Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 34

سورة مومن

وَ لَقَدۡ جَآءَکُمۡ یُوۡسُفُ مِنۡ قَبۡلُ بِالۡبَیِّنٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِیۡ شَکٍّ مِّمَّا جَآءَکُمۡ بِہٖ ؕ حَتّٰۤی اِذَا ہَلَکَ قُلۡتُمۡ لَنۡ یَّبۡعَثَ اللّٰہُ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ رَسُوۡلًا ؕ کَذٰلِکَ یُضِلُّ اللّٰہُ مَنۡ ہُوَ مُسۡرِفٌ مُّرۡتَابُۨ ﴿ۚۖ۳۴﴾

And Joseph had already come to you before with clear proofs, but you remained in doubt of that which he brought to you, until when he died, you said, 'Never will Allah send a messenger after him.' Thus does Allah leave astray he who is a transgressor and skeptic."

اور اس سے پہلے تمہارے پاس ( حضرت ) یوسف دلیلیں لے کر آئے ، پھر بھی تم ان کی لائی ہوئی ( دلیل ) میں شک و شبہ ہی کرتے رہے یہاں تک کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو کہنے لگے ان کے بعد تو اللہ کسی رسول کو بھیجے گا ہی نہیں ، اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے ہر اس شخص کو جو حد سے بڑھ جانے والا شک وشبہ کرنے والا ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَکُمۡ
آیا تمہارے پاس
یُوۡسُفُ
یوسف
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل کے
فَمَازِلۡتُمۡ
تو مسلسل رہے تم
فِیۡ شَکٍّ
شک میں
مِّمَّا
اس چیز سے جو
جَآءَکُمۡ
وہ لایا تمہارے پاس
بِہٖ
اسے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ہَلَکَ
وہ فوت ہو گیا
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّبۡعَثَ
بھیجے گا
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
رَسُوۡلًا
کسی رسول کو
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُضِلُّ
بھٹکاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ
اسے جو
ہُوَ
ہو وہ
مُسۡرِفٌ
حد سے بڑھنے والا
مُّرۡتَابُۨ
شک میں پڑنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
جَآءَکُمۡ
آیاتمہارے پاس
یُوۡسُفُ
یوسف
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل کے ساتھ
فَمَازِلۡتُمۡ
پھرہمیشہ رہے تم
فِیۡ شَکٍّ
شک میں
مِّمَّا
اس چیزکے بارے میں جو
جَآءَکُمۡ
لایاوہ تمہارے پاس
بِہٖ
جس کو
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
ہَلَکَ
وفات ہوئی اس کی
قُلۡتُمۡ
کہاتم نے
لَنۡ
ہرگزنہیں
یَّبۡعَثَ
بھیجے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُضِلُّ
گمراہی میں ڈالتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنۡ
جو
ہُوَ
وہ
مُسۡرِفٌ
حدسے بڑھنے والا
مُّرۡتَابُۨ
شک کرنے والاہو
Translated by

Juna Garhi

And Joseph had already come to you before with clear proofs, but you remained in doubt of that which he brought to you, until when he died, you said, 'Never will Allah send a messenger after him.' Thus does Allah leave astray he who is a transgressor and skeptic."

اور اس سے پہلے تمہارے پاس ( حضرت ) یوسف دلیلیں لے کر آئے ، پھر بھی تم ان کی لائی ہوئی ( دلیل ) میں شک و شبہ ہی کرتے رہے یہاں تک کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو کہنے لگے ان کے بعد تو اللہ کسی رسول کو بھیجے گا ہی نہیں ، اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے ہر اس شخص کو جو حد سے بڑھ جانے والا شک وشبہ کرنے والا ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس سے پہلے یوسف تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آئے تھے، مگر جو کچھ وہ لائے اس کے متعلق تم شک ہی میں پڑے رہے۔ یہاں تک کہ وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ اس کے بعد اللہ ہرگز کوئی رسول نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللہ ایسے لوگوں کو گمراہ کردیتا ہے جو حد سے بڑھنے والے اور شک کرنے والے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ور بلاشبہ یقینااس سے پہلے یوسف تمہارے پاس واضح دلائل کے ساتھ آیاتوتم اُس چیز کے بارے میں شک میں پڑے رہے جووہ لے کرتمہارے پاس آیا، یہاں تک کہ جب اُس کی وفات ہوئی تو تم نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ اُس کے بعدہرگزکوئی رسول نہ بھیجے گا،اسی طرح اﷲ تعالیٰ اُس شخص کو گمراہی میں ڈال دیتاہے جوحدسے بڑھنے والا،شک کرنے والا ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Yusuf had already come to you earlier with clear signs, but you remained in suspicion about what he brought to you - until when he died, you said, &Allah will never send a messenger after him.& That is how Allah lets him go astray who crosses limits and lives in doubt, -

