Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 53

سورة حم السجدہ

سَنُرِیۡہِمۡ اٰیٰتِنَا فِی الۡاٰفَاقِ وَ فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَہُمۡ اَنَّہُ الۡحَقُّ ؕ اَوَ لَمۡ یَکۡفِ بِرَبِّکَ اَنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ﴿۵۳﴾

We will show them Our signs in the horizons and within themselves until it becomes clear to them that it is the truth. But is it not sufficient concerning your Lord that He is, over all things, a Witness?

عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے کیا آپ کے رب کا ہرچیز سے واقف و آگاہ ہونا کافی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَنُرِیۡہِمۡ
عنقریب ہم دکھائیں گے انہیں
اٰیٰتِنَا
نشانیاں اپنی
فِی الۡاٰفَاقِ
آفاق/اطراف میں
وَفِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اور ان کے نفسوں میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
واضح ہوجائے گا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَنَّہُ
کہ بے شک وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
اَوَلَمۡ
كیا ‌بھلا ‌نہیں
یَکۡفِ
‌كافی
بِرَبِّکَ
آپ کا رب(اس پر)
اَنَّہٗ
کہ بےشک وہ
عَلٰی
‌اوپر
کُلِّ
‌ہر
شَیۡءٍ
چیز ‌كے
شَہِیۡدٌ
خوب ‌گواہ ‌ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَنُرِیۡہِمۡ
جلدہی ہم دکھائیں گے انہیں
اٰیٰتِنَا
اپنی نشانیاں
فِی الۡاٰفَاقِ
دنیاکے کناروں میں
وَفِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اوران کی اپنی جانوں میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
ظاہرہوجائے گا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَنَّہُ
یقیناً وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
اَوَلَمۡ
اورکیانہیں
یَکۡفِ
کافی
بِرَبِّکَ
آپ کے رب کے (بارے میں)
اَنَّہٗ
یقیناًوہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکے
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
Translated by

Juna Garhi

We will show them Our signs in the horizons and within themselves until it becomes clear to them that it is the truth. But is it not sufficient concerning your Lord that He is, over all things, a Witness?

عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے کیا آپ کے رب کا ہرچیز سے واقف و آگاہ ہونا کافی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

عنقریب ہم انہیں کائنات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے اور ان کے اپنے اندر بھی، یہاں تک کہ ان پر واضح ہوجائے گا کہ یہ قرآن حق ہے۔ کیا یہ بات کافی نہیں کہ آپ کا پروردگار ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جلد ہی ہم اُنہیں اپنی نشانیاں دکھائیں گے، دنیا کے کناروں میں بھی اوراُن کی اپنی جانوں میں بھی، یہاں تک کہ اُن پر ظاہرہوجائے گاکہ یقیناوہ حق ہے اور کیا آپ کے رب کے بارے میں یہی بات کافی نہیں کہ یقیناوہ ہرچیزپر گواہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We will show them Our signs in the universe and within their own beings until it will become manifest to them that it is the truth. Is it not enough about your Lord that He is witness to everything?

اب ہم دکھلائیں گے ان کو اپنے نمونے دنیا میں اور خود ان کی جانوں میں یہاں تک کہ کھل جائے ان پر کہ یہ ٹھیک ہے کیا تیرا رب تھوڑا ہے ہر چیز پر گواہ ہونے کے لئے سنتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عنقریب ہم انہیں دکھائیں گے اپنی نشانیاں آفاق میں بھی اور ان کی اپنی جانوں کے اندر بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہوجائے گا کہ یہ (قرآن) حق ہے کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ آپ کا ربّ ہرچیز پر گواہ ہے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Soon shall We show them Our Signs on the horizons and in their own beings until it becomes clear to them that it is the Truth. Is it not enough that your Lord is a witness over everything?

عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ ان پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے 70 ۔ کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے؟71

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم انہیں اپنی نشانیاں کائنات میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کے اپنے وجود میں بھی ، یہاں تک کہ ان پر یہ بات کھل کر سامنے آجائے کہ یہی حق ہے ۔ کیا تمہارے رب کی یہ بات کافی نہیں ہے کہ وہ ہر چیز کا گواہ ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم ان لوگوں کو پانی قدرت کی نشانیاں ملکوں میں اور خود انکی ذات میں عنقریب دکھلائیں گے یہاں تک کہ انکو کھل جائے گا قرآن برحق اللہ کا کلام ہے 1 (تیری سچائی کی یہ دلیل کافی نہیں ہے کہ تیرے مالک کے سامنے ہر چیز حاضر ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم عنقریب ان کو اطراف عالم میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دیکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ وہ (قرآن) حق ہے تو کیا آپ کے پروردگار کو یہ بات کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بہت جلد ان کفار کو آفاق میں اور خود ان کے وجود میں سے بہت سی نشانیاں دکھائیں گے۔ یہاں تک کہ ان پر یہ بات واضح ہوجائے گی کہ بیشک یہ ( قرآن) پیغام حق و صداقت ہے۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ کے رب کی یہ بات ( ان کے لئے ) کافی نہیں ہے کہ اللہ ہر چیز پر شاہد و گواہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار ہر چیز سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Anon We shall shew them Our signs in the regions and in their ownselves until it becometh manifest Unto them that it is the truth. Sufficeth it not in regard to thy Lord, that He is over everything Witness?

