TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Ha meem Assajdah - سورة حم السجدہ | Verse 14 Translations

Every available translation of Surat Ha meem Assajdah, verse 14, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِذۡ جَآءَتۡہُمُ الرُّسُلُ مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ قَالُوۡا لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنۡزَلَ مَلٰٓئِکَۃً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِہٖ کٰفِرُوۡنَ ﴿۱۴﴾
[That occurred] when the messengers had come to them before them and after them, [saying], "Worship not except Allah ." They said, "If our Lord had willed, He would have sent down the angels, so indeed we, in that with which you have been sent, are disbelievers."
ان کے پاس جب ان کے آگے پیچھے سے پیغمبر آئے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا ۔ ہم تو تمہاری رسالت کے بالکل منکر ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
جَآءَتۡہُمُ
آئے ان کے پاس
الرُّسُلُ
کئی رسول
مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے سے
وَمِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اور ان کے پیچھے سے
اَلَّا
کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ کی
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
رَبُّنَا
رب ہمارا
لَاَنۡزَلَ
البتہ اتار دیتا
مَلٰٓئِکَۃً
فرشتے
فَاِنَّا
تو بےشک ہم
بِمَاۤ
اس کا جو
اُرۡسِلۡتُمۡ
بھیجے گئے ہو تم
بِہٖ
ساتھ اس کے
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
جَآءَتۡہُمُ
آئے ان کے پاس
الرُّسُلُ
رسول 
مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے سے 
وَمِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اور ان کے پیچھے سے 
اَلَّا
یہ کہ نہ 
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کر و
اِلَّا
سوائے 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کے 
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَوۡ شَآءَ
اگر چاہتا 
رَبُّنَا
رب ہمارا 
لَاَنۡزَلَ
ضرور وہ اتار دیتا
مَلٰٓئِکَۃً
فرشتے 
فَاِنَّا
چنانچہ یقیناً ہم
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اُرۡسِلۡتُمۡ
بھیجا گیا تمہیں 
بِہٖ
ساتھ اس کے 
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

Info

[That occurred] when the messengers had come to them before them and after them, [saying], "Worship not except Allah ." They said, "If our Lord had willed, He would have sent down the angels, so indeed we, in that with which you have been sent, are disbelievers."

ان کے پاس جب ان کے آگے پیچھے سے پیغمبر آئے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا ۔ ہم تو تمہاری رسالت کے بالکل منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جب ان کے پاس ان کے آگے سے اور پیچھے سے رسول آئے (اور کہا) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو کہنے لگے کہ : اگر اللہ (ہماری ہدایت) چاہتا تو فرشتے نازل کرتا لہذا تم جو پیغام دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

رسول اُن کے پاس اُن کے آگے اوراُن کے پیچھے سے آئے کہ تم اﷲ تعالیٰ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو، انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا رب چاہتاتوضرورفرشتے اُتار دیتا،چنانچہ یقیناًہم اس کا انکار کرنے والے ہیں جس کے ساتھ تمہیں بھیجا گیاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

when the messengers came to them from their front and from their back, saying, |"Do not worship anyone but Allah.|" They said, |"Had our Lord (really) willed (to send someone as messenger), He would have sent down angels. So, we are deniers of what you have been sent with.|"

جب آئے ان کے پاس رسول آگے سے اور پیچھے سے کہ نہ پوجو کسی کو سوائے اللہ کے کہنے لگے اگر ہمارا رب چاہتا تو بھیجتا فرشتے سو ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

جبکہ ان کے پاس رسول (علیہ السلام) آئے ان کے سامنے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی (اس دعوت کے ساتھ ) کہ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو (جواب میں ہر قوم کے) لوگوں نے یہی کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو نازل کردیتا پس جو چیز دے کر آپ بھیجے گئے ہیں ہم تو اس کا انکار کرتے ہیں ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

When the Messengers (of Allah) came to them from the front and from the rear, saying: “Do not serve any but Allah”; they said: “Had our Lord so willed, He would have sent down angels. So we deny the Message you have brought.”