اور تمہارے پاس آ چکا ہے یوسف اس سے پہلے کھلی باتیں لے کر پھر تم رہے دھوکے ہی میں ان چیزوں سے جو وہ تمہارے پاس لیکر آیا یہاں تک کہ جب مر گیا لگے کہنے ہرگز نہ بھیجے گا اللہ اس کے بعد کوئی رسول اسی طرح بھٹکاتا ہے اللہ اس کو جو ہو بےباک شک کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (دیکھو ! ) اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف (علیہ السلام) آئے تھے واضح نشانیاں لے کر لیکن تم شکوک و شبہات میں ہی پڑے رہے ان تعلیمات کے بارے میں جو وہ (علیہ السلام) تمہارے پاس لے کر آئے تھے یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم نے کہا کہ اب ان کے بعد اللہ کسی اور کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا اسی طرح اللہ گمراہ کردیتا ہے ان لوگوں کو جو حد سے بڑھنے والے اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily Joseph came to you with Clear Signs before, yet you continued to doubt his Message. Thereafter when he died, you said: 'Allah shall send no Messenger after him.'” Thus Allah leads astray those who transgress the limits and are given to much doubting;

اس سے پہلے یوسف ( علیہ السلام ) تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر تم ان کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہے ۔ پھر جب ان کا انتقال ہوگیا تو تم نے کہا اب ان کے بعد اللہ کوئی رسول ہرگز نہ بھیجے گا 51 ۔ ـــــــ52 اسی طرح اللہ ان سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکی ہوتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ اس سے پہلے یوسف ( علیہ السلام ) تمہارے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے ( 8 ) تب بھی تم ان کی لائی ہوئی باتوں کے متعلق شک میں پڑے رہے ۔ پھر جب وہ وفات پا گئے تو تم نے کہا کہ ان کے بعد اللہ اب کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا ( 9 ) ۔ اسی طرح اللہ ان تمام لوگوں کو گمراہی میں ڈالے رکھتا ہے جو حد سے گذرے ہوئے ، شکی ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تمہارے پاس موسیٰ سے پہلے یوسف پیغمبر نشانیاں لے کر آچکا ہے 6 پھر وہ جو تمہارے پاس لے کر آیا تھا دین کی باتیں اس میں تم شک ہی کرتے رہے 7 جب وہ مرگیا تو تم کہنے لگے یوسف کا جھگڑا تو مٹ گیا اب جس کے بعد اللہ تعالیٰ کوئی پیغمبر ہرگز نہیں بھیجنے کا 8 جو لوگ حد سے بڑھ گئے ہیں اور شک میں پڑے ہیں انکو اللہ اسی طرح بھٹکا دیتا ہے جیسے تم کو بھٹکا دیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف (علیہ السلام) دلائل لے کر آچکے ہیں سو تم ان امور میں بھی برابر شک ہی میں رہے جو وہ تمہارے پاس لے کر آئے تھے حتیٰ کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو تم کہنے لگے بس اب ان کے بعد اللہ کسی پیغمبر کو ہرگز نہ بھجیں گے۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہ کردیتے ہیں جو حد سے نکل جانے والا شک کرنے والا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف (علیہ السلام) کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے۔ مگر تم اس چیز سے شک میں ہی پڑے رہے جو وہ تمہارے پاس لے آ کر آئے تھے۔ اور انتقال کر گئے تو تم نے کہنا شروع کردیا کہ اب ان کے بعد اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا ۔ اس طرح اللہ اس کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والا اور شک میں پڑا رہنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے۔ یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly there came Unto you Yusuf aforetime with evidences, yet ye ceased not to be in doubt concerning that which he brought Unto you, until when he died, ye said: God shall by no means raise an apostle after him. Thus Allah keepeth astray one who is extravagant and a doubter.

