Noun

دُخَانٌ

smoke

دھواں تھا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلدُّخَانُ: یہ اَلْعُثَان کے ہم معنیٰ ہے یعنی اس دھوئیں کو کہتے ہیں جو آگ کے شعلہ کے ساتھ نکلتا ہے۔اور آیت کریمہ: (ثُمَّ اسۡتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ وَ ہِیَ دُخَانٌ ) (۴۱۔۱۱) پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ دھوئیں کی مثل تھا یعنی اس میں تماسک نہیں تھا۔ دَخَنَتِ النَّارُ تَدْخُنُ: آگ کا کثرت سے دھواں دینا۔اسی سے دُخْنَۃٌ ہے لیکن عرف میں اس خوشبو کو دُخْنَۃٌ کہا جاتا ہے جس سے دھونی دی جاتی ہے۔ دَخَنَ الطَّبِیْخُ پکی ہوئی چیز کا دھوئیں سے خراب ہوجانا اور دْخان سے لون(رنگ) کے معنیٰ لے کر کہا جاتا ہے۔ شَاۃٌ دَخْنَائُ وَذَاتُ دَخْنَۃٍ دھوئیں جیسی سیاہ بکری۔ لَیْلَۃٌ دَخْنَانَۃٌ: تاریک رات اور اس سے ایذا رسائی کے معنیٰ لے کو ھُو دَخِنُ الْخُلُقِ کا محاورہ استعمال کرتے ہیں۔یعنی وہ بدخلق ہے ایک روایت میں ہے(1) (۱۲۵) ھُدنَۃٌ عَلیٰ دَخَنٍ یعنی صلح ہوجائے گی لیکن دلوں میں کینہ ہوگا۔

Lemma/Derivative

2 Results
دُخان
Surah:41
Verse:11
دھواں تھا
smoke
Surah:44
Verse:10
ساتھ دھوئیں کے
smoke