جب خدا کے رسول ان کے پاس آگے اور پیچھے ، ہر طرف سے آئے 18 اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو انہوں نے کہا ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا ، لہٰذا ہم اس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کے پاس پیغمبر ( کبھی ) ان کے آگے سے اور ( کبھی ) ان کے پیچھے سے یہ پیغام لے کر آئے کہ اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرو ۔ انہوں نے کہا کہ : اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے بھیجتا ۔ لہذا جس بات کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے ۔ ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

جب ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے ان کے پاس پیغمبر آئے (اور ان کو سمجھایا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو مت پوجو 2 انہوں نے جواب دیا اگر ہمارا مالک (کسی کو اپنی طرف سے بھینچنا چاہتا تو فرشتوں کو اتارتا 3 ہم کو تو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو اس کو نہیں مانتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

جب ان کے پاس ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے پیغمبر آئے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (تو) کہنے لگے کہ اگر ہمارے پروردگار چاہتے تو ضرور فرشتے اتاردیتے۔ سو جو آپ دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

جب کہ ان کے پاس ( لگاتار) آگے اور پیچھے رسو ل آتے رہے ( اور سمجھاتے رہے کہ) تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت و بندگی مت کرنا ۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو وہ فرشتوں کو نازل کرتا لہٰذا تم جس ( پیغام حق) کے ساتھ بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

جب ان کے پاس پیغمبر ان کے آگے اور پیچھے سے آئے کہ خدا کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا سو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Recall what time the apostles came Unto them from before them and behind them, saying: worship none save Allah. They said: had our Lord listed, He surely would have sent down angels, so verily in that wherewith ye have been sent we are disbelievers altogether.

جب کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر آئے تھے ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی کہ بجز اللہ کے اور کسی کی عبادت نہ کرو ۔ وہ بولے اگر ہمارے پروردگار کو یہی منظور ہوتا تو وہ فرشتوں کو بھیجتا تو ہم تو اس (پیام) کے منکر ہیں جسے دے کر تم بھیجے گئے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

جبکہ آئے ان کے پاس رسول ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے ( اس دعوت کے ساتھ ) کہ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتے اتارتا تو ہم اس پیغام کے منکر ہیں ، جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

جب ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے رسول آئے ( اور دعوت دی ) کہ صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو ، انہوں نے کہا اگر ہمارا رب چاہتا تو البتہ فرشتہ بھیج دیتا پس بے شک جس ( دعوت ) کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جب ان کے پاس پیغمبر ان کے آگے اور پیچھے سے آئے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو کہنے ل کے کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتے اتار دیتا، سو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

جب کہ ان کے پاس ان کے رسول آئے ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی (اور سب نے یہی کہا کہ لوگوں ! ) تم لوگ بندگی نہ کرو مگر صرف ایک اللہ کی تو انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو بھیج دیتا کچھ فرشتوں کو (رسول بنا کر) لہذا ہم اس چیز کے قطعی طور پر منکر ہیں جس کے ساتھ تم کو بھیجا گیا ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

جب ان کے پاس ان کے آگے سے اور پیچھے سے رسول آئے کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کروتوکہنے لگے کہ ’’اگرہمارارب چاہتاتوفرشتے نازل کرتالہٰذا تم جو پیغا م دے کربھیجے گئے ہوہم اس کا انکا رکرتے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جب رسول ان کے آگے پیچھے پھرتے تھے ( ف۳۳ ) کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو ، بولے ( ف۳٤ ) ہمارا رب چاہتا تو فرشتے اتارتا ( ف۳۵ ) تو جو کچھ تم لے کر بھیجے گئے ہم اسے نہیں مانتے ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

جب اُن کے پاس اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے ( یا اُن سے پہلے اور ان کے بعد ) پیغمبر آئے ( اور کہا ) کہ اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، تو وہ کہنے لگے: اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو اتار دیتا سو جو کچھ تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

جبکہ ان کے پاس ( اللہ کے ) رسول ( ع ) ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے آئے ( اس پیغام کے ساتھ ) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ مگر انہوں نے ( جواب میں ) کہا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو ( ہماری طرف ) فرشتے نازل کرتا ۔ لہٰذا جس ( پیغام ) کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Behold, the messengers came to them, from before them and behind them, (preaching): "Serve none but Allah." They said, "If our Lord had so pleased, He would certainly have sent down angels (to preach). Now we reject your mission (altogether)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

