Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 33

سورة الشورى

اِنۡ یَّشَاۡ یُسۡکِنِ الرِّیۡحَ فَیَظۡلَلۡنَ رَوَاکِدَ عَلٰی ظَہۡرِہٖ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُوۡرٍ ﴿ۙ۳۳﴾

If He willed, He could still the wind, and they would remain motionless on its surface. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.

اگر وہ چاہے تو ہوا بند کر دے اور یہ کشتیاں سمندروں پر رکی رہ جائیں ۔ یقیناً اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُسۡکِنِ
وہ ساکن کر دے
الرِّیۡحَ
ہوا کو
فَیَظۡلَلۡنَ
تو وہ رہ جائیں
رَوَاکِدَ
کھڑی ہوئی
عَلٰی ظَہۡرِہٖ
اس کی پشت پر
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّکُلِّ
واسطے ہر
صَبَّارٍ
بہت صبر کرنے والے
شَکُوۡرٍ
بہت شکر گزار کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُسۡکِنِ
ساکن کردے
الرِّیۡحَ
ہوا
فَیَظۡلَلۡنَ
تووہ رہ جائیں
رَوَاکِدَ
کھڑے
عَلٰی
اوپر
ظَہۡرِہٖ
اس کی پیٹھ کے
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناًنشانیاں ہیں
لِّکُلِّ
ہر
صَبَّارٍ
بہت صبرکرنے والے کے لئے
شَکُوۡرٍ
بہت شکرگزار
Translated by

Juna Garhi

If He willed, He could still the wind, and they would remain motionless on its surface. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.

اگر وہ چاہے تو ہوا بند کر دے اور یہ کشتیاں سمندروں پر رکی رہ جائیں ۔ یقیناً اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے اور وہ کشتیاں سطح سمندر پر کھڑی کی کھڑی رہ جائیں۔ اس میں بھی ہر صبر کرنے والے اور شکرگزار کے لئے کئی نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر وہ چاہے توہواکوساکن کردے تووہ سمندرکی سطح پرہی کھڑے رہ جائیں۔ یقیناًاس میں ہر بہت صبر کرنے والے،بہت شکرگزارکے لیے نشانیاں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If He wills, He may stop the wind, so they will stand still on its back. Surely in this, there are signs for everyone who is ever patient, fully grateful.

اگر چاہے تھام دے ہوا کو پھر رہیں سارے دن ٹھہرے ہوئے اس کی پیٹھ پر مقرر اس بات میں پتے ہیں ہر قائم رہنے والے کو جو احسان مانے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے سو وہ کھڑے کے کھڑے رہ جائیں سمندر کی سطح پر۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک صبر کرنے والے اور شکر کرنے والے کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If He so wills, He can cause the winds to become still so that they will remain motionless on its surface. Surely there are many Signs in this for those who are wont to be steadfast and give thanks.

اللہ جب چاہے ہوا کو ساکن کر دے اور یہ سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں ۔ ۔ ۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو کمال درجہ صبر و شکر کرنے والا ہو 53 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے ، جس سے یہ سمندر کی پشت پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں ، یقینا اس میں ہر اس شخص کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو صبر کا بھی خوگر ہو ، شکر کا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر وہ چاہے تو ہوا کو تھما دے پھر یہ باری جہاز سمندر کی پیٹھ پر کھڑے رہ جائیں نہ ادھر چلیں نہ ادھر بیشک ان جہازوں میں ہر صبر اور شکر نیوالے بندے کے لئے اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر اللہ چاہیں تو ہوا کو روک دیں پھر وہ (جہاز) اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر صبر کرنے والے ، شکر کرنے والے کے لئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر وہ چاہے۔ تو ٹھہرا دے اور وہ جہاز سمندر کی پیٹھ پر کھڑے رہ جائیں ۔ بیشک اس میں ہر صبر اور شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If He willeth He causeth the wind to cease so that they keep still on the back thereof; verily therein are signs for every patient, grateful person.

