Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 64

سورة مومن

اَللّٰہُ الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَکُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَکُمۡ وَ رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمۡ ۚ ۖ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶۴﴾

It is Allah who made for you the earth a place of settlement and the sky a ceiling and formed you and perfected your forms and provided you with good things. That is Allah , your Lord; then blessed is Allah , Lord of the worlds.

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور تمہیں عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو عطا فرمائیں یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے ، پس بہت ہی برکتوں والا اللہ ہے سارے جہان کا پرورش کرنے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
قَرَارًا
قرار گاہ
وَّالسَّمَآءَ
اور آسمان کو
بِنَآءً
چھت
وَّصَوَّرَکُمۡ
اور اس نے صورتیں بنائیں تمہاری
فَاَحۡسَنَ
تو اسے نے اچھی بنائیں
صُوَرَکُمۡ
صورتیں تمہاری
وَرَزَقَکُمۡ
اور اس نے رزق دیا تمہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں سے
ذٰلِکُمُ
یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
فَتَبٰرَکَ
پس بابرکت ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
جس نے 
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
 تمہارے لیے 
الۡاَرۡضَ
زمین کو 
قَرَارًا
رہنے کی  جگہ
وَّالسَّمَآءَ
 اور آسمان کو
بِنَآءً
چھت
وَّصَوَّرَکُمۡ
اور صورتیں بنائیں تمہاری 
فَاَحۡسَنَ
پس بہت ہی اچھی بنائیں 
صُوَرَکُمۡ
صورتیں تمہاری 
وَرَزَقَکُمۡ
اور رزق دیا تمہیں 
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے 
ذٰلِکُمُ
یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّکُمۡ
تمہارا رب
فَتَبٰرَکَ
پس بڑا بابرکت ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّ
رب 
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا                        
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who made for you the earth a place of settlement and the sky a ceiling and formed you and perfected your forms and provided you with good things. That is Allah , your Lord; then blessed is Allah , Lord of the worlds.

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور تمہیں عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو عطا فرمائیں یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے ، پس بہت ہی برکتوں والا اللہ ہے سارے جہان کا پرورش کرنے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو جائے قرار اور آسمان کو (بمنزلہ) چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو نہایت عمدہ بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا۔ یہ (ان صفات کا مالک) ہے تمہارا پروردگار جو بڑا برکت والا اور تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو رہنے کی جگہ بنایا اور آسمان کوچھت بنایاپھراُس نے تمہاری صورتیں بنائیں، پس بہت ہی اچھی تمہاری صورتیں بنائیں اوراُس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا،یہ ہے اﷲ تعالیٰ تمہارارب ،پس بڑابابرکت ہے اﷲ تعالیٰ،سارے جہانوں کا رب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who made, for you the earth a place to live, and the sky a roof; and shaped you, and made your shapes so good - and provided you with a lot of good things. That is Allah, your Lord. So, Glorious is Allah, the Lord of the worlds.

اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو عمارت اور صورت بنائی تمہاری تو اچھی بنائیں صورتیں تمہاری اور روزی دی تم کو ستھری چیزوں سے وہ اللہ ہے رب تمہارا سو بڑی برکت ہے اللہ کی جو رب ہے سارے جہان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے بنا دیا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت اور تمہاری صورت گری کی تو کیا ہی عمدہ تمہاری صورتیں بنائیں اور تمہیں رزق بہم پہنچایا پاکیزہ چیزوں سے۔ تو بہت بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah it is Who made the earth a dwelling place for you and made the sky a canopy, Who shaped you -- and shaped you exceedingly well -- and gave you good things as sustenance. That is Allah, your Lord; blessed be Allah, the Lord of the Universe.

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا 89 اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا 90 ۔ جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی ۔ جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا 91 ۔ وہی اللہ ( جس کے یہ کام ہیں ) تمہارا رب ہے ۔ بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا رب ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو قرار کی جگہ بنایا ، اور آسمان کو ایک گنبد ، اور تمہاری صورت گری کی ، اور تمہاری صورتوں کو اچھا بنایا ، اور پاکیزہ چیزوں میں سے تمہیں رزق عطا کیا ۔ وہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے ۔ غرض بڑی برکت والا ہے اللہ ، سارے جہانوں کا پروردگار !

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو رہنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور اسی نے تمہاری شکلیں بنائیں اور کیسی اچھی شکلیں بنئایں 3 اور ستھری چیزیں تم کو کھانے کو دیں کیسی کیسی خوش مزہ یہی اللہ 4 ہے جو تمہارا مالک ہے وہ بڑی برکت والا ہے سارے جہان کا پالنے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرارگاہ بنایا اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں ، سو خوب صہرتیں بنائیں تمہاری۔ اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے۔ سو بہت برکت والا ہے اللہ جو سب جہانوں کا پروردگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تو وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار و سکون ( کی جگہ بنایا) ہے ۔ اور آسمان کو (محفوظ) چھت کی طرح ۔ پھر اسی نے تمہارا خوبصورت ناک نقشہ بنایا ۔ اس نے تمہیں کھانے کے لئے بہترین رزق عطاء کیا ۔ یہ ہے تمہارا رب اللہ جو بڑی شان والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is Who hath appointed for you the earth for a resting-place and the heaven for a structure, and fashioned you and fashioned you well, and provided you with goodly things. Such is Allah, your Lord. So blessed be Allah, the Lord of the worlds!

