Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 46

سورة الشورى

وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ؕ۴۶﴾

And there will not be for them any allies to aid them other than Allah . And whoever Allah sends astray - for him there is no way.

ان کے کوئی مددگار نہیں جو اللہ سے الگ ان کی امداد کر سکیں اور جسے اللہ گمراہ کر دے اس کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کَانَ
ہوں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی مددگار
یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ
جو مدد کریں ان کی
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
بھٹکا دے
اللّٰہُ
اللہ
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا کَانَ
اورنہ ہوں گے
لَہُمۡ
ان کے
مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی حامی ومددگار
یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ
وہ مددکریں ان کی
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ماسوا
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کردے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَمَا
تونہیں
لَہٗ
اس کے لئے
مِنۡ سَبِیۡلٍ
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

And there will not be for them any allies to aid them other than Allah . And whoever Allah sends astray - for him there is no way.

ان کے کوئی مددگار نہیں جو اللہ سے الگ ان کی امداد کر سکیں اور جسے اللہ گمراہ کر دے اس کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے کوئی حمایتی نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کریں۔ اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لئے (بچاؤ کی) کوئی راہ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کے کوئی حامی اورمددگارنہ ہوں گے جو اﷲ تعالیٰ کے ماسوااُن کی مدد کریں اور جسے اﷲ تعالیٰ گمراہ کر دے تواُس کے لیے کوئی راستہ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for them there will not be any friends who may help them besides Allah. And the one whom Allah lets go astray, for him there is no way (to save himself).

اور کوئی نہ ہوئے ان کے حمایتی جو مدد کرتے ان کی اللہ کے سوائے اور جس کو بھٹکائے اللہ اس کے لئے کہیں نہیں راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوں گے جو ان کی مدد کرسکیں اللہ کے مقابلے میں اور جسے اللہ نے ہی گمراہ کردیا ہو پھر اس کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall have no protectors to help them against Allah. For he whom Allah causes to go astray will have no way to save himself.

اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کو آئیں ۔ جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کی کوئی سبیل نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کو ایسے کوئی مددگار میسر نہیں آئیں گے جو اللہ کو چھوڑ کر ان کی کوئی مدد کریں ۔ اور جسے اللہ گمراہ کردے ، اس کے لیے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا کے سوا (وہاں) کوئی ان کے حمایتی نہ ہوں گے جو ان کی مدد کریں اور جس کو اللہ تعالیٰ بھٹکا دے اس کے لئے ہدایت یا بہشت کا رستہ ہی نہیں ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے جو اللہ کے سوا ان کی مدد کرسکیں۔ اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کے لئے کوئی راستہ نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہاں اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہ ہوگا جسے اللہ ہی نے بھٹکا دیا اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they shall have no patrons succouring them beside Allah. And whomsoever Allah sendeth astray for him there will be no way.

اور ان کے کوئی چارہ ساز نہ ہوں گے جو اللہ سے الگ ہو کر ان کی مدد کرسکیں اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لئے کوئی راہ نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہاں ان کے اولیاء میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا جو خدا کے مقابل میں ان کی کوئی مدد کرسکے اور جس کو خدا گمراہ کردے تو پھر اس کیلئے کوئی راہ نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے کوئی مددگار نہیں ہوں گے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا ان کی مدد کرسکیں اور جسے اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ کردیں پس اس کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ جو اللہ کے سوا ان کی مدد کرسکیں اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لیے ہدایت کا کوئی رستہ نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہاں ان کے لئے نہ کوئی ایسے حامی ہوں گے (نہ مددگار) جو ان کی کوئی مدد کرسکیں اللہ کے مقابلے میں اور جس کو اللہ ہی ڈال دے گمراہی (کے ہولناک گڑھے) میں پھر اس کے لئے (نجات کی) کوئی سبیل ممکن نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے کوئی حمایتی نہ ہوں گےجو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کرینگے اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لئے ( بچائوکی ) کوئی راہ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے کوئی دوست نہ ہوئے کہ اللہ کے مقابل ان کی مدد کرتے ( ف۱۱٤ ) اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کہیں راستہ نہیں ( ف۱۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن ( کافروں ) کے لئے کوئی حمایتی نہیں ہوں گے جو اللہ کے مقابل اُن کی مدد کر سکیں ، اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دیتا ہے تو اس کے لئے ( ہدایت کی ) کوئی راہ نہیں رہتی

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کے سوا ان کے کوئی حامی و مددگار نہیں ہوں گے جو اللہ کے مقابلہ میں ان کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے تو اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And no protectors have they to help them, other than Allah. And for any whom Allah leaves to stray, there is no way (to the Goal).

Translated by

Muhammad Sarwar

They will have no guardian or helper besides God. Whoever God has caused to go astray will never find the right direction".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will have no protectors to help them other than Allah. And he whom Allah sends astray, for him there is no way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall have no friends to help them besides Allah; and-- whomsoever Allah makes err, he shall have no way.

Translated by

William Pickthall

And they will have no protecting friends to help them instead of Allah. He whom Allah sendeth astray, for him there is no road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन के कुछ संरक्षक भी न होंगे, जो सहायता करके उन्हें अल्लाह से बचा सकें। जिसे अल्लाह गुमराही में डाल दे तो उस के लिए फिर कोई मार्ग नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہاں) ان کے کوئی مددگار نہ ہوں گے جو خدا سے الگ (ہو کر) ان کی مدد کریں اور جس کو خدا گمراہ کر دے اس کی (نجات) کے لیے کوئی رستہ ہی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے۔ جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کرسکیں، جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے۔ جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کو آئیں جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لئے بچاؤ کی کوئی سبیل نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے لیے اللہ کے سوا مددگار نہ ہوں گے جو ان کی مدد کریں اللہ کو چھوڑ کر، اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لیے کوئی راستہ ہی نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی نہ ہوئے ان کے حمایتی جو مدد کرتے ان کی اللہ کے سوا اور جس کو بھٹکائے اللہ اس کے لیے کہیں نہیں راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہاں ان کے کوئی حمایتی نہ ہوں گے جو خدا کے سوا ان کی مدد کرسکیں اور جس کی خدا تعالیٰ رہنمائی نہ فرمائیے اس کے لئے کہیں کوئی راہ نہیں۔