Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 15

سورة الزخرف

وَ جَعَلُوۡا لَہٗ مِنۡ عِبَادِہٖ جُزۡءًا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَکَفُوۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ؕ٪۱۵﴾  7

But they have attributed to Him from His servants a portion. Indeed, man is clearly ungrateful.

اور انہوں نے اللہ کے بعض بندوں کو اس کا جز ٹھہرا دیا یقیناً انسان کھلم کھلا ناشکرا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنادیا
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اس کے بندوں میں سے
جُزۡءًا
ایک جز(اولاد)
اِنَّ
بےشک
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَکَفُوۡرٌ
یقیناً بہت ناشکرا ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اوربنالیاانہوں نے
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اس کے بندوں میں سے
جُزۡءًا
جز
اِنَّ
یقینا ً
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَکَفُوۡرٌ
بلاشبہ ناشکراہے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

But they have attributed to Him from His servants a portion. Indeed, man is clearly ungrateful.

اور انہوں نے اللہ کے بعض بندوں کو اس کا جز ٹھہرا دیا یقیناً انسان کھلم کھلا ناشکرا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں نے اللہ کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جزو بنا ڈالا۔ بلاشبہ انسان صریح احسان فراموش ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ان لوگوں کو اس کے بندوںمیں سے اس کا جزبنا ڈالا یقینا انسان بلاشبہ نا شکرا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have ascribed to Him (that He is composed on parts, (and that too) out of His slaves. Surely, man is openly ungrateful.

اور ٹھہرائی ہے انہوں نے حق تعالیٰ کے واسطے اولاد اس کے بندوں میں سے تحقیق انسان بڑا ناشکرا ہے صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کا ایک ُ جزوٹھہرایا یقینا انسان بہت کھلا نا شکرا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet they have made some of His servants a part of Him. Indeed man is most evidently thankless.

۔ ( یہ سب کچھ جانتے ہوئے اور مانتے ہوئے بھی ) ان لوگوں نے اس کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جز بنا ڈالا 15 ، حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلا احسان فراموش ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان ( مشرک ) لوگوں نے یہ بات بنائی ہے کہ اللہ کا خود اس کے بندوں میں سے جوئی جزء ہے ۔ ( ٥ ) حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلم کھلا ناشکرا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ولی اور ان کافروں نے خدا کے بندوں کا اس کی اولاد بنایا 8 بیشک آدمی بڑا ظالم کھلا ناشکرا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں (کافروں) نے اس (اللہ) کے بندوں میں سے اس (اللہ) کے لئے جز (اولاد) بنالیا۔ بیشک انسان صریح ناشکرا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کا جزو ( یعنی اولاد) بنا رکھا ہے۔ بیشک انسان کھلا ہوا نا شکرا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they appoint for Him from His bondmen a part! Verily man is an ingrate manifest.

اور ان لوگوں نے اللہ کا جزء اللہ کے بندوں میں سے ٹھہرا لیا بیشک انسان کھلا ہوا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں نے اس کے بندوں میں سے اس کا ایک جزو ٹھہرایا ۔ بیشک انسان کھلا ہوا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اس ( اللہ تعالیٰ ) کے لیے اس کے بندوں میں سے جزو ( اولاد ) ٹھہرایا ، بے شک انسان البتہ کھلا ناشکرا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لیے اولاد ٹھہرائی بیشک انسان صریح نا شکرا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس سب کے باوجود) لوگوں نے اس کے کچھ بندوں کو اس کا جز بنا ڈالا واقعی انسان بڑا کھلا ناشکرا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوران کافروں نے اللہ کے بندوں میں سے بعض کو اس کاجزبناڈالابلاشبہ انسان کھلااحسان فراموش ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے لیے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا ٹھہرایا ( ف۱٦ ) بیشک آدمی ( ف۱۷ ) کھلا ناشکرا ہے ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن ( مشرکوں ) نے اس کے بندوں میں سے ( بعض کو اس کی اولاد قرار دے کر ) اس کے جزو بنا دیئے ، بیشک انسان صریحاً بڑا ناشکر گزار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے خدا کے بندوں میں سے اس کا جزو قرار دیا ہے بیشک انسان کھلا ہوا ناشکراہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet they attribute to some of His servants a share with Him (in his godhead)! truly is man a blasphemous ingrate avowed!

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans have considered some of His servants as His children. There is no doubt that the human being is simply ungrateful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yet, they assign to some of His servants a share with Him. Verily, man is indeed a manifest ingrate!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they assign to Him a part of His servants; man, to be sure, is clearly ungrateful.

Translated by

William Pickthall

And they allot to Him a portion of His bondmen! Lo! man is verily a mere ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने उस के बन्दों में से कुछ को उस का अंश ठहरा दिया! निश्चय ही मनुष्य खुला कृतघ्न है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں نے خدا کے بندوں میں سے (جو مخلوق ہوتے ہیں) (خدا کا) جزو ٹھیرایا واقعی انسان صریح ناشکر ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے باوجود لوگوں نے اللہ کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جز بنا لیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان واضح طور پر ناشکرا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ سب کچھ جانتے اور مانتے ہوئے بھی) ان لوگوں نے اس کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جز بنا ڈالا۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلا احسان فراموش ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کے لیے اس کے بندوں میں سے جزو ٹھہرا دیا، بلاشبہ انسان واضح طور پر ناشکرا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہرائی ہے انہوں نے حق تعالیٰ کے واسطے اولاد اس کے بندوں میں سے تحقیق انسان بڑا ناشکرا ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں نے دا کے بندوں میں سے بعض بندوں کو اس کا ایک جز یعنی اولاد بنارکھا ہے واقعی انسان کھلا ناسپاس ہے۔