When Messengers from all sides came to them saying, "Do not worship anything besides God, " they said, "Had our Lord wanted, He would have sent us angelic Messengers. We do not believe in your message".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

When the Messengers came to them, from before them and behind them (saying): "Worship none but Allah," they said: "If our Lord had so willed, He would surely have sent down the angels. So, indeed we disbelieve in that with which you have been sent."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

When their apostles came to them from before them and from behind them, saying, Serve nothing but Allah, they said: If our Lord had pleased He would certainly have sent down angels, so we are surely unbelievers in that with which you are sent.

Translated by

William Pickthall

Info

When their messengers came unto them from before them and behind them, saying: Worship none but Allah! they said: If our Lord had willed, He surely would have sent down angels (unto us), so lo! we are disbelievers in that wherewith ye have been sent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जब उन के पास रसूल उन के आगे और उन के पीछे से आए कि "अल्लाह के सिवा किसी की बन्दगी न करो।" तो उन्होंने कहा, "यदि हमारा रब चाहता तो फ़रिश्तों को उतार देता। अतः जिस चीज़ के साथ तुम्हें भेजा गया है, हम उसे नहीं मानते।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جب کہ انکے پاس ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی پیغمبر آئے کہ بجز اللہ کے اور کسی کو مت پوجو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارے پروردگار کو (یہ) منظور ہوتا کہ کسی کو پیغمبر بنا کر بھیج تو فرشتوں کو بھیجتا سو ہم اس (توحید) سے بھی منکر ہیں جس کو دے کر (بزعم خود تم) بھیجے گئے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

جب اللہ کے رسول ان کے پاس ان کے آگے، پیچھے اور ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، تو انہوں نے کہا ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا، لہٰذا جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اسے نہیں مانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

۔ جب خدا کے رسول ان کے پاس آگے اور پیچھے ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ، تو انہوں نے کہا ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا ، لہٰذا ہم اس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

جبکہ ان کے پاس ان کے آگے سے اور پیچھے سے رسول آئے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتے نازل فرما دیتا سو بلاشبہ ہم اس چیز کے منکر ہیں جو تم دے کر بھیجے گئے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جب آئے ان کے پاس رسول آگے سے اور پیچھے سے کہ نہ پوجو کسی کو سوائے اللہ کے کہنے لگے اگر ہمارا رب چاہتا تو بھیجتا فرشتے سو ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

جبکہ پیغمبران کے پاس ان کے سامنے اور ان کے پیچھے سے آئے یعنی ہر جہت سے ان کو سمجھایا کہ تم لوگ بجز اللہ تعالیٰ کے کسی اور کی عبادت نہ کرو مگر انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارے رب کو منظور ہوتا تو وہ فرشتوں کو نازل کرتا سو تم اپنے خیال میں جو چیز دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

