١٩٩: ج ٢ میں بحوالہ بخاری و نسائی وغیر ہما حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ مسلمانوں میں سے کچھ لوگ جا رہے تھے ان سے کسی ایسے شخص کی ملاقات ہوگئی جو اپنا مال لیے ہوئے جا رہا تھا۔ اس نے کہا السلام علیکم ان لوگوں نے اس ک... و قتل کردیا اور اس کا مال لے لیا۔ اس پر آیت بالا نازل ہوئی، (راجع صحیح البخاری صفحہ ٦٠٦ : ج ٢) پھر حضرت ابن عباس (رض) ہی سے بحوالہ ترمذی وغیرہ نقل کیا ہے کہ بنی سلیم میں کا ایک شخص اپنی بکریاں چراتے ہوئے چند صحابہ پر گزرا اس نے انہیں سلام کیا۔ آپس میں کہنے لگے کہ اس نے ہمیں جان بچانے کے لیے سلام کیا (یعنی وہ مسلمان نہیں ہے ہمیں دیکھ کر ڈر گیا کہ یہ قتل کردیں گے اس لیے سلام کرلیا تاکہ مسلمان سمجھ کر چھوڑ دیں۔ ) ان حضرات نے اس کو قتل کردیا اور اس کی بکریاں لے لیں، بکریاں لے کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس پر آیت بالا نازل ہوئی۔ آیت شریفہ میں اس پر تنبیہ فرمائی کہ جو شخص اسلامی فرمانبرداری کا اظہار کرے مثلاً سلام کرے یا اسلام کا کلمہ پڑھ لے یا کسی بھی طرح اپنا مسلمان ہونا ظاہر کر دے تو تم یوں نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے چونکہ ان حضرات نے اس کا سامان بھی لے لیا تھا اس لیے یہ بھی تنبیہ فرمائی کہ اللہ کے پاس جو غنیمتیں ہیں ان کی طرف رغبت کرو اللہ تم کو بہت دے گا کسی شخص کو بلا تحقیق کافر قرار دے کر اس کا مال لینے کی جسارت نہ کرو۔ نیز یہ بھی فرمایا کہ آج تم سلام کرنے والے کو یہ کہتے ہو کہ مومن نہیں ہے تم اپنا زمانہ یاد کرو کہ تم بھی کبھی ایسے ہی تھے، تمہارا اسلام کا ظاہری دعویٰ کرنا ہی جانوں کی حفاظت کے لیے کافی تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان فرمایا اور تم اسلامی کاموں میں آگے بڑھ گئے، تمہاری جماعت ہوگئی اور تمہارے بارے میں سب نے جان لیا کہ تم مسلمان ہو اسلام والے ہو اور یہاں تک کہ تم اپنی اس معرفت اسلامیہ کی وجہ سے دوسروں کو یہ کہنے لگے کہ تم مسلمان نہیں ہو۔ آیت بالا سے بالتصریح معلوم ہوا کہ جب کوئی شخص سلام کرے یا اسلام کا کلمہ پڑھے یا یوں کہہ دے کہ میں مسلمان ہوں تو اس کے ظاہری قول اور ظاہری دعوے پر اعتماد کرنا چاہیے خوامخواہ اس کے ایمان میں شک کرنا یا اس کے ساتھ کافروں جیسا معاملہ کرنا درست نہیں ہے۔ حقیقی ایمان تصدیق قلبی کا نام ہے اور قلب کی تصدیق یا تکذیب کو بندے نہیں جانتے وہ ظاہر کے مکلف ہیں ان کو جو حکم دیا گیا ہے وہ اس کے پابند رہیں۔ ارشاد فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کی گواہی دے دیں اور ساتھ یہ گواہی بھی دیں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں زکوٰۃ ادا کریں، سو جب وہ ایسا کرلیں گے تو اپنی جانوں اور مالوں کو میری طرف سے محفوظ کرلیں گے ہاں اگر اسلام کے حق کی وجہ سے قتل کرنے کی صورت پیش آجائے تو یہ اور بات ہے (مثلاً قصاص میں قتل کرنا پڑے) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے (رواہ البخاری و مسلم الا ان مسلمالم یذکر الابحق الاسلام کما فی المشکوٰۃ صفحہ ١٣) جو شخص اسلام کو ظاہر کرتا ہو اس کو مسلمان سمجھیں گے اگر وہ دل سے مسلمان نہیں تو اللہ تعالیٰ کو چونکہ دلوں کے احوال بھی معلوم ہیں اس لیے وہ اس کے عقیدہ کے مطابق معاملہ فرمائے گا۔ منافق ہے تو کافروں میں شمار ہوگا، سخت سے سخت عذاب میں جائے گا، دل سے مسلمان ہوگا تو اپنے ایمان اور اعمال صالح کا ثواب پائے گا۔ فائدہ نمبر ١: آیت بالا میں فَتَبَیَّنُوْا دو بار مذکورہ ہے پہلی جگہ (اِذَا ضَرَبْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَتَبَیَّنُوْا) ہے اور دوسری جگہ (کَذٰلِکَ کُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ فَتَبَیَّنُوْا) فرمایا ہے۔ دوسری جگہ سفر کا ذکر نہیں ہے معلوم ہوا کہ سفر ہو یا حضر ہو مسلمانوں کو ایک عام ہدایت دی گئی ہے کہ بلا تحقیق محض گمان پر عمل نہ کریں۔ تحقیق کے ساتھ کام کریں خصوصاً لوگوں کی جانوں اور مالوں کی حفاظت کے بارے میں تو بہت زیادہ سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اسلام سلامتی والا دین ہے ظلم والا دین نہیں ہے محض گمان پر کسی کو کچھ کہہ دینا یا کسی کی ذات کو مطعون کرنا درست نہیں ہے۔ بد گمانی کی وجہ سے تہمتوں اور غیبتوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے اور ظلم و زیادتی کے موافق فراہم ہوجاتے ہیں۔ فائدہ نمبر ٢: احتیاط میں بےاحتیاطی کرنا درست نہیں۔ جو شخص یہ کہے کہ میں مسلمان ہوں اور ساتھ ہی کفریہ عقیدوں کا اعلان بھی کرتا ہو جیسے بہت سے لوگ ختم نبوت کے منکر ہیں یا جیسے بعض لوگ اسلام حدود اور قصاص کو ظلم کہتے ہیں یا جیسے کچھ لوگ حدیث شریف کی حجیت کے منکر ہیں یا جیسے بعض فرقے تحریف قرآن کے قائل ہیں ایسے لوگوں کو کافر کہنے میں احتیاط کرنا مسلمانوں کو دھوکے میں رکھنا ہے جس کا کفر ظاہر ہوجائے اس کا کفر ظاہر کرنا واجب ہے عام لوگوں میں جو یہ بات مشہور ہے کہ کسی کلمہ گو کو کافر نہ کہو اس سے وہ کلمہ گو مراد ہے جس سے دعویٰ ایمان کے ساتھ کفر کی کوئی نشانی ظاہر نہ ہو رہی ہو۔ بہت سے لوگ فقہاء کی عبارت (لا نکفر احدا من اھل القبلۃ) کا مفہوم نہ سمجھنے کی وجہ سے یوں کہتے ہیں کہ سب کلمہ گو مسلمان ہیں یا یوں کہتے ہیں کہ اہل قبلہ سب مسلمان ہیں یہ ان لوگوں کی سخت غلطی ہے جو جہالت پر مبنی ہے ملا علی قاری (رض) شرح فقہ اکبر کے تکملہ میں فرماتے ہیں : وان المراد بعدم تکفیر احد من اھل القبلۃ عند اھل السنۃ انہ لا یکفر مالم یوجد شیء من امارات الکفر و علاماتہ و لم یصدر عنہ شیء من موجباتہ۔ ” جاننا ضروری ہے کہ حضرات اہل سنت نے یہ جو فرمایا ہے کہ اہل قبلہ میں سے کسی کو کافر نہ کہا جائے یہ اس وقت ہے جب اہل قبلہ سے کوئی چیز کفر کی علامت میں سے ظاہر نہ ہو اور کوئی ایسی چیز صادر نہ ہو جس سے اس پر کفر عائد ہوتا ہو۔ “ فائدہ نمبر ٣: کسی گناہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے کسی کو کافر نہ کہا جائے گا جب تک کہ گناہ کو حلال نہ سمجھتا ہو، اگر کسی گناہ کو حلال سمجھ کر کرتا ہو یا کسی فرض کے فرض ہونے کا انکار کرتا ہو تو اسے کافر کہا جائے گا۔ ورنہ محض گناہ کرنے سے کسی مدعی اسلام کو کافر نہ کہیں گے۔ فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ تین چیزیں ایمان کے تقاضوں میں سے ہیں، ایک یہ کہ جو شخص کلمہ اسلام پڑھ لے اس کی طرف سے (زبان اور ہاتھ کو) روک لیا جائے، دوم یہ کہ کسی گناہ کی وجہ سے اسے کافر نہ کہو یعنی کسی عمل کی وجہ سے اسے اسلام سے خارج نہ کرو، سوم یہ کہ جہاد باقی رہے گا جب سے اللہ نے مجھے بھیجا ہے یہاں تک کہ اس امت کے آخری لوگ دجال سے قتال کریں گے حکم جہاد کو کسی ظالم کا ظلم اور کسی عادل کا عدل باطل نہیں کرسکتا ( پھر فرمایا کہ) تقدیروں پر ایمان لانا (بھی ایمان کے تقاضوں میں سے ہے) ۔ (رواہ ابوداؤد)  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

72 چھٹا حکم سلطانی (راستے میں اگر کوئی شخص تم سے کہہ دے کہ میں مسلمان ہوں تو اس کے دعوے کی تحقیق کرلو۔ بلا تحقیق یہ سمجھ کر کہ وہ جان کے خوف سے اسلام کا اظہار کر رہا ہے اسے محض اس کے مال کی خاطر قتل مت کرو۔ اس کے تھوڑے سے مال کی پروا نہ کرو اللہ کے یہاں تمہارے لیے بہت کچھ ہے اور پھر یہ بھی سوچو کہ ت... م بھی پہلے کافر تھے پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے تم کو اسلام لانے کی توفیق دی اس لیے اگر راستے میں کوئی ایسا واقعہ پیش آجائے تو اس کی ضرور تحقیق کرلیا کرو۔ اس کے بعد لَایَسْتَوِیْ الْقَاعِدُوْنَ سے وَکَانَ اللہُ غَفُوْراً رَّحِیْماً تک جہاد کی ترغیب اور مجاہدین کے لیے اخروی بشارت ہے۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1 اے ایمان والو ! جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے سفر کیا کرو تو ہر کام کو کرنے سے پہلے تحقیق کرلیا کرو اور جو شخص تم کو سلام علیک کرے اور اپنے انقیاد و اطاعت کا تمہارے سامنے اظہار کرے تم اس کو یوں نہ کہہ دیا کرو کہ تو مسلمان نہیں ہے یعنی تو اپنی جان بچانے کو اپنے اسلام کا اظہار کر رہا ہے ورنہ ت... و دل سے مسلمان نہیں ہے دراں حالیکہ تم دنیوی زندگی کا ساز و سامان چاہتے ہو اور تمہاری خواہش یہ ہوتی ہے کہ دنیا کا ساز و سامان حاصل کرلیں تو اللہ تعالیٰ کے پاس بکثرت غنیمت کے مال موجود ہیں اور آخر یہ بھی تو سوچو کہ تم خود بھی تو اس زمانے سے پہلے ایسے ہی تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان فرمایا لہٰذا اچھی طرح چھان بین کیا کرو اور اس امر کا یقین رکھو کہ جو اعمال تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ ان سب کی خبر رکھتا ہے اور ان سب سے باخبر ہے۔ (تیسیر) حضرت ابن عباس (رض) سے بواسطہ عکرمہ مروی ہے کہ ایک شخص جو بنی سلیم کی بکریاں چراتا تھا صحابہ کی ایک جماعت پر سے گزرا اس نے ان کو کہا السلام علیکم انہوں نے کہا اس نے ہم کو اس لئے سلام کیا ہے تاکہ ہم سے پناہ حاصل کرے یہ خیال کر کے اس کو قتل کردیا اور اس کی بکریاں ہنکالائے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ایک دوسری روایت کلبی نے نقل کی ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ غالب بن فضار کی سرکردگی میں ایک جماعت مسلمانوں کی روانہ کی گئی تھی جب وہ ایک بستی کے قریب پہنچے تو بستی کے لوگ سب بھاگ گئے۔ لیکن اس تمام بستی میں ایک شخص مسلمان تھا جس کا نام مرد اس بن نہیک تھا اس نے یہ خیال کیا کہ میں تو مسلمان ہوں مجھے کون قتل کرے گا وہ بستی سے نہیں بھاگا لیکن اس نے یہ خیال کیا کہ شاید یہ چھوٹا سا لشکر مسلمانوں کا نہ ہو بلکہ کوئی اور لوگ ہوں اس لئے وہ احتیاطاً پہاڑ کے دامن میں چھپ گیا، مگر جب اس کو یہ معلوم ہوگیا کہ یہ لشکر مسلمانوں کا ہے اور اس نے مسلمانوں کا نعرئہ تکبر سنا تو وہ پہاڑ کے دامن سے نکل کر کلمہ پڑھتا ہوا اور سلام علیک کرتا ہوا اس لشکر کی جانب آیا اس پر اسامہ بن زید نے جھپٹ کروا کردیا اور اس کو قتل کر ڈالا اور اس کی بکریاں لے آئے۔ جب مدینے آئے تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت غمگین پایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی اور اسامہ سے کہا کہ تم نے باوجود کلمہ توحید اور سلام وغیرہ کے اس کو قتل کردیا۔ اسامہ نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے لئے استغافر فرمائیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کس طرح استغفار کروں جو کلمہ لا الہ الا اللہ اس نے کہا تھا اس کا کیا کروں یہاں تک کہ آپ بار بار یہی کرتے رہے اور اسامہ کو ایک مملوک آزاد کرنے کا حکم دیا امام احمد اور طبرانی نے عبداللہ بن حدود سے اس کے لگ بھگ ایک واقعہ نقل کیا ہے اس میں مقتول کا نام عامر بن الاضبط الاشجعی اور قاتل کا نام محکم بتایا ہے اور اس میں صرف عامر کے سلام علیک کا ذکر ہے ابن مندہ نے اس واقعہ کو فداء کی طرف منسوب کیا ہے کہ اس نے کہا میں مومن ہوں لیکن اس کے کہنے کا کسی نے یقین نہیں کیا اور اس کو قتل کردیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ چونکہ روایات مختلف ہیں اس لئے اسلام کا ترجمہ کسی نے سلام علیک کیا ہے اور کسی نے استسلام وانقیاد کیا ہے ہم نے تیسیر میں دونوں کی رعایت کی ہے چونکہ یہ واقعہ سفر میں پیش آیا تھا اس لئے ضربتم فی سبیل اللہ فرمایا ورنہ خواہ سفر ہو یا حضرت دونوں میں یہی حکم ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مسلمانو ! جب تم جہاد میں جائو تو ہر بات کی خوب چھان بین کرلیا کرو خواہ وہ قتل کا معاملہ ہو یا کوئی اور معاملہ ہو۔ غرض ! اچھی طرح تحقیق کر کے کیا کرو اور ایسا شخص جو تم کو مسلمانوں کی طرح سلام علیک کرے یا تمہارے سامنے اپنی اطاعت کا اظہار کرے جیسے کلمہ پڑھنایا اپنے کو مومن کہنا تو تم ایسے شخص کو یہ نہ کہا کرو کہ تو مسلمان نہیں ہے اور محض اپنے بچائو کے لئے اپنے کو مسلمان ظاہر کر رہا ہے۔ لاتقولوا کے ساتھ یہ قید لگائی کہ تمہاری حالت یہ ہے کہ تم اس کہنے سے دنیوی سامان کی خواہش کرتے ہو کہ اس کو غیر مسلم کہہ کر قتل کردو اور اس کے مال پر قبضہ کرلو اگر تمہاری یہ خواہش ہے تو اللہ تعالیٰ کی قدرت میں بہتیرا مال غنیمت موجود ہے جو تم کو اس کی پسندیدگی اور اس کی مرضی سے اپنے وقت پر حاصل ہوگا اور جب کوئی چیز حضرت حق تعالیٰ کی خوشنودی سے حاصل ہوسکتی ہے تو اس کی مرضی کے خلاف کیوں حاصل کرو۔ پھر فرمایا تمہاری بھی پہلے حالت ایسی ہی تھی کہ تمہارا صرف اپنے کو مسلمان کہنا کافی سمجھا جاتا تھا اور تمہارے باطن کی تفتیش نہ کی جاتی تھی یا یہ مطلب کہ تم دنیوی اغراض کے لئے پہلے ناحق خون کیا کرتے تھے اور یہ بھی مطلب ہوسکتا ہے کہ تم بھی پہلے کافروں کی حکومت میں رہتے تھے اور تمہاری کوئی حکومت نہ تھی اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ کفر کی وجہ سے تمہاری جان اور تمہارا مال محفوظ نہ تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان فرمایا۔ احسان کے بھی پہلے جملہ کی مناسبت سے کئی معنی ہوسکتے ہیں یعنی یہ کہ اب تمہارا سلام معروف مشہور ہوگیا یا کہ اب بجائے اغراض دنیوی کے صرف اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے خون کرتے ہو یا یہ کہ اب تم کو مستقل حکومت مل گئی یا یہ کہ اب تمہاری اجن اور مال مسلمانوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہے پھر تاکید کے طور پر فتبینوا کو مکرر فرمایا اور ہوسکتا ہے کہ دوسرے فتبینوا کے معنی غور و فکر اور سوچنے سمجھنے کے ہوں کہ دیکھو جو کام کرو سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں حضرت کے وقت میں مسلمانوں کی فوج پہنچی ایک بستی پر وہاں ایک مسلمان تھا اپنے مویشی کنارے کر کر کھڑا ہوا تھا اور مسلمانوں سے سلام علیک کی لوگوں نے سمجھا کہ غرض کو مسلمانی جتاتا ہے اس کو مارا اور مویشی چھین لئے اس پر یہ آیت اتری۔ یہ جو فرمایا تم ایسے ہی تھے پہلے یعنی غرض دنیا پر خون ناحق کرنے والے لیکن مسلمان ہو کر یہ کام نہ چاہئے تم ایسے ہی تھے پہلے یعنی کافروں کے شہر میں رہتے تھے مستقل حکومت نہ رکھتے تھے۔ (موضح القرآن) چونکہ اوپر سے جہاد کا حکم ہو رہا ہے بیچ میں بعض باتیں مناسبت سے آگئی تھیں، جہاد میں بعض وہ لوگ تھے جو شوق سے جاتے تھے بعض معذور تھے بعض وہ مسلمان بھی تھے جو جہاد میں شریک نہ ہوتے تھے یا نہ ہوسکتے تھے۔ اب آگے ان لوگوں کے اجر وثواب کا باہمی فرق مذکور ہے چناچہ ارشاد ہے۔ (تسہیل)  Show more