Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 25

سورة الشورى

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقۡبَلُ التَّوۡبَۃَ عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَعۡفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿ۙ۲۵﴾

And it is He who accepts repentance from his servants and pardons misdeeds, and He knows what you do.

وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو ( سب ) جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یَقۡبَلُ
قبول کرتا ہے
التَّوۡبَۃَ
توبہ
عَنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
وَیَعۡفُوۡا
اور وہ درگزر کرتا ہے
عَنِ السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اوروہ
الَّذِیۡ
وہی ہے جو
یَقۡبَلُ
قبول کرتاہے
التَّوۡبَۃَ
توبہ
عَنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
وَیَعۡفُوۡا
اوردرگزرکرتاہے
عَنِ السَّیِّاٰتِ
برائیوں سے
وَیَعۡلَمُ
اوروہ جانتاہے
مَا
جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And it is He who accepts repentance from his servants and pardons misdeeds, and He knows what you do.

وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو ( سب ) جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کی) برائیوں کو معاف کرتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ہے جواپنے بندوں سے توبہ قبول کرتاہے اور برائیوں سے درگزرکرتاہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب جانتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who accepts repentance from His slaves, and forgives evil deeds, and knows whatever you do.

اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں کی اور معاف کرتا ہے برائیاں اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے کہ جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور ان کی بہت سی برائیوں سے درگزر کرتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who accepts repentance from His servants and forgives sins and knows all what you do,

وہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر کرتا ہے ، حالانکہ تم لوگوں کے سب افعال کا اسے علم ہے 47 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے ، اور گناہوں کو معاف کرتا ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کا پورا علم رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی برائیاں معاف کردیا ت ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہیں جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتے ہیں اور ان کے قصور معاف فرماتے ہیں اور جو تم کرتے ہو سب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ( ان کے ) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو ( سب ) جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is Who accepteth repentances from His bondmen, and pardoneth the evil deeds and knoweth that which ye do.

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سب کو جانتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور برائیوں سے درگذر فرماتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ کو قبول کرتا ہے اور بُرائیوں کو معاف کرتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اُسے جانتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کے قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو سب جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جو توبہ قبول فرماتا ہے اپنے بندوں سے اور وہ درگزر فرماتا ہے ان کی (خطاؤں اور) برائیوں سے اور وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہےجو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ( ان کی ) برائیوں کو معاف کرتا ہے اورجو کچھ تم کرتے ہواسے جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگزر فرماتا ہے ( ف۷۷ ) اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور لغزشوں سے درگزر فرماتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو ( اسے ) جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں کو معاف کرتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He is the One that accepts repentance from His Servants and forgives sins: and He knows all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who accepts the repentance of His servants, forgives their evil deeds and knows all about what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who accepts repentance from His servants, and forgives sins, and He knows what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who accepts repentance from His servants and pardons the evil deeds and He knows what you do;

Translated by

William Pickthall

And He it is Who accepteth repentance from His bondmen, and pardoneth the evil deeds, and knoweth what ye do,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो अपने बन्दों की तौबा क़बूल करता है और बुराइयों को माफ़ करता है, हालाँकि वह जानता है, जो कुछ तुम करते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا رحیم ہے کہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے (4) اور وہ تمام گناہ (گزشتہ) معاف فرما دیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس (سب) کو جانتا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو اسے سب کچھ معلوم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے در گزر فرماتا ہے ، حالانکہ تم لوگوں کے سب افعال کا اسے علم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور برائیوں کو معاف فرماتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں کی اور معاف کرتا ہے برائیاں اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سب کو جانتا ہے۔