Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 43

سورة مومن

لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدۡعُوۡنَنِیۡۤ اِلَیۡہِ لَیۡسَ لَہٗ دَعۡوَۃٌ فِی الدُّنۡیَا وَ لَا فِی الۡاٰخِرَۃِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَی اللّٰہِ وَ اَنَّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ ہُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ ﴿۴۳﴾

Assuredly, that to which you invite me has no [response to a] supplication in this world or in the Hereafter; and indeed, our return is to Allah , and indeed, the transgressors will be companions of the Fire.

یہ یقینی امر ہے کہ تم مجھے جس کی طرف بلا رہے ہو وہ تو نہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے نہ آخرت میں اور یہ بھی ( یقینی بات ہے ) کہ ہم سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے اور حد سے گزر جانے والے ہی ( یقیناً ) اہل دوزخ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاجَرَمَ
نہیں کوئی شک
اَنَّمَا
بےشک
تَدۡعُوۡنَنِیۡۤ
تم بلاتے ہو مجھے
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَہٗ
اس کے لیے
دَعۡوَۃٌ
کوئی پکارا جانا
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَلَا
اور نہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
وَاَنَّ
اور بےشک
مَرَدَّنَاۤ
پلٹنا ہمارا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے ہے
وَاَنَّ
اور بےشک
الۡمُسۡرِفِیۡنَ
جو حد سے بڑھنے والے ہیں
ہُمۡ
وہی ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
النَّارِ
آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
جَرَمَ
کوئی شک
اَنَّمَا
یقیناً
تَدۡعُوۡنَنِیۡۤ
تم بلاتے ہومجھے
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
لَیۡسَ
نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
دَعۡوَۃٌ
دعوت
فِی الدُّنۡیَا
دنیامیں
وَلَا
اورنہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
وَاَنَّ
اوریقیناً
مَرَدَّنَاۤ
پلٹناہم سب کو
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف ہے
وَاَنَّ
اوریقیناً
الۡمُسۡرِفِیۡنَ
حدسے گزرنے والے
ہُمۡ
وہی
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Assuredly, that to which you invite me has no [response to a] supplication in this world or in the Hereafter; and indeed, our return is to Allah , and indeed, the transgressors will be companions of the Fire.

یہ یقینی امر ہے کہ تم مجھے جس کی طرف بلا رہے ہو وہ تو نہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے نہ آخرت میں اور یہ بھی ( یقینی بات ہے ) کہ ہم سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے اور حد سے گزر جانے والے ہی ( یقیناً ) اہل دوزخ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جس کی طرف تم مجھے دعوت دیتے ہو اسے پکارنے کا نہ دنیا میں کوئی فائدہ ہے اور نہ آخرت میں۔ اور یہ کہ ہماری واپسی اللہ کی طرف ہے اور بلاشبہ حد سے بڑھنے والے ہی دوزخی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کوئی شک نہیں کہ یقیناجس کی طرف تم مجھے دعوت دیتے ہو اُس کے لیے نہ ہی دنیامیں دعوت ہے اورنہ ہی آخرت میں اور یقیناہم سب کو پلٹنا اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف ہے، اوریقیناحدسے گزرنے والے،وہی آگ والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is obvious that those (gods) to whom you are inviting me are not worth calling, neither in this world nor in the world to come, and that we have to return back to Allah, and that the transgressors are indeed the people of the Fire.

آپ ہی ظاہر ہے کہ جس کی طرف تم مجھ کو بلاتے ہو اس کا بلاوا کہیں نہیں دنیا میں اور نہ آخرت میں اور یہ کہ ہم کو پھرجانا ہے اللہ کے پاس اور یہ کہ زیادتی والے وہی ہیں دوزخ کے لوگ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلاشبہ جن (معبودوں) کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ان کے لیے کوئی دعوت نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور یہ کہ ہم سب کو لوٹنا تو اللہ ہی کی طرف ہے اور جو حد سے گزرنے والے ہیں وہی جہنمی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no doubt that those whom you call me to have no claim to be called upon in this world and in the Hereafter. Certainly to Allah shall be our return, and those who exceed the limits are destined to the Fire.

