Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 14

سورة مومن

فَادۡعُوا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۱۴﴾

So invoke Allah , [being] sincere to Him in religion, although the disbelievers dislike it.

تم اللہ کو پکارتے رہو اس کے لئے دین کو خالص کر کے گو کافر برا مانیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَادۡعُوا
پس پکارو
اللّٰہَ
اللہ کو
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہو کر
لَہُ
اسی کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَرِہَ
ناپسند کریں
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَادۡعُوا
چنانچہ پکارو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہوکر
لَہُ
اس کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
وَلَوۡ
اوراگرچہ
کَرِہَ
ناگوارہو
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں کو
Translated by

Juna Garhi

So invoke Allah , [being] sincere to Him in religion, although the disbelievers dislike it.

تم اللہ کو پکارتے رہو اس کے لئے دین کو خالص کر کے گو کافر برا مانیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا اللہ کو خالصتاً اسی کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے پکارا کرو اگرچہ کافر اسے برا ہی مانیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اﷲ تعالیٰ کو پکاروکہ دین کو اُس کے لیے خالص کرنے والے ہو اوراگرچہ کافروں کو ناگوار ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, worship Allah, making your submission exclusive for Him, even though the disbelievers dislike.

سو پکارو اللہ کو خالص کر کر اس کے واسطے بندگی اور پڑے برا مانیں منکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس تم پکارو اللہ کو اسی کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے خواہ یہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So call upon Allah, consecrating all your devotion to Him, howsoever much the unbelievers may dislike it.

۔ ( پس اے رجوع کرنے والو ) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے 22 ، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے لوگو ! ) اللہ کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابعداری خالص اسی کے لیے ہو چاہے کافروں کو کتنا برا لگے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو مسلمانو خالص خدا ہی کی بندگی کرکے اس کو پکارو اگرچہ کافر (اس خلوص پر) برا مانیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تم لوگ اللہ کو خالص اعتقاد کرکے پکارو گو کافروں کو ناگوار ہی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے لوگو ! ) تم عبادت کو صرف اللہ کے لئے خالص کرتے ہوئے اسی کو پکارو ۔ اگرچہ وہ کافروں کو نا گوار ہی کیوں نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore call Unto Allah, making religion for Him pure, though the infidels be averse.

سو تم لوگ اللہ کو پکارو اس سے خالص اعتقاد رکھ کر گو کافروں کو ناگوار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ ہی کو پکارو اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ ، کافروں کے علی الرغم!

Translated by

Mufti Naeem

پس اللہ ( تعالیٰ ) کو اسی کے لیے اعتقاد کو خالص کرتے ہوئے پکارو ، اگرچہ کفار کو برا لگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ کی عبادت کو خالص کر کے اسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم لوگ اللہ ہی کو پکارو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے اپنے دین کو اگرچہ یہ برا لگے کافروں (اور منکروں) کو

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذااللہ کو اپنا دین خالص کرتے ہوئے پکارواگرچہ کافر اسے براہی مانیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ کی بندگی کرو نرے اس کے بندے ہو کر ( ف۳۰ ) پڑے برا مانیں کافر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تم اللہ کی عبادت اس کے لئے طاعت و بندگی کو خالص رکھتے ہوئے کیا کرو ، اگرچہ کافروں کو ناگوار ہی ہو

Translated by

Hussain Najfi

پس اللہ ہی کو پکارو اس کے لئے دین کو ( شرک و ریا سے ) خالص کرتے ہوئے چاہے کافر ناپسند کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Call ye, then, upon Allah with sincere devotion to Him, even though the Unbelievers may detest it.

Translated by

Muhammad Sarwar

Worship God and be devoted to His religion even though the disbelievers dislike this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, call you upon Allah making religion sincerely for Him, however much the disbelievers may hate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore call upon Allah, being sincere to Him in obedience, though the unbelievers are averse:

Translated by

William Pickthall

Therefor (O believers) pray unto Allah, making religion pure for Him (only), however much the disbelievers be averse -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम अल्लाह ही को, धर्म को उसी के लिए विशुद्ध करते हुए, पुकारो, यद्यपि इनकार करने वालों को अप्रिय ही लगे। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم لوگ خدا کو خالص اعتقاد کر کے پکارو گو کافروں کو ناگوار ہی کیوں نہ ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے لوگو ! صرف ایک اللہ ہی کو پکارو۔ اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے بیشک یہ کام کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(پس اے رجوع کرنے والو) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کرکے ، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی باگوار ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم اللہ کو پکارو دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے اگرچہ کافروں کو ناگوار ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو پکارو اللہ کو خالص کر کر اس کے واسطے بندگی اور پڑے برا مانیں منکر  وہی ہے اونچے درجوں والا مالک عرش کا اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو مسلمانو تم خالص خدا ہی کی فرمانبرداری کے اعتقاد سے خدا کی عبادت کرو خواہ کافر کتنا ہی برا مانیں۔