ہم عنقریب ان کی اپنی نشانیاں (اسی) دنیا میں دکھائیں گے اور خود ان کی ذات میں بھی یہاں تک یہ ان پر کھل کررہے گا کہ یہ (قرآن) حق ہے ۔ کیا آپ کے پروردگار کا یہ وصف کافی نہیں کہ وہ ہر (چھوٹی بڑی) چیز کا شاہد ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم ان کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کے اندر بھی ، یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ یہ قرآن بالکل حق ہے اور کیا تیرے رب کا ہر بات کا شاہد ہونا کافی نہیں ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں اطرافِ عالم میں ( بھی ) دکھادیں گے اور ان کی اپنی جانوں میں بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہوجائے کہ یہ ( قرآن مجید ) حق ہے ، کیا آپ کے رب کی یہ بات کافی نہیں ہے کہ بلاشبہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم عنقریب ان کو اطراف عالم میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے۔ یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ قرآن حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب ہر چیز سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھاتے جائیں گے آفاق میں بھی اور خود ان کی اپنی جانوں میں بھی یہاں تک کہ ان کے سامنے یہ حقیقت پوری طرح کھل جائے کہ یہ (قرآن) قطعی طور پر حق ہے کیا یہ بات کافی نہیں کہ تمہارا رب ہر چیز پر گواہ ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

عنقریب ہم انہیں کائنات میں اپنی نشانیاں دکھلائیں گے اور ان کی اپنی ذات میں بھی دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر واضح ہوجائے گاکہ یہ حق ہے کیا یہ بات کافی نہیں کہ آپ کارب ہرچیز سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ابھی ہم انہیں دکھائیں گے اپنی آیتیں دنیا بھر میں ( ف۱۳۷ ) اور خود ان کے آپے میں ( ف۱۳۸ ) یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ بیشک وہ حق ہے ( ف۱۳۹ ) کیا تمہارے رب کا ہر چیز پر گواہ ہونا کافی نہیں ، ( ۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم عنقریب انہیں اپنی نشانیاں اَطرافِ عالم میں اور خود اُن کی ذاتوں میں دِکھا دیں گے یہاں تک کہ اُن پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہی حق ہے ۔ کیا آپ کا رب ( آپ کی حقانیت کی تصدیق کے لئے ) کافی نہیں ہے کہ وہی ہر چیز پر گواہ ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم انہیں نشانیاں دکھائیں گے آفاق و کائنات میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی تاکہ ان پر واضح ہو جائے کہ وہ ( اللہ ) بالکل حق ہے ۔ کیا تمہارے پروردگار کے لئے یہ امر کافی نہیں ہے کہ وہ ہر چیز پر شاہد ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Soon will We show them our Signs in the (furthest) regions (of the earth), and in their own souls, until it becomes manifest to them that this is the Truth. Is it not enough that thy Lord doth witness all things?

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall (continue to) show them Our evidence in the world and within their souls until it becomes clear that the Quran is the truth. Is it not sufficient for you that your Lord witness all things?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We will show them Our signs in the universes, and within themselves, until it becomes manifest to them that this is the truth. Is it not sufficient in regard to your Lord that He is a Witness over all things

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We will soon show them Our signs in the Universe and in their own souls, until it will become quite clear to them that it is the truth. Is it not sufficient as regards your Lord that He is a witness over all things?

Translated by

William Pickthall

We shall show them Our portents on the horizons and within themselves until it will be manifest unto them that it is the Truth. Doth not thy Lord suffice, since He is Witness over all things?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शीघ्र ही हम उन्हें अपनी निशानियाँ वाह्य क्षेत्रों में दिखाएँगे और स्वयं उन के अपने भीतर भी, यहाँ तक कि उन पर स्पष्टा हो जाएगा कि वह (क़ुरआन) सत्य है। क्या तुम्हारा रब इस दृष्टि, से काफ़ी नहीं कि वह हर चीज़ का साक्षी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم عنقریب ان کو اپنی ( قدرت کی) نشانیاں ان کے گرد ونواح میں بھی دکھا دیں گے (5) اور خود ان کی ذات میں بھی (6) اور یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجاوے گا کہ وہ (قرآن) حق ہے (تو) کیا آپ کے رب کی یہ بات (آپ کی حقیقت کی شہادت کے لیے) کافی نہیں کہ وہ ہر چیز کا شاہد ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم عنقریب انہیں آفاق میں اپنی نشانیاں دکھائیں گے اور ان کے اپنے نفوس میں بھی یہاں تک کہ ان پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے، کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز پر گواہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے ، اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ ان پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے۔ کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز پر گواہ ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم عنقریب انہیں آفاق میں اور ان کے نفسوں میں نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ بلاشبہ وہ حق ہے، کیا آپ کے رب کی یہ بات کافی نہیں ہے کہ وہ ہر چیز پر شاہد ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب ہم دکھلائیں گے ان کو اپنے نمونے دنیا میں اور خود ان کی جانوں میں یہاں تک کہ کھل جائے ان پر کہ یہ ٹھیک ہے کیا تیرا رب تھوڑا ہے ہر چیز پر گواہ ہونے کے لیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم عنقریب ان کافروں کو اطراف عالم میں اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان کو یہ بات بالکل واضح ہوجائے گی کہ یہ قرآن واقعی حق ہے کیا اے پیغمبر آپ کے رب کی یہ بات کافی نہیں ہے کہ وہ ہمہ چیز پر شاہد ہے۔