Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 35

سورة مومن

الَّذِیۡنَ یُجَادِلُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِ اللّٰہِ بِغَیۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰہُمۡ ؕ کَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰہِ وَ عِنۡدَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ کَذٰلِکَ یَطۡبَعُ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ قَلۡبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵﴾

Those who dispute concerning the signs of Allah without an authority having come to them - great is hatred [of them] in the sight of Allah and in the sight of those who have believed. Thus does Allah seal over every heart [belonging to] an arrogant tyrant.

جو بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ تو بہت بڑی ناراضگی کی چیز ہے اللہ تعالٰی اسی طرح ہر ایک مغرور سرکش کے دل پر مہر کر دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
یُجَادِلُوۡنَ
جو جھگڑتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِ
آیات میں
اللّٰہِ
اللہ کی
بِغَیۡرِ
بغیر
سُلۡطٰنٍ
کسی دلیل کے
اَتٰہُمۡ
جو آئی ہو ان کے پاس
کَبُرَ
بڑی ہے
مَقۡتًا
ناراضگی کی بات
عِنۡدَ
نزدیک
اللّٰہِ
اللہ کے
وَعِنۡدَ
اور نزدیک
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَطۡبَعُ
مہر لگا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر(اس شخص کے)
قَلۡبِ
دل
مُتَکَبِّرٍ
جو تکبر کرنے والا ہے
جَبَّارٍ
سرکش ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
جولوگ
یُجَادِلُوۡنَ
جھگڑے کرتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کے بارے میں
بِغَیۡرِ
بغیر
سُلۡطٰنٍ
کسی دلیل کے
اَتٰہُمۡ
جوآئی ان کے پاس
کَبُرَ
سخت
مَقۡتًا
ناراضگی کاباعث ہے
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
وَ
اور
عِنۡدَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا
اہل ایمان کے نزدیک
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَطۡبَعُ
مہرلگادیتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ قَلۡبِ
ہر دل پر
مُتَکَبِّرٍ
متکبر
جَبَّارٍ
سرکش کے
Translated by

Juna Garhi

Those who dispute concerning the signs of Allah without an authority having come to them - great is hatred [of them] in the sight of Allah and in the sight of those who have believed. Thus does Allah seal over every heart [belonging to] an arrogant tyrant.

جو بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ تو بہت بڑی ناراضگی کی چیز ہے اللہ تعالٰی اسی طرح ہر ایک مغرور سرکش کے دل پر مہر کر دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو اللہ کی آیات میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو۔ یہ چیز اللہ اور ایمانداروں کے نزدیک بڑی بیزاری کی بات ہے۔ اسی طرح اللہ ہر تکبر کرنے والے سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جو اﷲ تعالیٰ کی آیات میں بغیرکسی دلیل کے جواُن کے پاس آئی ہو، جھگڑے کرتے ہیں، اﷲ تعالیٰ کے اوراہلِ ایمان کے نزدیک سخت ناراضگی کا باعث ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ ہرمتکبر، سرکش کے دل پرمُہرلگا دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who quarrel in the matter of the verses of Allah without any authority having reached them. It is terribly hateful with Allah and with those who believe. That is how Allah stamps a seal on the entire heart of an arrogant tyrant.|"

وہ جو کہ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو ان کو بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں اسی طرح مہر کردیتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو اللہ کی آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو بڑی بیزاری کی بات ہے یہ اللہ کے نزدیک بھی اور اہل ِایمان کے نزدیک بھی اسی طرح اللہ مہر لگا دیا کرتا ہے ہر اس شخص کے دل پر جو متکبر ّاور سرکش ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

those who contend regarding Allah's Signs without any evidence that might have come to them. That is exceedingly loathsome to Allah and to those that believe. Thus does Allah seal the heart of everyone who is proud and high-handed.

اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سند یا دلیل آئی ہو 53 ۔ یہ رویہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے اسی طرح اللہ ہر متکبر و جبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہے 54 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اپنے پاس کسی واضح دلیل کے آئے بغیر اللہ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں ۔ یہ بات اللہ کے نزدیک بھی قابل نفرت ہے اور ان لوگوں کے نزدیک بھی جو ایمان لے آئے ہیں ۔ اسی طرح اللہ ہر متکبر جابر شخص کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے پاس کوئی سند تو نہیں آتی اور خدا کی آیتوں میں جھگڑے نکالتے ہیں 9 اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک ان کے یہ جھگڑے بہت برے ہیں جو کوئی غرور والا اینٹھو ہے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر اسی طرح مہر لگا دیتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جو اللہ کی آیتوں میں بغیر کسی دلیل کے جھگڑا کرتے ہیں ، جو ان کے پاس آئی ہوں۔ اللہ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک (یہ جھگڑا) سخت ناپسندیدہ ہے۔ اس طرح اللہ ہر تکبر کرنے والے سرکش کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو بغیر کسی دلیل کے جوا نہیں دی گئی تھی ان آیات میں جھگڑے پیدا کرتے ہیں حالانکہ اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک ہر وہ بات جو (ٹیڑھی میڑھی ہو) سخت ناپسندیدہ ہے ۔ اس طرح اللہ ہر مغرور اور متکبر کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who wrangle concerning the signs of Allah without any authority that hath come Unto them. It is greatly abhorrent Unto Allah and Unto those who believe. Thus Allah sealeth up the heart of any stiff-necked, high-handed, person.

