Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 25

سورة مومن

فَلَمَّا جَآءَہُمۡ بِالۡحَقِّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوا اقۡتُلُوۡۤا اَبۡنَآءَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ وَ اسۡتَحۡیُوۡا نِسَآءَہُمۡ ؕ وَ مَا کَیۡدُ الۡکٰفِرِیۡنَ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ ﴿۲۵﴾

And when he brought them the truth from Us, they said, "Kill the sons of those who have believed with him and keep their women alive." But the plan of the disbelievers is not except in error.

پس جب ان کے پاس ( موسیٰ علیہ السلام ) ہماری طرف سے ( دین ) حق کو لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ جو ایمان والے ہیں ان کے لڑکوں کو تو مار ڈالو اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھو اور کافروں کی جو حیلہ سازی ہے وہ غلطی میں ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
جَآءَہُمۡ
وہ لایا ان کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق
مِنۡ عِنۡدِنَا
ہمارے پاس سے
قَالُوا
انہوں نے کہا
اقۡتُلُوۡۤا
قتل کرو
اَبۡنَآءَ
بیٹوں کو
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
وَاسۡتَحۡیُوۡا
اور زندہ رہنے دو
نِسَآءَہُمۡ
ان کی عورتوں کو
وَمَا
اور نہیں
کَیۡدُ
چال
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھرجب
جَآءَہُمۡ
وہ لایا ان کے پاس
بِالۡحَقِّ
حق کو
مِنۡ عِنۡدِنَا
ہماری طرف سے
قَالُوا
انہوں نے کہا
اقۡتُلُوۡۤا
قتل کردو
اَبۡنَآءَ
لڑکوں کو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
وَاسۡتَحۡیُوۡا
اورزندہ رہنے دو
نِسَآءَہُمۡ
ان کی عورتوں کو
وَمَا
اورنہیں
کَیۡدُ
خفیہ تدبیر
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
سراسرناکام
Translated by

Juna Garhi

And when he brought them the truth from Us, they said, "Kill the sons of those who have believed with him and keep their women alive." But the plan of the disbelievers is not except in error.

پس جب ان کے پاس ( موسیٰ علیہ السلام ) ہماری طرف سے ( دین ) حق کو لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ جو ایمان والے ہیں ان کے لڑکوں کو تو مار ڈالو اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھو اور کافروں کی جو حیلہ سازی ہے وہ غلطی میں ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ ہماری طرف سے دین حق ان کے پاس لایا تو کہنے لگے : جو لوگ ایمان لاکر موسیٰ کے ساتھ مل گئے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کر ڈالو اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دو مگر کافروں کی یہ چال ناکام ہی رہی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب وہ ہماری طرف سے حق لے کر اُن کے پاس آیاتو اُنہوں نے کہا کہ قتل کردوان لوگوں کے بیٹوں کوجواس کے ساتھ ایمان لائے ہیں اورزندہ رہنے دواُن کی عورتوں کواورکافروں کی خفیہ تدبیرسراسرناکام تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he brought them the truth from Us, they said, |"Kill the sons of those who have accepted faith with him, and spare the lives of their women.|" And the plot of the disbelievers is nothing but a failure.

پھر جب پہنچا ان کے پاس لے کر سچی بات ہمارے پاس سے بولے مار ڈالو بیٹے ان کے جو یقین لائے ہیں اس کے ساتھ اور جیتی رکھو ان کی عورتیں اور جو داؤ ہے منکروں کا سو غلطی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب وہ آیا ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائیں ان کے بیٹوں کو قتل کر دو اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھو لیکن کافروں کا دائو بھٹک کر ہی رہ جاتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Moses brought them the Truth from Us they said: “Kill the sons of all the believers who have joined him, but spare the women.” The guile of the unbelievers always ends in vain.

پھر جب وہ ہماری طرف سے حق ان کے سامنے لے آیا 38 تو انہوں نے کہا جو لوگ ایمان لا کر اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سب کے لڑکوں کو قتل کرو اور لڑکیوں کو جیتا چھوڑ دو 39 ۔ مگر کافروں کی چال اکارت ہی گئی 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب وہ لوگوں کے پاس وہ حق بات لے کر گئے جو ہماری طرف سے آئی تھی ( 5 ) تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لے آئے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کر ڈالو اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھو ۔ حالانکہ کافروں کی چال کا انجام اس کے سوا کچھ نہیں وہ مقصد تک نہ پہنچ سکیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب موسیٰ ہمارے یہاں سے سچا دین یل کر ان کے پاس پہنچا 4 تو وہ کہعین لگے جو لوگ بنی اسرائیل کے موسیٰ کے ساتھ ایمان لائے ہیں (ایسا کرو) ان کے بیٹوں کو تو (جو پیدا ہوں) مار ڈالو اور جو 5 عورت ذات ہوں ان کو جینا چھوڑ دو اور یہ نہ سمجھے کہ کافروں کا کوئی دائوں ہو (چلنے والا نہیں اللہ کے مقابلہ میں مزدور پٹ پڑیگا غلط ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو (مذکورہ لوگ) کہنے جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رہنے دو ۔ اور کافروں کی تدبیر محض بےاثر رہی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالو جو اس کے ساتھ ایمان لے آئے ہیں ۔ اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھو حالانکہ کافروں کا دائو گمراہی کے سوا کچھ بھی نہ تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو کہنے لگے کہ جو اس کے ساتھ (خدا پر) ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دو۔ اور کافروں کی تدبیریں بےٹھکانے ہوتی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he came to them with the truth from before Us, they said: slay the sons of those who have believed with him, and let their women live. And the plot of the infidels was naught but vain.

