Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 5

سورة حم السجدہ

وَ قَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِیۡۤ اَکِنَّۃٍ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَیۡہِ وَ فِیۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ وَّ مِنۡۢ بَیۡنِنَا وَ بَیۡنِکَ حِجَابٌ فَاعۡمَلۡ اِنَّنَا عٰمِلُوۡنَ ؓ﴿۵﴾ الثلٰثۃ

And they say, "Our hearts are within coverings from that to which you invite us, and in our ears is deafness, and between us and you is a partition, so work; indeed, we are working."

اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے ، اچھا تو اب اپنا کام کئے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے
فِیۡۤ اَکِنَّۃٍ
پردوں میں ہیں
مِّمَّا
اس سے جو
تَدۡعُوۡنَاۤ
تم پکارتے ہو ہمیں
اِلَیۡہِ
طرف جس کے
وَفِیۡۤ اٰذَانِنَا
اور ہمارے کانوں میں
وَقۡرٌ
ایک بوجھ ہے
وَّمِنۡۢ بَیۡنِنَا
اور درمیان ہمارے
وَبَیۡنِکَ
اور درمیان تمہارے
حِجَابٌ
حجاب ہے
فَاعۡمَلۡ
پس عمل کرو
اِنَّنَا
بےشک ہم
عٰمِلُوۡنَ
عمل کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
قُلُوۡبُنَا
دل ہمارے 
فِیۡۤ اَکِنَّۃٍ
پردے میں ہیں 
مِّمَّا
اس سے جو 
تَدۡعُوۡنَاۤ
تم دعوت دیتے ہو ہمیں 
اِلَیۡہِ
اس کی طرف 
وَفِیۡۤ اٰذَانِنَا
اور ہمارے کانوں میں
وَقۡرٌ
بوجھ ہے
وَّمِنۡۢ بَیۡنِنَا
اور ہمارے درمیان 
وَبَیۡنِکَ
اور تمہارے درمیان 
حِجَابٌ
ایک حجاب ہے
فَاعۡمَلۡ
پھر تم عمل کرو 
اِنَّنَا
یقیناً ہم بھی 
عٰمِلُوۡنَ
عمل کر نے والے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Our hearts are within coverings from that to which you invite us, and in our ears is deafness, and between us and you is a partition, so work; indeed, we are working."

اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے ، اچھا تو اب اپنا کام کئے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کان (یہ کلام سننے سے) بہرے ہوگئے ہیں اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک پردہ حائل ہے لہذا تم اپنا کام کئے جاؤ ہم اپنا کام کئے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُنہوں نے کہا کہ ہمارے دل اس سے پردے میں ہیں جس کی تم ہمیں دعوت دیتے ہواورہمارے کانوں میں بوجھ ہے اورہمارے اورتمہارے درمیان ایک حجاب ہے،پھرتم عمل کرو،یقیناہم بھی عمل کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, “ Our hearts are [ wrapped ] in covers against that to which you invite us, and in our ears there is deafness, and between you and us there is a barrier. So, do (in your way). We too are doing (in our own way) |".

اور کہتے ہیں ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تو ہم کو بلاتا ہے اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تیرے بیچ میں پردہ ہے سو تو اپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل پر دوں میں ہیں اس چیز سے جس کی طرف آپ ہمیں بلا رہے ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان تو ایک پردہ حائل ہے تو آپ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “Our hearts are securely wrapped up against what you call us to, and in our ears is a heaviness, and between you and us there is a veil. So act; we too are acting.”

کہتے ہیں جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں 2 ، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں ، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہوگیا ہے 3 ۔ تو اپنا کام کر ، ہم اپنا کام کیے جائیں گے 4 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے ) کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو اس کے لیے ہمارے دل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں ہمارے کان بہرے ہیں ، اور ہمارے اور تمہارے درمیان ایک پردہ حائل ہے ۔ لہذا تم اپنا کام کرتے رہو ۔ ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر تجھ سے یہ کافر) کہتے ہیں جس بات کی طرف تو ہم کو بلاتا ہے اس کے ماننے سے تو ہمارے دلوں میں غلاف چڑھتے ہیں اور ہمارے کانوں میں ٹھینٹھ ہے (بوجھ ہے) ہم میں اور تجھ میں ایک اوٹ ہے 1 تو تو اپنا کام کئے جائو توحید پر قائم رہ ہم اپنا جو کرنے کا ہے کر رہے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں جس بات کی طرف آپ ہم کو بلاتے ہو ہمارے دل اس سے پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (بہرا پن) ہے اور ہمارے درمیان اور آپ کے درمیان پردہ ہے سو آپ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہتے ہیں کہ تم ہمیں جس طرف بلا رہے ہو اس سے ہمارے دل پردے ( غلاف) میں ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ( ڈاٹ) ہے اور ہمارے تمہارے درمیان ایک پردہ ہے۔ پس تم اپنا کام کئے جائو ، بیشک ہم تو اپنا کام کئے جا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (یعنی بہراپن) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے تو تم (اپنا) کام کرو ہم (اپنا) کام کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: our hearts are under veils from that whereUnto thou callest us, and in our ears there is heaviness, and betwixt us and thee there is a curtain; work thou then, verily we are Workers.

اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل پردوں کے اندر ہیں اس بات سے جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں اور ہمارے کانوں میں ڈاٹ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان ایک حجاب ہے سو آپ اپنا کام کئے جائیے ہم اپنا کام کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل ان باتوں سے اوٹ میں ہیں ، جن کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو اور ہمارے کان اس چیز سے بہرے ہیں ( جو تم ہمیں سنا رہے ہو ) اور ہمارے اور تمہارے درمیان ایک حجاب حائل ہے ، تو ( جو کچھ تمہیں کرنا ہے وہ ) کر گذرو ، ہم بھی ( جو کچھ کرنے والے ہیں ) کرکے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہتے ہیں جس کی طرف تم ہمیں دعوت دیتے ہو اس سے ہمارے دل پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ( حائل ) ہے پس تم ( بھی ) عمل کرو ، ہم بھی عمل کررہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہنے لگے کہ جس بات کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردہ میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے ( بہرے ہیں) ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے۔ تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل پردوں میں ہیں اس چیز سے جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں ہمارے کانوں میں ڈاٹ ہیں اور ہمارے اور آپ کے درمیان ایک حجاب ہے پس آپ اپنا کام کئے جائیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( کافر ) کہتے ہیں کہ جس کی طرف توہمیں بلا تا ہے انہیں سننے سے تو ہمارے دل پر دوں میں چھپے ہیں اور ہمارے کان بہرے ہیں اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک پر دہ حائل ہے لہٰذاتم اپنا کام کئے جائوہم اپناکام کئے جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف٦ ) ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ( ف۷ ) اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ ( روئی ) ہے ( ف۸ ) اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے ( ف۹ ) تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل اُس چیز سے غلافوں میں ہیں جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں اور ہمارے کانوں میں ( بہرے پن کا ) بوجھ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ ہے سو آپ ( اپنا ) عمل کرتے رہئے ہم اپنا عمل کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ آپ ( ص ) جس چیز کی طرف ہمیں دعوت دیتے ہیں اس سے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہمارے تمہارے درمیان پردہ حائل ہے آپ اپنا کام کیجئے ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Our hearts are under veils, (concealed) from that to which thou dost invite us, and in our ears in a deafness, and between us and thee is a screen: so do thou (what thou wilt); for us, we shall do (what we will!)"

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "Our hearts are covered against and our ears are deaf to whatever you (Muhammad) invite us to. There is a barrier between us and you. So act as you please and we shall act as we please".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "Our hearts are under coverings from that to which you invite us; and in our ears is deafness, and between us and you is a screen, so work you (on your way); verily, we are working (on our way)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Our hearts are under coverings from that to which you call us, and there is a heaviness in our ears, and a veil hangs between us and you, so work, we too are working.

Translated by

William Pickthall

And they say: Our hearts are protected from that unto which thou (O Muhammad) callest us, and in our ears there is a deafness, and between us and thee there is a veil. Act, then. Lo! we also shall be acting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन का कहना है कि "जिस की ओर तुम हमें बुलाते हो उस के लिए तो हमारे दिल आवरणों में हैं। और हमारे कानों में बोझ है। और हमारे और तुम्हारे बीच एक ओट है; अतः तुम अपना काम करो, हम तो अपना काम करते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ جس بات کی طرف ہم آپ کو بلاتے ہیں ہمارے دل اس سے پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں ڈاٹ لگ رہی ہے اور ہمارے اور آپکے درمیان ایک حجاب ہے (1) سو آپ اپنا کام کیے جائیے ہم اپنا کام کررہے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہتے ہیں جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے بارے میں ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں ہمارے کان بہرے ہوگئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہوگیا ہے تو اپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہتے ہیں جس چیز کی طرف تو ہمیں بلارہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہیں۔ ہمارے کان بہرے ہوگئے ہیں۔ اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہوگیا ہے تو اپنا کام کر ، ہم اپنا کام کیے جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا جس چیز کی طرف ہمیں بلاتے ہیں اس کے بارے میں ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں ڈاٹ ہے، اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے، سو تم کام کیے جاؤ بیشک ہم کام کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تو ہم کو بلاتا ہے اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تیرے بیچ میں پردہ ہے سو تو اپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ یوں کہتے ہیں کہ جس بات کی طرف تو ہم کو بلاتا ہے اس بات کے سمجھنے سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں ثقل ہے اور ہمارے اور تیرے مابین ایک خاص مانع یعنی پردہ حائل ہے سو تو اپنا کام کئے جا اور ہم اپنا کام کیے جاتے ہیں۔