(اور) جو اللہ کی نشانیوں کے باب میں بغیر اس کے کہ اس نے انہیں کوئی سند دی ہو جھگڑے نکالتے رہتے ہیں (اس سے) بڑی بیزاری ہے اللہ کو اور ایمان والوں کو اسی طرح اللہ مہر کردیتا ہے ہر مغرور و جابر کے قلب پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اللہ کی آیات کے باب میں کٹ حجتی کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو – اللہ اور اہلِ ایمان کے نزدیک وہ نہایت مبغوث ہیں ۔ اسی طرح اللہ مہر کردیا کرتا ہے ہر متکبر وجبار کے دل پر ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات کے بارے میں بغیر کسی روشن دلیل کے جھگڑتے ہیں جو ان کے پاس آئی ہو ، ( یہ ) اللہ ( تعالیٰ ) اور ایمان والوں کے نزدیک بڑی ناراضی کا باعث ہے ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) ہر بڑائی کرنے والے جابر شخص کے دل پر مہر لگادیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح اللہ ہر سرکش متکبر کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کہ جھگڑتے (اور بحثیں کرتے) ہیں اللہ کی آیتوں کے بارے میں بغیر کسی ایسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو بڑے ہی غصے اور نفرت کی بات ہے یہ اللہ کے یہاں بھی اور ان لوگوں کے یہاں بھی جو ایمان رکھتے ہیں اللہ اسی طرح (محرومی اور بدبختی کا) ٹھپہ لگا دیتا ہے ہر متکبر اور جبار کے پورے دل پر

Translated by

Noor ul Amin

جو اللہ کی آیات میں جھگڑتے ہیں بغیراس کے کہ ان کے پاس کوئی سندآئی ہو یہ چیز اللہ تعالیٰ اور ایماندارکے نزدیک بڑی ( ناراضگی ) کی بات ہے اسی طرح اللہ ہرتکبرکرنے والے سرکش کے دل پر مہرکردیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں ( ف۷۷ ) بغیر کسی سند کے ، کہ انہیں ملی ہو ، کس قدر سخت بیزاری کی بات ہے اللہ کے نزدیک اور ایمان لانے والوں کے نزدیک ، اللہ یوں ہی مہر کردیتا ہے متکبر سرکش کے سارے دل پر ( ف۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو ، ( یہ جھگڑا کرنا ) اللہ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک سخت بیزاری ( کی بات ) ہے ، اسی طرح اللہ ہر ایک مغرور ( اور ) سر کش کے دل پر مُہر لگا دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ آیاتِ الٰہی میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو ۔ یہ روش اللہ اور اہلِ ایمان کے نزدیک سخت مبغوض ( اور ناپسندیدہ ) ہے اللہ اسی طرح ہر منکر و سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"(Such) as dispute about the Signs of Allah, without any authority that hath reached them, grievous and odious (is such conduct) in the sight of Allah and of the Believers. Thus doth Allah, seal up every heart - of arrogant and obstinate Transgressors."

Translated by

Muhammad Sarwar

those who dispute the revelations of God without having received clear authority. This act greatly angers God and the believers. Thus does God seal the hearts of every arrogant oppressor."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who dispute about the Ayat of Allah, without any authority that has come to them, it is greatly hateful and disgusting to Allah and to those who believe. Thus does Allah seal up the heart of every arrogant, tyrant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who dispute concerning the communications of Allah without any authority that He has given them; greatly hated is it by Allah and by-those who believe. Thus does Allah set a seal over the heart of every proud, haughty one.

Translated by

William Pickthall

Those who wrangle concerning the revelations of Allah without any warrant that hath come unto them, it is greatly hateful in the sight of Allah and in the sight of those who believe. Thus doth Allah print on every arrogant, disdainful heart.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे लोगो को (गुमराही में डालता है) जो अल्लाह की आयतों में झगड़ते हैं, बिना इस के कि उन के पास कोई प्रमाण आया हो, अल्लाह की दृष्टि में और उन लोगों की दृष्टि में जो ईमान लाए यह (बात) अत्यन्त अप्रिय है। इसी प्रकार अल्लाह हर अहंकारी, निर्दय- अत्याचारी के दिल पर मुहर लगा देता है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو بلا کسی سند کے ان کے پاس موجود ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں اس (کج بحثی) سے خدا تعالیٰ کو بھی بڑی نفرت ہے اور مومنین کو بھی اور اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر مغرور جابر کے پورے قلب پر مہر کردیتا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بغیر دلیل اللہ کی آیات سے جھگڑتے ہیں یہ طریقہ اللہ اور ایمان والوں کے نزدیک نہایت مبغوض ہے، اسی طرح اللہ ہر متکبر وجبّار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں ، بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سند یا دلیل آئی ہو۔ یہ رویہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے۔ اسی طرح ہر متکبروجبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اللہ کی آیات میں بغیر دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو جھگڑے بازی کرتے ہیں اللہ کے نزدیک اور اہل ایمان کے نزدیک یہ بڑے بغض کی چیز ہے اسی طرح اللہ مہر لگا دیتا ہے ہر متکبر جبار کے دل پر۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ جو کہ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو ان کو بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں اسی طرح پر کردیتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی دلیل کے جو ان کو ملی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور اہل ایمان کے نزدیک یہ رویہ بڑا ہی ناپسندیدہ ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر کردیا کرتا ہے۔