Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 30

سورة الشورى

وَ مَاۤ اَصَابَکُمۡ مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتۡ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ یَعۡفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿ؕ۳۰﴾

And whatever strikes you of disaster - it is for what your hands have earned; but He pardons much.

تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے ، اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو بھی
اَصَابَکُمۡ
پہنچی تمہیں
مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت
فَبِمَا
پس بوجہ اس کے جو
کَسَبَتۡ
کمائی کی
اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں نے
وَیَعۡفُوۡا
اور وہ درگزر کرتا ہے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت کچھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اورجو
اَصَابَکُمۡ
پہنچی تمہیں
مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ
کوئی مصیبت
فَبِمَا
تواس وجہ سے ہے جو
کَسَبَتۡ
کمایا
اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں نے
وَیَعۡفُوۡا
اوروہ درگزرکرتاہے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت سے (قصوروں سے)
Translated by

Juna Garhi

And whatever strikes you of disaster - it is for what your hands have earned; but He pardons much.

تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے ، اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہیں جو مصیبت بھی آتی ہے تمہارے اپنے ہی کرتوتوں کے سبب سے آتی ہے اور وہ تمہارے بہت سے گناہوں سے درگزر بھی کرجاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو مصیبت تمہیں پہنچی ہے تواس وجہ سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور وہ بہت سے (قصوروں سے)درگزر کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever hardship befalls you is because of what your own hands have committed, while He overlooks many (of your faults).

اور جو پڑے تم پر کوئی سختی سو وہ بدلہ ہے اس کا جو کھایا تمہارے ہاتھوں نے اور معاف کرتا ہے بہت سے گناہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم پر جو بھی مصیبت آتی ہے وہ درحقیقت تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی (اعمال) کے سبب آتی ہے اور (تمہاری خطائوں میں سے) اکثر کو تو وہ معاف بھی کرتا رہتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever misfortune befalls you is a consequence of your own deeds. But much of it He forgives.

تم پر جو مصیبت بھی آئی ہے ، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے آئی ہے ، اور بہت سے قصوروں سے وہ ویسے ہی درگزر کر جاتا ہے 52 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہیں جو کوئی مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کیے ہوئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے ، اور بہت سے کاموں سے تو وہ درگذر ہی کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو تم پر جو مصیبت آتی ہے تو تمہارے ہاتھوں نے جو کیا اس کی سزا میں 6 اور بہت سے قصور معاف کردیا ت ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم کو جو مصیبت پہنچتی ہے سو وہ تمہارے ہاتھوں کیے ہوئے کاموں کی وجہ سے (پہنچتی) ہے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف (ہی) فرمادیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہیں جو بھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے۔ اور بہت سی خطائوں کو تو وہ معاف کردیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whatsoever of affliction befalleth you is owing to that which your hands have earned; and He pardoneth much.

اور جو مصیبت بھی تمہیں پہنچتی ہے وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کئے ہوئے سے پہنچتی ہے اور (اللہ) بہت سے تو درگزر کردیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو مصیبت بھی تم کو پہنچتی ہے تمہاری کرتوتوں ہی کی بدولت پہنچتی ہے اور ( تمہاری ) بہت سی ( برائیوں ) سے وہ درگزر بھی فرماتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہیں جو بھیمصیبت پہنچتی ہے تو تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ( پہنچتی ہے ) اور وہ بہت ( گناہوں ) کو تو معاف بھی کردیتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے تو وہ تمہارے اپنے ہی کاموں کی وجہ سے آتی ہے اور وہ (اللہ) بہت سے گناہ تو معاف کردیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو بھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تم کو (اے لوگوں ! ) وہ خود تمہاری اپنی اس کمائی کا نتیجہ ہوتی ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں سے کی ہوتی ہے اور بہت سے (گناہوں سے) تو وہ درگزر فرما دیتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہیںجو مصیبت آتی ہے تو تمہارے اپنے ہی کرتوتوں کی سبب آتی ہے اور وہ ( تمہاری ) بہت سی خطائیں معاف کر دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا ( ف۸۳ ) اور بہت کچھ تو معاف فرمادیتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو مصیبت بھی تم کو پہنچتی ہے تو اُس ( بد اعمالی ) کے سبب سے ہی ( پہنچتی ہے ) جو تمہارے ہاتھوں نے کمائی ہوتی ہے حالانکہ بہت سی ( کوتاہیوں ) سے تو وہ درگزر بھی فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہیں جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے ( کاموں ) کی وجہ سے پہنچتی ہے اور وہ بہت سے ( کاموں سے ) درگزرکرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever misfortune happens to you, is because on the things your hands have wrought, and for many (of them) He grants forgiveness.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever hardship befalls you is the result of your own deeds. God pardons many of your sins.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whatever of misfortune befalls you, it is because of what your hands have earned. And He pardons much.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever affliction befalls you, it is on account of what your hands have wrought, and (yet) He pardons most (of your faults).

Translated by

William Pickthall

Whatever of misfortune striketh you, it is what your right hands have earned. And He forgiveth much.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो मुसीबत तुम्हें पहुँची वह तो तुम्हारे अपने हाथों की कमाई से पहुँची और बहुत कुछ तो वह माफ़ कर देता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم کو (اے گناہگاروں) جو کچھ مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کیے ہوئے کاموں سے (پہنچتی ہے) اور بہت سی تو درگزر ہی کردیتا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر جو مصیبت بھی آتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے، اور اللہ بہت سے گناہوں سے درگزر کردیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں پر جو مصیبت بھی آئی ہے ، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے آئی ہے۔ اور بہت سے قصوروں سے وہ ویسے ہی درگزر کرجاتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہیں جو بھی کوئی مصیبت پہنچ جائے سو وہ تمہارے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے اور وہ بہت کچھ معاف فرما دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو پڑے تم پر کوئی سختی سو وہ بدلہ ہے اس کا جو کمایا تمہارے ہاتھوں نے اور معاف کرتا ہے بہت سے گناہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کو جو مصیبت پہنچتی ہے سو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کئے ہوئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے اور بہت سے گناہ تو وہ معاف ہی کردیتا ہے۔