Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 37

سورة مومن

اَسۡبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰۤی اِلٰہِ مُوۡسٰی وَ اِنِّیۡ لَاَظُنُّہٗ کَاذِبًا ؕ وَ کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ عَمَلِہٖ وَ صُدَّ عَنِ السَّبِیۡلِ ؕ وَ مَا کَیۡدُ فِرۡعَوۡنَ اِلَّا فِیۡ تَبَابٍ ﴿٪۳۷﴾  9

The ways into the heavens - so that I may look at the deity of Moses; but indeed, I think he is a liar." And thus was made attractive to Pharaoh the evil of his deed, and he was averted from the [right] way. And the plan of Pharaoh was not except in ruin.

۔ ( ان ) دروازوں تک پہنچ جاؤں اور موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں اور بیشک میں سمجھتا ہوں وہ جھوٹا ہے اور اسی طرح فرعون کی بد کرداریاں اسے بھلی دکھائی گئیں اور راہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی ( ہر ) حیلہ سازی تباہی میں ہی رہی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَسۡبَابَ
راستوں پر
السَّمٰوٰتِ
آسمان کے
فَاَطَّلِعَ
پھر میں جھانک کر دیکھوں
اِلٰۤی اِلٰہِ
طرف الٰہ
مُوۡسٰی
موسیٰ کے
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
لَاَظُنُّہٗ
البتہ میں گمان کرتا ہوں اسے
کَاذِبًا
جھوٹا
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
زُیِّنَ
مزین کر دیا گیا
لِفِرۡعَوۡنَ
فرعون کے لیے
سُوۡٓءُ
برا
عَمَلِہٖ
عمل اس کا
وَصُدَّ
اور وہ روک دیا گیا
عَنِ السَّبِیۡلِ
راستے سے
وَمَا
اور نہیں
کَیۡدُ
چال
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
اِلَّا
مگر
فِیۡ تَبَابٍ
ہلاکت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَسۡبَابَ
راستے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
فَاَطَّلِعَ
پس میں جھانک کردیکھوں
اِلٰۤی
طرف
اِلٰہِ
معبود کی
مُوۡسٰی
موسیٰ کے
وَاِنِّیۡ
اوریقیناً میں
لَاَظُنُّہٗ
یقیناًخیال کرتاہوں اسے
کَاذِبًا
جھوٹا
وَکَذٰلِکَ
اوراسی طرح
زُیِّنَ
خوش نمابنادی گئی
لِفِرۡعَوۡنَ
فرعون کے لیے
سُوۡٓءُ عَمَلِہٖ
اس کی بدعملی
وَصُدَّ
اوروہ روک دیاگیا
عَنِ السَّبِیۡلِ
سیدھے راستے سے
وَمَا
اورنہیں (تھی)
کَیۡدُ
تدبیر
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
اِلَّا
مگر
فِیۡ تَبَابٍ
تباہی میں
Translated by

Juna Garhi

The ways into the heavens - so that I may look at the deity of Moses; but indeed, I think he is a liar." And thus was made attractive to Pharaoh the evil of his deed, and he was averted from the [right] way. And the plan of Pharaoh was not except in ruin.

۔ ( ان ) دروازوں تک پہنچ جاؤں اور موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں اور بیشک میں سمجھتا ہوں وہ جھوٹا ہے اور اسی طرح فرعون کی بد کرداریاں اسے بھلی دکھائی گئیں اور راہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی ( ہر ) حیلہ سازی تباہی میں ہی رہی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو آسمانوں کے راستے ہیں، پھر موسیٰ کے الٰہ کی طرف جھانک سکوں اور میں تو اسے جھوٹا ہی خیال کرتا ہوں۔ اس طرح فرعون کی بدعملی اس کے لئے خوشنما بنادی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا۔ اور فرعون کی چال بازی میں اس کی اپنی ہی تباہی (مضمر) تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آسمانوں کے راستوں تک،پس میں موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں اور یقینامیں اُسے جھوٹا خیال کرتا ہوں‘‘ اور اس طرح فرعون کے لیے اُس کی بدعملی خوش نمابنادی گئی اوروہ سیدھے راستے سے روک دیا گیا اور فرعون کی تدبیرمحض تباہی میں تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the ways to the heavens, and peek towards the God of Musa. And I do think that he is a liar.|" And that is how his evil deeds were made attractive to Fir&aun, and (how) he was held back from the way. And the evil design of the Fir&aun was (to end) in nothing but ruin.

رستوں میں آسمانوں کے پھر جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے معبود کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے اور اسی طرح بھلے دکھلا دیئے فرعون کو اس کے برے کام اور روک دیا گیا سیدھی راہ سے اور جو داؤ تھا فرعون کا سو تباہ ہونے کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعنی آسمان کے راستوں تک پھر میں جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے الٰہ کو اور میرا گمان تو یہ ہے کہ وہ جھوٹا ہے اور اسے روک دیا گیا سیدھی راہ سے۔ اور فرعون کی یہ چال نہیں تھی مگر تباہ ہونے کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

the highways to the heavens -- and have a look at the God of Moses, although I am certain that Moses is a liar.” Thus Pharaoh's evil deed was made to seem fair to him, and he was barred from the Right Path. Pharaoh's guile only led him to his own perdition.