Related Verses

53
Surat Ibrahim
14:9
اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ۬ ؕ ۛ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ؕ ۛ لَا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا اللّٰہُ ؕ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فِیۡۤ اَفۡوَاہِہِمۡ وَ قَالُوۡۤا اِنَّا کَفَرۡنَا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِہٖ وَ اِنَّا لَفِیۡ شَکٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَنَاۤ اِلَیۡہِ مُرِیۡبٍ ﴿۹﴾ الثلٰثۃ
Has there not reached you the news of those before you - the people of Noah and 'Aad and Thamud and those after them? No one knows them but Allah . Their messengers brought them clear proofs, but they returned their hands to their mouths and said, "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."
کیا تمہارے پاس تم سے پہلے کے لوگوں کی خبریں نہیں آئیں؟ یعنی قوم نوح کی اور عاد و ثمود کی اور ان کے بعد والوں کی جنہیں سوائے اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں جانتا ان کے پاس ان کے رسول معجزے لائے لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لیے اور صاف کہہ دیا کہ جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہمیں تو اس میں بڑا بھاری شبہ ہے ۔
Surat ul Baqara
2:253
تِلۡکَ الرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ۘ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَلَّمَ اللّٰہُ وَ رَفَعَ بَعۡضَہُمۡ دَرَجٰتٍ ؕ وَ اٰتَیۡنَا عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ الۡبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدۡنٰہُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ وَ لٰکِنِ اخۡتَلَفُوۡا فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَفَرَ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلُوۡا ۟ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۲۵۳﴾٪  1
Those messengers - some of them We caused to exceed others. Among them were those to whom Allah spoke, and He raised some of them in degree. And We gave Jesus, the Son of Mary, clear proofs, and We supported him with the Pure Spirit. If Allah had willed, those [generations] succeeding them would not have fought each other after the clear proofs had come to them. But they differed, and some of them believed and some of them disbelieved. And if Allah had willed, they would not have fought each other, but Allah does what He intends.
یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے بات چیت کی ہے اور بعض کے درجے بلند کئے ہیں ، اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات عطا فرمائے اور روح القدس سے ان کی تائید کی اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان کے بعد والے اپنے پاس دلیلیں آجانے کے بعد ہرگز آپس میں لڑائی بھڑائی نہ کرتے ، لیکن ان لوگوں نے اختلاف کیا ، ان میں سے بعض تو مومن ہوئے اور بعض کافر ، اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:255
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills. His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not. And He is the Most High, the Most Great.
اللہ تعالٰی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے ، جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں ۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے ، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے ، اس کی کرسی کی وُسعت نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اُکتاتا ہے وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے
Surat ul Aeyraaf
7:17
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ وَ عَنۡ اَیۡمَانِہِمۡ وَ عَنۡ شَمَآئِلِہِمۡ ؕ وَ لَا تَجِدُ اَکۡثَرَہُمۡ شٰکِرِیۡنَ ﴿۱۷﴾
Then I will come to them from before them and from behind them and on their right and on their left, and You will not find most of them grateful [to You]."
پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائیں گے
Surat Tahaa
20:110
یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِہٖ عِلۡمًا ﴿۱۱۰﴾
Allah knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it in knowledge.
جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا ۔
Surat ul Anbiya
21:28
یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ وَ لَا یَشۡفَعُوۡنَ ۙ اِلَّا لِمَنِ ارۡتَضٰی وَ ہُمۡ مِّنۡ خَشۡیَتِہٖ مُشۡفِقُوۡنَ ﴿۲۸﴾
He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they cannot intercede except on behalf of one whom He approves. And they, from fear of Him, are apprehensive.
وہ ان کے آگے پیچھے کے تمام امور سے واقف ہے وہ کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے بجز ان کے جن سے اللہ خوش ہو وہ خود ہیبت الٰہی سے لرزاں و ترساں ہیں ۔
Surat ul Hajj
22:76
یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ ﴿۷۶﴾
He knows what is [presently] before them and what will be after them. And to Allah will be returned [all] matters.
وہ بخوبی جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور اللہ ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں ۔
Surat Saba
34:9
اَفَلَمۡ یَرَوۡا اِلٰی مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ نَّشَاۡ نَخۡسِفۡ بِہِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَیۡہِمۡ کِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّکُلِّ عَبۡدٍ مُّنِیۡبٍ ٪﴿۹﴾  7
Then, do they not look at what is before them and what is behind them of the heaven and earth? If We should will, We could cause the earth to swallow them or [could] let fall upon them fragments from the sky. Indeed in that is a sign for every servant turning back [to Allah ].
کیا پس وہ اپنے آگے پیچھے آسمان و زمین کو دیکھ نہیں رہے ہیں؟ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں یقیناً اس میں پوری دلیل ہے ہر اس بندے کے لئے جو ( دل سے ) متوجہ ہو ۔
Surat Yaseen
36:9
وَ جَعَلۡنَا مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ سَدًّا وَّ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ فَہُمۡ لَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۹﴾
And We have put before them a barrier and behind them a barrier and covered them, so they do not see.
اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کر دی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کر دی جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے ۔