Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 18

سورة مومن

وَ اَنۡذِرۡہُمۡ یَوۡمَ الۡاٰزِفَۃِ اِذِ الۡقُلُوۡبُ لَدَی الۡحَنَاجِرِ کٰظِمِیۡنَ ۬ ؕ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ حَمِیۡمٍ وَّ لَا شَفِیۡعٍ یُّطَاعُ ﴿ؕ۱۸﴾

And warn them, [O Muhammad], of the Approaching Day, when hearts are at the throats, filled [with distress]. For the wrongdoers there will be no devoted friend and no intercessor [who is] obeyed.

اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی ( قیامت سے ) آگاہ کر دیجئے جب کہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہونگے ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہوگا نہ سفارشی ، کہ جس کی بات مانی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡذِرۡہُمۡ
اور آپ ڈرائیے انہیں
یَوۡمَ
اس دن سے
الۡاٰزِفَۃِ
جو قریب آ لگا ہے
اِذِ
جب
الۡقُلُوۡبُ
دل
لَدَی
قریب (ہوں گے)
الۡحَنَاجِرِ
حلق کے
کٰظِمِیۡنَ
غم سے بھرے ہوئے
مَا
نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ حَمِیۡمٍ
کوئی گہرا دوست
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٍ
کوئی سفارشی
یُّطَاعُ
جس کی بات مانی جائے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡذِرۡہُمۡ
اورآپ ڈرائیں انہیں
یَوۡمَ
دن سے
الۡاٰزِفَۃِ
قریب آنے والی گھڑی کے
اِذِ
جب
الۡقُلُوۡبُ
دل
لَدَی
پاس
الۡحَنَاجِرِ
حلق کے
کٰظِمِیۡنَ
غم سے بھرے ہوں گے
مَا
نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کا
مِنۡ حَمِیۡمٍ
کوئی جگری دوست
وَّلَا
اورنہ
شَفِیۡعٍ
کوئی سفارشی
یُّطَاعُ
جس کی بات مانی جائے
Translated by

Juna Garhi

And warn them, [O Muhammad], of the Approaching Day, when hearts are at the throats, filled [with distress]. For the wrongdoers there will be no devoted friend and no intercessor [who is] obeyed.

اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی ( قیامت سے ) آگاہ کر دیجئے جب کہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہونگے ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہوگا نہ سفارشی ، کہ جس کی بات مانی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی ! ) انہیں قریب آ پہنچنے والے دن سے ڈرائیے جب غم کے مارے کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے (اس دن) ظالموں کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اُنہیں قریب آنے والی قیامت کے دن سے ڈرائیں جب دل حلق کے پاس غم سے بھرے ہوں گے اورظالموں کانہ کوئی جگری دوست ہو گااورنہ کوئی سفارشی،جس کی بات مانی جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And warn them of the Day of approaching horror, when hearts will jump up into the throats, (and they will be) choked. There will be neither a friend, for the unjust, nor an intercessor to be listened to.

اور خبر سنا دے ان کو اس نزدیک آنے والے دن کی جس وقت دل پہنچیں گے گلوں کو تو وہ دبا رہے ہوں گے کوئی نہیں گنہگاروں کا دوست اور نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) انہیں خبردار کر دیجئے اس نزدیک آجانے والے دن سے جبکہ دل حلق میں آ پھنسیں گے اور وہ غم کو دبا رہے ہوں گے۔ ان ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارشی ہوگا جس کی بات مانی جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), then warn them of the Day that has drawn near, the Day when hearts full of suppressed grief will leap up to the throats and the wrong-doers shall neither have any sincere friend nor intercessor whose word will be heeded.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ڈرا دو ان لوگوں کو اس دن سے جو قریب آ لگا ہے 30 ۔ جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پیے کھڑے ہونگے ۔ ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہوگا 31 اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائے 32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ) ان لوگوں کو ایک ایسی مصیبت کے دن سے ڈراؤ جو قریب آنے والی ہے ، جب لوگوں کے کلیجے گھٹ گھٹ کر منہ کو آجائیں گے ، ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ان لوگوں کو اس دن (کی تکلف) سے ڈرا جو نزدیک آ لگا ہے یعنے قیامت کے دن سے) جب مارے ڈر کے) دل گھٹ کر گلوں کے پاس آجائینگے 13 اس دن نافرمانوں کا کوئی دلسوز دوست نہ ہوگا نہ کوئی سفارشی جس کی سفارش مانی جائے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو قریب آنے والے دن (قیامت) سے ڈرائیے کہ جب دل غموں سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ ظالموں (کافر ومشرک) کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارشی ، جس کی بات قبول کرلی جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو قیامت کے اس دن سے ڈرایئے جو قریب آگیا ہے جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے اور دل رنج و غم سے بھرے ہوں گے۔ (اس دن) ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ (اور) ظالموں کا کوئی دوست نہ ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات قبول کی جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore warn them thou of the Day of portending, whereon the hearts will be in the throats, choking: then will be for the wrong- doers no ardent friend nor an intercessor to be given heed to.