اگر چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے تو وہ جہاز سمندر کی سطح پر کھڑے کھڑے رہ جائیں بیشک اس میں نشانیاں ہر صابر شاکر کیلئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ چاہے تو ہوا کو روک دے ، پس وہ سمندر کی سطح پر ٹھہرے ہی رہ جائیں – بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ہر صبر وشکر کرنے والے کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے پس وہ ( کشتیاں ) اس ( سمندر ) کی پشت پر ٹھہری رِہ جائیں ، بلاشبہ البتہ اس میں ہر صبر ( اور ) شکر کرنے والے کے لییے نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اللہ چاہے تو ہوا کو ٹھرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لیے ان باتوں میں اللہ کی قدرت کے نمونے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر وہ چاہے تو ساکن کر دے ہوا کو جس کے نتیجے میں یہ سب کھڑے کے کھڑے رہ جائیں سمندر کی پیٹھ پر بیشک اس میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لئے جو کمال درجے کا صابر اور شاکر ہو

Translated by

Noor ul Amin

اگر چاہےتوہواکوروک دے اور وہ ( جہاز ) سطح سمندرپرکھڑے رہ جائیں اور اس میں بھی ہرصبرکرنے والے اور شکرگزار کے لئے نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ چاہے تو ہوا تھما دے ( ف۸۷ ) اس کی پیٹھ پر ( ف۸۸ ) ٹھہری رہ جائیں ( ف۸٦ ) بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں ہر بڑے صابر شاکر کو ( ف۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ چاہے ہوا کو بالکل ساکِن کر دے تو کشتیاں سطحِ سمندر پر رُکی رہ جائیں ، بیشک اس میں ہر صبر شعار و شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے تو وہ ( جہاز ) اس کی سطح پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں بےشک اس میں ہر بڑے صبر کرنے ( اور ) بڑے شکر کرنے والے کیلئے نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If it be His Will He can still the Wind: then would they become motionless on the back of the (ocean). Verily in this are Signs for everyone who patiently perseveres and is grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had He wanted, He could have stopped the wind and let the ships remain motionless on the surface of the sea, in this there is evidence (of the Truth) for all those who are patient and grateful,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If He wills, He causes the wind to cease, then they would become motionless on the surface (of the sea). Verily, in this are signs for everyone patient and grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If He pleases, He causes the wind to become still so that they lie motionless on its back; most surely there are signs in this for every patient, grateful one,

Translated by

William Pickthall

If He will He calmeth the wind so that they keep still upon its surface - Lo! herein verily are signs for every steadfast grateful (heart). -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वह चाहे तो वायु को ठहरा दे, तो वे समुद्र की पीठ पर ठहरे रह जाएँ - निश्चय ही इसमें कितनी ही निशानियाँ हैं हर उस व्यक्ति के लिए जो अत्यन्त धैर्यवान, कृतज्ञ हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر وہ چاہے ہوا کو ٹھیرا دے تو وہ ( بحری جہاز) سمند کی سطح پر کھڑے کھڑے رہ جاویں بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر صابر شاکر (یعنی مومن) کے لیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ جب چاہے ہوا کو ساکن کر دے اور یہ کشتیاں سمندر کی سطح پر کھڑی کی کھڑی رہ جائیں، اس میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو اچھی طرح صبر و شکر کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اللہ جب چاہے ، ہوا کو ساکن کر دے اور یہ سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لئے جو کمال درجہ صبر و شکر کرنے والا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر وہ چاہے تو ہوا کو روک دے، سو یہ کشتیاں سمندر کی پشت پر رکی ہوئی رہ جائیں، بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ہر صبر کرنے والے شکر کرنے والے کے لیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر چاہے تھام دے ہوا کو پھر رہیں سارے دن ٹھہرے ہوئے اس کی پیٹھ پر مقرر اس بات میں پتے ہیں ہر قائم رہنے والے کو جو احسان مانے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے اور وہ جہاز سمندر کی پیٹھ پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے اور شکرادا کرنے والے کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