Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 9

سورة حم السجدہ

قُلۡ اَئِنَّکُمۡ لَتَکۡفُرُوۡنَ بِالَّذِیۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ فِیۡ یَوۡمَیۡنِ وَ تَجۡعَلُوۡنَ لَہٗۤ اَنۡدَادًا ؕ ذٰلِکَ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۚ﴿۹﴾

Say, "Do you indeed disbelieve in He who created the earth in two days and attribute to Him equals? That is the Lord of the worlds."

آپ کہہ دیجئے! کہ تم اس ( اللہ ) کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کر دی سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَئِنَّکُمۡ
کیا بےشک تم
لَتَکۡفُرُوۡنَ
البتہ تم کفر کرتے ہو
بِالَّذِیۡ
اس کا جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
فِیۡ یَوۡمَیۡنِ
دو دن میں
وَتَجۡعَلُوۡنَ
اور تم بناتے ہو
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَنۡدَادًا
کچھ شریک
ذٰلِکَ
وہ ہے
رَبُّ
رب
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَئِنَّکُمۡ
کیا یقیناً تم
لَتَکۡفُرُوۡنَ
واقعی انکار کر تے ہو
بِالَّذِیۡ
اس ذات کا
خَلَقَ
جس نے بنایا 
الۡاَرۡضَ
زمین کو 
فِیۡ یَوۡمَیۡنِ
دودنوں میں 
وَتَجۡعَلُوۡنَ
اور تم بناتے ہو
لَہٗۤ
اس کے لیے 
اَنۡدَادًا
شریک 
ذٰلِکَ
وہی 
رَبُّ
رب ہے 
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

Say, "Do you indeed disbelieve in He who created the earth in two days and attribute to Him equals? That is the Lord of the worlds."

آپ کہہ دیجئے! کہ تم اس ( اللہ ) کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کر دی سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا تم اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا ؟ اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہو ؟ یہ (اس صفت کا مالک) ہے سب جہانوں کا پروردگار

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ کیاواقعی تم اُس ذات کاانکار کرتے ہو جس نے زمین کودو دنوں میں بنایااورتم اُس کے لیے شریک بناتے ہو؟وہی تو سارے جہانوں کا رب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, Do you really disbelieve in the One who has created the earth in two days, and ascribe to Him partners? That is the Lord of the worlds.

تو کہہ کیا تم منکر ہو اس سے جس نے بنائی زمین دو دن میں اور برابر کرتے ہو اس کے ساتھ اوروں کو وہ ہے رب جہان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان سے کہیے کہ کیا تم لوگ کفر کر رہے ہو اس ہستی کا جس نے زمین کو بنایا دو دنوں میں ؟ اور تم اس کے لیے مدمقابل ٹھہرا رہے ہو ! وہ ہے تمام جہانوں کا رب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “Do you indeed disbelieve in Him and assign compeers to Him Who created the earth in two days? He is the Lord of all beings of the Universe.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) !ان سے کہو ، کیا تم اس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا ؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کیا تم واقعی اس ذات کے ساتھ کفر کا معاملہ کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور اس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہو؟ وہ ذات تو سارے جہانوں کی پرورش کرنے والی ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغبر ان لوگوں سے) کہہ دیجیے کہ تم اس (خدا) کو نہیں مانتے جس نے دو دن میں زمین بنائی 7 اور تم (دوسروں کو) اس کے برابر والے سمجھتے ہو (حالانکہ) وہ تو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے کہ کیا تم اس (ہستی) سے انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین کو پیدا فرمایا اور تم اس کے شریک ٹھہراتے ہو۔ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کیا تم اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور تم (دوسروں کو) اس کا شریک ٹھہراتے ہو۔ ( حالانکہ) وہی سارے جہانوں کا رب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو۔ وہی تو سارے جہان کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: are ye indeed those who disbelieve in Him who hath created the earth in two days, and set up Unto Him peers? That is the Lord of the worlds.

آپ کہئے کہ ارے تم تو اس (خدا کی توحید) کے منکر ہو جس نے زمین کو دو روز میں پیدا کردیا اور تم شریک ایسے کے ٹھہرا رہے ہو وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: کیا تم لوگ اس ہستی کا انکار کر رہے ہو ، جس نے دو دن میں زمین بنائی اور اس کے شریک ٹھہراتے ہو؟ وہی تو تمام عالم کا خداوند ہے!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کیا تم لوگ واقعی اس ذات کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا فرمایا اور تم اس کے لیے شریک ٹھہراتے ہو ، وہی تو تمام جہانوں کا رب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور بتوں کو اس کے جیسا بناتے ہو، وہی تو سارے جہانوں کا مالک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا تم لوگ اسی (ذات اقدس و اعلیٰ ) کے ساتھ کفر کرتے ہو اور اس کے لئے (من گھڑت) شریک ٹھہراتے ہو ؟ جس نے پیدا فرمایا زمین (کے اس عظیم الشان کرے) کو دو دونوں میں ؟ یہ ہے پروردگار سارے جہانوں کا

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے’’ کیا تم اس ذات کا انکارکرتے ہوجس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا ؟ اور تم دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہو؟یہ ہے رب العالمین

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا تم لوگ اس کا انکار رکھتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی ( ف۱۸ ) اور اس کے ہمسر ٹھہراتے رہو ( ف۱۹ ) وہ ہے سارے جہان کا رب ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم اس ( اﷲ ) کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دِن ( یعنی دو مدّتوں ) میں پیدا فرمایا اور تم اُس کے لئے ہمسر ٹھہراتے ہو ، وہی سارے جہانوں کا پروردگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کیا تم اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو پیدا کیا اور دوسروں کو اس کا ہمسر قرار دیتے ہو؟ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: Is it that ye deny Him Who created the earth in two Days? And do ye join equals with Him? He is the Lord of (all) the Worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Do you really disbelieve in the One Who created the earth in two days? Do you consider things equal to Him? He is the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Do you verily disbelieve in Him Who created the earth in two Days And you set up rivals with Him That is the Lord of all that exists."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: What! do you indeed disbelieve in Him Who created the earth in two periods, and do you set up equals with Him? That is the Lord of the Worlds.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, unto the idolaters): Disbelieve ye verily in Him Who created the earth in two Days, and ascribe ye unto Him rivals? He (and none else) is the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम उस का इनकार करते हो, जिस ने धरती को दो दिनों (काल) में पैदा किया और तुम उस के समकक्ष ठहराते हो? वह तो सारे संसार का रब है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کہ کیا تم لوگ ایسے خدا (کی توحید) کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو (باوجود اتنی بڑی وسعت کے) دو روز میں پیدا کردیا اور تم اس کے شریک ٹھیراتے ہو یہی سارے جہان کا رب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے کہو کیا تم اس اللہ کا انکار کرتے ہو اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنایا، وہی تو پوری کائنات کا رب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان سے کہو کیا تم اس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنادیا ؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کیا تم ایسی ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا فرمایا اور تم اس کے لیے شریک تجویز کرتے ہو وہ سارے جہانوں کا رب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کیا تم منکر ہو اس سے جس نے بنائی زمین دو دن میں اور برابر کرتے ہو اس کے ساتھ اوروں کو وہ ہے رب جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے پوچھیئے کیا تم اس خدا کا انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین کو پیدا کردیا اور کیا تم دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہو یہی خدا تمام عالموں کا پروردگار ہے۔