Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 28

سورة حم السجدہ

ذٰلِکَ جَزَآءُ اَعۡدَآءِ اللّٰہِ النَّارُ ۚ لَہُمۡ فِیۡہَا دَارُ الۡخُلۡدِ ؕ جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَجۡحَدُوۡنَ ﴿۲۸﴾

That is the recompense of the enemies of Allah - the Fire. For them therein is the home of eternity as recompense for what they, of Our verses, were rejecting.

اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزخ کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے ( یہ ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
جَزَآءُ
بدلہ ہے
اَعۡدَآءِ
دشمنوں کا
اللّٰہِ
اللہ کے
النَّارُ
آگ کا
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
فِیۡہَا
اس میں
دَارُ
گھر
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کا
جَزَآءًۢ
بدلہ ہے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ 
جَزَآءُ
بدلہ ہے
اَعۡدَآءِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کا 
النَّارُ
آگ
لَہُمۡ
 ان کے لیے 
فِیۡہَا
اس میں 
دَارُ الۡخُلۡدِ
ہمیشہ کا گھر ہے
جَزَآءًۢ
بدلہ ہے
بِمَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ 
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
یَجۡحَدُوۡنَ
انکار کر تے
Translated by

Juna Garhi

That is the recompense of the enemies of Allah - the Fire. For them therein is the home of eternity as recompense for what they, of Our verses, were rejecting.

اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزخ کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے ( یہ ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے ان دشمنوں کا بدلہ یہی دوزخ ہے۔ ہمیشہ کے لئے ان کا گھر اسی میں ہوگا۔ یہ بدلہ ہے جو وہ جان بوجھ کر ہماری آیات کا انکار کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اﷲ تعالیٰ کے دشمنوں کابدلہ آگ ہے، اس میں اُن کے لئے ہمیشہ کا گھرہے،اس کا بدلہ ہے کہ جو وہ ہماری آیات کاانکار کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is the recompense of the enemies of Allah- the Fire. For them there is the eternal home, as a recompense for their persistent denial of Our verses.

یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی آگ ان کا اسی میں گھر ہے سدا کو بدلہ اس کا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہے بدلہ اللہ کے دشمنوں کا (یعنی) آگ ! ان کے لیے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانہ ہوگا ان کے لیے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانہ ہوگا یہ بدلہ ہوگا اس کا کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is the recompense of the enemies of Allah -- the Fire, their abiding home. That will be the re-compense for their denying Our Signs.

وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی ۔ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان کا گھر ہوگا ۔ یہ ہے سزا اس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہی ہے سزا اللہ کے دشمنوں کی جو آگ کی صورت میں ہوگی ، اسی میں ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا جو اس بات کا بدللہ ہوگا کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کے دشمنوں (کافروں) کا یہی بدلہ ہے دوزخ وہ جو ہماری ایٓتوں کا انکار کرتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے وہاں ہمیشہ رہنے کا ماقم ہوگا۔ اس چیز کا بدلہ کہ ہماری آیات سے (ضد کرکے) انکار کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ ہے اللہ کے دشمنوں کا بدلہ ( جہنم کی) آگ جس میں وہ رہیں گے جو ہمیشہ رہنے کا گھر ہے۔ وہ جو ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے یہ اس کی سزا ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کے دشمنوں کا بدلہ ہے (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is the meed of the enemies of Allah: the Fire. Therein is their home of Abidence: a meed forasmuch as Our revelations they were wont to gainsay.

یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی یعنی دوزخ وہاں ان کے لئے ہمیشگی کا مقام ہوگا اس کی سزا میں کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کے دشمنوں کا بدلہ ہے – یعنی دوزخ! ان کیلئے اسی میں ہمیشگی کا ٹھکانا ہوگا ، بدلے میں اس بات کے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کر رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے دشمنوں کا بدلہ ہے ( یعنی ) آگ ، اسی میں ان کے لیے ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، ( یہ ) اس کا بدلہ ( ہے ) جو وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کے دشمنوں کا بدلہ ہے۔ یعنی دوزخ، ان کے لیے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے، یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ بدلہ ہے اللہ کے دشمنوں کا یعنی وہ دوزخ جس میں ان کے لئے ہمیشہ رہنے کا گھر ہوگا اس جرم کے بدلے میں کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کے ان دشمنوں کابدلہ یہی جہنم ہے ہمیشہ کے لئے ان کاگھراسی میں ہوگایہ بدلہ ہےجو وہ جان بوجھ کے ہماری آیات کا انکارکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہے اللہ کے دشمنوں کا بدلہ آ گ ، اس میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ، سزا اس کی کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ دوزخ اﷲ کے دشمنوں کی جزا ہے ، اُن کے لئے اِس میں ہمیشہ رہنے کا گھر ہے ، یہ اُس کا بدلہ ہے جو وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ دشمنانِ خدا کی سزا ہے یعنی دوزخ ۔ ان کیلئے اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کا گھر ہے یہ ان کے اس جرم کی سزا ہے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such is the requital of the enemies of Allah,- the Fire: therein will be for them the Eternal Home: a (fit) requital, for that they were wont to reject Our Signs.

Translated by

Muhammad Sarwar

The recompense of the enemies of God for their rejection of Our revelations will be fire as their eternal dwelling.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is the recompense of the enemies of Allah: the Fire. Therein will be for them the eternal home, a recompense for that they used to deny Our Ayat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is the reward of the enemies of Allah-- the fire; for them therein shall be the house of long abiding; a reward for their denying Our communications.

Translated by

William Pickthall

That is the reward of Allah's enemies: the Fire. Therein is their immortal home, payment forasmuch as they denied Our revelations.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह है अल्लाह के शत्रुओं का बदला - आग। उसी में उस का सदा का घर है, उस के बदले में जो वे हमारी आयतों का इनकार करते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہی سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی یعنی دوزخ ان کے لیے وہ ہمیشگی کا مقام ہوگا اس بات کے بدلہ میں کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کے دشمنوں کا بدلہ آگ ہے جو ہمیشہ کے لیے ان کا ٹھکانہ ہوگی، یہ سزا اس جرم کی ہے جو ہماری آیات کا وہ انکار کرتے رہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا پورا پورا بدلہ انہیں دیں گے۔ وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی۔ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان کا گھر ہوگا۔ یہ ہے سزا اس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی جو آگ ہے، ان کے لیے اس میں ہمیشہ کا رہنا ہے اس بات کے دلہ میں کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی آگ ان کا اسی میں گھر ہے سدا کو بدلہ اسکا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کا بدلہ یہی آگ ہے ان کا دائمی مقام اسی آگ میں ہوگا یہ بدلا ان کو اس بنا پر دیا جائے گا کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے۔