Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 65

سورة مومن

ہُوَ الۡحَیُّ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ فَادۡعُوۡہُ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶۵﴾

He is the Ever-Living; there is no deity except Him, so call upon Him, [being] sincere to Him in religion. [All] praise is [due] to Allah , Lord of the worlds.

وہ زندہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم خالص اسی کی عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو تمام خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہ
الۡحَیُّ
زندہ ہے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ (برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
فَادۡعُوۡہُ
پس پکارو اسے
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہو کر
لَہُ
اسی کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
رَبِّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی 
الۡحَیُّ
زندہ ہے
لَاۤ
نہیں 
اِلٰہَ
کوئی معبود 
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
 اس کے 
فَادۡعُوۡہُ
چنانچہ پکارو اسے 
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کر نے والے ہوکر 
لَہُ
اس کے لیے 
الدِّیۡنَ
دین کو
اَلۡحَمۡدُ
 تمام تعریف  
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
رَبِّ
رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

He is the Ever-Living; there is no deity except Him, so call upon Him, [being] sincere to Him in religion. [All] praise is [due] to Allah , Lord of the worlds.

وہ زندہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم خالص اسی کی عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو تمام خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی زندہ ہے (جسے موت نہیں) اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ لہذا تم خالص اسی کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اسے پکارا کرو۔ ہر طرح کی تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی زندہ ہے،اس کے سواکوئی معبود نہیں، چنانچہ اُسی کوپکاروکہ دین کواُس کے لیے خالص کرنے والے ہو،تمام تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جوسارے جہانوں کارب ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is Ever-living. There is no god but He. So worship Him making your submission exclusive for Him. All praise belongs to Allah, the Lord of all the worlds.

وہ ہے زندہ رہنے والا کسی کی بندگی نہیں اس کے سوائے سو اس کو پکارو خالص کر کر اس کی بندگی سب خوبی اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ زندہ وجاوید ہستی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کو پکارو ! اس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے کل ُ حمد اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He is the Ever-Living: there is no god but He. So call upon Him, consecrating to Him all your devotion. All praise and thanks be to Allah, the Lord of the whole Universe.

وہی زندہ ہے 92 ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے 93 ۔ ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے 94 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی سدا زندہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس لیے اس کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اسی کے لیے ہو ۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

والا وہ (ہمیشہ) زندہ ہے اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں اسی کو پکارو خلاص اسی کی بندگی کر کے اصل تعریف اللہ ہی کو سمجھتی ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ زندہ رہنے والا ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں سو تم سب خالص اعتقاد کے ساتھ اسی کو پکارا کرو۔ تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے ، وہ زندہ رہنے والا ہے ، جس کے سوا کوئی عبادت و بندگی کے لائق نہیں ہے۔ تم خالص اعتقاد کے ساتھ اسی اللہ کو پکارو ۔ در حقیقت تمام خوبیاں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کر اسی کو پکارو۔ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He is the Living: there is no god but He so call upon Him, making religion pure for Him. All praise Unto Allah, the Lord of the worlds!

وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں سو تم اسی کو پکارا کرو خالص اعتقاد کرکے ساری خوبیاں اللہ پروردگار عالم ہی کے لئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی زندہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو پکارو ، اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ! شکر کا سزاوار اللہ ہے – عالم کا خداوند!

Translated by

Mufti Naeem

وہ ہمیشہ زندہ ہیں ، ان کے سو کوئی معبود نہیں پس اسی کو پکارو اس کے لیے عقیدے کو خالص کرتے ہوئے ، تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ زندہ ہے جسے موت نہیں اس کے سوا کوئی عبا دت کے لائق نہیں تو اسی کی عبادت کو خالص کرکے اسی کو پکارو ہر طرح کی تعریف اسی کے لیے ہے جو تمام جہان کا رب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہی (اور صرف وہی) ہے زندہ کوئی معبود نہیں سوائے اس کے پس تم سب اسی کو پکارو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے اپنے دین (و اعتقاد) کو سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو پالنے والا ہے سب جہانوں کا

Translated by

Noor ul Amin

وہی زندہ ہے ( جسے موت نہیں ) اس کے سواکوئی معبودنہیں لہٰذااسی کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے پکاراکروہرطرح کی تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہےجو تمام جہانوں کا رب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی زندہ ہے ( ف۱۳٦ ) اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اسے پوجو نرے اسی کے بندے ہوکر ، سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی زندہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم اس کی عبادت اُس کے لئے طاعت و بندگی کو خالص رکھتے ہوئے کیا کرو ، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہی ( حقیقی ) زندہ ہے اس کے سوا کوئی الٰہ ( خدا ) نہیں ہے سو اسی کو پکارو دین کو اس کیلئے خالص کرتے ہوئے ۔ ہر قسم کی تعریف اللہ کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He is the Living (One): There is no god but He: Call upon Him, giving Him sincere devotion. Praise be to Allah, Lord of the Worlds!

Translated by

Muhammad Sarwar

He is the Everlasting and the only Lord. So worship Him and be devoted to His religion. It is only God, the Lord of the Universe who deserves all praise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He is the Ever Living, La ilaha illa Huwa; so invoke Him making the religion for Him Alone. All the praises and thanks be to Allah, the Lord of all that exits.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He is the Living, there is no god but He, therefore call on Him, being sincere to Him in obedience; (all) praise is due to Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

He is the Living One. There is no Allah save Him. So pray unto Him, making religion pure for Him (only). Praise be to Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह जीवन्त है। उस के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। अतः उसी को पुकारो, धर्म को उसी के लिए विशुद्ध करके। सारी प्रशंसा अल्लाह ही के लिए है, जो सारे संसार का रब है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی (ازلی ابدی) زندہ (رہنے والا) ہے اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں سو تم (سب) خالص اعتقاد کر کے اس کو پکارو (6) تمام خوبیاں اسی اللہ کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہان کا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ “ ہی ہمیشہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کو پکارو اپنے دین کو اسی کے لیے خالص کرو، تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کو تم پکارو اپنے دین کو اسی کے لیے خالص کرکے۔ ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لئے ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ زندہ ہے کوئی معبود نہیں اس کے سوا تم اسے پکارو اس طرح سے کہ خالص اس کی فرمانبرداری کرنے والے ہو سب تعریف ہے اللہ کے لیے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ ہے زندہ رہنے والا کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، سو اس کو پکارو خالص کر کے، اس کی بندگی سب خوبی اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں سو تم خالص اسی کی فرمانبرداری کے اعتقاد سے اس کو پکارا کرو تمام تعریفیں اسی خدا کو سزاوار ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