Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 61

سورة مومن

اَللّٰہُ الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الَّیۡلَ لِتَسۡکُنُوۡا فِیۡہِ وَ النَّہَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۶۱﴾

It is Allah who made for you the night that you may rest therein and the day giving sight. Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of the people are not grateful.

اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے رات بنا دی کہ تم اس میں آرام حاصل کرو اور دن کو دیکھنے والا بنا دیا بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر فضل و کرم والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر گزاری نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الَّیۡلَ
رات کو
لِتَسۡکُنُوۡا
تا کہ تم سکون پاؤ
فِیۡہِ
اس میں
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
مُبۡصِرًا
روشن
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَذُوۡفَضۡلٍ
البتہ فضل والا ہے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَشۡکُرُوۡنَ
نہیں وہ شکر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
الَّذِیۡ
 جس نے 
جَعَلَ
بنائی 
لَکُمُ
تمہارے لیے 
الَّیۡلَ
رات 
لِتَسۡکُنُوۡا
تاکہ تم سکون حاصل کر و
فِیۡہِ
اس میں 
وَالنَّہَارَ
اور دن
مُبۡصِرًا
دکھلانے والا 
اِنَّ
یقیناً 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَذُوۡفَضۡلٍ
یقیناً بڑے فضل والا ہے
عَلَی
اوپر 
النَّاسِ
لوگوں کے  
وَلٰکِنَّ
اور لیکن 
اَکۡثَرَ
اکثر 
النَّاسِ
لوگ 
لَا
نہیں 
یَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا کرتے 
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who made for you the night that you may rest therein and the day giving sight. Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of the people are not grateful.

اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے رات بنا دی کہ تم اس میں آرام حاصل کرو اور دن کو دیکھنے والا بنا دیا بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر فضل و کرم والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر گزاری نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور دن کو روشن بنادیا۔ اللہ تو یقینا لوگوں پر بڑا صاحب فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اللہ تعا لی ہے جس نے تمہا رے لیے را ت بنا ئی تا کہ تم اس میں سکو ن حا صل کر و ارو دن کو د کھلا نے وا لا بنایا ، یقینا اللہ تعا لی لو گو ں پر بڑے فضل وا لا ہے لیکن اکژ لو گ شکر ادا نہیں کرتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who made for you the night, so that you may have rest in it, and the day to let you see. Surely, Allah is most kind to the people, but most of the people do not offer gratitude.

اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے رات کو کہ اس میں چین پکڑو اور دن بنایا دیکھنے کو اللہ تو فضل والا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی ہے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن بنا دیا ہے دیکھنے کے لیے۔ یقینا اللہ تو اپنے بندوں پر بہت فضل والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah it is Who made the night so that you may seek repose in it, and made the day radiant. Surely Allah is Most Bounteous to people; but most people do not give thanks.

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں سکون حاصل کرو ، اور دن کو روشن کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے 85 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو ، اور دن کو دیکھنے والا بنایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ وہ ہے جس نے رات کو تمہارے آرام کے لئے اور دن کو (ہر چیز کا) دکھانے والا بنایا 1 بیشک وہ لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے پر اکثر لوگ اس کے فضل کا شکر نہیں کرتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن روشن بنایا (کہ کام کرو) بیشک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے و لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تا کہ اس میں سکون حاصل کرسکو ۔ اور اسی نے دن کو دیکھنے بھالنے کے لئے روشن کیا ۔ بیشک لوگوں پر اللہ کا یہ فضل و کرم ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (کہ اس میں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is who hath appointed for you the night that ye may repose therein, and day enlightening. Verily Allah is the Lord of Grace for mankind; bur most of mankind return not thanks.

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام پاؤ اور (اس نے) دن کو روشن بنایا بیشک اللہ لوگوں پر بڑا فضل رکھنے والا ہے لیکن اکثر آدمی شکر نہیں ادا کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو ( تاریک ) بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا ( تاکہ تم اس میں کام کرو ) ۔ اللہ لوگوں پر بڑے فضل والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکرگذار نہیں ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس می ںسکون حاصل کرو اور دن کو روشن بنایا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں پر فضل کرنے والے ہیں اور لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا کہ اس میں کام کرو بیشک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہ ہے جس نے بنایا تمہارے لیے رات کو ایسا کہ تم اس میں (آرام و) سکون پا سکو اور دن کو بنایا روشن (تاکہ اس میں تم لوگ اپنی روزی روٹی کا کام کرسکو) بیشک اللہ بڑا ہی فضل فرمانے والا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں ادا کرتے (اس مہربان مطلق کا)

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور دن کو روشن بنادیااللہ تویقینالوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ نا شکرے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ اور دن بنایا آنکھیں کھولتا ( ف۱۲۸ ) بیشک اللہ لوگوں پر فضل والا ہے لیکن بہت آدمی شکر نہیں کرتے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام پاؤ اور دن کو دیکھنے کے لئے روشن بنایا ۔ بے شک اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام ( اور سکون حاصل ) کرو اور دن کو روشن بنایا ( تاکہ تم اس میں کام کرو ) بے شک اللہ لوگوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who has made the Night for you, that ye may rest therein, and the days as that which helps (you) to see. Verily Allah is full of Grace and Bounty to men: yet most men give no thanks.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God Who has made the night for you to rest and the day for you to see. God is Benevolent to the human being, but most people do not give Him due thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah, it is He Who has made the night for you that you may rest therein and the day for you to see. Truly, Allah is full of bounty to mankind; yet, most of mankind give no thanks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who made for you the night that you may rest therein and the day to see; most surely Allah is Gracious to men, but most men do not give thanks.

Translated by

William Pickthall

Allah it is Who hath appointed for you night that ye may rest therein, and day for seeing. Lo! Allah is a Lord of bounty for mankind, yet most of mankind give not thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने तुम्हारे लिए रात (अंधकारमय) बनाई, तुम उस में शान्ति प्राप्त करो और दिन को प्रकाशमान बनाया (ताकि उस में दौड़-धूप करो) । निस्संदेह अल्लाह लोगों के लिए बड़ा उदार अनुग्रह वाला हैं, किन्तु अधिकतर लोग कृतज्ञता नहीं दिखाते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ہی ہے جسنے تمہارے (نفع کے) لیے رات بنائی تاکہ اس میں آرام کرو اور اسی نے دن کو (دیکھنے کے لیے روشن بنایا (2) بیشک اللہ تعالیٰ کا لوگوں پر بڑا ہی فضل ہے لیکن اکثر آدمی (ان نعمتوں کا) شکر نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو روشن بنایا۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو ، اور دن کو روشن کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے۔ مگر اکثر لوگ شکرادا نہیں کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جس نے رات کو پیدا فرمایا، تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو ایسی چیز بنائی جس میں دیکھتے بھالتے ہیں، بلاشبہ اللہ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے اور لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے رات کو کہ اس میں چین پکڑو اور دن بنایا دیکھنے کا اللہ تو فضل والا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام حاصل کرو اور اس نے دن کو روشن اور دکھانے والا بنایا بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا ہی فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ اس کا شکر نہیں بجا لاتے۔