Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 80

سورة مومن

وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَنَافِعُ وَ لِتَبۡلُغُوۡا عَلَیۡہَا حَاجَۃً فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ وَ عَلَیۡہَا وَ عَلَی الۡفُلۡکِ تُحۡمَلُوۡنَ ﴿ؕ۸۰﴾

And for you therein are [other] benefits and that you may realize upon them a need which is in your breasts; and upon them and upon ships you are carried.

اور بھی تمہارے لئے ان میں بہت سے نفع ہیں اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کرکے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
مَنَافِعُ
فائدے ہیں
وَلِتَبۡلُغُوۡا
اور تاکہ تم پہنچو
عَلَیۡہَا
ان پر
حَاجَۃً
حاجت کو
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
جو تمہارے سینوں میں ہے
وَعَلَیۡہَا
اور ان پر
وَعَلَی الۡفُلۡکِ
اور کشتیوں پر
تُحۡمَلُوۡنَ
تم سوار کیے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے 
فِیۡہَا
ان میں 
مَنَافِعُ
کئی فائدے ہیں 
وَلِتَبۡلُغُوۡا
اور تاکہ تم پہنچو
عَلَیۡہَا
ان کے ذریعے 
حَاجَۃً
اپنی ضرورت تک
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
جو تمہارے دلوں میں ہے
وَعَلَیۡہَا
اور ان پر 
وَعَلَی الۡفُلۡکِ
اور کشتیوں پر
تُحۡمَلُوۡنَ
تمہیں سوارکیا جاتا ہے 
Translated by

Juna Garhi

And for you therein are [other] benefits and that you may realize upon them a need which is in your breasts; and upon them and upon ships you are carried.

اور بھی تمہارے لئے ان میں بہت سے نفع ہیں اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کرکے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز تمہارے لئے ان میں اور بھی کئی فائدے ہیں اور جہاں جانے کی ضرورت تمہارے جی میں آئے۔ ان پر سوار ہو کر وہاں پہنچ جاتے ہو، نیز ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تمہارے لیے اُن میں کئی فائدے ہیں۔ اور تاکہ تم اُن کے ذریعے سے اپنی ضرورت تک پہنچو جو تمہارے دلوں میں ہے اوراُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تمہیں سوارکیا جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and for you there are (other) benefits in them and so that, (riding) on them, you meet any need you have in your hearts; and on them and on boats you are carried.

اور ان میں تم کو بہت فائدے ہیں اور تاکہ پہنچو ان پر چڑھ کر کسی کام تک جو تمہارے جی میں ہو اور ان پر اور کشتیوں پر لدے پھرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں تمہارے لیے اور بھی بہت سی منفعتیں ہیں اور تاکہ ان پر سوار ہو کر تم اپنی وہ ضرورتیں پوری کرو جو تمہارے دل میں ہوتی ہیں اور ان پر بھی اور کشتیوں پر بھی تمہیں سوار کرایا جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In them there are also other benefits for you, and through them you fulfil your heartfelt need (to reach places), and you are borne along upon them as upon the ships.

ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں ۔ وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم ان پر پہنچ سکو ۔ ان پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فائدے ہیں ۔ اور ان کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں ( کہیں جانے کی ) جو حاجت ہو اس تک پہنچ سکو ۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اٹھا کرلے جایا جاتا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم کو ان جانوروں میں اور بھی فائدے ہیں ان کی کھال اور سینگ سے اور اس لئے کہ تم ان جانوروں پر چڑھ کر تمہارے دل میں جو مطلب ہے 1 اس تک پہنچ جائو اور تم ان جانوروں پر خشکی میں اور جہاز پر دریا میں لدے پھرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں تمہارے لئے (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ تمہارے دلوں میں کوئی حاجت (کہیں جانے کی) ہو تو ان پر سوار ہو کر پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور بحری سواریوں پر تم سوار ہوتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہارے لئے ان میں اور بہت سے نفع ہیں تا کہ تم ان مقاصد ( جگہوں) تک پہنچ سکو جو تمہارے دلوں میں ہیں ، ان پر بھی اور کشتی (جہازوں) پر بھی تم سواری کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لئے بھی کہ (کہیں جانے کی) تمہارے دلوں میں جو حاجت ہو ان پر (چڑھ کر وہاں) پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there are other benefits in them for you and that ye may attain thereby to any need that is in Your breasts and upon them and upon ships ye are borne.

