Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 11

سورة مومن

قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثۡنَتَیۡنِ وَ اَحۡیَیۡتَنَا اثۡنَتَیۡنِ فَاعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوۡبِنَا فَہَلۡ اِلٰی خُرُوۡجٍ مِّنۡ سَبِیۡلٍ ﴿۱۱﴾

They will say, "Our Lord, You made us lifeless twice and gave us life twice, and we have confessed our sins. So is there to an exit any way?"

وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دوبارہ مارا اور دو بارہ ہی جلایا اب ہم اپنے گناہوں کے اقراری ہیں تو کیا اب کوئی راہ نکلنے کی بھی ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَمَتَّنَا
موت دی تو نے ہمیں
اثۡنَتَیۡنِ
دو بار
وَ اَحۡیَیۡتَنَا
اور زندگی بخشی تو نے ہمیں
اثۡنَتَیۡنِ
دو بار
فَاعۡتَرَفۡنَا
تو اعتراف کرلیا ہم نے
بِذُنُوۡبِنَا
اپنے گناہوں کا
فَہَلۡ
تو کیا ہے
اِلٰی خُرُوۡجٍ
طرف نکلنے کے
مِّنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَمَتَّنَا
تونے موت دی ہمیں
اثۡنَتَیۡنِ
دودفعہ
وَ اَحۡیَیۡتَنَا
اورتونے زندگی دی ہمیں
اثۡنَتَیۡنِ
دودفعہ
فَاعۡتَرَفۡنَا
سوہم نے اعتراف کیا
بِذُنُوۡبِنَا
اپنے گناہوں کا
فَہَلۡ
پھرکیا
اِلٰی خُرُوۡجٍ
نکلنے کا
مِّنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ ہے
Translated by

Juna Garhi

They will say, "Our Lord, You made us lifeless twice and gave us life twice, and we have confessed our sins. So is there to an exit any way?"

وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دوبارہ مارا اور دو بارہ ہی جلایا اب ہم اپنے گناہوں کے اقراری ہیں تو کیا اب کوئی راہ نکلنے کی بھی ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے : ہمارے پروردگار ! تو نے دو دفعہ ہمیں مارا اور دو دفعہ زندہ کیا، ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ اب (بتاؤ) کیا یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہیں گے: ’’اے ہمارے رب! تُونے ہمیں دودفعہ موت دی اورتُونے ہمیں دودفعہ زندگی دی سوہم نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا،توکیایہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہے؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will say, |"Our Lord, You gave us death twice and You gave us life twice. Now we confess our sins. So, is there any way to come out of here?|"

بولیں گے اے رب ہمارے تو موت دے چکا ہم کو دو بار اور زندگی دے چکا دو بار اب ہم قائل ہوئے اپنے گناہوں کے پھر اب بھی ہے نکلنے کو کوئی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ فریاد کریں گے : اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں دو دفعہ مارا اور دو دفعہ زندہ کیا تو اب ہم نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے تو کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will say: “Our Lord, twice have You caused us to die and twice have You given us life. We have now confessed our sins. Is there, then, any way out?”

وہ کہیں گے اے ہمارے رب ، تو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی ، 15 اب ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں 16 ، کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے ؟17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی ( 4 ) اور دو مرتبہ زندگی دی ، اب ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں ، تو کیا ( ہمارے دوزخ سے ) نکلنے کا کوئی راستہ ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہیں گے مالک ہماریتو نے دو بار ہم کو مارا اور دو بار ہم کو جلایا 8 اب تو ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں 9 تو یہاں سے نکلنے کا بھی کوئی رستہ ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہیں گے اے ہماری پروردگار ! آپ نے ہم کو دو بار مردہ رکھا اور دو بار ہمیں زندگی بخشی پش ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں تو کیا (یہاں سے) نکلنے کی کوئی صورت ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہیں گے اے ہمارے رب آپ نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور آپ نے ہمیں دو مرتبہ زندہ کیا تو ہم اپنے گناہوں پر ( شرمندگی) کے ساتھ اقرار کرتے ہیں ، تو کیا اب یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہم کو دو دفعہ بےجان کیا اور دو دفعہ جان بخشی۔ ہم کو اپنے گناہوں کا اقرار ہے تو کیا نکلنے کی کوئی سبیل ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will say: our Lord! Thou hast made us die twice, and Thou hast made us live twice now We confess our sins: there no getting out any way?

وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار تو نے ہم کو دو بار مردہ رکھا اور دو بار زندگی دی سو ہم اپنی خطاؤں کا اقرار کرتے ہیں تو کیا کوئی صورت ہے نکلنے کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہم کو دو بار موتی اور دو بار زندگی دی ، تو ہم نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا ، تو کیا یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( کفار ) کہیں گے ( اے ) ہمارے رب! آپ نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ زندگہ فرمایا پس ہم اپنے گناہکا اقرار کرتے ہیں تو کیا ہے کوئی ( جہنم سے ) نکلنے کا راستہ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے کہ ” اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں دو دفعہ بےجان کیا اور دو دفعہ جان بخشی، ہم کو اپنے گناہوں کا اقرار ہے تو کیا نکلنے کی کوئی راہ ہے ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ کہیں گے اے ہمارے رب واقعی تو نے ہم کو دو مرتبہ موت بھی دے دی اور دو مرتبہ زندگی بھی بخش دی سو ہم نے اعتراف (و اقرار) کرلیا اپنے گناہوں کا تو کیا اب نکلنے کی کوئی صورت ہوسکتی ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہیں گے:’’ہمارے رب!تونے دوبارہ ہمیں موت دی اور دوبارہ زندگی دی ، اب ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں تواب ( بتلائو ) کیا یہاں سے نکل کردوبارہ دنیا میں جانے کاکوئی راستہ ہے؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہیں گے اے ہمارے رب تو نے ہمیں دوبارہ مردہ کیا اور دوبارہ زندہ کیا ( ف۲۲ ) اب ہم اپنے گناہوں پر مُقِر ہوئے تو آگ سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے ( ف۲۳ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہمیں دو بار موت دی اور تو نے ہمیں دو بار ( ہی ) زندگی بخشی ، سو ( اب ) ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں ، پس کیا ( عذاب سے بچ ) نکلنے کی طرف کوئی راستہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دو بار موت دی اور دو بار زندہ کیا بس اب ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں کیا اب ( یہاں سے ) نکلنے کی کوئی صورت ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say: "Our Lord! twice hast Thou made us without life, and twice hast Thou given us Life! Now have we recognised our sins: Is there any way out (of this)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "Lord, You have caused us to die twice and You have brought us back to life twice. We have confessed our sins, so is there any way out of this (hell)?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will say: "Our Lord! You have made us to die twice, and You have given us life twice! Now we confess our sins, then is there any way to get out"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall say: Our Lord! twice didst Thou make us subject to death, and twice hast Thou given us life, so we do confess our faults; is there then a way to get out?

Translated by

William Pickthall

They say: Our Lord! Twice hast Thou made us die, and twice hast Thou made us live. Now we confess our sins. Is there any way to go out?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! तूने हमें दो बार मृत रखा और दो बार जीवन प्रदान किया। अब हम ने अपने गुनाहों को स्वीकार किया, तो क्या अब (यहाँ से) निकलने का भी कोई मार्ग है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار آپ نے ہم کو دو بار مردہ رکھا اور دو بار زندگی دی (5) سو ہم اپنی خطاؤں کا اقرار کرتے ہیں تو کیا (یہاں سے) نکلنے کی کوئی صورت ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کہیں گے اے ہمارے رب حقیقت یہی ہے کہ تو نے ہمیں دو دفعہ موت دی اور دو دفعہ زندگی دی، اب ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، کیا یہاں سے نکلنے کا کوئی طریقہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہیں گے اے ہمارے رب ، تونے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی ، اب ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں ، کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے رب آپ نے ہمیں دو بار موت دی اور دو بار زندگی سو ہم نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا تو کیا نکلنے کی کوئی راہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولیں گے اے رب ہمارے تو موت دے چکا ہم کو دو بار اور زندگی دے چکا دو بار اب ہم قائل ہوئے اپنے گناہوں کے پھر اب بھی ہے نکلنے کو کوئی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ منکر کہیں گے اے ہمارے رب تو نے ہم کو دو بار مردہ رکھا اور دو دفعہ تونے ہم کو زندہ کیا سو اب ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں پھر کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے۔