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار گاہ بنایا اور آسمان کو چھت اور تمہارا نقشہ بنایا سو تمہارا عمدہ نقشہ بنایا اور تم کو عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو دیں یہی تو ہے اللہ تمہارا پروردگار سو اللہ سارے عالم کا پروردگار بڑا عالی شان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مستقر اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورت گری کی تو تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور تم کو پاکیزہ چیزوں کا رزق بخشا ۔ وہی اللہ تمہارا خداوند ہے ۔ پس بڑی ہی بابرکت ذات ہے اللہ – عالم کے خداوند کی!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار اور آسمان کو چھت بنایا ، اور تمہاری شکل بنائی تو سب سے اچھی شکلیں بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا ، یہی ہے تمہارا رب ، پس اللہ رب العالمین بڑی برکت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے ٹھہرنے کی جگہ بنایا اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی اچھی بنائیں۔ تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے بےحساب برکتوں والا وہ کائنات کا رب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین (کے اس عظیم الشان کرے) کو آرام گاہ بنادیا اور آسمان کو ایک عظیم الشان چھت اور اسی نے صورت گری فرمائی تم سب کی سو اس نے کیا ہی عمدہ صورتیں بخشیں تمہیں اور اسی نے طرح طرح کی پاکیزہ چیزوں سے تمہاری روزی کا سامان کیا یہ ہے اللہ رب تم سب کا سو بڑی ہی برکت والا ہے اللہ پروردگار سب جہانوں کا

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو جائے قراراورآسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں تونہایت عمدہ بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں کارزق دیا یہ ( ان صفات کامالک ) ہے تمہارارب جو بڑابرکت والا اور تمام جہانوں کا رب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین ٹھہراؤ بنائی ( ف۱۳۲ ) اور آسمان چھت ( ف۱۳۳ ) اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری صورتیں اچھی بنائیں ( ف۱۳٤ ) اور تمہیں ستھری چیزیں ( ف۱۳۵ ) روزی دیں یہ ہے اللہ تمہارا رب ، تو بڑی برکت والا ہے اللہ رب سارے جہان کا ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار گاہ بنایا اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہیں شکل و صورت بخشی پھر تمہاری صورتوں کو اچھا کیا اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے روزی بخشی ، یہی اللہ تمہارا رب ہے ۔ پس اللہ بڑی برکت والا ہے جو سب جہانوں کا رب ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ ہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قرارگاہ اور آسمان کو عمارت ( چھت ) بنایا اور تمہاری صورت گری کی اور تمہاری صورتوں کو حسین ( و جمیل ) بنایا اور تمہیں کھانے کیلئے پاکیزہ غذائیں عطا کیں یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے پس بڑا ہی بابرکت الٰہ ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who has made for you the earth as a resting place, and the sky as a canopy, and has given you shape- and made your shapes beautiful,- and has provided for you Sustenance, of things pure and good;- such is Allah your Lord. So Glory to Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has created the earth as a place for you to live and the sky as a dome above you. He has shaped you in the best form and has provided you with pure sustenance. This is God, your Lord. Blessed is God, the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah, it is He Who has made for you the earth as a dwelling place and the sky as a canopy, and has given you shape and made your shapes good and pure (looking) and has provided you with good things. That is Allah, your Lord, so Blessed be Allah, the Lord of all that exists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who made the earth a resting-place for you and the heaven a canopy, and He formed you, then made goodly your forms, and He provided you with goodly things; that is Allah, your Lord; blessed then is Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Allah it is Who appointed for you the earth for a dwelling-place and the sky for a canopy, and fashioned you and perfected your shapes, and hath provided you with good things. Such is Allah, your Lord. Then blessed be Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही है जिस ने तुम्हारे लिए धरती को ठहरने का स्थान बनाया और आकाश को एक भवन के रूप में बनाया, और तुम्हें रूप दिए तो क्या ही अच्छे रूप दिए, और तुम्हें अच्छी पाक चीज़ों की रोज़ी दी। वह है अल्लाह, तुम्हारा रब। तो बड़ी बरकत वाला है अल्लाह, सारे संसार का रब

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ہی ہے جس نے زمین کو (مخلوق کا) قرار گاہ بنایا اور آسمان کو (مثل) چھت (کے) بنایا اور تمہار نقشہ بنایا سو عمدہ نقشہ بنایا (5) اور تم کو عمدہ عمدہ چیزیں کھانے کو دیں (پس) یہ اللہ ہے تمہار رب سو بڑا عالی شان ہے اللہ جو سارے جہان کا پروردگار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور آسمان کو چھت ٹھہرایا، اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور بڑی ہی اچھی بنائیں اسی نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا، یہ ” اللہ “ ہی تمہارا رب ہے اور بےحساب برکتوں والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنادیا۔ جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی۔ جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا۔ وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے۔ بےحساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا رب ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لیے ٹھہری ہوئی چیز بنا دیا اور آسمان کو چھت بنا دیا اور تمہاری صورتیں بنائیں سو تمہاری اچھی صورتیں بنا دیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا یہ اللہ ہے تمہارا رب ہے۔ سو بابرکت ہے اللہ جو رب العلمین ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو عمارت اور صورت بنائی تمہاری تو اچھی بنائیں صورتیں تمہاری اور روزی دی تم کو ستھری چیزوں سے وہ اللہ ہے رب تمہارا سو بڑی برکت ہے اللہ کی جو رب ہے سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے قرارگاہ اور آسمان کو چھت بنایا اور اسی نے تمہاری شکل و صورت بنائی سو اس نے تمہاری صورتیں بہترین بنائیں اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ یعنی لذیذ چیزیں عطا فرمائیں یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار سو اللہ تعالیٰ نے بہت عالیشان ہے جو تمام عالموں ککا پروردگار ہے۔