Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 45

سورة الشورى

وَ تَرٰىہُمۡ یُعۡرَضُوۡنَ عَلَیۡہَا خٰشِعِیۡنَ مِنَ الذُّلِّ یَنۡظُرُوۡنَ مِنۡ طَرۡفٍ خَفِیٍّ ؕ وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ الۡخٰسِرِیۡنَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ اَہۡلِیۡہِمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡ عَذَابٍ مُّقِیۡمٍ ﴿۴۵﴾

And you will see them being exposed to the Fire, humbled from humiliation, looking from [behind] a covert glance. And those who had believed will say, "Indeed, the [true] losers are the ones who lost themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, the wrongdoers are in an enduring punishment."

اور تو انہیں دیکھے گا کہ وہ ( جہنم کے ) سامنے لا کھڑے کیئے جائیں گے مارے ذلت کے جھکے جا رہے ہونگے اور کن آنکھوں سے دیکھ رہے ہونگے ، ایمان والے صاف کہیں گے کہ حقیقی زیاں کار وہ ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈال دیا ۔ یاد رکھو کہ یقیناً ظالم لوگ دائمی عذاب میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرٰىہُمۡ
اور آپ دیکھیں گے انہیں
یُعۡرَضُوۡنَ
وہ پیش کیے جائیں گے
عَلَیۡہَا
اس پر
خٰشِعِیۡنَ
جھکے ہوئے
مِنَ الذُّلِّ
ذلت کی وجہ سے
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھیں گے
مِنۡ طَرۡفٍ خَفِیٍّ
چھپی آنکھ/کن انکھیوں سے
وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اِنَّ
بےشک
الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
الَّذِیۡنَ
وہ ہیں جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَاَہۡلِیۡہِمۡ
اور اپنے گھروالوں کو
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگ
فِیۡ عَذَابٍ
عذاب میں ہوں گے
مُّقِیۡمٍ
مقیم/دائمی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرٰىہُمۡ
اورآپ دیکھیں گے ان کو
یُعۡرَضُوۡنَ
وہ پیش کئے جائیں گے
عَلَیۡہَا
اس (جہنم)پر
خٰشِعِیۡنَ
جھکے جارہے ہوں گے
مِنَ الذُّلِّ
ذلت سے
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھ رہے ہوں گے
مِنۡ طَرۡفٍ خَفِیٍّ
کن انکھیوں سے
وَقَالَ
اورکہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اِنَّ
یقیناً
الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
خَسِرُوۡۤا
جنہوں نے خسارے میں ڈال دیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
وَاَہۡلِیۡہِمۡ
اوراپنےگھروالوں کو
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
دن قیامت کے
اَلَاۤ
سن لو!
اِنَّ
یقیناً
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
فِیۡ عَذَابٍ مُّقِیۡمٍ
دائمی عذاب میں(ہوں گے)
Translated by

Juna Garhi

And you will see them being exposed to the Fire, humbled from humiliation, looking from [behind] a covert glance. And those who had believed will say, "Indeed, the [true] losers are the ones who lost themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, the wrongdoers are in an enduring punishment."

اور تو انہیں دیکھے گا کہ وہ ( جہنم کے ) سامنے لا کھڑے کیئے جائیں گے مارے ذلت کے جھکے جا رہے ہونگے اور کن آنکھوں سے دیکھ رہے ہونگے ، ایمان والے صاف کہیں گے کہ حقیقی زیاں کار وہ ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈال دیا ۔ یاد رکھو کہ یقیناً ظالم لوگ دائمی عذاب میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ دیکھیں گے کہ جب انہیں اس (دوزخ) پر پیش کیا جائے گا تو ذلت کے مارے جھکے ہوئے دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور جو لوگ ایمان لائے تھے وہ کہیں گے کہ اصل میں خسارہ اٹھانے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارہ میں رکھا۔ سن لو ! ظالم لوگ دائمی عذاب میں رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ دیکھیں گے کہ جب وہ جہنم کے سامنے پیش کیے جائیں گے توذلت سے جھکے جا رہے ہوں گے،کن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے۔اور جو لوگ ایمان لائے وہ کہیں گے کہ یقیناًخسارہ اُٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کواور اپنے گھروالوں کو خسارے میں ڈال دیا۔سن لو!یقیناظالم دائمی عذاب میں ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you will see them being presented to it (the Fire), downcast because of humiliation, looking with stealthy glance. And those who believe will say, |"The real losers are those who have lost their own selves and their families on the Day of Judgment.|" Be aware that the wrongdoers are in lasting punishment.

