Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 9

سورة الشورى

اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ۚ فَاللّٰہُ ہُوَ الۡوَلِیُّ وَ ہُوَ یُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ٪﴿۹﴾  2

Or have they taken protectors [or allies] besides him? But Allah - He is the Protector, and He gives life to the dead, and He is over all things competent.

کیا ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کے سوا اور کارساز بنا لئے ہیں ( حقیقتاً تو ) اللہ تعالٰی ہی کارساز ہے وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمِ
یا
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنا رکھے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
کارساز
فَاللّٰہُ
پس اللہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡوَلِیُّ
کارساز
وَہُوَ
اور وہ
یُحۡیِ
وہ زندہ کرے گا
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَہُوَ
اور وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمِ
کیا
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنالیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس (اللہ) کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
کارساز
فَاللّٰہُ
پھراللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ
الۡوَلِیُّ
کارسازہے
وَہُوَ
اوروہی
یُحۡیِ
زندہ کرے گا
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَہُوَ
اوروہی
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزپر
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Or have they taken protectors [or allies] besides him? But Allah - He is the Protector, and He gives life to the dead, and He is over all things competent.

کیا ان لوگوں نے اللہ تعالٰی کے سوا اور کارساز بنا لئے ہیں ( حقیقتاً تو ) اللہ تعالٰی ہی کارساز ہے وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا کارساز بنا رکھا ہے ؟ حالانکہ کارساز تو صرف اللہ ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں؟پھراﷲ تعالیٰ ہی کارساز ہے اوروہی مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والاہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that they have adopted patrons instead of Him? So, it is Allah who is the Patron, and He gives life to the dead, and He is Powerful to do everything.

کیا انہوں نے پکڑے ہیں اس سے ورے کام بنانے والے سو اللہ جو ہے وہی ہے کام بنانے والا اور وہی جلاتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز کرسکتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے اللہ کے سوا کوئی اور حمایتی بنا لیے ہیں ؟ سو حمایتی تو صرف اللہ ہی ہے اور وہی ہے جو زندہ کرے گا ُ مردوں کو اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Are they so foolish that) they have chosen others rather than Allah as their protectors? Yet it is Allah Who is the Protector and Who resurrects the dead and Who has power over everything.

کیا یہ ( ایسے نادان ہیں کہ ) انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں؟ ولی تو اللہ ہی ہے ، وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے 12 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا ان لوگوں نے اس کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا لیے ہیں؟ سچ تو یہ ہے کہ رکھوا اللہ ہی ہے ، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا (دوسروں کو) سرپرست بنایا تو سرپرست یا کار ساز اللہ ہی ہے اور وہی مردوں کو جلائے گا اور و ہسب کچھ کرسکتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز قرار دے رکھے ہیں۔ سو کار ساز تو اللہ ہی ہیں اور وہی مردوں کو زندہ کریں گے اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ( ان ظالموں ، مشرکوں نے) اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو مشکل کشا بنا رکھا ہے۔ حالانکہ اللہ ہی سب ( نیک لوگوں) کا حامی و مدد گار ہے۔ وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they taken patrons besides Him! But Allah! He is the Patron, HE quickeneth the dead, and He is over every-thing Potent.

کیا ان لوگوں نے (اللہ) کے سوا کارساز ٹھہرا رکھے ہیں ؟ سو کارساز تو بس اللہ ہی ہے اور بس وہی مردوں کو زندہ کردے گا اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان لوگوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں تو یاد رکھیں کہ کارساز اللہ ہی ہے اور وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا دوست بنارکھے ہیں پس حقیقی دوست تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے اس کے سوا کار ساز بنائے ہیں ؟ کار سازتو اللہ ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور کارساز بنا رکھے ہیں ؟ سو (واضح رہے کہ) کارساز تو اصل میں اللہ ہی ہے وہی زندہ کرتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو مددگاربنالیا ہے؟پس وہ جان لیں کہ اللہ ہی ( حقیقی ) مددگارہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہرچیزپرقادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرالیے ہیں ( ف۱۳ ) تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مردے جِلائے گا ، اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو اولیاء بنا لیا ہے ، پس اللہ ہی ولی ہے ( اسی کے دوست ہی اولیاء ہیں ) ، اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور سرپرست ( کارساز ) بنا لئے ہیں ( حالانکہ ) حقیقی سرپرست ( اور کارساز ) تواللہ ہی ہے اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What! Have they taken (for worship) protectors besides Him? But it is Allah,- He is the Protector, and it is He Who gives life to the dead: It is He Who has power over all things,

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they chosen other guardians besides Him? God is the real Guardian and it is He who will bring the dead back to life. He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have they taken protecting friends besides Him But Allah --- He Alone is the protector. And He Who gives life to the dead, and He is Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or have they taken guardians besides Him? But Allah is the Guardian, and He gives life to the dead, and He has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Or have they chosen protecting friends besides Him? But Allah, He (alone) is the Protecting Friend. He quickeneth the dead, and He is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या उन्होंने अल्लाह से हटकर दूसरे सहायक बना लिए हैं,) या उन्होंने उस से हटकर दूसरे संरक्षक बना रखे हैं? संरक्षक तो अल्लाह ही है। वही मुर्दों को जीवित करता है और उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے خدا کے سوا دوسرے کارساز قرار دے رکھے ہیں سو اللہ ہی کارساز ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں ولی تو اللہ ہی ہے وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔۔ کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ ) انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں ؟ ولی تو اللہ ہی ہے ، وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں سو اللہ ہی کارساز ہے اور وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا انہوں نے پکڑے ہیں اس سے ورے کام بنانے والے سو اللہ جو ہے وہی ہے کام بنانے والا اور وہی جِلاتا ہے مردوں کو اور وہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان مشرکوں نے خدا کے سوا دوسروں کو اپنا کار ساز بنارکھا ہے تو اللہ تعالیٰ جو ہے وہی کارساز ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہی ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