Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 20

سورة حم السجدہ

حَتّٰۤی اِذَا مَا جَآءُوۡہَا شَہِدَ عَلَیۡہِمۡ سَمۡعُہُمۡ وَ اَبۡصَارُہُمۡ وَ جُلُوۡدُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۰﴾

Until, when they reach it, their hearing and their eyes and their skins will testify against them of what they used to do.

یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کے پاس آجائیں گے ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَامَا
جیسے ہی
جَآءُوۡہَا
وہ آئیں گے اس کے پاس
شَہِدَ
گواہی دیں گے
عَلَیۡہِمۡ
خلاف ان کے
سَمۡعُہُمۡ
ان کے کان
وَاَبۡصَارُہُمۡ
اور نگاہیں ان کی
وَجُلُوۡدُہُمۡ
اور جلدیں ان کی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ 
اِذَامَا
جوں ہی
جَآءُوۡہَا
آجائیں گے وہ 
شَہِدَ
گواہی دیں گے 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر 
سَمۡعُہُمۡ
ان کے کان
وَاَبۡصَارُہُمۡ
اور ان کی آنکھیں 
وَجُلُوۡدُہُمۡ
اور ان کی کھالیں 
بِمَا
اس کی جو
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیاکرتے 
Translated by

Juna Garhi

Until, when they reach it, their hearing and their eyes and their skins will testify against them of what they used to do.

یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کے پاس آجائیں گے ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہاں تک کہ جب دوزخ کے قریب آپہنچیں گے تو ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف وہی گواہی دیں گے جو عمل وہ کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہاں تک کہ جونہی وہ آ جائیں گے تو اُن کے کان اوراُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن کے خلاف گواہی دیں گی اُس کی جووہ عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

until when they will come to it, their ears and their eyes and their skins will testify against them about what they used to do.

یہاں تک کہ جب پہنچیں اس پر بتائیں گے ان کو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے جو کچھ وہ کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب یہ وہاں پہنچیں گے تو ان کے خلاف گواہی دیں گے ان کے کان ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں اس بارے میں جو کچھ کہ وہ کرتے رہے تھے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and when all have arrived, their ears, their eyes, and their skins shall bear witness against them, stating all that they had done in the life of the world.

پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں 25 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب وہ اس ( آگ ) کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف گواہی دیں گی کہ وہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں ( 10 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر پچھلے لوگوں کے انتظار میں وہ جو آگے ہیں روکے جائیں گے 1 یہاں تک کہ جب سب دوزخ پر آپہنچیں گے اس وقت جیسے جیسے کا میہ دنیا میں کرتے رہے ہانکے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے ان پر گواہی دینگے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب وہ سب اس کے قریب آجائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال پر گواہی دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں تک کہ جب وہ اسکے پاس آئیں گے تو ان پر ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھال اور چمڑے بھی گواہی دیں گے کہ وہ کیا کرتے رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Until when they come to it, their ears and their sights and their skins will bear witness against them of that which they had been working.

یہاں تک کہ وہ جب اس تک پہنچ ہی جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی جلدیں ان پر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس حاضر ہوجائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کے رونگٹے ان پر ان باتوں کی گواہی دیں گے ، جو وہ کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب وہ اس ( آگ ) کے پاس آیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف انکے اعمال کی گواہی دیں گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں تک کہ جب ان کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان، آنکھیں چمڑے اور دوسرے اعضاء ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہاں تک کہ جب وہ سب دوزخ کے نزدیک پہنچ جائیں گے تو (حساب شروع ہونے پر) ان کے خلاف گواہی دینے لگیں گے ان کے کان ان کی آنکھیں اور ان کے جسموں کی کھالیں ان تمام کاموں کی جو وہ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب ( سب ) جہنم کے قریب آپہنچیں گے توان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ا ن کے خلاف وہی گواہی دینگےجو عمل وہ کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ پچھلے آ ملیں ( ف٤۷ ) یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے سب ان پر ان کے کیے کی گواہی دیں گے ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ دوزخ تک پہنچ جائیں گے تو اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن ( کے جسموں ) کی کھالیں اُن کے خلاف گواہی دیں گی اُن اعمال پر جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچ جائیں تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے برخلاف ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

At length, when they reach the (Fire), their hearing, their sight, and their skins will bear witness against them, as to (all) their deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

until (on the brink of it) their eyes, ears and skin will testify to their deeds on the Day when the enemies of God are driven to the fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Till, when they reach it, their hearing (ears) and their eyes and their skins will testify against them as to what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Until when they come to it, their ears and their eyes and their skins shall bear witness against them as to what they did.

Translated by

William Pickthall

Till, when they reach it, their ears and their eyes and their skins testify against them as to what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो उन के कान और उन की आँखें और उन की खालें उन के विरुद्ध उन बातों की गवाही देंगी, जो कुछ वे करते रहे होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر وہ روکے جائیں گے (تاکہ بقیہ بھی آجائیں) یہاں تک کہ جب وہ اس کے قریب آ جا ویں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور ان کی کھالیں ان پر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گے کہ وہ دنیا میں کیا کرتے رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے ، پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک کہ جب دوزخ کے پاس آجائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور کھالیں ان کے خلاف ان کاموں کی گواہی دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ جب پہنچیں اس پر بتائیں گے ان کو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے جو کچھ وہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ جب وہ سب اس دوزخ کے قریب پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان لوگوں کے برخلاف ان اعمال کی گواہی دیں گے جو یہ لوگ کرتے رہے تھے۔