جب وہ لوگوں کے پاس دین حق ہمارے پاس سے لے کر آئے تو وہ لوگ بولے کہ جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہوئے ہیں ان کے لڑکوں کو قتل کرڈالو اور ان کی عورتوں کو زندہ رہنے دو اور کافروں کی چال محض ناکام رہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ آیا ان کے پاس ، ہمارے پاس سے حق لے کر ، انہوں نے کہا: ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھو! اور ان کافروں کی چال بالکل رائیگاں گئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ہمارے پاس سے حق لے کر ان لوگوں کے پاس آئے ، انہوں نے کہا جو لوگ اس کے ساتھ ایمان والے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور ان کی عورتوں ( لڑکیوں ) کو زندہ رہنے دو ، اور کافروں کی سازشیں تو بس رائیگاں ہی ( جاتی ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچنے تو کہنے لگے کہ جو لوگ اس کے ساتھ اللہ پر ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کر دو اور بیٹیوں کو رہنے دو اور کافروں کی تدبیریں بےٹھکانے ہوتی ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب وہ پہنچ گئے ان کے پاس حق کے ساتھ ہماری طرف سے تو ان لوگوں نے کہا قتل کردو ان لوگوں کے بیٹوں کو جو ایمان لائے ہیں اس کے ساتھ اور زندہ رکھو ان کی عورتوں کو اور کافروں کی چال (ہلاکت و) بربادی کے سوا کچھ نہیں

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب ( موسیٰ ) ہماری طرف سے دین حق ان کے پاس لایاتوکہنے لگے:’’جولوگ ایمان لاکرموسیٰ کے ساتھ مل گئے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کرڈالواوران کی عورتوں کو زندہ رہنے دو‘‘مگر کافروں کی یہ چال ناکام رہی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب وہ ان پر ہمارے پاس سے حق لایا ( ف۵۲ ) بولے جو اس پر ایمان لائے ان کے بیٹے قتل کرو اور عورتیں زندہ رکھو ( ف۵۳ ) اور کافروں کا داؤ نہیں مگر بھٹکتا پھرتا ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ہماری بارگاہ سے پیغامِ حق لے کر ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: ان لوگوں کے لڑکوں کو قتل کر دو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دو ، اور کافروں کی پر فریب چالیں صرف ہلاکت ہی تھیں

Translated by

Hussain Najfi

سو جب وہ ہماری طرف سے حق لے کر ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کر دو اور ان کی عورتوں ( لڑکیوں ) کو زندہ چھوڑ دو ۔ اور کافروں کی ( ہر ) تدبیر گمراہی میں ( رائیگاں ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now, when he came to them in Truth, from Us, they said, "Slay the sons of those who believe with him, and keep alive their females," but the plots of Unbelievers (end) in nothing but errors (and delusions)!...

Translated by

Muhammad Sarwar

When We sent him to them for a genuine purpose, they said, "Kill the sons of those who have believed in him but keep their women alive." The plots of the unbelievers can only result in failure.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when he brought them the Truth from Us, they said: "Kill with him the sons of those who believe and let their women live;" but the plots of disbelievers are nothing but in vain!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he brought to them the truth from Us, they said: Slay the sons of those who believe with him and keep their women alive; and the struggle of the unbelievers will only come to a state of perdition.

Translated by

William Pickthall

And when he brought them the Truth from Our presence, they said: Slay the sons of those who believe with him, and spare their women. But the plot of disbelievers is in naught but error.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वह उन के सामने हमारे पास से सत्य लेकर आया तो उन्होंने कहा, "जो लोग ईमान लेकर उस के साथ है, उन के बेटों को मार डालो और उन की स्त्रियों को जीवित छोड़ दो।" किन्तु इनकार करने वालों की चाल तो भटकने ही के लिए होती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (اس کے بعد) جب وہ (عام) لوگوں کے پاس دین حق جو ہماری طرف سے تھا لے کر آئے تو ان (مذکور) لوگوں نے (بطور مشورہ کے) کہا کہ جو لوگ انکے ساتھ ایمان لائے ان کے بیٹوں کو قتل کر ڈالو اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دو اور ان کافروں کی تدبیر محض بےاثر رہی۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب موسیٰ ہماری طرف سے ان کے سامنے حق لایا تو انہوں نے کہا جو لوگ اس پر ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کرو اور عورتوں کو زندہ رہنے دو ۔ لیکن کفار کی کارروائی بےنتیجہ رہی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب وہ ہماری طرف سے حق ان کے سامنے لے آیا تو انہوں نے کہا جو لوگ ایمان لاکر اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سب کے لڑکوں کو قتل کرو اور لڑکیوں کو جیتا چھوڑ دو ۔ مگر کافروں کی چال اکارت ہی گئی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب ان کے پاس ہمارے پاس سے حق لے کر آیا تو کہنے لگے کہ جو لوگ اس کے ساتھ ایمان لائے ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دو اور کافروں کی تدبیر محض بےاثر رہی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچا ان کے پاس لے کر سچی بات ہمارے پاس سے بولے مار ڈالو بیٹے ان کے جو یقین لائے ہیں اس کیساتھ اور جیتی رکھو ان کی عورتیں اور جو داؤ ہے منکروں کا سو غلطی میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض جب موسیٰ ان کے پاس ہماری طرف سے امر حق لے کر پہنچاتو ان لوگوں نے کہا کہ جو لوگ موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ ایمان لے آئے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کرڈالو اور ان کی عورتوں یعنی لڑکیوں کو زندہ رہنے دو اور ان کافروں کی یہ تدبیر محض سے سود وبے نتیجہ رہی۔