Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 68

سورة مومن

ہُوَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۚ فَاِذَا قَضٰۤی اَمۡرًا فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿٪۶۸﴾  12

He it is who gives life and causes death; and when He decrees a matter, He but says to it, "Be," and it is.

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُحۡیٖ
زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
فَاِذَا
پھر جب
قَضٰۤی
وہ فیصلہ کرتا ہے
اَمۡرًا
کسی کام کا
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
لَہٗ
اسے
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہوجاتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ
الَّذِیۡ
 وہی ہےجو
یُحۡیٖ
زندگی دیتا ہے 
وَیُمِیۡتُ
اورجو موت دیتا ہے
فَاِذَا
پھر جب
قَضٰۤی
 وہ فیصلہ کرتا  ہے
اَمۡرًا
کسی کام کا
فَاِنَّمَا
تو یقیناً 
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے 
لَہٗ
اسے 
کُنۡ
ہو جا 
فَیَکُوۡنُ
پس وہ ہو جاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

He it is who gives life and causes death; and when He decrees a matter, He but says to it, "Be," and it is.

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو تمہیں زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اسے اتنا ہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جوزندگی دیتا ہے اورجوموت دیتاہے پھرجب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتاہے تواُسے صرف یہی کہتا ہے :’’ہوجا‘‘،پس وہ ہوجاتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who gives life and brings death, and when He decides to do something, He only says to it: |"Be|" and it comes to be.

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب حکم کرے کسی کام کا تو یہی کہے اس کو کہ ہوجا وہ ہوجاتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جو زندہ رکھتا ہے اور موت وارد کرتا ہے۔ چناچہ (اُس کے امر کی شان تو یہ ہے کہ) جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who gives life and causes death. Whenever He decrees a thing, He only commands to it “Be”, and it is.

وہی ہے زندگی دینے والا ، اور وہی ہے موت دینے والا ہے ۔ وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے ، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو زندگی دیتا اور موت دیتا ہے اور جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے صرف اتنا کہتا ہے کہ ہوجا ، بس وہ ہوجاتا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا جلاتا ہے اور مارتا ہے تو جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے اسے (پاتا ہے ہوجاوہ ہوجاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ پھر جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اس سے فرمادیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے پھر جب وہ فیصلہ کرلیتا ہے تو وہ کہتا ہے ” ہوجا “ اور پھر وہ ہوجاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who causeth life and death. Then whensoever He decreeth an affair He only saith Unto it: be, and it becometh.

اور وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب وہ کسی کام کو پورا کرنا چاہتا ہے تو بس اس کی نسبت کہتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور جو مارتا ہے ۔ پس جب وہ کسی امر کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اس کو حکم فرماتا ہے کہ ہوجا! تو وہ ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ، پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کو بس ( اتنا ) کہہ دیتا ہے ’’ہو‘‘ تو وہ ہوجاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے پھر جب وہ کوئی کام کرنا اور کسی کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس کو صرف اتنا کہنا ہوتا ہے کہ ہوجا پس وہ ہوچکا ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہےجو زندہ کرتا اور مارتا ہے پھرجب وہ کسی کام کافیصلہ کرلیتا ہے توبس اسے اتناہی کہتا ہے کہ’’ہوجا‘‘تووہ ہو جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے کہ جِلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب کوئی حکم فرماتا ہے تو اس سے یہی کہتا ہے کہ ہو جا جبھی وہ ہوجاتا ہے ( ف۱٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے پھر جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو صرف اسے فرما دیتا ہے: ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے وہ جب کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who gives Life and Death; and when He decides upon an affair, He says to it, "Be", and it is.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He Who gives life and causes things to die. When He decides to do something, He only says, "Exist," and it comes into existence.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who gives life and causes death. And when He decides upon a thing He says to it only: "Be!" - and it is.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who gives life and brings death, so when He decrees an affair, He only says to it: Be, and it is.

Translated by

William Pickthall

He it is Who quickeneth and giveth death. When He ordaineth a thing, He saith unto it only: Be! and it is.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो जीवन और मृत्यु देता है, और जब वह किसी काम का फ़ैसला करता है, तो उस के लिए बस कह देता है कि 'हो जा' तो वह हो जाता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب وہ کسی کام کو (دفعتہً ) پورا کرنا چاہتا ہے سو بس اس کی نسبت (اتنا) فرما دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے، وہ جس بات کا فیصلہ کرتا ہے بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہوجائے اور وہ کام ہوجاتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے زندگی دینے والا ، اور وہی موت دینے والا ہے۔ وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے ، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہوجائے اور وہ ہوجاتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جو زندہ فرماتا ہے اور موت دیتا ہے پھر جب وہ کسی حکم کا فیصلہ فرماتا ہے تو یہی فرما دیتا ہے کہ ہوجا لہٰذا وہ ہوجاتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جو جِلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب حکم کرے کسی کام کو تو یہی کہے اس کو کہ ہوجا وہ ہوجاتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہی ہے جو زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ جب کسی کام کو پورا کرنا چاہتا ہے تو بس اس کو اتنا کہہ دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے۔