Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 82

سورة مومن

اَفَلَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَانُوۡۤا اَکۡثَرَ مِنۡہُمۡ وَ اَشَدَّ قُوَّۃً وَّ اٰثَارًا فِی الۡاَرۡضِ فَمَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۸۲﴾

Have they not traveled through the land and observed how was the end of those before them? They were more numerous than themselves and greater in strength and in impression on the land, but they were not availed by what they used to earn.

کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر اپنے سے پہلوں کا انجام نہیں دیکھا؟ جو ان سے تعداد میں زیادہ تھے قوت میں سخت اور زمین میں بہت ساری یادگاریں چھوڑی تھیں ان کے کئے کاموں نے انہیں کچھ بھی فائدہ نہ پہنچایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَیَنۡظُرُوۡا
تو وہ دیکھتے
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَکۡثَرَ
اکثر
مِنۡہُمۡ
ان سے
وَاَشَدَّ
اور زیادہ شدید
قُوَّۃً
قوت میں
وَّاٰثَارًا
اور آثار
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَمَاۤ
پس نہ
اَغۡنٰی
کام آیا
عَنۡہُمۡ
انہیں
مَّا
جو کچھ
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں 
یَسِیۡرُوۡا
وہ چلے پھرے 
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں 
فَیَنۡظُرُوۡا
کہ وہ دیکھتے 
کَیۡفَ
کیا
کَانَ
ہوا 
عَاقِبَۃُ
انجام 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کاجو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے (تھے )
کَانُوۡۤا
تھے وہ 
اَکۡثَرَ
زیادہ 
مِنۡہُمۡ
ان سے 
وَاَشَدَّ
اور زیادہ تھے 
قُوَّۃً
قوت میں 
وَّاٰثَارًا
اور یاد گاروں میں 
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں 
فَمَاۤ
تو نہ
اَغۡنٰی
کام آئی 
عَنۡہُمۡ
ان کے 
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَکۡسِبُوۡنَ
کمائی کر تے
Translated by

Juna Garhi

Have they not traveled through the land and observed how was the end of those before them? They were more numerous than themselves and greater in strength and in impression on the land, but they were not availed by what they used to earn.

کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر اپنے سے پہلوں کا انجام نہیں دیکھا؟ جو ان سے تعداد میں زیادہ تھے قوت میں سخت اور زمین میں بہت ساری یادگاریں چھوڑی تھیں ان کے کئے کاموں نے انہیں کچھ بھی فائدہ نہ پہنچایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر دیکھا نہیں کہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا ؟ وہ تعداد میں ان سے زیادہ، قوت میں ان سے سخت، اور زمین میں اپنے آثار چھوڑنے میں ان سے بڑھ کر تھے، مگر جو وہ کام کر رہے تھے یہ سب چیزیں ان کے کچھ کام نہ آسکیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں؟ کہ وہ دیکھتے کہ اُن لوگوں کا کیاانجام ہوا جواُن سے پہلے تھے، وہ جوان سے تعداد میں زیادہ تھے اور قوت میں اورزمین کی یادگاروں میں ان سے زیادہ تھے۔ تواُن کے کام نہ آیا جووہ کمائی کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not traveled through the earth and seen how was the fate of those before them? Most of them were more in numbers than these, and superior in vigor and vestiges left on the earth. So then, whatever they used to earn did not work for them at all.

کیا پھرے نہیں وہ ملک میں کہ دیکھ لیتے کیسا انجام ہوا ان سے پہلوں کا وہ تھے ان سے زیادہ اور زور میں سخت اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے ہیں زمین پر پھر کام نہ آیا ان کے جو وہ کماتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ غور کرتے کہ کیسا انجام ہوا ان کا جو ان سے پہلے تھے ! وہ ان سے کہیں زیادہ تھے تعداد میں اور زیادہ شدید تھے طاقت میں بھی اور زمین میں نشانات چھوڑنے کے اعتبار سے بھی تو ان کے کچھ کام نہ آیا وہ سب کچھ جو وہ کماتے رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did they not journey in the land that they may behold the end of those who had gone before them? They were more numerous and greater in strength and left behind more splendid traces in the land. Yet their attainments did not avail them.

