Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 20

سورة مومن

وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَقۡضُوۡنَ بِشَیۡءٍ ؕ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿٪۲۰﴾  7

And Allah judges with truth, while those they invoke besides Him judge not with anything. Indeed, Allah - He is the Hearing, the Seeing.

اور اللہ تعالٰی ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کر سکتے بیشک اللہ تعالٰی خوب سنتا خوب دیکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَقۡضِیۡ
وہ فیصلہ کرتا ہے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَالَّذِیۡنَ
اور جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
لَایَقۡضُوۡنَ
نہیں وہ فیصلہ کرتے
بِشَیۡءٍ
کسی چیز کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی ہے
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا
الۡبَصِیۡرُ
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
یَقۡضِیۡ
فیصلہ کرتا ہے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَالَّذِیۡنَ
اورجنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
لَایَقۡضُوۡنَ
نہیں وہ فیصلہ کرتے
بِشَیۡءٍ
کسی چیزکا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡبَصِیۡرُ
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And Allah judges with truth, while those they invoke besides Him judge not with anything. Indeed, Allah - He is the Hearing, the Seeing.

اور اللہ تعالٰی ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کر سکتے بیشک اللہ تعالٰی خوب سنتا خوب دیکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ ہی انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا۔ اور اللہ کے علاوہ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو کچھ بھی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ حق کے ساتھ فیصلہ کرتاہے اور جنہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہیں وہ کسی چیزکافیصلہ نہیں کرتے، یقینااﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He will give His judgment with truth. And those whom they invoke beside Him cannot judge anything. Surely, it is Allah who is Hearing, Seeing.

اور اللہ فیصلہ کرتا ہے انصاف سے اور جن کو پکارتے ہیں اس کے سوائے نہیں فیصلہ کرتے کچھ بھی بیشک اللہ جو ہے وہی ہے سننے والا دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ فیصلہ کرے گا حق کے ساتھ۔ اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کریں گے یقینا اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah will judge with justice, whereas those whom they call upon beside Him cannot judge at all. Surely Allah -- and He alone -- is All- Hearing, All-Seeing.

اور اللہ ٹھیک ٹھیک بے لاگ فیصلہ کریگا ۔ رہے وہ جن کو ( یہ مشرکین ) اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں ۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے 33 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ برحق فیصلے کرتا ہے اور اسے چھوڑ کر جن ( جھوٹے خداؤں ) کو یہ پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرسکتے ۔ یقیناً اللہ ہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ دیکھتا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ سچا فیصلہ کرتا ہے 17 اور جن دیوتائوں کی یہ کافر اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی فیصلہ نہیں کرسکتے ان میں جان ہی کہاں ہے 18) بیشک اللہ ہی ہے جو (سب) سنات ہے دیکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ سچائی کے ساتھ حکم فرماتے ہیں اور اس کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ کسی طرح کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ (کیونکہ) بیشک اللہ ہی (سب کچھ) سننے والے (سب کچھ) دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ( اسی کے مطابق) اللہ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ۔ اور وہ اللہ کے سوا جنہیں ( اپنی حاجات کے لئے) پکارتے ہیں وہ کسی فیصلہ کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں ۔ بیشک اللہ ہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا سچائی کے ساتھ حکم فرماتا ہے اور جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی حکم نہیں دے سکتے۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah decreeth with truth, while those whom they call upon beside Him cannot decree aught; verily Allah! He is the Hearer, the Beholder!

اور اللہ ٹھیک ہی فیصلہ کرے گا اور جن لوگوں کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی طرح کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے اللہ ہی (سب کچھ) سننے والا ہے (سب کچھ) دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ عدل کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کریں گے ۔ بیشک اللہ ہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) حق کے ساتھ فیصلہ فرماتے ہیں ، اور جن ( معبودانِ باطلہ ) کو وہ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرسکتے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی خوب سننے والے ( اور ) خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ سچائیـ کے ساتھ حکم دیتا ہے اور جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی حکم نہیں دے سکتے، بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی فیصلہ فرماتا ہے حق (اور انصاف) کے ساتھ اور اس کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی بھی چیز کا فیصلہ نہیں کرسکتے بلاشبہ اللہ ہی ہے ہر کسی کی سنتا (سب کچھ) دیکھتا

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ ہی انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گااوراللہ کے علاوہ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو کچھ بھی فیصلہ نہیں کرسکتے بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے ، اور اس کے سوا جن کو ( ف٤٤ ) پوجتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے ( ف٤۵ ) بیشک اللہ ہی سنتا اور دیکھتا ہے ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ فرماتا ہے ، اور جن ( بتوں ) کو یہ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی فیصلہ نہیں کر سکتے ، بے شک اللہ ہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور جنہیں وہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ بیشک اللہ بڑا سننے والا ( اور ) بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah will judge with (justice and) Truth: but those whom (men) invoke besides Him, will not (be in a position) to judge at all. Verily it is Allah (alone) Who hears and sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

God judges with Truth but those whom they worship besides God can have no Judgment. God is certainly All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah judges with truth, while those to whom they invoke besides Him, cannot judge anything. Certainly, Allah! He is the All-Hearer, the All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah judges with the truth; and those whom they call upon besides Him cannot judge aught; surely Allah is the Hearing, the Seeing.

Translated by

William Pickthall

Allah judgeth with truth, while those to whom they cry instead of Him judge not at all. Lo! Allah, He is the Hearer, the Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ठीक-ठीक फ़ैसला कर देगा। रहे वे लोग जिन्हें वे अल्लाह को छोड़कर पुकारते हैं, वे किसी चीज़ का भी फ़ैसला करने वाले नहीं। निस्संदेह अल्लाह ही है जो सुनता, देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اور خدا کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی طرح کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے کیوں کہ اللہ ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ ٹھیک ٹھیک بےلاگ فیصلہ کرے گا، اللہ کو چھوڑ کر مشرکین جن کو پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں، بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ ٹھیک ٹھیک بےلاگ فیصلہ کرے گا۔ رہے وہ جن کو (یہ مشرکین) اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنیوالے نہیں ہیں۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا اللہ کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی فیصلہ نہیں کرسکتے بلاشبہ اللہ سننے والا ہے دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ فیصلہ کرتا ہے انصاف سے اور جن کو پکارتے ہیں اس کے سوا نہیں فیصلہ کرتے کچھ بھی بیشک اللہ جو ہے وہی ہے سننے والا دیکھنے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کیا کرتا ہے اور خدا کے سوا جن معبودوں کو یہ مشرک پکارا کرتے ہیں وہ کسی طرح کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے بیشک اللہ تعالیٰ ہی سب کی سننے والا سب کو دیکھنے والا ہے۔