Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 45

سورة حم السجدہ

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِیۡہِ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ ﴿۴۵﴾

And We had already given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been concluded between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.

یقیناً ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی تھی ، سو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر ( وہ ) بات نہ ہوتی ( جو ) آپ کے رب کی طرف سے پہلے ہی مقرر ہو چکی ہے تو ان کے درمیان ( کبھی کا ) فیصلہ ہو چکا ہوتا یہ لوگ تو اسکے بارے میں سخت بے چین کرنے والے شک میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَاخۡتُلِفَ
پس اختلاف کیا گیا
فِیۡہِ
اس میں
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
جو پہلے ہو چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَقُضِیَ
البتہ فیصلہ کر دیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
لَفِیۡ شَکٍّ
البتہ شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
مُرِیۡبٍ
بےچین کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
فَاخۡتُلِفَ
تواختلاف کیاگیا
فِیۡہِ
اس میں
وَلَوۡلَا
اوراگرنہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
بات
سَبَقَتۡ
پہلے ہوچکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جانب سے
لَقُضِیَ
ضرورفیصلہ کردیاجاتا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
وَاِنَّہُمۡ
اوریقیناًوہ
لَفِیۡ شَکٍّ
یقیناًشک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
مُرِیۡبٍ
بے چین کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And We had already given Moses the Scripture, but it came under disagreement. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been concluded between them. And indeed they are, concerning the Qur'an, in disquieting doubt.

یقیناً ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی تھی ، سو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر ( وہ ) بات نہ ہوتی ( جو ) آپ کے رب کی طرف سے پہلے ہی مقرر ہو چکی ہے تو ان کے درمیان ( کبھی کا ) فیصلہ ہو چکا ہوتا یہ لوگ تو اسکے بارے میں سخت بے چین کرنے والے شک میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تو اس میں (بھی) اختلاف کیا گیا۔ اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور یہ لوگ بھی اس (قرآن) کی نسبت ایسے شک میں پڑے ہیں جو انہیں بےچین کئے دیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے موسیٰ کو کتاب دی تواس میں اختلاف کیا گیااور اگر آپ کے رب کی جانب سے ایک بات پہلے ہی نہ ہو چکی ہوتی تو اُن کے درمیان ضرور فیصلہ کردیا جاتااوریقیناوہ لوگ اُس سے بے چین کرنے والے شک میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave Musa the book, then it was disputed (as well). And but for a word that had already come from your Lord, the matter would have been decided between them. And they are in confounding doubt about it.

اور ہم نے دی تھی موسیٰ کو کتاب پھر اس میں اختلاف پڑا اور اگر نہ ہوئی ایک بات جو پہلے نکل چکی تھی تیرے رب کی طرف سے تو ان میں فیصلہ ہوجاتا اور وہ ایسے دھوکے میں ہیں اس قرآن سے جو چین نہیں لینے دیتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام) ٰ کو بھی کتاب دی تھی تو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے مابین فیصلہ کردیا جاتا اور یقینا وہ اس کے بارے میں خلجان انگیز شک میں مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And in the past We gave Moses the Book and yet it became an object of dispute. If your Lord's decree had not gone forth before, a decisive judgement would have been made among them, once and for all. Surely they are in a disquieting doubt about it.

اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا 56 ۔ اگر تیرے رب نے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر دی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا 57 ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں 58 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب دی تھی ، پھر اس میں بھی اختلاف ہوا ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کردی گئی ہوتی ، تو ان لوگوں کا معاملہ چکا ہی دیا گیا ہوتا ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسے شک میں پڑے ہوئے ہیں جس نے ان کو خلجان میں ڈال رکھا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم تو اس قرآن سے پہلے موسیٰ کو کتاب دے چکے ہیں پھ راس میں اختلاف ہوا 7 اور اگر تیرا مالک ایک بات نہ فرما چکا ہوتا (کہ قیامت میں ان کا فیصلہ ہوگا) 8 تو (اب تک کب کا) ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا (سب تباہ ہوجاتے) اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کو قرآن میں شک در شک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی کتاب دی تھی پھر اس میں بھی اختلاف ہوا اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے بات مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو ان کا فیصلہ (دنیا میں ہی) ہوچکا ہوتا اور بلاشبہ وہ اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی لیکن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا تھا۔ اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ کی گئی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ اور بیشک وہ تردد میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس (قرآن) سے شک میں الجھ رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed Unto Musa the Book, and difference arose concerning it; and had not a word gone forth from thy Lord, the affair would have been decreed between them. And verily they are in regard thereto in doubt and dubitating.