اور تمہارے لئے ان میں (اور بھی) فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر (سوار ہوکر) اپنے دلوں کے مقصد تک پہنچو اور تم ان پر اور کشی پر لدے لدے پھرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں تمہاری دوسری منفعتیں بھی ہیں اور ( اس لئے بھی بنائی ہیں ) کہ ان کے ذریعہ سے اپنے دلوں کے کسی مقصد تک پہنچو اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کیے جاتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں تمہارے لیے فائدے ہیں اور تاکہ ان پر ( سوار ہوکر ) اس حاجت تک پہنچو جو تمہارے دل میں ہے اور تمہیں ان کشتیوں ( بحری جہازوں ) پر اُٹھا کر لے جایا جاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے لیے ان میں فائدے ہیں اور اس لیے بھی کہ اگر کہیں جانے کی تمہارے دلوں میں حاجت ہو تو ان پر سوار ہو کر وہاں پہنچ جاؤ۔ ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارے لئے ان میں اور بھی طرح طرح کے (فوائد و) منافع ہیں اور (یہ اس لئے پیدا کئے کہ) تاکہ ان پر سوار ہو کر تم لوگ اپنی کسی بھی ایسی حاجت کو پہنچ سکو جو تمہارے دلوں میں ہو اور ان پر اور کشتیوں اور جہازوں پر بھی تم لوگ سوار کئے جاتے ہو اور (اس کے علاوہ بھی)

Translated by

Noor ul Amin

نیز تمہارے لئے ان میں اور بھی فائدے ہیں اورجو ضرورت تمہارے جی میں آئے اس کے لئے ان پر سوارہو کر وہاں پہنچ جاتے ہو نیز ان پر اور کشتیوں پر تم سوارکئے جاتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے لیے ان میں کتنے ہی فائدے ہیں ( ف۱٦۸ ) اور اس لیے کہ تم ان کی پیٹھ پر اپنے دل کی مرادوں کو پہنچو ( ف۱٦۹ ) اور ان پر ( ف۱۷۰ ) اور کشتیوں پر ( ف۱۷۱ ) سوار ہوتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فوائد ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر ( مزید ) اُس ضرورت ( کی جگہ ) تک پہنچ سکو جو تمہارے سینوں میں ( متعین ) ہے اور ( یہ کہ ) تم اُن پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہارے لئے ان میں اور بھی فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنے دلوں کی حاجت تک پہنچ سکو اور تم ان پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there are (other) advantages in them for you (besides); that ye may through them attain to any need (there may be) in your hearts; and on them and on ships ye are carried.

Translated by

Muhammad Sarwar

You may also obtain other benefits from them. You may ride them to seek whatever you need or be carried by them as ships carry you by sea.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you have (many other) benefits from them, and that you may reach by their means a desire that is in your breasts, and on them and on ships you are carried.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are advantages for you in them, and that you may attain thereon a want which is in your breasts, and upon them and upon the ships you are borne.

Translated by

William Pickthall

(Many) benefits ye have from them - and that ye may satisfy by their means a need that is in your breasts, and may be borne upon them as upon the ship.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में तुम्हारे लिए और भी फ़ायदे हैं - और ताकि उन के द्वारा तुम उस आवश्यकता की पूर्ति कर सको जो तुम्हारे सीनों में हो, और उन पर भी और नौकाओं पर भी सवार होते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے ان میں اور بھی بہت فائدے ہیں (1) اور (اس لیے بنائے) تاکہ تم ان پر اپنے مطلب تک پہنچو جو تمہارے دلوں میں ہے اور ان پر (بھی) اور کشتی پر (بھی) لدے لدے پھرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان میں تمہارے لیے اور بھی بہت سے فائدے ہیں، تمہارے دلوں میں جہاں کا ارادہ ہو وہاں ان پر پہنچ سکو۔ ان پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سواری کرتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں۔ وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم ان پر پہنچ سکو۔ ان پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے لیے ان میں منافع ہے اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی حاجت پر پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے اور ان پر اور کشتیوں پر لدے ہوئے پھرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان میں تم کو بہت فائدے ہیں اور تاکہ پہنچو ان پر چڑھ کر کسی کام تک جو تمہارے جی میں ہو اور ان پر اور، کشتیوں پر لدے پھرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے لئے ان مواشی میں اور بھی بہت سے منافع ہیں اور یہ غرض بھی ہے کہ تم ان پر سوار ہوکر اپنی اس ضرورت تک پہنچ جائو جو تمہارے دلوں میں ہے اور تم ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر چڑھے چڑھے پھرتے ہو ۔