اور تمہارے پاس اس کے قبل یوسف بھی تو کھلے ہوئے دلائل لے کر آچکے ہیں سو تم شک ہی میں پڑے رہے ان امور سے متعلق جو وہ تمہارے پاس لے کر آئے تھے ۔ یہاں تک کہ جب وہ وفات پاگئے تو تم کہنے لگے کہ اب خدا ان کے بعد کوئی رسول نہ بھیجے گا اسی طرح اللہ گمراہی میں ڈالے رکھتا ہے ان لوگوں کو جو حد سے نکل جانے والے ہوتے ہیں شک میں پڑے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یوسف اس سے پہلے تمہارے پاس واضح تعلیمات کے ساتھ آئے تو تم ان کی لائی ہوئی باتوں کی طرف سے برابر شک ہی میں رہے ، یہاں تک کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو تم نے سمجھا کہ اب اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا ۔ اسی طرح اللہ ان لوگوں کو گمراہ کردیتا ہے جو حدود سے تجاوز کرنے والے اور شبہات میں پڑے رہنے والے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق تم لوگوں کے پاس ( موسیٰ علیہ السلام سے ) پہلے ( حضرت ) یوسف ( علیہ السلام ) واضح نشانیوں کے ساتھ آئے ، پس جو ( دعوت ) وہ تمہارے پاس لے کر آئے تھے تم اس کے بارے میں مسلسل شک میں رہنے ، یہاں تک کہ جب وہ انتقال کرگئے ( تو ) تم نے کہا ان کے بعد اللہ ( تعالیٰ ) ہرگز کوئی رسول نہیں بھیجیں گے ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) اس شخص کو گمراہ کرتے ہیں جو حد سے بڑھنے والا ، شک میں پڑنے والا ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے۔ تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ اللہ اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہ کردیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا تمہارے پاس اس سے پہلے یوسف بھی آچکے ہیں کھلے دلائل (وبراہین) کے ساتھ مگر تم لوگ اس پیغام کے بارے میں بھی شک ہی میں پڑے رہے جس کے ساتھ وہ تشریف لائے تھے یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم نے کہا (بس جی) اب تو ان کے بعد اللہ کبھی کوئی رسول بھیجے گا ہی نہیں اسی طرح اللہ گمراہی (کے گڑھے) میں ڈال دیتا ہے ہر اس شخص کو جو حد سے بڑھنے والا شک (و ریب کی دلدل) میں پڑا ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اس سے پہلے یوسف تمہارے پاس واضح دلائل لے کرآئے تھے ، مگر جو کچھ وہ لائے اس کے متعلق تم شک ہی میں پڑے رہے یہاں تک وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ:اس کے بعداللہ تعالیٰ ہرگز کوئی رسول نہیں بھیجے گااسی طرح اللہ ایسے لوگوں کو گمراہ کردیتا ہےجو حدسے بڑھنے والے شک کرنیوالے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اس سے پہلے ( ف۷٤ ) تمہارے پاس یوسف روشن نشانیاں لے کر آئے تو تم ان کے لائے ہوئے سے شک ہی میں رہے ، یہاں تک کہ جب انہوں نے انتقال فرمایا تم بولے ہرگز اب اللہ کوئی رسول نہ بھیجے گا ( ف۷۵ ) اللہ یونہی گمراہ کرتا ہے اسے جو حد سے بڑھنے والا شک لانے والا ہے ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے اہلِ مصر! ) بے شک تمہارے پاس اس سے پہلے یوسف ( علیہ السلام ) واضح نشانیوں کے ساتھ آچکے اور تم ہمیشہ ان ( نشانیوں ) کے بارے میں شک میں ( پڑے ) رہے جو وہ تمہارے پاس لائے تھے ، یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گئے تو تم کہنے لگے کہ اب اللہ ان کے بعد ہرگز کسی رسول کو نہیں بھیجے گا ۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہ ٹھہرا دیتا ہے جو حد سے گزرنے والا شک کرنے والا ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے میری قوم ) اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف ( ع ) کھلی ہوئی دلیلیں ( معجزات ) لے کر آئے مگر تم برابر شک ہی میں پڑے رہے یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گئے تو تم نے کہا ( اب ) اللہ ان کے بعد ہرگز کوئی رسول نہیں بھیجے گا ۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہی میں چھوڑتا ہے جو حد سے بڑھنے والا ( اور ) شک کرنے والا ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And to you there came Joseph in times gone by, with Clear Signs, but ye ceased not to doubt of the (Mission) for which he had come: At length, when he died, ye said: 'No messenger will Allah send after him.' thus doth Allah leave to stray such as transgress and live in doubt,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph came to you before with illustrious evidence but you still have doubts about what he brought. When he passed away, you said, "God will never send any Messenger after him." Thus does God causes to go astray the skeptical transgressing people,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed Yusuf did come to you, in times gone by, with clear signs, but you ceased not to doubt in that which he did bring to you, till when he died, you said: "No Messenger will Allah send after him." Thus Allah leaves astray him who is a transgressor and a skeptic.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly Yusuf came to you before with clear arguments, but you ever remained in doubt as to what he brought; until when he died, you said: Allah will never raise an apostle after him. Thus does Allah cause him to err who is extravagant, a doubter

