Surat ul Momin

Surah: 40

Verse: 85

سورة مومن

فَلَمۡ یَکُ یَنۡفَعُہُمۡ اِیۡمَانُہُمۡ لَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا ؕ سُنَّتَ اللّٰہِ الَّتِیۡ قَدۡ خَلَتۡ فِیۡ عِبَادِہٖ ۚ وَ خَسِرَ ہُنَالِکَ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿٪۸۵﴾  14

But never did their faith benefit them once they saw Our punishment. [It is] the established way of Allah which has preceded among His servants. And the disbelievers thereupon lost [all].

لیکن ہمارے عذاب کو دیکھ لینے کے بعد ان کے ایمان نے انہیں نفع نہ دیا ۔ اللہ نے اپنا معمول یہی مقرر کر رکھا ہے جو اس کے بندوں میں برابر چلا آرہا ہے اور اس جگہ کافر خراب و خستہ ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمۡ
پس نہ
یَکُ
تھا
یَنۡفَعُہُمۡ
کہ نفع دیتا انہیں
اِیۡمَانُہُمۡ
ایمان ان کا
لَمَّا
جب
رَاَوۡا
انہوں نے دیکھا
بَاۡسَنَا
عذاب ہمارا
سُنَّتَ
طریقہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
الَّتِیۡ
وہ جو
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
گزر چکا
فِیۡ عِبَادِہٖ
اس کے بندوں میں
وَخَسِرَ
اور خسارے میں پڑ گئے
ہُنَالِکَ
اس وقت
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمۡ
پھر نہ 
یَکُ
تھا 
یَنۡفَعُہُمۡ
کوئی فائدہ دیتا انہیں 
اِیۡمَانُہُمۡ
ایمان ان کا
لَمَّا
جب 
رَاَوۡا
دیکھا انہوں  نے 
بَاۡسَنَا
عذاب ہمارا 
سُنَّتَ
طریقہ 
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا 
الَّتِیۡ
جو 
قَدۡ
یقیناً 
خَلَتۡ
گزر چکا
فِیۡ عِبَادِہٖ
اس کے بندوں میں 
وَخَسِرَ
اور خسارے میں رہے 
ہُنَالِکَ
اس وقت 
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافر لوگ                        
Translated by

Juna Garhi

But never did their faith benefit them once they saw Our punishment. [It is] the established way of Allah which has preceded among His servants. And the disbelievers thereupon lost [all].

لیکن ہمارے عذاب کو دیکھ لینے کے بعد ان کے ایمان نے انہیں نفع نہ دیا ۔ اللہ نے اپنا معمول یہی مقرر کر رکھا ہے جو اس کے بندوں میں برابر چلا آرہا ہے اور اس جگہ کافر خراب و خستہ ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیاتو ان کے ایمان نے انہیں کچھ فائدہ نہ دیا۔ یہی سنت الٰہی ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہی ہے اور اس (عذاب کے) موقعہ پر کافر لوگ خسارہ میں پڑگئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر اُن کا ایمان نہ تھاکہ اُنہیں کوئی فائدہ دیتا جب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا،اﷲ تعالیٰ کا طریقہ جو یقیناًاُس کے بندوں میں پہلے گزرچکا ہے ،اور اُس وقت کافرلوگ خسارے میں رہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But, their profession of faith was not (competent) to benefit them, once they had seen Our punishment – a customary practice of Allah that has been there all along in the matter of His servants - and hence, the disbelievers became the losers.

پھر نہ ہوا کہ کام آئے ان کو یقین لانا ان کا جس وقت دیکھ چکے ہمارا عذاب رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آئی ہے اس کے بندوں میں اور خراب ہوئے اس جگہ منکر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو پھر ان کا ایمان لانا ان کے لیے ہرگز مفید نہیں ہوا جبکہ انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا۔ یہ اللہ کا وہ دستور ہے جو اس کے بندوں میں جاری رہا ہے اور اس وقت کافرلوگ خسارے میں رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But their believing after they had seen Our chastisement did not avail them. That has been Allah's Way concerning His servants. And the unbelievers courted utter loss, then and there.

مگر ہمارا عذاب دیکھ لینی کے بعد ان کا ایمان ان کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا ، کیوں کہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے 113 ، اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑ گئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن جب ہمارا عذاب انہوں نے دیکھ لیا تھا تو اس کے بعد ان کا ایمان لانا انہیں فائدہ نہیں پہنچا سکتا تھا ، خبر دار رہو کہ اللہ تعالیٰ کا یہی معمول ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے چلا آتا ہے ۔ اور اس موقع پر کافروں نے سخت نقصان اٹھایا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب ان کو چھوڑا لیکن جب انہوں نے ہمارا عذاب اپنی آنکھوں سے) دیکھ لیا تو ان کا ایمان کچھ ان کے کام نہیں آسکتا تھا 6 اللہ تعالیٰ کا یہی قانون ہے جو اس کے بندوں پر چلتا رہا ہے اور زیان پایا اس جگہ کافروں نے عذاب اترے بعد کافر (ضرور) تباہ ہوئے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان کو ان کے اس ایمان نے کوئی فائدہ نہ دیا جب کہ انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا۔ اللہ کا یہی طریقہ ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے اور اس وقت کافر خاسرہ میں رہ گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو ان کے ایمان لانے سے انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچ سکا۔ یہی اللہ کا ( لگا بندھا) دستور ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے ہوتا چلا آ رہا ہے اور اس وقت کا فر نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے (اس وقت) ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ (یہ) خدا کی عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But their belief profited them naught when they saw our prowess. This hath been Allah's dispensation that hath- been in regard to His bondmen. And then there were lost the infidels.