اور تو دیکھے ان کو کہ سامنے لائے جائیں آگ کے آنکھیں جھکائے ہوئے ذلت سے دیکھتے ہوں گے چھپی نگاہ سے اور کہیں وہ لوگ جو ایمان دار تھے مقرر ٹوٹے والے وہی ہیں جنہوں نے گنوایا اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے گنہگار پڑے ہیں سدا کے عذاب میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم دیکھو گے انہیں کہ وہ پیش کیے جائیں گے اس (جہنم ) پر نگاہیں زمین میں گاڑے ہوں گے ذلت کی وجہ سے دیکھ رہے ہوں گے کن انکھیوں سے۔ اور (اُس وقت) اہل ایمان کہیں گے کہ واقعتا تباہ و برباد ہونے والے تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو قیامت کے دن خسارے میں مبتلا کیا۔ } آگاہ ہو جائو ! یہ ظالم تو ہمیشہ قائم رہنے والے عذاب میں رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You shall see them, as they are brought face to face with the chastisement, in a state of abject humiliation, looking with a furtive glance. But the believers will say: “Surely the true losers are they who lose themselves and their kindred on the Day of Resurrection.” Lo, the wrong-doers will be in an enduring torment.

اور تم دیکھو گے کہ یہ جہنم کے سامنے جب لائے جائیں گے تو ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اس کو نظر بچا بچا کر کن انکھیوں سے دیکھیں گے 71 ۔ اس وقت وہ لوگ جو ایمان لائے تھے کہیں گے کہ واقعی اصل زیاں کار وہی ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے متعلقین کو خسارے میں ڈال دیا ۔ خبردار رہو ، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں گے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم انہیں دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے انہیں اس طرح پیش کیا جائے گا کہ وہ ذلت کے مارے جھکے ہوئے کن انکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے ، اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں وہ کہہ رہے ہوں گے کہ : واقعی اصل خسارے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈال دیا ۔ یاد رکھو کہ ظالم لوگ ایسے عذاب میں ہوں گے جو ہمیشہ قائم رہے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تو ان کو دیکھے گا وہ دوزخ کے سامنے لانے جائیں گے مارے وقت کے جھکے ہوئے کنکھیوں سے دیکھتے ہوئے 2 اور ایمان دار لوگ کہیں گے حقیقت میں (بڑے) بدنصیب وہی ہیں جنہوں نے کفر میں مبتلا ہو کر قیامت کے دن اپنے تئیں بھی تباہ کیا اور اپنے گھر والوں 3 کو بھی سن لے ظالم (گنہگار) ہمیشہ کے عذاب میں پڑے رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ وہ اس (دوزخ) کے سامنے لائے جائیں گے ، جھکے ہوئے ذلت تے ، سست نگاہ سے دیکھتے ہوں گے اور ایمان والے کہیں گے کہ یقینا خسارہ پانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا۔ یادرکھو ! بیشک ظالم (مشرک وکافر) ہمیشہ کے عذاب میں رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ دپکھیں گے کہ جب وہ جہنم کے سامنے لائے جائیں گے تو ذلت کے احساس سے ان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور کن انکھیوں سے ( آگ کو) دیکھتے ہوں گے۔ اس وقت اہل ایمان کہہ اٹھیں گے کہ بیشک حقیقی نقصان اٹھانے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیا ہے۔ سنو ! کہ یہ ظالم ہمیشہ کے عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou wilt behold them set up before it, downcast with ingominy ond looking with stealthy glance. And those who believe will say: verily the losers are they who have lost themselves and their housefolk on the Day of Resurrection. Lo! verily the wrong-doers will be in a a torment lasting.

اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ کے روبرو لائے جائیں گے ذلت سے جھکے ہوئے سست نگاہوں سے دیکھتے ہوئے ۔ اور ایمان والے کہیں گے کہ (اصلی) خسارہ والے تو وہ لوگ ہیں جو اپنی ذات سے اور اپنے متعلقین سے قیامت کے دن خسارہ میں پڑے یاد رکھو کہ کافر عذاب دائمی میں رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان کو دیکھو گے کہ وہ دوزخ کے سامنے اس طرح لائے جائیں گے کہ وہ ذلت سے جھکے ہوئے ، کن انکھیوں سے دیکھتے ہوں گے اور اہلِ ایمان کہیں گے کہ حقیقی خاسر وہی ہیں ، جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے لوگوں کو خساری میں ڈالا ۔ آگاہ کہ یہ ظالمین ایک دائمی عذاب میں پڑیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ان کو دیکھیں گے ( جب ) وہ اس ( آگ ) پر پیش کیے جائیں گے تو ذلت سے ڈر رہے ہوں گے جھکی نظروںسے دیکھ رہے ہوں گے اور ایمان والے کہیں گے بلاشبہ ( حقیقی ) خسارے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنا اور اپنے گھر والوں کا نقصان کیا ، سنو ظالم لوگ بے شک ہمیشہ رہنے والے عذاب میں ہوں گے اقیامت کے دن

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم ان کو دیکھو گے دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے، عاجزی کرتے ہوئے چھپی اور نیچی نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے اور مومن لوگ کہیں گے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالاخبردار ! بیشک ظالم لوگ ہمیشہ کے عذاب میں پڑے رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ان کو دیکھو گے کہ جب ان کو دوزخ کے سامنے لایا جائے گا تو وہ ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اس کو نظریں بچا بچا کر کن اکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے اور (اس وقت) وہ لوگ جو کہ ایمان سے مشرف رہے ہوں گے کہیں گے بلاشبہ خسارے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے خسارے میں ڈال دیا اپنے آپ کو اور اپنے تعلق داروں کو آج قیامت کے دن آگاہ رہو کہ ظالم لوگ دائمی عذاب میں ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ دیکھیں گے کہ جب انہیں جہنم میں پیش کیا جائے گا توذلت سے جھکے ہوئے کن اکھیوں سے دیکھ رہے ہوں گے اور جو ایمان لائے تھے کہیں گے اصل میں خسارے والے وہ ہیں جنہوں نے یوم قیامت اپنے آپ کو اور گھروالوں کو خسارے میں رکھا سُن لو! ظالم لوگ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم انہیں دیکھو گے کہ آگ پر پیش کیے جاتے ہیں ذلت سے دبے لچے چھپی نگاہوں دیکھتے ہیں ( ف۱۱۱ ) اور ایمان والے کہیں گے بیشک ہار ( نقصان ) میں وہ ہیں جو اپنی جانیں اور اپنے گھر والے ہار بیٹھے قیامت کے دن ( ف۱۱۲ ) سنتے ہو بیشک ظالم ( ف۱۱۳ ) ہمیشہ کے عذاب میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ پر ذلّت اور خوف کے ساتھ سر جھکائے ہوئے پیش کئے جائیں گے ( اسے چوری چوری ) چھپی نگاہوں سے دیکھتے ہوں گے ، اور ایمان والے کہیں گے: بیشک نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو اور اپنے اہل و عیال کو قیامت کے دن خسارے میں ڈال دیا ، یاد رکھو! بیشک ظالم لوگ دائمی عذاب میں ( مبتلا ) رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم انہیں دیکھو گے کہ جب وہ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے تو ذلت سے جھکے ہوئے ہوں گے ( اور ) کنکھیوں ( چھپی نگاہ ) سے دیکھتے ہوں گے اور اہلِ ایمان کہیں گے کہ حقیقی خسارہ اٹھا نے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو خسارہ میں ڈالا ۔ آگاہ ہو کہ ظالم لوگ دائمی عذاب میں رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thou wilt see them brought forward to the (Penalty), in a humble frame of mind because of (their) disgrace, (and) looking with a stealthy glance. And the Believers will say: "Those are indeed in loss, who have given to perdition their own selves and those belonging to them on the Day of Judgment. Behold! Truly the Wrong-doers are in a lasting Penalty!"