آسمانوں کے راستوں تک ، اور موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں ۔ مجھے تو یہ موسیٰ جھوٹا ہی معلوم ہوتا ہے 55ـــــ اس طرح فرعون کے لیے اس کی بد عملی خوشنما بنا دی گئی اور وہ راہ راست روک دیا گیا ۔ فرعون کی ساری چال بازی ( اس کی اپنی ) تباہی کے راستہ ہی میں صرف ہوئی ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو آسمانوں کے راستے ہیں پھر میں موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں ( 10 ) اور یقین رکھو کہ میں تو اسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں ۔ اسی طرح فرعون کی بد کرداری اس کی نظر میں خوشنما بنا دی گئی تھی اور اسے راستے سے روک دیا گیا تھا ۔ ( 11 ) اور فرعون کی کوئی چال ایسی نہیں تھی جو بربادی میں نہ گئی ہو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو آسمان کے رستے ہیں پھر موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں اور میں تو اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں 2 اور اسی طرح فرعون کو اس کے برے کام بھلے کر دکھائے گئے تھے 3 اور سیدھی راہ (توحید) سے وہ روک دیا گیا تھا اور فرعون کا دائوں خراب ہونے ہی والا تھا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(یعنی) آسمانوں کے راستوں پر تو موسیٰ (علیہ السلام) کے معبود کو جھانک کر دیکھ لوں اور بیشک میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے برے اعمال اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ راستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر غارت گئی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( آسمان کے) راستوں تک۔ تا کہ میں موسیٰ کے رب کو جھانک کر دیکھوں اور بیشک میں اس کو جھوٹا (آدمی) سمجھتا ہوں اور اس طرح فرعون کے بد ترین اعمال ( اس کی نظروں میں) اسے خوبصورت بنا کر دکھا دیئے گئے اور اسکو سیدھے راستے سے روک دیا گیا اور فرعون کی ہر تدبیر ( ہر کوشش) اس کو تباہی ( کے کنارے تک پہنچانے کا سبب ) تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) آسمانوں کے رستوں پر، پھر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر تو بےکار تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The way of access to the heavens so that may be apprised of the God of Musa, and verily I believe him to be a liar. And thus fair- seeming was made Unto FIr'awn the evil of his work, and he was hindered from the path. And the plot of Fir'awn ended only in ruin.

اور موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھو بھالوں اور میں تو موسیٰ (علیہ السلام) کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں ۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کی بدکرداری خوش نما کردی گئی اور وہ راہ (راست) سے رک گیا اور فرعون کی ہر تدبیر غارت ہی گئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آسمانوں کے اطراف میں ، پس موسیٰ کے رب کو جھانک کر دیکھوں ، میں تو اس کو بالکل جھوٹا خیال کرتا ہوں! اور اس طرح فرعون کی نگاہوں میں اس کی بدعملی کھبا دی گئی اور وہ سیدھی راہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی چال برباد ہوکے رہی ۔

Translated by

Mufti Naeem

آسمانوں کے راستوں تک پھر میں موسیٰ کے معبود کو جھانک کر دیکھوں اور بلاشبہ میں اسے البتہ جھوٹا سمجھتا ہوں ، اور اسی طرح فرعون کے لیے اس کے بُرے اعمال کو خوشنما بنایا گیا اور ( اسے ) راہِ ( ہدایت ) سے روک دیا گیا ، اور فرعون کی سازش تو بس تباہی ( کا ذریعہ ) تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یعنی آسمان کے راستوں پر پھر موسیٰ کے رب کو دیکھ لوں ‘ اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں اور اسی طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا اور فرعون کی تدبیر تو بےکار تھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی آسمانوں کے راستوں تک تاکہ وہاں سے میں جھانک کر دیکھ سکوں موسیٰ کے خدا کو میں تو اسے قطعی طور پر جھوٹا ہی سمجھتا ہوں اور اس طرح خوشنما بنادیا گیا فرعون کے لئے اس کے برے عملوں کو اور روک دیا گیا اس کو راہ (حق و صواب) سے اور فرعون کی ساری چالبازی کچھ نہ تھی سوائے اس کی (اپنی ہلاکت و) تباہی کے

