Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 54

سورة حم السجدہ

اَلَاۤ اِنَّہُمۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآءِ رَبِّہِمۡ ؕ اَلَاۤ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍ مُّحِیۡطٌ ﴿۵۴﴾٪  1

Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَاۤ
خبردار
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں ہیں
مِّنۡ لِّقَآءِ
ملاقات سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کا
مُّحِیۡطٌ
احاطہ کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَاۤ
سنو !
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں ہیں
مِّنۡ لِّقَآءِ
ملاقات سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
اَلَاۤ
سنو!
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکا
مُّحِیۡطٌ
احاطہ کرنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.

یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سن لو ! یہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات سے شک میں پڑے ہوئے ہیں (اور یہ بھی) سن لو کہ اللہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سنو! یقیناًوہ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں ہیں۔ سنو! یقیناوہ ہر چیز کا احاطہ کرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Beware, they are in doubt about meeting their Lord. Beware, He is the One who encompasses everything.

وہ دھوکے میں ہیں اپنے رب کی ملاقات سے سنتا ہے وہ گھیر رہا ہے ہر چیز کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگاہ ہو جائو ! یہ لوگ اپنے رب کے ساتھ ملاقات سے متعلق شک میں پڑے ہوئے ہیں آگاہ ہو جائو ! بیشک وہ ہرچیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lo, they are in doubt concerning their meeting with their Lord. Surely He fully encompasses everything.

آگاہ رہو ، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں 72 ، ۔ سن رکھو ، وہ ہر چیز پر محیط ہے 73 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ یہ لوگ اپنے رب کا سامنا کرنے کے معاملے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔ یاد رکھو کہ وہ ہر چیز کو احاطے میں لیے ہوئے ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سن لے یہ لوگ اپنے مالک سے ملنے میں شک رکھتے ہیں 3 سن لے وہ تو ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھیں ، بیشک یہ اپنے پروردگار کے روبرو ہونے سے شک میں ہیں۔ یاد رکھو ! بیشک وہ ہر چیز کو احاطہ کیے ہوئے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سنو ! کہ یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اللہ نے ہر چیز کو ( اپنے دامن قدرت میں) سمیٹ رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! they are in doubt concerning the meeting with their Lord: Lo! He Is of everything the Encompasser!

یاد رکھو یہ لوگ اپنے پروردگار کے روبرو جانے کی طرف سے شک میں پڑے ہیں یاد رکھو کہ وہ ہر چیز کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آگاہ کہ یہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کے باب میں شک میں ہیں! آگاہ کہ وہ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جان رکھو بے شک یہ لوگ اپنے رب سے ملنے کے بارے میں شک میں ( پڑے ) ہیں ، جان رکھو بلاشبہ وہ ہرچیز کا ( اپنے علم سے ) احاطہ کیے ہوئے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو یہ اپنے رب کے سامنے حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آگاہ رہو کہ یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات (اور اس کے حضور پیشی) کے بارے میں شک میں پڑے ہیں آگاہ رہو کہ وہ ہر چیز کا پوری طرح احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Noor ul Amin

سُن لو!یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں ہیں ( اور ) سُن لوکہ اللہ تعالیٰ ہرچیزکااحاطہ کئے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سنو انہیں ضرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے ( ف۱٤۰ ) سنو ! وہ ہر چیز کو محیط ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

جان لو کہ وہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کی نسبت شک میں ہیں ، خبردار! وہی ( اپنے علم و قدرت سے ) ہر چیز کا احاطہ فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یاد رکھو ۔ یہ لوگ اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضری و حضوری کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں آگاہ ہو جاؤ کہ وہ ( اللہ ) ہر چیز کااحاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ah indeed! Are they in doubt concerning the Meeting with their Lord? Ah indeed! It is He that doth encompass all things!

Translated by

Muhammad Sarwar

They are certainly doubtful about their meeting with their Lord. God indeed encompasses all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lo, Verily, they are in doubt concerning the meeting with their Lord. Verily, He is surrounding all things!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Now surely they are in doubt as to the meeting of their Lord; now surely He encompasses all things.

Translated by

William Pickthall

How! Are they still in doubt about the meeting with their Lord? Lo! Is not He surrounding all things?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जान लो कि वे लोग अपने रब से मिलन के बारे में संदेह में पड़े हुए हैं। जान लो कि निश्चय ही वह हर चीज़ को अपने घेरे में लिए हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یاد رکھو کہ وہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے کی طرف سے شک میں پڑے ہیں یاد رکھو کہ وہ ہر چیز کو (اپنے علم کے) احاطہ میں لیے ہوئے ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آگاہ رہو یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک کرتے ہیں، اللہ ہر چیز پر محیط ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آگاہ رہو ، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں۔ سن رکھو ، وہ ہر چیز پر محیط ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبر دار وہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کی طرف سے شک میں ہیں خبردار اس میں شک نہیں کہ وہ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتا ہے وہ دھوکے میں ہیں اپنے رب کی ملاقات سے سنتا ہے وہ گھیر رہا ہے ہر چیز کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آگاہ رہو کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں پڑے ہوئے ہیں یادرکھو اللہ تعالیٰ نے ہرچیز کو گھیر رکھا ہے۔