Translated by

Muhammad Sarwar

You will see them exposed to the fire, subdued in humiliation, looking sideways at it pleadingly. However, at the same time, the believers will say, "The true losers are those who will lose their souls and families on the Day of Judgment. The unjust will certainly suffer everlasting torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you will see them brought forward to it (Hell) made humble by disgrace, (and) looking with stealthy glance. And those who believe will say: "Verily, the losers are they who lose themselves and their families on the Day of Resurrection." Verily, the wrongdoers will be in a lasting torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you shall see them brought before it humbling themselves because of the abasements, looking with a faint glance. And those who believe shall say: Surely the losers are they who have lost themselves and their followers on the resurrection day. Now surely the iniquitous shall remain in lasting chastisement.

Translated by

William Pickthall

And thou wilt see them exposed to (the Fire), made humble by disgrace, and looking with veiled eyes. And those who believe will say: Lo! the (eternal) losers are they who lose themselves and their housefolk on the Day of Resurrection. Lo! are not the wrong-doers in perpetual torment?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम उन्हें देखोगे कि वे उस (जहन्नम) पर इस दशा में लाए जा रहे हैं कि बेबसी और अपमान के कारण दबे हुए हैं। कनखियों से देख रहे हैं। जो लोग ईमान लाए, वे उस समय कहेंगे कि "निश्चय ही घाटे में पड़ने वाले वही हैं जिन्होंने क़ियामत के दिन अपने आप को और अपने लोगों को घाटे में डाल दिया। सावधान! निश्चय ही ज़ालिम स्थिर रहने वाली यातना में होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز) ان کو اس حالت میں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ کے روبرو لائے جاویں گے مارے ذلت کے جھکے ہوئے ہوں گے سست نگاہ سے دیکھتے ہوں گے اور (اس وقت) ایمان والے کہیں گے کہ پورے خسارہ والے وہ لوگ ہیں جو اپنی جانوں سے اور اپنے متعلقین سے (آج) قیامت کے روز خسارہ میں پڑے یاد رکھو کہ ظالم (یعنی مشرک و کافر) لوگ عذاب دائمی میں رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم دیکھو گے کہ جب یہ جہنم کے سامنے لائے جائیں گے تو ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اس کو ترشی نظروں کے ساتھ دیکھیں گے، اور اس وقت ایمان والے کہیں گے کہ واقعی اصل نقصان پانے والے یہی ہیں۔ جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈال لیا۔ سن لو کہ ظالم ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم دیکھو گے کہ یہ جہنم کے سامنے جب لائے جائیں گے تو ذلت کے مارے جھکے جا رہے ہوں گے اور اس کو نظر بچا بچا کر کن اکھیوں سے دیکھیں گے۔ اس وقت وہ لوگ جو ایمان لائے تھے کہیں گے کہ واقعی اصل زیاں کار وہی ہیں جنہوں نے آج قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے متعلقین کو خسارے میں ڈال دیا۔ خبردار رہو ، ظالم لوگ مستقل عذاب میں ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تو انہیں اس حال میں دیکھے گا کہ وہ دوزخ پر پیش کیے جا رہے ہوں گے ذلت کی وجہ سے جھکے ہوئے چھپی ہوئی نظر سے دیکھتے ہوں گے، اور ایمان والے کہیں گے بلاشبہ پورے خسارہ میں پڑجانے والے وہ ہیں جو اپنی جانوں سے اور اپنے گھر والوں سے قیامت کے دن خسارہ میں پڑگئے، خبردار اس میں شک نہیں کہ ظالم لوگ دائمی عذاب میں رہیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے ان کو کہ سامنے لائے جائیں آگ کے آنکھیں جھکائے ہوئے ذلت سے دیکھتے ہوں گے چھپی نگاہ سے اور کہیں وہ لوگ جو ایمان دار تھے مقرر ٹوٹے والے وہی ہیں جنہوں نے گنوایا اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے گنہگار پڑے ہیں سدا کے عذاب میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ وہ آگ کے روبرو اس حال سے لائے جائیں گے کہ مارے ذلت کے جھکے ہوئے ہوں گے اور وہ خفیہ خفیہ گوشہ چشم سے آگ کو دیکھتے ہوں گے اور اس وقت اہل ایمان کہیں گے کہ حقیقی زیاں کار وہی لوگ ہیں جو آج قیامت کے دن اپنی جانوں کو اور اپنے متعلقین کو نقصان میں ڈال بیٹھے آگاہ رہو کہ ظلم کرنے والے دائمی عذاب میں مبتلا رہیں گے۔