اور آپ انہیں ایک قریبی مصیبت والے دن سے ڈرائیے جب کلیجے منہ کو آجائیں گے (غم سے) گھٹ گھٹ جائیں گے ظالموں کا نہ کوئی ولی دوست ہوگا اور نہ سفارشی جس کی بات مان ہی لی جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو قریب آلگنے والی آفت کے دن سے ڈرا ، جبکہ دل حلق میں آ پھنسےں گے اور وہ غم سے گھٹے ہوئے ہوں گے ۔ اس دن ظالموں کا نہ کوئی ہمدرد ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارشی ، جس کی بات سنی جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ان لوگوں کو قریب آنے والے ( قیامت کے ) دن سے ڈرائیے ، جب دل گلے میں اٹک جائیںگے ، ڈر و خوف سے گُھٹے ہوئے ، ظالموں کے لیے نہ کوئی گہرا دوست ہے اور نہ ہی کوئی سفارشی جس کی بات مانی جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آ رہے ہوں گے اور ظالموں کا کوئی دوست نہ ہوگا اور نہ کوئیـ سفارشی جس کی بات قبول کی جائے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خبردار کردو ان کو اس قریب آلگنے والی (ہولناک آفت) سے جب کہ (مارے خوف کے) کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ غم میں گھٹے کھڑے ہوں گے (اس روز) ظالموں کے لئے نہ تو کوئی ہمدرد دوست ہوگا اور نہ ہی کوئی ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) انہیں ( قریب ) آپہنچنے والے دن سے ڈرایئے جب لوگوں کے دل غم کے مارے گھٹ کرحلق تک پہنچ جائینگے ( اس دن ) ظالموں کانہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ ایساسفارشی جس کی بات مانی جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں ڈراؤ اس نزدیک آنے والی آفت کے دن سے ( ف۳۹ ) جب دل گلوں کے پاس آجائیں گے ( ف٤۰ ) غم میں بھرے ، اور ظالموں کا نہ کوئی دوست نہ کوئی سفارشی جس کا کہا مانا جائے ( ف٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ ان کو قریب آنے والی آفت کے دن سے ڈرائیں جب ضبطِ غم سے کلیجے منہ کو آئیں گے ۔ ظالموں کے لئے نہ کوئی مہربان دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات مانی جائے

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں کو اس دن ( قیامت ) سے ڈرائیے جو قریب آنے والا ہے جس دن دل ( کھینچ کر ) گلوں تک آجائیں گے ( اور ) وہ غم و غصہ سے بھرے ہوئے ہوں گے ۔ ظالموں کیلئے کوئی ( مخلص ) دوست نہ ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارشی جس کی بات مانی جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Warn them of the Day that is (ever) drawing near, when the hearts will (come) right up to the throats to choke (them); No intimate friend nor intercessor will the wrong-doers have, who could be listened to.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), warn them of the approaching day when because of hardship and frustration their hearts will almost reach up to their throats. The unjust will have no friends nor any intercessor who will be heard.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And warn them of the Day that is drawing near, when the hearts will be at the throats Kazimin. There will be no friend, nor an intercessor for the wrongdoers, who could be given heed to.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And warn them of the day that draws near, when hearts shall rise up to the throats, grieving inwardly; the unjust shall not have any compassionate friend nor any intercessor who should be obeyed.

Translated by

William Pickthall

Warn them (O Muhammad) of the Day of the approaching (doom), when the hearts will be choking the throats, (when) there will be no friend for the wrong-doers, nor any intercessor who will be heard.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(उन्हें अल्लाह की ओर बुलाओ) और उन्हें निकट आ जाने वाले (क़ियामत के) दिन से सावधान कर दो, जबकि उर (हृदय) कंठ को आ लगे होंगे और वे दबा रहे होंगे। ज़ालिमों का न कोई घनिष्ट मित्र होगा और न ऐसा सिफ़ारिशी जिस की बात मानी जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان لوگوں کو ایک قریب آنے والے مصیبت کے دن سے (کہ روز قیامت ہے) ڈرائیے جس وقت کلیجے منہ کو آ جاویں گے (اور غم سے) گھٹ گھٹ جاویں گے (اس روز) ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی ہوگا جس کا کہنا مانا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جو قریب آچکا ہے، جب کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ غم میں ڈوبے ہوئے چپ چاپ کھڑے ہوں گے، ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ڈراؤ ان لوگوں کو اس دن سے جو قریب آلگا ہے ، جب کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پیئے کھڑے ہوں گے۔ ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہوگا اور نہ کوئی سفیع جس کی بات مانی جائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان کو قریب آنے الی مصیبت کے دن سے ڈرائیے جس وقت قلوب گلوں کے پاس ہوں گے گھٹن میں پڑے ہوئے ہوں گے ظالموں کے لیے نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا ہوگا جس کی بات مانی جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خبر سنا دے ان کو اس نزدیک آنے والے دن کی جس وقت دل پہنچیں گے گلوں کو تو وہ دبا رہے ہونگے کوئی نہیں گناہ گاروں کا دوست اور نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ان لوگوں کو اس قریب ہی آنے والے دن کا مصیبت سے ڈرائیے جس وقت غم مارے گھٹ گھٹ کر لوگوں کے کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اس دن ظالموں کا نہ تو کوئی ہمدردی کرنے والا دوست ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارشی ہوگا جس کی بات مان لی جائے۔