Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 11

سورة الزخرف

وَ الَّذِیۡ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ ۚ فَاَنۡشَرۡنَا بِہٖ بَلۡدَۃً مَّیۡتًا ۚ کَذٰلِکَ تُخۡرَجُوۡنَ ﴿۱۱﴾

And who sends down rain from the sky in measured amounts, and We revive thereby a dead land - thus will you be brought forth -

اسی نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی نازل فرمایا ، پس ہم نے اس مردہ شہر کو زندہ کر دیا ۔ اسی طرح تم نکالے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡ
اور وہ جس نے
نَزَّلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءًۢ
پانی
بِقَدَرٍ
ساتھ ایک اندازے کے
فَاَنۡشَرۡنَا
پھر زندہ کیا ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
بَلۡدَۃً
شہر
مَّیۡتًا
مردہ کو
کَذٰلِکَ
اسی طرح
تُخۡرَجُوۡنَ
تم نکالو جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡ
اوروہ جس نے
نَزَّلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءًۢ
پانی
بِقَدَرٍ
ایک اندازے کے ساتھ
فَاَنۡشَرۡنَا
پھرہم نے زندہ کیا
بِہٖ
اس کے ساتھ
بَلۡدَۃً
شہر
مَّیۡتًا
مردہ
کَذٰلِکَ
اسی طرح
تُخۡرَجُوۡنَ
تم نکالے جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

And who sends down rain from the sky in measured amounts, and We revive thereby a dead land - thus will you be brought forth -

اسی نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی نازل فرمایا ، پس ہم نے اس مردہ شہر کو زندہ کر دیا ۔ اسی طرح تم نکالے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا، پھر ہم نے اس سے مردہ زمین کو زندہ کردیا۔ اسی طرح تم (بھی زمین سے) نکالے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی اُتاراپھرہم نے اُس کے ساتھ مُردہ شہرکو زندہ کر دیا،اسی طرح تم نکالے جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and the One who has sent down water from the sky in due measure, then We have revived with it a dead town._ In the same way, you will be brought out (alive from the graves),

اور جس نے اتارا آسمان سے پانی ماپ کر پھر ابھار کھڑا کیا ہم نے اس سے ایک دیس مردہ کو اسی طرح تم کو بھی نکالیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ جس نے اتارا آسمان سے پانی ایک اندازے کے مطابق تو اس سے ہم نے ُ مردہ زمین کو اٹھا کھڑا کیا اسی طرح (ایک روز) تمہیں بھی نکال لیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He Who sent down water from the sky in a determined measure, and thereby We revived a dead land: likewise will you be raised up (from the earth) --

جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا 10 اور اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا اسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کیے جاؤ گے 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس نے آسمان سے ایک خاص اندازے سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس کے ذریعے ایک مردہ علاقے کو نئی زندگی دے دی ، اسی طرح تمہیں ( قبروں سے ) نکال کر نئی زندگی دی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس نے اندازے سے آسمان سے پانی برسایا 4 پھر مرے ہوئے شہر کو ہم نے اس پانی سے جلا اٹھایا اور اسی طرح سے گم بھی قبروں سے نکالے جائو گے زندہ ہو کر اٹھائے جائو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس نے ایک اندازے سے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے ہم نے ایک مردہ سر زمین کو زندہ کیا اسی طرح تم بھی (زندہ کرکے) نکالے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے بلندی سے ایک خاص انداز کے مطابق پانی برسایا ۔ ( اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) پھر ہم نے اس پانی سے مردہ زمین کو زندہ کیا ۔ اسی طرح تم بھی ( قبروں سے) نکالے جائو گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Who sendeth down from the heaven water in measure; then We quicken a dead land therewith: even so ye shall be brought forth.

اور جس نے آسمان سے پانی ایک خاص انداز سے برسایا پھر ہم نے اس سے خشک زمین کو زندہ کیا اسی طرح تم بھی (اپنی قبروں سے) نکالے جاؤ گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازہ کے ساتھ ، پس ہم نے اس سے حیاتِ تازہ بخش دی ایک مردہ زمین کو ۔ اسی طرح تم بھی قبروں سے نکالے جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جس نے ایک اندازے سے آسمان سے پانی اُتارا ، پھر ہم نے اس کے ذریعے مردہ ( بنجر ) زمین کو تازگی بخشی ، اسی طرح تم لوگ ( قبروں سے زندہ کرکے ) نکالے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس سے مردہ شہر کو زندہ کیا، اسی طرح تم بھی زمین سے نکالے جاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس نے اتارا آسمان سے پانی ایک خاص اندازے کے ساتھ پھر جلا اٹھایا ہم نے اس کے ذریعے مردہ (اور ویران پڑی) زمین کو اسی طرح نکالا جائے گا تم لوگوں کو (تمہاری قبروں سے)

Translated by

Noor ul Amin

اور جس نے ایک خاص مقدارمیں آسمان سے پا نی اتاراپھرہم نے اس سے مردہ زمین کو زندہ کر دیااسی طرح تم ( بھی قیامت کے دن زمین سے ) نکالے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جس نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازے سے ( ف۱۱ ) تو ہم نے اس سے ایک مردہ شہر زندہ فرمادیا ، یونہی تم نکالے جاؤ گے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس نے آسمان سے اندازۂ ( ضرورت ) کے مطابق پانی اتارا ، پھر ہم نے اس سے مُردہ شہر کو زندہ کر دیا ، اسی طرح تم ( بھی مرنے کے بعد زمین سے ) نکالے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس نے ایک خاص مقدارمیں آسمان سے پا نی اتارا پھر ہم نے اس سے مردہ ( خشک ) زمین کو زندہ کر دیا اسی طرح تم ( قبروں سے ) نکالے جاؤ گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That sends down (from time to time) rain from the sky in due measure;- and We raise to life therewith a land that is dead; even so will ye be raised (from the dead);-

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has sent down water from the sky in a known measure by which He has given life to the dead earth. In the same way will you also be resurrected.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Who sends down water from the sky in due measure, then We revive a dead land therewith, and even so you will be brought forth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He Who sends down water from the cloud according to a measure, then We raise to life thereby a dead country, even thus shall you be brought forth;

Translated by

William Pickthall

And Who sendeth down water from the sky in (due) measure, and We revive a dead land therewith. Even so will ye be brought forth;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस ने आकाश से एक अन्दाज़े से पानी उतारा। और हम ने उस के द्वारा मृत भूमि को जीवित कर दिया। इसी तरह तुम भी (जीवित करके) निकाले जाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس نے آسمان سے پانی ایک انداز سے برسایا پھر ہم نے اس سے خشک زمین کو (اس کے مناسب) زندہ کیا اسی طرح تم (بھی اپنی قبروں سے) نکالے جاؤ گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ کیا اسی طرح ایک دن تم زمین سے نکالے جاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔۔ جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعے سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا ، اسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کئے جاؤ گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس نے ایک اندازے سے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس کے ذریعے مردہ زمین کو زندہ کردیا۔ اسی طرح تم نکالے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس نے اتارا آسمان سے پانی ناپ کر پھر ابھار کھڑا کیا ہم نے اس سے ایک دیس مردہ کو اسی طرح تم کو بھی نکالیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس نے آسمان سے ایک خاص اندازے کے ساتھ پانی برسایا پھر ہم نے اس پانی سے مردہ زمین کو زندہ کردیا اسی طرح تم بھی قبروں سے نکالے جائو گے۔