Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 12

سورة حم السجدہ

فَقَضٰہُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِیۡ یَوۡمَیۡنِ وَ اَوۡحٰی فِیۡ کُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَہَا ؕ وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِمَصَابِیۡحَ ٭ۖ وَ حِفۡظًا ؕ ذٰلِکَ تَقۡدِیۡرُ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ﴿۱۲﴾

And He completed them as seven heavens within two days and inspired in each heaven its command. And We adorned the nearest heaven with lamps and as protection. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی یہ تدبیر اللہ غا لب و دانا کی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَضٰہُنَّ
تو اس نے پورا بنا دیا انہیں
سَبۡعَ
سات
سَمٰوَاتٍ
آسمان
فِیۡ یَوۡمَیۡنِ
دو دنوں میں
وَاَوۡحٰی
اور اس نے وحی کر دیا
فِیۡ کُلِّ سَمَآءٍ
ہر آسمان میں
اَمۡرَہَا
کام اس کا
وَزَیَّنَّا
اور مزین کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان کو
الدُّنۡیَا
دنیا کے
بِمَصَابِیۡحَ
ساتھ چراغوں کے
وَحِفۡظًا
اور حفاظت کے لیے
ذٰلِکَ
یہ
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ ہے
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست کا
الۡعَلِیۡمِ
خوب علم والے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَضٰہُنَّ
تواس نے بنادیا ان کو 
سَبۡعَ
سات
سَمٰوَاتٍ
 آسمان
فِیۡ یَوۡمَیۡنِ
دودنوں میں 
وَاَوۡحٰی
اور اس نے وحی کر دیا
فِیۡ کُلِّ سَمَآءٍ
ہر آسمان میں 
اَمۡرَہَا
اس کا کام 
وَزَیَّنَّا
اور ہم نے زینت دی
السَّمَآءَ الدُّنۡیَا
آسمانِ دنیا کو
بِمَصَابِیۡحَ
چراغوں سے 
وَحِفۡظًا
اور محفوظ کر دیا 
ذٰلِکَ
یہ
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ ہے
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب 
الۡعَلِیۡمِ
سب کچھ جاننے والے کا
Translated by

Juna Garhi

And He completed them as seven heavens within two days and inspired in each heaven its command. And We adorned the nearest heaven with lamps and as protection. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی یہ تدبیر اللہ غا لب و دانا کی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس نے دو دنوں میں سات آسمان بنا ڈالے اور ہر آسمان میں اس کا قانون وحی کیا۔ اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجا دیا اور (ان سے) حفاظت کا کام لیا یہ سب پر غالب اور ہر چیز کو جاننے والے کی منصوبہ بندی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس نے دودنوں میں اُن کو پورا سات آسمان بنادیااور اُس نے ہر آسمان میں اُس کا کام وحی کردیااور ہم نے آسمانِ دنیاکوچراغوں سے زینت دی اور محفوظ کردیا،یہ اندازہ ہے سب پرغالب، سب کچھ جاننے والے کا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So He accomplished them as seven skies in two days, and settled in every sky its (due) thing. And We have decorated the closest sky with lamps, and protected it properly. All this is the determination of the All-Mighty, the All-Knowing.

پھر کردیئے وہ سات آسمان دو دن میں اور اتارا ہر آسمان میں حکم اس کا اور رونق دی ہم نے سب سے درلے آسمان کو چراغوں سے اور محفوظ کردیا یہ سادھا ہوا ہے زبردست خبر دار کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس نے ان کو سات آسمانوں کی شکل دے دی دو دنوں میں۔ اور اس نے وحی کردیا ہر آسمان پر اس کا حکم ور اس نے وحی کردیا ہر آسمان پر اس کا حکم اور ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے ّمزین کردیا اور اس کی خوب حفاظت کی یہ اس ہستی کا بنایا ہوا اندازہ ہے جو زبردست ہے اور ُ کل علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then He made them seven heavens in two days and revealed to each heaven its law. And We adorned the lower heaven with lamps, and firmly secured it. All this is the firm plan of the All-Mighty, the All-Knowing.