Translated by

Noor ul Amin

جو آسمانوں کے راستے ہیں پھرموسیٰ کے معبودکی طرف جھانک سکوں اور میں اسے جھوٹا خیال کرتاہوں اس طرح فرعون کی نگاہوں میں اس کے برے اعمال خوبصورت اور اچھے بنادیئے گئے اور وہ راہ راست سے روک دیاگیا اور فرعون کی چال بازی میں اس کی اپنی ہی تباہی ( مضمر ) تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کا ہے کے راستے آسمان کے تو موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں اور بیشک میرے گمان میں تو وہ جھوٹا ہے ( ف۸۰ ) اور یونہی فرعون کی نگاہ میں اس کا برا کام ( ف۸۱ ) بھلا کر دکھا گیا ( ف۸۲ ) اور وہ راستے میں روکا گیا ، اور فرعون کا داؤ ( ف۸۳ ) ہلاک ہونے ہی کو تھا ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یعنی ) آسمانوں کے راستوں پر ، پھر میں موسٰی کے خدا کو جھانک کر دیکھ سکوں اور میں تو اسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں ، اور اس طرح فرعون کے لئے اس کی بد عملی خوش نما کر دی گئی اور وہ ( اللہ کی ) راہ سے روک دیا گیا ، اور فرعون کی پُرفریب تدبیر محض ہلاکت ہی میں تھی

Translated by

Hussain Najfi

یعنی آسمانوں کے راستوں تک ( اور پھر وہاں سے ) موسیٰ ( ع ) کے خدا کو جھانک کر دیکھوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں اور اسی طرح فرعون کیلئے اس کا بدعمل خوشنما بنا دیا گیا اور وہ ( سیدھے ) راستہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی ہر تدبیر ( چالبازی ) غارت ہی گئی ( اور اس کی تباہی پر منتج ہوئی ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"The ways and means of (reaching) the heavens, and that I may mount up to the god of Moses: But as far as I am concerned, I think (Moses) is a liar!" Thus was made alluring, in Pharaoh's eyes, the evil of his deeds, and he was hindered from the Path; and the plot of Pharaoh led to nothing but perdition (for him).

Translated by

Muhammad Sarwar

to the heavens and be able to climb up to the Lord of Moses. I think that Moses is lying." Thus, Pharaoh's evil deeds seemed attractive to him and prevented him from the right path. The Pharaoh's plots only led him to his own destructor.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The ways of the heavens, and I may look upon the God of Musa, but verily, I think him to be a liar." Thus it was made fair seeming, in Fir`awn's eyes, the evil of his deeds, and he was hindered from the path; and the plot of Fir`awn led to nothing but loss and destruction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The means of access to the heavens, then reach the god of Musa, and I surely think him to be a liar. And thus the evil of his deed was made fairseeming to Firon, and he was turned away from the way; and the struggle of Firon was not (to end) in aught but destruction.

Translated by

William Pickthall

The roads of the heavens, and may look upon the god of Moses, though verily I think him a liar. Thus was the evil that he did made fairseeming unto Pharaoh, and he was debarred from the (right) way. The plot of Pharaoh ended but in ruin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आकाशों के साधनों (और क्षत्रों) तक। फिर मूसा के पूज्य को झाँककर देखूँ। मैं तो उसे झूठा ही समझता हूँ।" इस प्रकार फ़िरऔन के लिए उस का दुष्कर्म सुहाना बना दिया गया और उसे मार्ग से रोक दिया गया। फ़िरऔन की चाल तो बस तबाही के सिलसिले में रही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (وہاں جا کر) موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھوں بھالوں اور میں تو موسیٰ (علیہ السلام) کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں اور اسی طرح (فرعون کی اور) بدکرداریاں (بھی) اس کو مستحسن معلوم ہوئی تھیں اور (سیدھے) راستوں سے رک گیا اور فرعون کی (ہر) تدبیر غارت ہی گئی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو آسمانوں کے راستے میں۔ میں موسیٰ کے الٰہ کو جھانک کر دیکھوں، مجھے تو موسیٰ جھوٹا معلوم ہوتا ہے، اس طرح فرعون کے لیے اس کی بدعملی خوبصورت بنا دی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا، فرعون کی ساری چال بازی اس کی اپنی تباہی کا باعث ثابت ہوئی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمانوں کے راستوں تک اور موسیٰ کے خدا کو جھانک کردیکھوں۔ مجھے تو یہ موسیٰ جھوٹا ہی معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔ اسی طرح فرعون کے لیے اس کی بدعملی خوشنما بنادی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا۔ فرعون کی ساری چال بازی (اس کی اپنی) تباہی کے راستہ ہی میں صرف ہوئی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یعنی آسمان کے راستوں تک میری رسائی ہوجائے پھر میں موسیٰ کے معبود کا پتہ چلاؤں اور بیشک میں تو اسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں اور اسی طرح فرعون کے لیے اس کا برا عمل مزین کردیا گیا اور وہ راستہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی تدبیر ہلاکت ہی میں لے جانے والی تھی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

رستوں میں آسمانوں کے پھر جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے معبود کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے اور اسی طرح بھلے دکھلا دیے فرعون کو اس کے برے کام اور روک دیا گیا سیدھی راہ سے اور جو داؤ تھا فرعون کا سو تباہ ہونے کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ذرائع آسمانوں پر پہنچنے کے ہیں پھر ذرا موسیٰ کے معبود کی ٹوہ لگائوں اور واقعہ یہ ہے کہ میں تو موسیٰ کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں اور اسی طرح فرعون کے اعمال کی براڑی اس کے لئے خوش منظر کردی گئی اور اسے سیدھی راہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی چال نہ تھی مگر تباہ وبربادہونے والی۔