Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 8

سورة الشورى

وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَعَلَہُمۡ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ لٰکِنۡ یُّدۡخِلُ مَنۡ یَّشَآءُ فِیۡ رَحۡمَتِہٖ ؕ وَ الظّٰلِمُوۡنَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۸﴾

And if Allah willed, He could have made them [of] one religion, but He admits whom He wills into His mercy. And the wrongdoers have not any protector or helper.

اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت کا بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے اور ظالموں کا حامی اور مددگار کوئی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَجَعَلَہُمۡ
البتہ وہ بنا دیتا انہیں
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّدۡخِلُ
وہ داخل کرتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
فِیۡ رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں
وَالظّٰلِمُوۡنَ
اور جو ظالم ہیں
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اوراگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَجَعَلَہُمۡ
ضروربنادیتااُن کو
اُمَّۃً
اُمت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
اورلیکن
یُّدۡخِلُ
وہ داخل کرتاہے
مَنۡ یَّشَآءُ
جس کوچاہتاہے
فِیۡ رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں
وَالظّٰلِمُوۡنَ
اورظالم
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ وَّلِیٍّ
کوئی کارساز
وَّلَا
اورنہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

And if Allah willed, He could have made them [of] one religion, but He admits whom He wills into His mercy. And the wrongdoers have not any protector or helper.

اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت کا بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے اور ظالموں کا حامی اور مددگار کوئی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ چاہتا تو انہیں ایک ہی امت رہنے دیتا مگر وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے۔ اور ظالموں کے لئے نہ کوئی کارساز ہوگا اور نہ مددگار

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر اﷲ تعالیٰ چاہتا تو ضروراُن سب کوایک ہی اُمت بنا دیتالیکن وہ جس کوچاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی کارساز ہے اورنہ کوئی مددگار۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had Allah willed, He would have made all of them a single group; but He admits whomsoever He wills into His mercy. As for the wrongdoers, they have neither a patron nor a helper.

اور اگر چاہتا اللہ تو سب لوگوں کو کرتا ایک ہی فرقہ لیکن وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور گنہگار جو ہیں ان کا کوئی نہیں رفیق اور نہ مدد گار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں ایک ہی امت بنا دیتا لیکن اللہ داخل کرتا ہے اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے۔ اور جو ظالم (کافر و مشرک) ہوں گے ان کے لیے نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی مددگار۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah had so willed, He could have made them all a single community. But He admits whomsoever He pleases into His Mercy. As to those given to wrong-doing, they shall have none as protector or helper.

اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، مگر وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ، اور ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے نہ مدد گار 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا ، ( ٢ ) لیکن وہ جس کو چاہتا ہے ، اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ، اور جو ظالم لوگ ہیں ان کا نہ کوئی رکھوالا ہے ، نہ کوئی مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تعالیٰ تو سب لوگوں کا ایک ہی دین کو دیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور گنہگاروں (نافرمانوں) کا تو اس دن کوئی حمایتی نہ ہوگا اور نہ مددگار 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ چاہتے تو ان کو ایک ہی جماعت بنادیتے و لیکن وہ جس کو چاہتے ہیں اپنی رحمت میں داخل فرمالیتے ہیں۔ اور ظالموں کا کوئی حامی اور مددگار نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر اللہ چاہتا تو سب کو ایک ہی امت ( جماعت) بنا دیتا ۔ لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور جو ظالم ( نافرمان) ہیں ( اس قیامت کے دن) ان کا کوئی یاد و مددگار نہ ہوگا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had Allah willed, He would have made them one community; but He causeth whomsoever He will to enter into His mercy. And the wrong doers! for them there shall be no patron or helper.

اور اگر اللہ کی مشیت ہوتی تو وہ ان سب کو ایک ہی طریقہ کا بنا دیتا لیکن جس کے لئے اس کی مشیت ہوتی ہے اسی کو وہ اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ان ظالموں کا کوئی نہ حمایتی نکلے گا نہ مددگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، لیکن وہ داخل کرتا ہے اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے اور جو اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں نہ ان کا کوئی کارساز ہوگا اور نہ مددگار ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتے تو انہیں ایک امت بنادیتے اور لیکن وہ جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت میں داخل فرماتے ہیںاور وہ ظالم لوگ تو ان کے لیے نہ کوئی دوست ہے اور نہ ہی مددگار

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے (یعنی جو خود چاہتا ہے اسے ہدایت دیتا ہے) اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی دوست ہے نہ مدد گار۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ داخل فرماتا ہے اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے نہ مددگار

Translated by

Noor ul Amin

اوراگراللہ چاہتاتو انہیں ایک ہی امت بنادیتامگروہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کے لئے نہ کوئی کارسازہوگا اور نہ مدد گار

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک دین پر کردیتا لیکن اللہ اپنی رحمت میں لیتا ہے جسے چاہے ( ف۱۱ ) اور ظالموں کا نہ کوئی دوست نہ مددگار ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ چاہتا تو اُن سب کو ایک ہی امّت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے ، اور ظالموں کے لئے نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر اللہ ( زبردستی ) چاہتا تو سب کو ایک امت بنا دیتا ۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور جو ظالم ہیں ان کا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah had so willed, He could have made them a single people; but He admits whom He will to His Mercy; and the Wrong-doers will have no protector nor helper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God wanted, He could have made them all one single nation, but He grants mercy to whomever He wills. The unjust will have no guardian or helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if Allah had willed, He could have made them one nation, but He admits whom He wills to His mercy. And the wrongdoers will have neither a protector nor a helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah had pleased He would surely have made them a single community, but He makes whom He pleases enter into His mercy, and the unjust it is that shall have no guardian or helper.

Translated by

William Pickthall

Had Allah willed, He could have made them one community, but Allah bringeth whom He will into His mercy. And the wrong-doers have no friend nor helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि अल्लाह चाहता तो उन्हें एक ही समुदाय बना देता, किन्तु वह जिसे चाहता है अपनी दयालुता में दाख़िल करता है। रहे ज़ालिम, तो उन का न तो कोई निकटवर्ती मित्र है और न कोई (दूर का) सहायक

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو سب کو ایک ہی طریقہ کا بنا دیتا (3) لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور (ان) ظالموں کا (قیامت کے روز) کوئی حامی مددگار نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ چاہتا تو ان کو ایک ہی امت بنا دیتا مگر وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے۔ اور ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے نہ مددگار

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، مگر وہ جسے چاہتا ہے ، اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے ، اور ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے ، نہ مددگار

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا اور لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے ظالموں کے لیے کوئی دوست ہے نہ کوئی مددگار،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر چاہتا اللہ تو سب لوگوں کو کرتا ایک ہی فرقہ لیکن وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور گناہگار جو ہیں ان کا کوئی نہیں رفیق اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان سب لوگوں کو ایک ہی فرقہ کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور جو نافرمان ہے ان کا نہ کوئی یار ہوگا نہ مددگار ۔