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی کتاب دی تھی اس میں بھی اختلاف پڑا بس اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے ٹھہر چکی ہے تو ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب عطا کی تھی تو اس میں اختلاف پیدا کردیا گیا اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے ایک الجھن میں ڈال دینے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) عطا فرمائی پس اس میں اختلاف کیا گیا ، اگر آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے ایک بات طے نہ ہوتی تو البتہ ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور بلاشبہ یہ لوگ اس کے حوالے سے بے چین کرنے والے شک میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے رب کی طرف سے پہلے سے ایک بات ٹھہر نہ چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس قرآن سے الجھ رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب دی سو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے رب کی جانب سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو یقینا ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کبھی کا کردیا گیا ہوتا اور یہ لوگ یقینی طور پر اس (قرآن) کی بناء پر ایک سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تو اس میں اختلاف کیا گیا اوراگرآپ کے رب کی طرف سے پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ چکا دیاجاتا اور بیشک وہ لوگ قرآن کی صداقت کے بارے میں گہرے شک میں مبتلا ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی ( ف۱۰۹ ) تو اس میں اختلاف کیا گیا ( ف۱۱۰ ) اور اگر ایک بات تمہارے رب کی طرف سے گزر نہ چکی ہوتی ( ف۱۱۱ ) تو جبھی ان کا فیصلہ ہوجاتا ( ف۱۱۲ ) اور بیشک وہ ( ف۱۱۳ ) ضرور اس کی طرف سے ایک دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بے شک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو کتاب عطا فرمائی تو اس میں ( بھی ) اختلاف کیا گیا ، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے فرمان پہلے صادر نہ ہو چکا ہوتا تو اُن کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا اور بے شک وہ اس ( قرآن ) کے بارے میں ( بھی ) دھوکہ دینے والے شک میں ( مبتلاء ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ہی نے موسیٰ ( ع ) کو کتاب ( توراۃ ) عطا کی تھی تو اس میں اختلاف کیا گیا ہے اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے طے نہ ہو چکی ہوتی تو ان ( اختلاف کرنے والوں ) میں فیصلہ کر دیا جاتا اور بیشک وہ ایک تردد انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We certainly gave Moses the Book aforetime: but disputes arose therein. Had it not been for a Word that went forth before from thy Lord, (their differences) would have been settled between them: but they remained in suspicious disquieting doubt thereon.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had given the Book to Moses about which people greatly disagreed. Had the word of your Lord not been decreed, He would have certainly settled their differences (there and then). They were greatly suspicious and doubtful about the Book of Moses.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We gave Musa the Scripture, but dispute arose therein. And had it not been for a Word that went forth before from your Lord, and the matter would have been settled between them. But truly, they are in grave doubt thereto.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave the Book to Musa, but it has been differed about, and had not a word already gone forth from your Lord, judgment would certainly have been given between them; and most surely they are in a disquieting doubt about it.

Translated by

William Pickthall

And We verily gave Moses the Scripture, but there hath been dispute concerning it; and but for a Word that had already gone forth from thy Lord, it would ere now have been judged between them; but lo! they are in hopeless doubt concerning it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने मूसा को भी किताब प्रदान की थी, फिर उस में भी विभेद किया गया। यदि तुम्हारे रब की ओर से पहले ही से एक बात निश्चित न हो चुकी होती तो उन के बीच फ़ैसला चुका दिया जाता। हालाँकि वे उस की ओर से उलझन में डाल देने वाले सन्देह में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی کتاب دی تھی سو اس میں بھی اختلاف ہوا (3) اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے ٹھیر چکی ہے (کہ پورا عذاب آخرت میں ملے گا) تو ان کا فیصلہ (دنیا ہی میں) ہوچکا ہوتا اور یہ لوگ اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کے ساتھ بھی یہی اختلاف ہوا تھا، اگر تیرے رب نے پہلے ہی ایک بات طے نہ کردی ہوتی تو اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قرآن کے بارے میں پریشان کن شک میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا۔ اگر تیرے رب نے پہلے ایک بات طے نہ کردی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی سو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر ایک بات نہ ہوتی جو آپ کے رب کی طرف سے طے ہوچکی ہے تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا، اور بلاشبہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی تھی موسیٰ کو کتاب پھر اس میں اختلاف پڑا اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ان میں فیصلہ ہوجاتا اور وہ ایسے دھوکے میں ہیں اس قرآن سے جو چین نہیں لینے دیتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب دی تھی پھر اس کتاب میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے رب کی ایک بات پہلے سے مقدر نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے مابین فیصلہ ہوچکا ہوتا اور یہ کفار مکہ بھی اس کی طرف سے ایک تردد انگیز شک میں مبتلا ہیں۔