سو انہیں ان کا (یہ) ایمان کچھ نفع نہ پہنچا سکا جبکہ انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھ لیا اللہ نے اپنا یہی معمول مقرر کیا ہے جو اس کے بندوں میں ہوتا چلا آیا ہے اور اس وقت کافر خسارہ میں رہ گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان کا ایمان ، جو وہ عذاب دیکھ چکنے کے بعد لائے ، ان کیلئے کچھ نفع دینے والا نہیں بنا ۔ یہی اللہ کی سنت ہے جو اس کے بندوں میں پہلے ظاہر ہوتی رہی ہے اور اس وقت کفر کرنے والے نامراد ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھ لیا تو ( اس کے بعد ) انہیں ان کے ایمان نے کوئی نفع نہ دیا ، ( یہ ) اللہ ( تعالیٰ ) کا طریقہ ہے جو تحقیق اس کے بندوں میں پہلے سے چلا آرہا ہے ، اور اس موقع پر کفر کرنے والوں نے سخت نقصان اُٹھایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے اس وقت ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ یہ اللہ کی عادت ہے جو اس کے بندوں کے بارے میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ کر رہ گئے “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس وقت کا) ان کا یہ ایمان ایسا نہیں تھا کہ ان کو کچھ نفع دے سکے (اور فائدہ پہنچا سکے) جب کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا ہمارے عذاب کو اللہ کے اس دستور کے مطابق جو کہ پہلے سے چلا آیا ہے اس کے بندوں میں اور اس موقع پر (دائمی) خسارے میں پڑے گئے ایسے کافر (و منکر) لوگ

Translated by

Noor ul Amin

مگرجب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیاتوان کے ایمان نے انہیں کچھ فائدہ نہ دیایہی سنت الٰہی ہےجو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہی ہے اور اس ( عذاب کے ) موقع پر کافرلوگ خسارے میں پڑگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کے ایمان نے انہیں کام نہ دیا جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا ، اللہ کا دستور جو اس کے بندوں میں گزر چکا ( ف۱۸۱ ) اور وہاں کافر گھاٹے میں رہے ( ف۱۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اُن کا ایمان لانا اُن کے کچھ کام نہ آیا جبکہ انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھ لیا تھا ، اﷲ کا ( یہی ) دستور ہے جو اُس کے بندوں میں گزرتا چلا آرہا ہے اور اس مقام پر کافروں نے ( ہمیشہ ) سخت نقصان اٹھایا

Translated by

Hussain Najfi

پس ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کے ایمان نے انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچایا ۔ یہی اللہ کا طریقہ ہے جو ( ہمیشہ سے ) اس کے بندوں میں جاری ہے اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں رہ گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But their professing the Faith when they (actually) saw Our Punishment was not going to profit them. (Such has been) Allah's Way of dealing with His Servants (from the most ancient times). And even thus did the Rejecters of Allah perish (utterly)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Their faith proved to be of no benefit to them when they became subject to Our torment. Such was God's prevailing tradition among His servants in the past. Thus were the unbelievers destroyed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then their Faith could not avail them when they saw Our punishment. (Like) this has been the way of Allah in dealing with His servants. And there the disbelievers lost utterly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But their belief was not going to profit them when they had seen Our punishment; (this is) Allah's law, which has indeed obtained in the matter of His servants, and there the unbelievers are lost.

Translated by

William Pickthall

But their faith could not avail them when they saw Our doom. This is Allah's law which hath ever taken course for His bondmen. And then the disbelievers will be ruined.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन का ईमान उन को कुछ भी लाभ नहीं पहुँचा सकता था जबकि उन्होंने हमारी यातना को देख लिया - यही अल्लाह की रीति है, जो उस के बन्दों में पहले से चली आई है - और उस समय इनकार करने वाले घाटे में पड़कर रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کو انکا ایمان لانا نافع نہ ہوا جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا (6) اللہ تعالیٰ نے اپنا یہی معمول مقرر کیا ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے اور اس وقت کافر خسارہ میں رہ گئے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان ان کے لیے فائدہ مند نہ ہوا، کیونکہ اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ سے اس کے بندوں پر جاری رہا ہے، اور کافر اس وقت خسارے میں پڑگئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان ان کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہوسکتا تھا کیوں کہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑگئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان کے ایمان نے ان کو کچھ نفع نہ دیا جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا، اللہ کی سنت ہے جو اس کے بندوں میں گزر چکی ہے اور اس موقع پر کفر کرنے والے خسارہ میں رہ گئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر نہ ہوا کہ کام آئے ان کو یقین لانا ان کا جس وقت دیکھ چکے ہمارا عذاب رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آئی ہے اس کے بندوں میں اور خراب ہوئے اس جگہ منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لیکن جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھ لیا تو ان کو ان کا یہ اعلان کچھ سود مند نہ ہوا اللہ تعالیٰ نے اپنا یہی دستور مقرر کیا ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے اور اس وقت کافر سخت نقصان میں رہ گئے۔