Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 16

سورة مومن

یَوۡمَ ہُمۡ بٰرِزُوۡنَ ۬ ۚ لَا یَخۡفٰی عَلَی اللّٰہِ مِنۡہُمۡ شَیۡءٌ ؕ لِمَنِ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ؕ لِلّٰہِ الۡوَاحِدِ الۡقَہَّارِ ﴿۱۶﴾

The Day they come forth nothing concerning them will be concealed from Allah . To whom belongs [all] sovereignty this Day? To Allah , the One, the Prevailing.

جس دن سب لوگ ظاہر ہوجائیں گے ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہ رہے گی ۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ ، فقط اللہ واحد و قہار کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
ہُمۡ
وہ
بٰرِزُوۡنَ
ظاہر ہوں گے
لَایَخۡفٰی
نہ چھپی ہوگی
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مِنۡہُمۡ
ان کی
شَیۡءٌ
کوئی چیز
لِمَنِ
کس کے لیے ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہت
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
الۡوَاحِدِ
جو ایک ہے
الۡقَہَّارِ
سب پر غالب ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
ہُمۡ
وہ سب
بٰرِزُوۡنَ
صاف ظاہرہوں گے
لَایَخۡفٰی
نہ پوشیدہ ہوگی
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مِنۡہُمۡ
ان سے
شَیۡءٌ
کوئی چیز
لِمَنِ
کس کے لئے ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہت
الۡیَوۡمَ
آج
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الۡوَاحِدِ
اکیلے
الۡقَہَّارِ
بہت دبدبے والے کی
Translated by

Juna Garhi

The Day they come forth nothing concerning them will be concealed from Allah . To whom belongs [all] sovereignty this Day? To Allah , the One, the Prevailing.

جس دن سب لوگ ظاہر ہوجائیں گے ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہ رہے گی ۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ ، فقط اللہ واحد و قہار کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن سب لوگ کھلے میدان میں ہوں گے اور ان کی کوئی بات بھی اللہ سے چھپی نہ رہے گی (اور پوچھا جائے گا کہ) آج حکومت کس کی ہے ؟ (پھر خود ہی فرمائے گا :) اللہ اکیلے کی جو سب پر غالب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن سب لوگ صاف ظاہر ہوں گے، اﷲ تعالیٰ سے اُن کی کوئی چیزپوشیدہ نہ ہوگی۔آج بادشاہت کس کے لئے ہے؟اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے ،جواکیلاہے،بہت دبدبے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the day they will come in open view. Nothing about them will remain hidden from Allah: To whom belongs the kingdom today? To Allah alone, the One, the All-Dominant.

جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہونگے چھپی نہ رہے گی اللہ پر ان کی کوئی چیز کس کا راج ہے اس دن اللہ کا ہے جو اکیلا ہے دباؤ والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس روز یہ سامنے نکل کھڑے ہوں گے ان کی کوئی چیز بھی اللہ سے مخفی نہیں ہوگی کس کے لیے ہے بادشاہی آج کے دن ؟ (جواب ملے گا : ) اکیلے اللہ کے لیے ہے جو تمام کائنات پر چھایا ہوا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

the Day when they will emerge and nothing of them shall be hidden from Allah. (On that Day they will be asked): “Whose is the kingdom today?” (The whole world will cry out): “It is Allah's, the One, the Overpowering.”

وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے ، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہ ہوگی ۔ ( اس روز پکار کر پوچھا جائے گا ) آج بادشاہی کس کی ہے؟ 27 ( سارا عالم پکار اٹھے گا ) اللہ واحد قہار کی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن وہ سب کھل کر سامنے آجائیں گے ، اللہ سے ان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوگی ۔ ( کہاجائے گا : ) کس کی بدشاہی ہے آج؟ ( جواب ایک ہی ہوگا کہ : ) صرف اللہ کی جو واحد و قہار ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن یہ لوگ قبروں سے نکل کر سامنے آئینگے یا ننگے کھلے ہونگے اللہ سے ان کی کوئی بات چھپی نہ رہیں گی آج کے دن کس کا راج ہے 10 اکیلے خدا کا جو زبردست ہے ا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس روز سب (اللہ کے) سامنے آموجود ہوں گے (کہ) ان کی کوئی بات اللہ سے چھپی نہ رہے کی۔ آج کسی کی بادشاہت ہے ؟ اللہ کی ، جو اکیلے (اور) غالب ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن وہ ظاہر ( بےپردہ) ہوں گے اور ان کو کوئی بات اللہ سے پوشیدہ نہ ہوگی ( اس دن آواز دی جائے گی کہ) آج بادشاہت کس کے لئے ہے ؟ ( سب کہیں گے) اللہ کے لئے جو ایک ہے اور زبردست ( قوت و طاقت والا ہے)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon they will appear: naught of them will be concealed from Allah, Whose is the dominion to-day? It is of Allah, the One, the Subduer.