پھر کیا 111 یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کو ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے ، ان سے بڑھ کر طاقتور تھے ، اور زمین میں ان سے زیادہ شاندار آثار چھوڑ گئے ہیں ۔ جو کچھ کمائی انہوں نے کی تھی ، آخر وہ ان کے کس کام آئی؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے جو لوگ تھے ، ان کا انجام کیسا ہوا وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے ، اور طاقت میں بھی ان سے بڑھے ہوئے تھے ، اور ان یادگاروں میں بھی جو وہ زمین میں چھوڑ کر گئے ہیں ۔ پھر بھی جو کچھ وہ کماتے تھے ، وہ ان کے کچھ کام نہیں آیا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کافروں نے ملک کی سیر نہیں کی اگر کرتے تو دیکھ لیتے ان سیپہلے جو کافر گزر چکے ہیں ان کا کیسا انجام ہوا وہ ان کافروں سے گنتی میں زیادہ تھے اور بل بوتے اور زمین میں نشانیاں چھوڑ جانے میں 3 میں بھی بڑھ کر تھے پھر ان کی کمائی ان کے کام نہ آئی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان لوگوں نے زمین میں پھر کر نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا۔ وہ لوگ ان سے زیادہ تھے اور قوت میں (بھی ان سے) زیادہ بڑھ کر تھے اور زمین میں نشانات لگانے میں (بھی ان سے بڑھے ہوئے تھے) ۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا پھر وہ زمین پر چل پھر کر نہیں دیکھتے کہ جو ان سے پہلے مشرک گزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا ؟ حالانکہ ان میں سے اکثر تعداد اور قوت میں ( تم سے) بڑھ کر تھے۔ جو زمین پر بہت سے آثار ( کھنڈرات ، نشانیاں) چھوڑ کر گئے ہیں۔ لیکن ان کا کیا کرایا ان کے کسی کام نہ آسکا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ (حالانکہ) وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not travelled in the earth so that they may behold what wise hath been the end of those before them. They were more numerous than these, and mightier in strength and the traces in the land. But naught availed them of that which they had been earning.

کیا یہ لوگ زمین پر چلے پھرے نہیں جو دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پیشتر ہوئے ہیں ان کا کیا انجام ہوا ہے وہ لوگ ان سے زیادہ تھے تعداد میں اور (ان سے) بڑھ کر تھے قوت میں اور زمین پر جو اپنی یادگاریں چھوڑ گئے ہیں ان کے لحاظ سے بھی لیکن ان کی یہ کمائی ان کے کچھ بھی کام نہ آئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا ان لوگوں کا ، جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ وہ ان سے زیادہ تھے اور کہیں بڑھ چڑھ کر تھے قوت میں بھی اور ان آثار کے اعتبار سے بھی ، جو انہوں نے زمین میں چھوڑے ۔ تو ان کے یہ سارے کارنامے ان کے کچھ کام نہ آئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا کیا انجام ہوا ، وہ ان سے ( تعداد میں ) زیادہ اور طاقت اور زمین میں یادگاریں بنانے میں بڑھ کر تھے ، پس جو یہ کماتے تھے وہ ان کے کس کام آیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا حالانکہ وہ ان سے کئی گنا زیادہ طاقت ور اور زمین میں نشانات (عمارتیں) بنانے کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ لوگ چلے پھرے نہیں (عبرتوں بھری) اس زمین میں تاکہ یہ خود دیکھ لیتے کہ کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے وہ (گنتی اور) تعداد کے لحاظ سے بھی ان سے کہیں زیادہ تھے اور قوت (و طاقت) کے اعتبار سے بھی وہ ان سے کہیں زیادہ سخت تھے اور زمین میں چھوڑے جانے والے آثار (اور نشانات) کے اعتبار سے بھی وہ ان سے کہیں بڑھ کر تھے پھر (وقت پڑنے پر) ان کے کچھ کام نہ آسکی ان کی وہ کمائی جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل کرنہیں دیکھاکہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا؟وہ تعداد میں ان سے زیادہ قوت میں ان سے سخت اور زمین میں اپنے آثارچھوڑنے میں اس سے بڑھ کرتھے مگروہ جو کررہے تھے یہ سب چیزیں ان کے کچھ کام نہ آ سکیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا ، وہ ان سے بہت تھے ( ف۱۷٤ ) اور ان کی قوت ( ف۱۷۵ ) اور زمین میں نشانیاں ان سے زیادہ ( ف۱۷٦ ) تو ان کے کیا کام آیا جو انہوں نے کمایا ، ( ف۱۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا انہوں نے زمین میں سیر و سیاحت نہیں کی کہ وہ دیکھتے کہ اُن لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے گزر گئے ، وہ اِن لوگوں سے ( تعداد میں بھی ) بہت زیادہ تھے اور طاقت میں ( بھی ) سخت تر تھے اور نشانات کے لحاظ سے ( بھی ) جو ( وہ ) زمین میں چھوڑ گئے ہیں ( کہیں بڑھ کر تھے ) مگر جو کچھ وہ کمایا کرتے تھے اُن کے کسی کام نہ آیا

