Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 50

سورة الشورى

اَوۡ یُزَوِّجُہُمۡ ذُکۡرَانًا وَّ اِنَاثًا ۚ وَ یَجۡعَلُ مَنۡ یَّشَآءُ عَقِیۡمًا ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ ﴿۵۰﴾

Or He makes them [both] males and females, and He renders whom He wills barren. Indeed, He is Knowing and Competent.

یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یُزَوِّجُہُمۡ
وہ ملا جلا کر دیتا ہے انہیں
ذُکۡرَانًا
لڑکے
وَّاِنَاثًا
اور لڑکیاں
وَیَجۡعَلُ
اور وہ بنا دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
عَقِیۡمًا
بانجھ
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
یُزَوِّجُہُمۡ
وہ ملاکردیتاہے انہیں
ذُکۡرَانًا
لڑکے
وَّاِنَاثًا
اورلڑکیاں
وَیَجۡعَلُ
اوروہ کردیتاہے
مَنۡ یَّشَآءُ
جس کووہ چاہتاہے
عَقِیۡمًا
بانجھ
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت والاہے
Translated by

Juna Garhi

Or He makes them [both] males and females, and He renders whom He wills barren. Indeed, He is Knowing and Competent.

یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا لڑکے اور لڑکیاں ملا کردیتا ہے اور جسے چاہے بانجھ بنا دیتا ہے۔ یقینا وہ سب کچھ جاننے والا قدرت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا اُنہیں لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتاہے اورجسے چاہتاہے بانجھ کر دیتا ہے، یقیناًوہ سب کچھ جاننے والا، پوری قدرت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or He combines for them couples, both males and females, and makes whom He wills barren. Surely, He is All-Knowing, Very-Powerful.

یا ان کو دیتا ہے جوڑے بیٹے اور بیٹیاں اور کردیتا ہے جس کو چاہے بانجھ وہ ہے سب کچھ جانتا کرسکتا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا وہ انہیں ملا کردیتا ہے بیٹے اور بیٹیاں اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔ یقینا وہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or grants them a mix of males and females, and causes whomever He pleases to be barren. He is All- Knowing, All-Powerful.

جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے 77 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا اور لڑکیاں بھی اور جس کو چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے قدرت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا جن کو چاہتا ہے بیٹے بٹیاں دونوں ملا کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیا ت ہے اس کے اولاد ہی نہیں ہوتی بیشک وہ اپنے بندوں کی مصلحت خوب جانتا ہے قدرت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کو جمع فرمادیتے ہیں ، بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جس کو چاہیں بانجھ کردیتے ہیں۔ بیشک وہ بڑے جاننے والے بڑی قدرت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا جس کے لئے وہ چاہتا ہے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں جمع کردیتا ہے یا وہ جس کو چاہتا ہے بےاولاد کھتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ بیشک وہی بہت جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or He conjoineth them males and females; and He maketh barren whomsoever He will; verily He is Knower, Petent.

(کی صورت میں) جمع بھی کردتا ہے اور جسے چاہتا ہے لاولد رکھتا ہے بیشک وہ بڑا علم والا ہے بڑا قدرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا بیٹے اور بیٹیاں ، دونوں ملا کر ان کو بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بے اولاد رکھتا ہے ۔ وہی علم رکھنے والا اور قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا انہیں بیٹے اور بیٹیاں دونوں دے دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنادیتا ہے ، بے شک وہ خوب جاننے والا قدرت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا پھر بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی عنایت کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے وہ تو جاننے والا اور قدرت والا ہے “۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا ان کو لڑکوں اور لڑکیوں دونوں سے نواز دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے بلاشبہ وہ سب کچھ جانتا پوری قدرت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یالڑکیاں اور لڑکے ملے جلے اور جسے چاہےبانجھ بنادیتا ہے یقیناوہ سب کچھ جاننے والا قدرت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا دونوں ملا دے بیٹے اور بیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کردے ( ف۱۲۹ ) بیشک وہ علم و قدرت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یا انہیں بیٹے اور بیٹیاں ( دونوں ) جمع فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ ہی بنا دیتا ہے ، بیشک وہ خوب جاننے والا بڑی قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اورجسے چاہتا ہے لڑکے لڑکیاں جمع کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ بےشک وہ بڑا جا ننے والا ( اور ) بڑا قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or He bestows both males and females, and He leaves barren whom He will: for He is full of Knowledge and Power.

Translated by

Muhammad Sarwar

offspring to whomever He wants. He causes whomever He wants to be childless. He is All-Knowing and All-Powerful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or He bestows both males and females, and He renders barren whom He wills. Verily, He is the All-Knower and is Able (to do all things).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or He makes them of both sorts, male and female; and He makes whom He pleases barren; surely He is the Knowing, the Powerful.

Translated by

William Pickthall

Or He mingleth them, males and females, and He maketh barren whom He will. Lo! He is Knower, Powerful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन्हें लड़के और लड़कियाँ मिला-जुलाकर देता है और जिसे चाहता है निस्संतान रखता है। निश्चय ही वह सर्वज्ञ, सामर्थ्यवान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا ان کو جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جس کو چاہے بےاولاد رکھتا ہے بیشک وہ بڑا جاننے والا بڑی قدرت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں ملا جلا کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ رکھتا ہے، وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کردیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا بیٹے اور بیٹیاں دونوں جنسوں کو جمع کردیتا ہے اور جسے چاہے بانجھ بنا دیتا ہے، بلاشبہ وہ جاننے والا ہے اور قدرت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا ان کو دیتا ہے جوڑے بیٹے اور بیٹیاں اور کردیتا ہے جس کو چاہے بانجھ وہ ہے سب کچھ جانتا کرسکتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا جس کے لئے چاہتا ہے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو جمع کردیتا ہے اور وہ جس کو چاہے بےاولاد رکھتا ہے بیشک وہبڑے علم والا بڑی قدرت والا ہے۔