تب اس نے دو دن کے اندر سات آسمان بنا دیے ، اور ہر آسمان میں اس کا قانون وحی کر دیا ۔ اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا 16 ۔ یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ اس نے دو دن میں اپنے فیصلے کے تحت ان کے سات آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا ( 7 ) اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجایا اور اسے خوب محفوط کردیا ۔ یہ اس ذات کی نپی تلی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کا علم بھی مکمل

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر دو دن سات آسمان بنائے 14 اور ہر ایک آسمان میں جو کام کرنا تھا کیا 15 اور ہم نے نزدیک والے پہلے آسمان کو چراغوں (تاروں) سے سجایا اور اس کی حفاظت 1 یہ اتنظام اس خدا کا ہے جو زبردست ہے علم والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو دور روز میں اس کے سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے کام کا حکم ارسال فرمادیا اور ہم نے قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجا دیا اور محفوظ فرمایا۔ یہ غالب علم والے کے مقررہ اندازے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس نے دونوں میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان ( کے فرشتوں) کو اس کے کام کی وحی کردی ۔ اور ہم نے ہی آسمان دنیا کو ستاروں سے زینت دے کر اس کی حفاظت (کا انتظام) کیا ۔ یہ غالب حکمت والے اللہ کا فیصلہ تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then He decreed them as seven heavens in two days, and revealed Unto each heaven the command thereof; and We bedecked the nether heaven with lamps and placed therein a guard. That is the ordinance of the Mighty, the Knower.

پھر دو روز میں سات آسمان بنادئیے اور ہر آسمان میں اس کے (مناسب) حکم بھیج دیا ۔ اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو ستاروں کے ذریعہ سے رونق بھی دی اور حفاظت بھی کی یہ انتظام ہے خدائے ہمہ قوت وہمہ علم کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان کے سات آسمان ہونے کا فیصلہ فرمایا دو دنوں میں اور ہر آسمان میں اس کے متعلق فرائض وحی کردیے اور ہم نے آسمان زیریں کو چراغوں سے سنوارا اور اس کو اچھی طرح محفوظ کیا ۔ یہ خدائے عزیز وعلیم کی منصوبہ بندی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس نے اپنے فیصلے سے دو دن میںسات آسمان بنادے اور ہر آسمان میں اس کا حکم ( اس کے مناسب ) بھیج دیا اور ہم نیھ قریب ترین آسمان کو چراغوں سے زینت بخشی اور ( ہم نے اسے ) خوب محفوظ ( کردیا ) یہ اس ذات کا مقرر کردہ اندازہ ہیجو غلبے والا ، علم والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کے کام کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں یعنی ستاروں سے سجایا اور شیطانوں سے محفوظ رکھا۔ یہ زبردست اور خبردار کے مقرر کئے ہوئے اندازے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس نے بنا دئیے سات آسمان دو دونوں میں اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا اور ہم نے آراستہ کیا قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے اور اسے اچھی طرح سے محفوظ بھی کردیا یہ سب کچھ تجویز (اور منصوبہ بندی) ہے اس ذات کی طرف سے جو سب پر غالب نہایت ہی علم والی ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھراس نے دودونوں میں سات آسمان بناڈالے اور ہرآسمان میں اس سے متعلق حکم جاری فرمادیا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغاں سے مزین کردیااور ان کے ذریعے اس کی حفاظت کردی ، یہ غالب اور ہرچیزکوجاننے والے کی منصوبہ بندی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہیں پورے سات آسمان کردیا دو دن میں ( ف۲٦ ) اور ہر آسمان میں اسی کے کام کے احکام بھیجے ( ف۲۷ ) اور ہم نے نیچے کے آسمان کو ( ف۲۸ ) چراغوں سے آراستہ کیا ( ف۲۹ ) اور نگہبانی کے لیے ( ف۳۰ ) یہ اس عزت والے علم والے کا ٹھہرایا ہوا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر دو دِنوں ( یعنی دو مرحلوں ) میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر سماوی کائنات میں اس کا نظام ودیعت کر دیا اور آسمانِ دنیا کو ہم نے چراغوں ( یعنی ستاروں اور سیّاروں ) سے آراستہ کر دیا اور محفوظ بھی ( تاکہ ایک کا نظام دوسرے میں مداخلت نہ کر سکے ) ، یہ زبر دست غلبہ ( و قوت ) والے ، بڑے علم والے ( رب ) کا مقرر کردہ نظام ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس اس ( اللہ ) نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا اور ہر آسمان میں اس کے معاملہ کی وحی کر دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں ( ستاروں ) سے زینت بخشی اور اسے محفوظ کر دیا یہ اس ( خدا ) کی منصوبہ بندی ہے جو ( ہر چیز پر ) غالب ہے اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So He completed them as seven firmaments in two Days, and He assigned to each heaven its duty and command. And We adorned the lower heaven with lights, and (provided it) with guard. Such is the Decree of (Him) the Exalted in Might, Full of Knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

