Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 35

سورة حم السجدہ

وَ مَا یُلَقّٰہَاۤ اِلَّا الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡا ۚ وَ مَا یُلَقّٰہَاۤ اِلَّا ذُوۡحَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿۳۵﴾

But none is granted it except those who are patient, and none is granted it except one having a great portion [of good].

اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یُلَقّٰہَاۤ
ڈالا جاتا اسے
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
ان پر جنہوں نے
صَبَرُوۡا
صبر کیا
وَمَا
اور نہیں
یُلَقّٰہَاۤ
ڈالا جاتا اسے
اِلَّا
مگر
ذُوۡحَظٍّ عَظِیۡمٍ
بڑے نصیب والے پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
یُلَقّٰہَاۤ
توفیق دی جاتی اس کی
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
صَبَرُوۡا
صبرکریں
وَمَا
اورنہیں
یُلَقّٰہَاۤ
توفیق دی جاتی اس کی
اِلَّا
مگر
ذُوۡحَظٍّ عَظِیۡمٍ
جوبڑے نصیب والاہے
Translated by

Juna Garhi

But none is granted it except those who are patient, and none is granted it except one having a great portion [of good].

اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ بات صرف انہیں نصیب ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں اور یہ کسی بڑے بختوں والے کو ہی حاصل ہوتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کی توفیق نہیں دی جاتی مگر اُن لوگوں کو جوصبر کریں اوراس کی توفیق نہیں دی جاتی مگراُس کو جو بڑے نصیب والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And no one is blessed with this (attitude) but those who observe patience, and no one is blessed with this (attitude) but a man of great luck.

اور یہ بات ملتی ہے انہی کو جو سہار رکھتے ہیں اور یہ بات ملتی ہے اسی کو جن کی بڑی قسمت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ مقام نہیں حاصل ہوسکتا مگر ان ہی لوگوں کو جو بہت صبر کرتے ہوں اور یہ نہیں دیا جاتا مگر ان ہی کو جو بڑے نصیب والے ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But none attains to this except those who are steadfast; none attains to this except those endowed with mighty good fortune.

یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر ان لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں 38 ، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں 39 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بات صرف انہی کو عطا ہوتی ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ بات اسی کو عطا ہوتی ہے جو بڑے نصیبے والا ہو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ بات برائی کے بدل بھلائی کرنا انہی کو حاصل ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں 1 اور انہی کو اس کی توفیق ہوتی ہے جو نصیبے والے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں اور ان ہی کو ملتی ہے جو بڑے نصیب والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر یہ بات ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جنہوں نے صبر کیا اور یہ بڑے نصیب والوں کو ہی ملتی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And none attaineth that except those who are patient; and none attaineth that except the owner of mighty good fortune,

اور یہ بات انہیں لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرتے رہتے ہیں اور اسی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑا صاحب نصیب ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ ( دانش ) نہیں ملتی مگر انہی لوگوں کو جو ثابت قدم رہنے والے ہوتے ہیں اور یہ ( حکمت ) نہیں عطا ہوتی مگر انہی کو جو بڑے نصیبہ ور ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ ( خوبی ) صرف صبر کرنے والوں کو عطا کی جاتی ہے اور یہ صرف بڑے نصیب والوں کو عنایت کی جاتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے نصیب والے ہوتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ دولت نصیب نہیں ہوتی مگر انہی لوگوں کو جو صبر (و ضبط) سے کام لیتے ہیں اور یہ مقام نہیں ملتا مگر اسی کو جو بڑے نصیبے والا ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ صفت صرف اُنہیں نصیب ہوتی ہےجو صبرکرتے ہیں اور یہ کسی بڑے بختوں والے کو ہی حاصل ہوتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ دولت ( ف۸۱ ) نہیں ملتی مگر صابروں کو ، اور اسے نہیں پاتا مگر بڑے نصیب والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( خوبی ) صرف اُنہی لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو صبر کرتے ہیں ، اور یہ ( توفیق ) صرف اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہوتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ صفت انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں اور یہ طریقۂ کار انہی کو سکھایا جاتا ہے جو بڑے نصیب والے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And no one will be granted such goodness except those who exercise patience and self-restraint,- none but persons of the greatest good fortune.

Translated by

Muhammad Sarwar

Only those who exercise patience and who have been granted a great share of God's favor can find such an opportunity.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But none is granted it except those who are patient -- and none is granted it except the owner of the great portion in this world.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And none are made to receive it but those who are patient, and none are made to receive it but those who have a mighty good fortune.

Translated by

William Pickthall

But none is granted it save those who are steadfast, and none is granted it save the owner of great happiness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु यह चीज़ केवल उन लोगों को प्राप्त होती है जो धैर्य से काम लेते हैं, और यह चीज़ केवल उसको प्राप्त होती है जो बड़ा भाग्यशाली होता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ بات انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے مستقل (مزاج) ہیں اور یہ بات اسی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑا صاحب نصیب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کو یہ خوبی حاصل ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں اور یہ مقام ان لوگوں کو حاصل ہوتا ہے جو بڑے نصیبے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر ان لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا ، مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس بات کا صرف انہیں لوگوں کو القا کیا جاتا ہے جو صبر والے ہیں اور اس بات کا القا اسی شخص کو ہوتا ہے جو بڑے نصیب والا ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ بات ملتی ہے انہی کو جو سہار (تحمل) رکھتے ہیں اور یہ بات ملتی ہے اسی کو جس کی بڑی قسمت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بات صبر کرنے والوں کے سوائے کسی اور کو میسر نہیں ہوتی اور نہ اس شخص کے سوا کسی اور کو میسر ہوتی ہے جو بڑے نصیبے والا ہو۔