نہیں ، حق یہ ہے اور اس کے خلاف نہیں ہو سکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ان کے لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے نہ آخرت میں58 ، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ، اور حد سے گزرنے والے 59 آگ میں جانے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سچ تو یہ ہے کہ جن چیزوں کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ، وہ دعوت کے اہل نہیں ہیں ، نہ دنیا میں ، نہ آخرت میں ( 12 ) اور حقیت یہ ہے کہ ہم سب کو اللہ کی طرف پلٹ کر جانا ہے اور یہ کہ جو لوگ حد سے گذرنے والے ہیں وہ آگ کے باسی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک تم جس کی طرف مجھے بلاتے ہو (جھوٹے معبود کی طرف) وہ نہ دنیا میں (کسی کو) بلا سکتا ہے (یا نہ دنیا میں کسی کی دعا قبول کرسکتا ہے) اور نہ آخرت میں 1 اور بیشک ہم کو (مرے پیچھے) اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے اور بیشک جو لوگ حد سے بڑھ گئے ہیں کفر اور شرک میں پڑگئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس میں کوئی شک نہیں کہ تم مجھے اس چیز کی طرف بلاتے رہو جو نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں (مدد کے لئے) پکارے جانے کے لائق ہے اور یہ کہ ہم کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے اور یہ کہ حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا جس چیز کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو وہ نہ تو دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے اور نہ آخرت میں اور بیشک ہم سب کو اللہ ہی کی طرف پلٹ کر جانا ہے اور بیشک حد سے بڑھنے والے ہی سب کے سب اہل جہنم ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سچ تو یہ ہے کہ جس چیز کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کو دنیا اور آخرت میں بلانے (یعنی دعا قبول کرنے) کا مقدور نہیں اور ہم کو خدا کی طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Without doubt ye only call me Unto that which is not to be invoked in the world nor in the Hereafter; and verily our return shall be Unto God, and the extravagant! they shall be fellows of the Fire.

یہ یقینی بات ہے کہ جس کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو وہ پکارے جانے کے قابل نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور یہ بھی کہ ہم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے اور یہ بھی کہ حد سے نکل جانے والے سب دوزخی ہی ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

حقیقت یہ ہے کہ جن کی تم مجھے دعوت دے رہے ہو ، ان کی کوئی آواز نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور ہم سب کی واپسی اللہ ہی کی طرف ہونی ہے اور جو حدود دے تجاوز کرنے والے ہیں ، وہی دوزخی ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یقینا تم لوگ مجھے اس ( چیز ) کی طرف بلارہے ہو جس کی طرف نہ دنیا میں دعوت ( دی جاتی ) ہے اور نہ ہی آخرت میں اور بیشک ہمارا لوٹنا اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف ہے اور بے شک حد سے تجاوز کرنے والے ہی جہنم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سچ تو یہ ہے کہ جس چیز کی طرف تم بلاتے ہو اس کا دنیا وآخرت میں کہیں بھی بلاوا نہیں (یعنی دعا قبول کرنے کی طاقت نہیں) اور ہم کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقینی بات ہے کہ جن کی طرف تم لوگ مجھے بلا رہے ہو ان کے لئے نہ تو اس دنیا میں کوئی دعوت ہے نہ آخرت میں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم سب کو بہرحال اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں وہ سب دوزخی ہیں