Translated by

William Pickthall

And verily Joseph brought you of old clear proofs, yet ye ceased not to be in doubt concerning what he brought you till, when he died, ye said: Allah will not send any messenger after him. Thus Allah deceiveth him who is a prodigal, a doubter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस से पहले भी तुम्हारे पास यूसुफ़ खुले प्रमाण लेकर आ चुके हैं, किन्तु जो कुछ वे लेकर तुम्हारे पास आए थे, उस के बारे में तुम बराबर सन्देह में पड़े रहे, यहाँ तक कि जब उन की मृत्यु हो गई तो तुम कहने लगे, "अल्लाह उन के पश्चात कदापि कोई रसूल न भेजेगा।" इसी प्रकार अल्लाह उसे गुमराही में डाल देता है जो मर्यादाहीन, सन्देहों में पड़ने वाला हो। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کے قبل تم لوگوں کے پاس یوسف (علیہ السلام) دلائل (توحید و نبوت کے) لے کر آ چکے ہیں سو تم ان امور میں بھی برابر شک ہی میں رہے جو وہ تمہارے پاس لے کر آئے تھے حتیٰ کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو تم لوگ کہنے لگے کہ بس اب اللہ کسی رسول کو نہ بھیجے گا اسی طرح اللہ تعالیٰ آپ سے باہر ہوجانے والوں (اور) شبہات میں گرفتار رہنے والوں کو غلطی میں ڈالے رکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف دلائل لے کر آئے تھے مگر تم ان کی دعوت میں شک ہی کرتے رہے، جب ان کا انتقال ہوگیا تو تم نے کہا اب ان کے بعد اللہ کوئی رسول نہیں بھیجے گا، اسی طرح اللہ ان سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شک میں مبتلا رہتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے یوسف تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر تم ان کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہے۔ پھر جب ان کا انتقال ہوگیا تو تم نے کہا اب ان کے بعد اللہ کوئی رسول ہرگز نہ بھیجے گا ۔ اسی طرح اللہ سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکی ہوتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ یوسف تمہارے پاس اس سے پہلے واضح معجزات لے کر آئے سو وہ جو کچھ تمہارے پاس لائے تم اس میں برابر شک کرتے رہے یہاں تک کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو تم نے کہا کہ اللہ ان کے بعد کسی کو مبعوث نہ فرمائے گا اللہ ایسے ہی گمراہ کردیتا ہے اس شخص کو جو حد سے بڑھ جانے والا ہو شک میں پڑنے والا ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہارے پاس آچکا ہے یوسف اس سے پہلے کھلی باتیں لے کر پھر تم رہے دھوکے ہی میں ان چیزوں سے جو وہ تمہارے پاس لیکر آیا یہاں تک کہ جب مرگیا لگے کہنے ہرگز نہ بھیجے گا اللہ اس کے بعد کوئی رسول اسی طرح بھٹکاتا ہے اللہ اس کو جو ہو بےباک شک کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ اس موسیٰ سے پہلے تمہارے پاس یوس کھلے کھلے دلائل لے کر آچکا ہے سو تم ان امور میں بھی ہمیشہ شک ہی کرتے رہے جو یوسف تمہارے پا س لے کر آیا تھا یہاں تک کہ جب یوسف کی وفات ہوگئی لوتم کہنے لگے بس اب اللہ تعالیٰ اس یوسف کے بعد کوئی رسول نہیں بھیجے گا اللہ تعالیٰ اسی طرح ان لوگوں کو بےراہ رکھتا ہے جو حد سے بڑھا جانے والے اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والے ہیں۔