Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 34

سورة الشورى

اَوۡ یُوۡبِقۡہُنَّ بِمَا کَسَبُوۡا وَ یَعۡفُ عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿۫۳۴﴾

Or He could destroy them for what they earned; but He pardons much.

یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعث تباہ کر دے وہ تو بہت سی خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یُوۡبِقۡہُنَّ
وہ ہلاک کر دے انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
وَیَعۡفُ
اور وہ درگزر کر دے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت سوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡیُوۡبِقۡہُنَّ
یاوہ تباہ کردے انہیں
بِمَا کَسَبُوۡا
اس کی وجہ سے جو انہوں نے کمایا
وَیَعۡفُ
اوروہ معاف کردے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

Or He could destroy them for what they earned; but He pardons much.

یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعث تباہ کر دے وہ تو بہت سی خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا ان کے برے اعمال کے سبب کشتیوں کو تباہ کردے اور وہ بہت سے لوگوں کو معاف ہی کردیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ اُنہیں تباہ کر دے اس کی وجہ سے جوانہوں نے کمایااوربہت سے لوگوں کومعاف کر دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or He may destroy them because of what they earned, and may overlook many,

یا تباہ کر دے ان کو یہ سبب ان کی کمائی کے اور معاف بھی کرے بہتوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا وہ (چاہے تو) تباہ کر دے ان (جہازوں) کو لوگوں کے گناہوں کی پاداش میں لیکن وہ بہت سی خطائوں سے درگزر فرماتا رہتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He may, while forgiving much of the sins of those that ride these ships, drown them on account of some of their misdeeds.

یا ( ان پر سوار ہونے والوں کے ) بہت سے گناہوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا ( اگر اللہ چاہے ) تو ان جہازوں کو لوگوں کے بعض اعمال کی وجہ سے تباہ ہی کردے ، اور بہت سوں سے درگذر کر جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا (اگر وہ چاہے) تو جہاز والوں کے اعمال کی سزا میں زور کی آندھی چلائے ان کو تباہ کر دے اور بہتوں کو معاف کر دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کو ان کے (برے) اعمال کی وجہ سے تباہ کردے اور چاہے تو بہت سے (قصور) معاف فرمادے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا اگر وہ چاہے تو جہاز والوں کے اعمال کی وجہ سے ان جہازوں کو تباہ کر دے اور بہت سے آدمیوں سے در گزر کرے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or He may destroy them because of that which they have earned, and He may pardon many of them.

(چاہے تو) تباہ کردے ان جہازوں کو بسبب ان لوگوں کے کرتوتوں کے اور بہت لوگوں سے درگزر بھی کرجائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا ان کو تباہ کردے ان کے اعمال کی پاداش میں اور بہتوں سے درگزر فرمائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا ان ( کشتیوں ) کو ان کے ( بُرے ) اعمال کی وجہ سے تباہ کرڈالے ، حالانکہ وہ بہت سے گناہوں سے درگزر فرمادیتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کر دے اور بہت سے قصور معاف کر دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا وہ ہلاک کر دے ان (پر سوار ہونے والوں) کو ان کے کرتوتوں کی پاداش میں اور بہتوں سے وہ درگزر فرماتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یااِن کشتیوں کو اُن میں سوار لوگوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے ڈبودے اور وہ ( تمہارے ) بہت سے قصورمعاف کر دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا انہیں تباہ کردے ( ف۹۱ ) لوگوں کے گناہوں کے سبب ( ف۹۲ ) اور بہت معاف فرمادے ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا اُن ( جہازوں اور کشتیوں ) کو اُن کے اعمالِ ( بد ) کے باعث جو انہوں نے کما رکھے ہیں غرق کر دے ، مگر وہ بہت ( سی خطاؤں ) کو معاف فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یا اگر وہ چاہے تو ان ( جہازوں ) کو تباہ کر دے ان لوگوں کے ( برے ) اعمال کی وجہ سے اور اگر چاہے تو ( ان کے ) بہت سے ( لوگوںیا گناہوں سے ) درگزر فرمائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or He can cause them to perish because of the (evil) which (the men) have earned; but much doth He forgive.

Translated by

Muhammad Sarwar

or He could have destroyed them as punishment for the human being's deeds. However, God pardons many sins.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or He may destroy them because of that which their (people) have earned. And He pardons much.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or He may make them founder for what they have earned, and (even then) pardon most;

Translated by

William Pickthall

Or He causeth them to perish on account of that which they have earned - And He forgiveth much -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन को उन की कमाई के कारण विनष्ट कर दे और बहुतो को माफ़ भी कर दे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا ان جہازوں کو ان کے اعمال (بدکفر وغیرہ) کے سبب تباہ کر دے اور (ان میں) بہت سے آدمیوں سے درگزر کر جاوے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بہت سے گناہوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے چند گناہوں کی وجہ سے انہیں ڈبو دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا (ان پر سوار ہونے والوں کے ) بہت سے گناہوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا وہ انہیں ان کے اعمال کی وجہ سے ہلاک فرما دے، اور بہت سوں کو معاف کردے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا تباہ کر دے ان کو بسبب ان کی کمائی کے اور معاف بھی کرے بہتوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا اگر چاہے تو اہل جہاز کے اعمال کی وجہ سے ان جہازوں کو تبا ہ کردے اور بہت سے آدمیوں کو معاف فرمادے۔