Translated by

Noor ul Amin

تم مجھے جن جھوٹے معبودوں کی بندگی کی دعوت دیتے ہوبیشک وہ اس لائق نہیں کے انہیں دنیامیں اور آخرت میں پکاراجائے اور بیشک سب کو اللہ کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے اور بیشک حدسے بڑھنے والے ہی جہنمی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آپ ہی ثابت ہوا کہ جس کی طرف مجھے بلاتے ہو ( ف۹۰ ) اسے بلانا کہیں کام کا نہیں دنیا میں نہ آخرت میں ( ف۹۱ ) اور یہ ہمارا پھرنا اللہ کی طرف ہے ( ف۹۲ ) اور یہ کہ حد سے گزرنے والے ( ف۹۳ ) ہی دوزخی ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سچ تو یہ ہے کہ تم مجھے جس چیز کی طرف بلا رہے ہو وہ نہ تو دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے اور نہ ( ہی ) آخرت میں اور بے شک ہمارا واپس لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے اور یقیناً حد سے گزرنے والے ہی دوزخی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً تم مجھے ایسی چیز کی دعوت دیتے ہو جو نہ دنیا میں کارآمد ہے اور نہ آخرت میں اور ہم سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف سے اور جو حد سے بڑھنے والے ہیں وہی جہنمی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Without doubt ye do call me to one who is not fit to be called to, whether in this world, or in the Hereafter; our return will be to Allah; and the Transgressors will be Companions of the Fire!

Translated by

Muhammad Sarwar

The idols to which you invite me certainly have no claim to be deities in this world or in the life to come. Our return is to God and the transgressors will be the dwellers of hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"La Jarama, you call me to one that does not have a claim in this world or in the Hereafter. And our return will be to Allah, and the transgressors, they shall be the dwellers of the Fire!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

No doubt that what you call me to has no title to be called to in this world, nor in the hereafter, and that our turning back is to Allah, and that the extravagant are the inmates of the fire;

Translated by

William Pickthall

Assuredly that whereunto ye call me hath no claim in the world or in the Hereafter, and our return will be unto Allah, and the prodigals will be owners of the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह तुम मुझे जिस की ओर बुलाते हो उस के लिए न संसार में आमंत्रण है और न आख़िरत (परलोक) में और यह की हमें लौटना भी अल्लाह ही की ओर है और यह कि जो मर्यादाहीन हैं, वही आग (में पड़ने) वाले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقیی بات ہے کہ تم جس چیز (کی عبادت) کی طرف مجھ کو بلاتے ہو وہ نہ تو دنیا ہی میں پکارے جانے کے لائق ہے اور نہ آخرت ہی میں اور (یقینی بات یہ ہے کہ) ہم سب کو خدا کے پاس جانا ہے اور جو لوگ دائرہ (عبودیت) سے نکل رہے ہیں وہ سب دوزخی ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حق اور حقیقت یہ ہے کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ان کے حق میں نہ دنیا میں کوئی دلیل ہے، نہ آخرت میں اور ہم سب کا پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے اور حد سے گزرنے والے جہنمی ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہیں ، حق یہ ہے اور اس کے خلاف نہیں ہوسکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو ، ، ان کی لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے ، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ، اور حد سے گزرنے والے آگ میں جانے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ یقینی بات ہے کہ تم مجھے جس چیز کی دعوت دیتے ہو اس کی دعوت نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں اور بلاشبہ ہمارا لوٹنا اللہ کی طرف ہے اور بلاشبہ جو لوگ حد سے بڑھ جانے والے ہیں وہ دوزخ والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آپ ہی ظاہر ہے کہ جس کی طرف تم مجھ کو بلاتے ہو اس کا بلاوا کہیں نہیں دنیا میں اور نہ آخرت میں اور یہ کہ ہم کو پھرجانا ہے اللہ کے پاس اور یہ کہ زیادتی والے وہی ہیں دوزخ کے لوگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ یقینی امر ہے کہ تم مجھ کو اس کی طرف بلاتے ہو جو خود اپنی طرف دعوت دیتے اور بلانے کی صلاحیت نہ دنیا میں رکھتا ہے اور نہ آخرت میں اور کچھ شک نہیں کہ ہم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے اور کچھ شک نہیں کہ جو لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں وہی اہل جہنم ہیں۔