(یعنی) اس دن سے جس دن سب لوگ سامنے آموجود ہوں گے ان کی کوئی بات اللہ سے مخفی نہیں رہے گی آج کے روز کس کی حکومت ہے ؟ بس اللہ واحد و غالب ہی کی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن وہ ( خدا کے آگے ) بالکل بے نقاب ہوں گے ۔ ان کی کوئی چیز بھی خدا سے مخفی نہیں ہوگی ۔ آج کی بادشہی کس کے اختیار میں ہے؟ خدائے واحد وقہار کے اختیار میں!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن وہ لوگ ظاہر ہوں گے ، اللہ ( تعالیٰ ) پر ان میں سے کچھ چھپا ہوا نہیں ( پوچھا جائے گا ) آج کس کی بادشاہی ہے؟ ( اللہ فرمائیں گے ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی جو اکیلا ( اور ) قہر و غضب کا مالک ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے ؟ اللہ کی جو اکیلا اور غالب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن وہ سب بالکل سامنے آموجود ہوں گے (اور اس طرح کہ) اللہ پر ان کی کوئی بات بھی چھپی نہ رہے گی (جب کہ پوچھا جائے گا کہ) کس کی بادشاہی ہے آج کے دن ؟ (تو سارا عالم پکار اٹھے گا کہ) اکیلے اللہ ہی کی جو کہ سب پر غالب ہے

Translated by

Noor ul Amin

جس دن سب لوگ ( اپنی قبروں سے نکل کر ) کھلے میدان میں ہوں گے اور ان کی کوئی بات بھی اللہ سے چھپی نہ رہے گی ( اور پوچھاجائے گا کہ ) آج حکومت کس کی ہے ؟اللہ اکیلے کی جو سب پر غالب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن وہ بالکل ظاہر ہوجائیں گے ( ف۳٤ ) اللہ پر ان کا کچھ حال چھپا نہ ہوگا ( ف۳۵ ) آج کسی کی بادشاہی ہے ( ف۳٦ ) ایک اللہ سب پر غا لب کی ، ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ سب ( قبروں سے ) نکل پڑیں گے اور ان ( کے اعمال ) سے کچھ بھی اللہ پر پوشیدہ نہ رہے گا ، ( ارشاد ہوگا: ) آج کس کی بادشاہی ہے؟ ( پھر ارشاد ہوگا: ) اللہ ہی کی جو یکتا ہے سب پر غالب ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ دن جب لوگ ظاہر ہوں گے ان کی کوئی بات اللہ پر پوشیدہ نہ ہوگی ( آواز آئے گی ) آج کس کی حکومت ہے؟ ( جواب ملے گا ) صرف اللہ کی جو واحد و یکتا ہے اور ہر چیز پر غالب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day whereon they will (all) come forth: not a single thing concerning them is hidden from Allah. Whose will be the dominion that Day?" That of Allah, the One the Irresistible!

Translated by

Muhammad Sarwar

Nothing will remain hidden from God concerning them on the day when they appear before God (from their graves) (It will be asked), "To whom does the kingdom belong on this Day?" (It will be answered), "The kingdom belongs to the Almighty One God".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day when they will come out, nothing of them will be hidden from Allah. Whose is the kingdom this Day It is Allah's, the One, the Irresistible!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Of) the day when they shall come forth, nothing concerning them remains hidden to Allah. To whom belongs the kingdom this day? To Allah, the One, the Subduer (of all).

Translated by

William Pickthall

The day when they come forth, nothing of them being hidden from Allah. Whose is the Sovereignty this day? It is Allah's, the One, the Almighty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन वे खुले रूप में सामने उपस्थित होंगे, उन की कोई चीज़ अल्लाह से छिपी न रहेगी, "आज किसकी बादशाही है?" "अल्लाह की, जो अकेला सब पर क़ाबू रखने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس دن سب لوگ (خدا کے سامنے آموجود ہوں گے کہ) ان کی بات خدا سے مخفی نہ رہے گی آج کے روز کس کی حکومت ہوگی بس اللہ ہی کی ہوگی جو یکتا (اور) غالب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہ ہوگی، پوچھا جائے گا کہ آج کس کی بادشاہی ہے۔ ہر کوئی پکار اٹھے گا کہ ایک اللہ واحد قہار کی بادشاہی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ دن جب کہ سب لوگ بےپردہ ہوں گے ، اللہ سے ان کی کوئی بات چھپی ہوئی نہ ہوگی۔ (اس روز پکار کر پوچھا جائے گا) آج بادشاہی کس کی ہے ؟ (ساراعالم پکار اٹھے گا) اللہ واحد قہار کی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن وہ لوگ ظاہر ہوں گے اللہ تعالیٰ پر ان میں سے کوئی چیز بھی پوشیدہ نہ ہوگی آج کس کے لیے ملک ہے اللہ واحد قہار کے لیے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہونگے چھپی نہ رہے گی اللہ پر ان کی کوئی چیز کس کا راج ہے اس دن اللہ کا جو اکیلا ہے دباؤ والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دن وہ ہے جس دن سب لوگ نکل کھڑے ہوں گے ان لوگوں کی کوئی بات خدا سے پویدہ نہ رہے گی کہا جائے گا آج کس کی حکومت ہے جواب دیاجائیگا صرف اللہ تعالیٰ کی حکومت ہے جو یکتا اور غالب ہے۔