He formed the seven heavens in two days and revealed to each one its task. He decked the sky above the earth with torches and protected it from (intruders).. Such is the design of the Majestic and All-knowing God".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then He completed and finished their creation (as) seven heavens in two Days and He made in each heaven its affair. And We adorned the nearest (lowest) heaven with lamps (stars) to be an adornment as well as to guard. Such is the decree of Him, the Almighty, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So He ordained them seven heavens in two periods, and revealed in every heaven its affair; and We adorned the lower heaven with brilliant stars and (made it) to guard; that is the decree of the Mighty, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Then He ordained them seven heavens in two Days and inspired in each heaven its mandate; and We decked the nether heaven with lamps, and rendered it inviolable. That is the measuring of the Mighty, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर दो दिनों में उन को अर्थात सात आकाशों को बनाकर पूरा किया और प्रत्येक आकाश में उस से सम्बन्धित आदेश की प्रकाशना कर दी और दुनिया के (निकटवर्ती) आकाश को हम ने दीपों से सजाया (रात के यात्रियों के दिशा-निर्देश आदि के लिए) और सुरक्षित करने के उद्देश्य से। यह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, सर्वज्ञ का ठहराया हुआ है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو دو روز میں اس کے سات آسمان بنا دیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب اپنا حکم (فرشتوں کو) بھیج دیا اور ہم نے اس کے قریب والے آسمان کو ستاروں سے زینت دی اور (استراق شیاطین سے) اس کی حفاظت کی ․یہ تجویز ہے (خدائے) زبردست واقف الکل کی۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تب اس نے دو دن میں سات آسمان بنا دیے اور ہر آسمان میں اس کا قانون جاری کردیا، اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے خوبصورت بنایا اور اسے محفوظ کردیا یہ سب کچھ ایک جاننے والی زبردست ہستی کا بنایا ہوا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب اس نے دودن کے اندر آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کا قانون وحی کردیا۔ اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کردیا ۔ یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس نے دو دن میں سات آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا، اور ہم نے قریب والے آسمان کو ستاروں سے زینت دے دی اور حفاظت کی چیز بنا دی یہ تقدیر ہے عزیز کی علیم کی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کردیے وہ سات آسمان دو دن میں اور اتارا ہر آسمان میں حکم اس کا اور رونق دی ہم نے سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور محفوظ کردیا یہ سادھا ہوا ہے زبردست خبردار کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دو دن میں ان کو سات آسمان بنادیا اور ہر ایک آسمان میں اس کے مناسب حال حکم بھیج دیا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں یعنی ستاروں سے آراستہ کیا اور نیز اس آسمان دنیا کی حفاظت کی یہ اس خدا کا مقرر کردہ نظام ہے جو کمال قوت اور کمال علم کا مالک ہے ۔