Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 4

سورة مومن

مَا یُجَادِلُ فِیۡۤ اٰیٰتِ اللّٰہِ اِلَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَلَا یَغۡرُرۡکَ تَقَلُّبُہُمۡ فِی الۡبِلَادِ ﴿۴﴾

No one disputes concerning the signs of Allah except those who disbelieve, so be not deceived by their [uninhibited] movement throughout the land.

اللہ تعالٰی کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
یُجَادِلُ
جھگڑا کرتے
فِیۡۤ اٰیٰتِ
آیات میں
اللّٰہِ
اللہ کی
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَلَا
تو نہ
یَغۡرُرۡکَ
دھوکے میں ڈالے آپ کو
تَقَلُّبُہُمۡ
چلنا پھرنا ان کا
فِی الۡبِلَادِ
شہروں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
یُجَادِلُ
جھگڑے کرتے
فِیۡۤ اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کے بارے میں
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
فَلَا
تونہ
یَغۡرُرۡکَ
دھوکے میں ڈالے آپ کو
تَقَلُّبُہُمۡ
چلناپھرناان کا
فِی الۡبِلَادِ
شہروں میں
Translated by

Juna Garhi

No one disputes concerning the signs of Allah except those who disbelieve, so be not deceived by their [uninhibited] movement throughout the land.

اللہ تعالٰی کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کی آیات میں صرف وہی لوگ جھگڑا کرتے ہیں جو کافر ہیں لہذا ان کا دنیا کے ملکوں میں چلنا پھرنا آپ کو کسی دھوکے میں نہ ڈال دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کی آیات میں نہیں جھگڑے کرتے مگروہ لوگ جنہوں نے کفرکیا،تواُن کاشہروں میں چلنا پھرناآپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

No one quarrels about the verses of Allah, except those who disbelieve. So, their (prosperous) movements in the cities should not deceive you.

وہی جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں جو منکر ہیں سو تجھ کو دھوکا نہ دے یہ بات کہ وہ چلتے پھرتے ہیں شہروں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں جھگڑتے اللہ کی آیات میں مگر وہی لوگ جو کفر کرتے ہیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) زمین میں ان کی چلت پھرت آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

None but the unbelievers dispute regarding the Signs of Allah. So let not their strutting about in the land delude you.

اللہ کی آیات میں جھگڑے 2 نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے 3 ۔ اس کے بعد دنیا کے ملکوں میں ان کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کی آیتوں میں جھگڑے وہی لوگ پیدا کرتے ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے لہذا ان لوگوں کا شہروں میں دندناتے پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے ( 1 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خدا کی آیتوں میں اور کوئی نہیں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں 12 تو اے پیغمبر ان کافروں کا (سوداگری کے لئے) ایک شہر سے دوسرے شہر پڑے پھرنا تجھ کو دھوکے میں نہ ڈالے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی آیات (قرآن) میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ سو ان کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنہوں نے کفر و انکار کیا وہی آیات الٰہی میں جھگڑتے ہیں۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا ملکوں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

None dispute concerning the revelations of Allah save those who disbelieve, so let not beguile thee their going about in the cities.

اللہ کی آیتوں میں بس وہی لوگ جھگڑے نکالتے ہیں جو کافر ہیں سو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا کہیں آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کی ( ان ) آیات میں وہی لوگ کج بحثیاں کر رہے ہیں جو ( جزا کے ) منکر ہیں ، تو ملک میں ان کا دندنانا تمہیں کسی مغالطہ میں نہ ڈالے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات میں صرف وہ لوگ جھگڑتے ہیں جنہوں نے کفر ( اختیار ) کیا ، پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ کو ان ( کافروں ) کا شہروں میں آنا جانا دھوکے میں نہ ڈال دے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ﷲ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں، تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کی آیتوں میں جھگڑا نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو اڑے ہوتے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر سو (ان کو اس کا بھگتان بہرحال بھگتنا ہوگا پس) تم کو کہیں دھوکے میں نہ ڈالنے پائے ان لوگوں کا چلنا پھرنا مختلف شہروں (اور ملکوں) میں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی آیات میں صرف وہی جھگڑاکرتے ہیں جو کافر ہیں لہٰذ ا ان کادنیاکے ملکوں میں چلنا پھر نا آپ کو کسی دھوکامیں نہ ڈال دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کی آیتوں میں جھگڑا نہیں کرتے مگر کافر ( ف٦ ) تو اے سننے والے تجھے دھوکا نہ دے ان کا شہروں میں اہل گہلے ( اِتراتے ) پھرنا ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ کی آیتوں میں کوئی جھگڑا نہیں کرتا سوائے اُن لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا ، سو اُن کا شہروں میں ( آزادی سے ) گھومنا پھرنا تمہیں مغالطہ میں نہ ڈال دے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کی آیتوں کے بارے میں صرف کافر ہی جھگڑا کرتے ہیں ۔ لہٰذا ان لوگوں کا ( مختلف ) شہروں میں ( آزادی ) کے ساتھ گھومنا پھرنا کہیں آپ کو دھوکہ میں نہ ڈال دے ( کہ انہیں عذاب نہیں ہوگا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

None can dispute about the Signs of Allah but the Unbelievers. Let not, then, their strutting about through the land deceive thee!

Translated by

Muhammad Sarwar

No one disputes the revelations of the Lord except the disbelievers. Let not their activities in the land deceive you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

None disputes in the Ayat of Allah but those who disbelieve. So let not their ability of going about here and there through the land (for their purposes) deceive you!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

None dispute concerning the communications of Allah but those who disbelieve, therefore let not their going to and fro in the cities deceive you.

Translated by

William Pickthall

None argue concerning the revelations of Allah save those who disbelieve, so let not their turn of fortune in the land deceive thee (O Muhammad).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की आयतों के बारे में बस वही लोग झगड़ते हैं जिन्होंने इनकार किया, तो नगरों में उस की चलत-फिरत तुम्हें धोखे में न डाले

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کی ان آیتوں میں (یعنی قرآن میں) وہی لوگ (نا حق کے) جھگڑے نکالتے ہیں جو (اس کے منکر ہیں سو ان لوگوں کا شہروں میں (امن وامان سے) چلنا پھرنا آپ کو اشتباہ میں نہ ڈالے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کی آیات میں جھگڑا صرف وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا ہے۔ اے نبی آپ کو ان کی بھاگ دوڑ کسی دھوکے میں نہ ڈال دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے۔ اس کے بعد دنیا کے ملکوں میں ان کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی آیات میں جھگڑا نہیں کرتے مگر وہی لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا سو آپ کو دھوکہ میں نہ ڈالے ان کا شہروں میں چلنا پھرنا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں جو منکر ہیں سو تجھ کو دھوکا نہ دے یہ بات کہ وہ چلتے پھرتے ہیں شہروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں صرف وہی لوگ جھگڑے نکالتے ہیں جو کفر شیوہ اختیار کرچکے ہیں سوائے پیغمبران کافروں کا شہر در شہر پھرتے پھرنا آپ کو کسی مغالطہ میں مبتلا نہ کردے ۔