19 "Signs" imply those Signs which point to the great truth that the Fashioner, Ruler and Administrator of the Universe is One and only One God.
20 "Sustenance" here implies the rain, for every kind of the sustenance that man gets in the world, depends ultimately on the rainfall. AIlah presents this one single Sign out of His countless Signs, as if to draw the people's attention to the fact: "If you only consider and ponder over the arrangement of this one thing, you will understand that the concept being presented in the Qur'an of the administration of the Universe, is true. This arrangement could exist only it' the Creator of the earth and its creatures and of water and air and the sun and the heat and cold was only One God, and this arrangement could continue to exist for millions and millions of Years with perfect regularity only if the same Eternal God caused it to exist continually. And the One Who brought this arrangement into existence could only be an all-Wise and All-Merciful Lord, Who along with creating men, animals and vegetables in the earth, also created water precisely according to their needs and requirements, and then made these wonderful arrangements for transporting and spreading that water to different parts of the earth with perfect regularity. Now, who can be more unjust than the one who sees all this and yet denies God, or associates some other beings also with Him in Godhead?"
21 That is, "A person who has turned away from God and whose intellect has been clouded and corrupted by heedlessness or prejudice, cannot learn any lesson from any Sign. He will see with his animal eyes that the winds Blew, the clouds gathered, the lightning thundered and flashed and the rain fell; but his human eyes will never perceive why all this happened, who caused it, and what rights He has on him. "
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :19
نشانیوں سے مراد وہ نشانیاں ہیں جو اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ اس کائنات کا صانع اور مدبر منتظم ایک خدا اور ایک ہی خدا ہے ۔
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :20
رزق سے مراد یہاں بارش ہے ، کیونکہ انسان کو جتنی اقسام کے رزق بھی دنیا میں ملتے ہیں ان سب کا مدار آخر کار بارش پر ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے شمار نشانیوں میں سے تنہا اس ایک نشانی کو پیش کر گے لوگوں کو توجہ دلاتا ہے کہ صرف اسی ایک چیز کے انتظام پر تم غور کرو تو تمہاری سمجھ میں آ جائے کہ نظام کائنات کے متعلق جو تصور تم کو قرآن میں دیا جا رہا ہے وہی حقیقت ہے ۔ یہ انتظام صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا تھا جبکہ زمین اور اس کی مخلوقات اور پانی اور ہوا اور سورج اور حرارت و برودت سب کا خالق ایک ہی خدا ہو ۔ اور یہ انتظام صرف اسی صورت میں لاکھوں کروڑوں برس تک پیہم ایک باقاعدگی سے چل سکتا ہے جس نے زمین میں انسان اور حیوانات اور نباتات کو جب پیدا کیا تو ٹھیک ٹھیک ان کی ضروریات کے مطابق پانی بھی بنایا اور پھر اس پانی کو باقاعدگی کے ساتھ روئے زمین پر پہنچانے اور پھیلانے کے لیے یہ حیرت انگیز انتظامات کیے ۔ اب اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی خدا کا انکار کرے ، یا اس کے ساتھ کچھ دوسری ہستیوں کو بھی خدائی میں شریک ٹھہرائے ۔
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :21
یعنی خدا سے پھرا ہوا آدمی ، جس کی عقل پر غفلت یا تعصب کا پردہ پڑا ہوا ہو ، کسی چیز کو دیکھ کر بھی کوئی سبق نہیں لے سکتا ۔ اس کی حیوانی آنکھیں یہ تو دیکھ لیں گی کہ ہوائیں چلیں ، بادل آئے ، کڑک چمک ہوئی ، اور بارش ہوئی ۔ مگر اس کا انسانی دماغ کبھی یہ نہ سوچے گا کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے ، کون کر رہا ہے اور مجھ پر اس کے کیا حقوق ہیں ۔