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ زمین میں چلتے پھرتے نہیں کہ ان لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزرے ہیں جو تعداد میں ان سے زیادہ تھے اور طاقت میں اور زمین میں اپنی چھوڑی ہوئی نشانیوں کے اعتبار سے ان سے بڑھے ہوئے تھے لیکن ان کی سب کمائی کچھ ان کے کام نہ آئی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not travel through the earth and see what was the End of those before them? They were more numerous than these and superior in strength and in the traces (they have left) in the land: Yet all that they accomplished was of no profit to them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not travelled through the land to see the terrible end of those who lived before them? They were far mightier in both number and power and in what they had established. Their (worldly) gains were of no benefit to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not traveled through the earth and seen what was the end of those before them They were more in number than them and mightier in strength, and in the traces in the land; yet all that they used to earn availed them not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not then journeyed in the land and seen how was the end of those before them? They were more (in numbers) than these and greater in strength and in fortifications in the land, but what they earned did not avail them.

Translated by

William Pickthall

Have they not travelled in the land to see the nature of the consequence for those before them? They were more numerous than these, and mightier in power and (in the) traces (which they left behind them) in the earth. But all that they used to earn availed them not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ, जो उन से पहले गुज़र चुके हैं। वे उन से अधिक थे और शक्ति और अपनी छोड़ी हुई निशानियों की दृष्टि से भी बढ़-चढ़कर थे। किन्तु जो कुछ वे कमाते थे, वह उन के कुछ भी काम न आया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے ملک میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ جو (مشرک) لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا کیا انجام ہوا (3) (حالانکہ) وہ لوگ ان سے زیادہ تھے اور قوت اور نشانوں میں (بھی) جو کہ زمین پر چھوڑ گئے ہیں بڑھے ہوئے تھے سو ان کی (یہ تمام تر) کمائی ان کے کچھ بھی کام نہ آئی۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیا یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کو ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں، وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے اور ان سے بڑھ کر طاقتور تھے، اور زمین میں بڑے بڑے آثار چھوڑ گئے ہیں۔ جو کچھ انہوں نے کمایا ان کے کسی کام نہ آیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کو ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں ؟ وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے ، ان سے بڑھ کر طاقتور تھے ، اور زمین میں ان سے زیادہ شاندار آثار چھوڑگئے ہیں۔ جو کچھ کمائی انہوں نے کی تھی ، آخر وہ ان کے کس کام آئی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ زمین میں نہیں چلے پھرے سو وہ دیکھ لیتے کیا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے، وہ ان سے زیادہ تھے اور ان سے قوت میں بھی سخت تھے اور زمین میں بھی ان کی نشانیاں بہت ہیں سو ان کی کمائی ان کے کچھ کام نہ آئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا پھرے نہیں وہ ملک میں کہ دیکھ لیتے کیسا انجام ہوا ان سے پہلوں کا وہ تھے ان سے زیادہ اور زور میں سخت اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے ہیں زمین پر، پھر کام نہ آیا ان کے جو وہ کماتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں جو دیکھتے کہ وہ لوگ جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا وہ لوگ تعداد میں ان سے زیادہ تھے اور باعتبار قوت کے اور باعتبار ان یادگاروں کے جو وہ زمین پر چھوڑ گئے ہیں کہیں بڑھے ہوئے تھے پھر ان کی وہ کمائی جو وہ کمایا کرتے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آئی۔