Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 19

سورة الزخرف

وَ جَعَلُوا الۡمَلٰٓئِکَۃَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عِبٰدُ الرَّحۡمٰنِ اِنَاثًا ؕ اَشَہِدُوۡا خَلۡقَہُمۡ ؕ سَتُکۡتَبُ شَہَادَتُہُمۡ وَ یُسۡئَلُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And they have made the angels, who are servants of the Most Merciful, females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded, and they will be questioned.

اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے ( اس چیز کی ) باز پرس کی جائے گی

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوا
اورانہوں نے بنا لیا
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتوں کو
الَّذِیۡنَ
جو
ہُمۡ
وہ
عِبٰدُ
بندے ہیں
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
اِنَاثًا
عورتیں
اَشَہِدُوۡا
کیا وہ حاضر تھے
خَلۡقَہُمۡ
ان کی پیدائش(کےوقت)
سَتُکۡتَبُ
ضرور لکھی جائے گی
شَہَادَتُہُمۡ
گواہی ان کی
وَیُسۡئَلُوۡنَ
اور وہ پوچھے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوا
اورانہوں نے بنایا
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
ہُمۡ
وہ
عِبٰدُ الرَّحۡمٰنِ
بندے ہیں رحمٰن کے
اِنَاثًا
عورتیں
اَشَہِدُوۡا
کیاوہ موجودتھے
خَلۡقَہُمۡ
ان کی پیدائش کے وقت
سَتُکۡتَبُ
ضرورہی لکھی جائے گی
شَہَادَتُہُمۡ
گواہی ان کی
وَیُسۡئَلُوۡنَ
اوران سے پوچھاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

And they have made the angels, who are servants of the Most Merciful, females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded, and they will be questioned.

اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے ( اس چیز کی ) باز پرس کی جائے گی

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو جو رحمن کے بندے ہیں۔ عورتیں قرار دے دیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے ؟ ان کی ایسی شہادت ضرور لکھی جائے گی اور ان سے باز پرس بھی ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُنہوں نے فرشتوں کو، جو رحمن کے بندے ہیں،عورتیں بنادیا؟ کیااُن کی پیدائش کے وقت وہ موجود تھے ؟ ضرورہی اُن کی گواہی لکھی جائے گی اوراُن سے پوچھا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have held angels, who are the slaves of the Raman, as females. Have they witnessed their creation? Their testimony will be recorded, and they will be questioned.

اور ٹھہرایا انہوں نے فرشتوں کو جو بندے ہیں رحمن کے عورتیں کیا دیکھتے تھے ان کا بننا اب لکھ رکھیں گے ان کی گواہی اور ان سے پوچھ ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ رحمان کے مقرب ّبندے ہیں (اس کی) بیٹیاں قرار دے دیا ہے کیا یہ لوگ موجود تھے ان کی تخلیق کے وقت ؟ ان کی یہ گواہی (کہ فرشتے مونث ہیں) لکھ لی جائے گی اور پھر ان سے باز پرس ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They claim that angels, who are Allah's chosen servants, are females. Did they witness how their body is constituted? Their testimony shall be written and they shall be called to account.

انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمان کے خاص بندے ہیں 18 ، عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کے جسم کی ساخت انہوں نے دیکھی ہے ؟19 ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جوابدہی کرنی ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے علاوہ انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمن کے بندے ہیں ، مونث بنا دیا ہے ۔ کیا یہ لوگ ان کی تخلیق کے وقت موجود تھے؟ ان کا یہ دعوی لکھ لیا جائے گا اور ان سے باز پرس ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں نے فرشتوں جو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں عورت ذات ٹھہرایا (کوئی ان سے پوچھے) کیا جس وقت فرشتے پیدا ہوئے اس وقت یہ لوگ موجود تھے 5 فیر ان کو جو بکنے میں بکنے دے) ان کی بات لکھ لی جائے گی اور قیامت کے دن) ان سے پرسش ہوگی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمن (اللہ) کے بندے ہیں عورت قرار دے رکھا ہے کیا یہ ان کی تخلیق کے وقت موجود تھے ؟ ان کا یہ دعویٰ لکھ لیا جاتا ہے اور ان سے پوچھا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی طرح انہوں نے فرشتوں کو جو اللہ کے خاص بندے ہیں ان کو بیٹیاں قرار دے رکھا ہے۔ ( اللہ تعالیٰ نے پوچھا ہے کہ) کیا یہ فرشتوں کی پیدائش کے وقت موجود تھے ؟ فرمایا کہ ان کی یہ بات لکھ لی گئی ہے اور اس کے متعلق ان سے سوال ضرور کیا جائے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں (خدا کی) بیٹیاں مقرر کیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت حاضر تھے عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they make the angels who are the bondmen of the Compassionate females. Have they witnessed their creation? Their testimony will be written down, and they will be questioned.

اور انہوں نے فرشتوں کو جو (خدائے) رحمن کے بندے ہیں عورت قرار دے رکھا ہے تو کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے ان کا دعوی لکھ لیا جاتا ہے اور ان سے باز پرس ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمٰن کے بندے ہیں ، بیٹیوں کا درجہ دے رکھا ہے ۔ کیا یہ ان کی ولادت کے وقت موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی نوٹ رہے گی اور ان سے اس کی پرسش ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو ، کہ وہ رحمان ( اللہ تعالیٰ ) کے بندے ہی ہیں ، مؤنث ( عورت ) ٹھہرانا ہے ، کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے؟ عنقریب ان کی ( یہ ) گواہی لکھی جائے گی اور ان سے ( اس کے بارے میں ) پوچھا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی اللہ کی مخلوق ہے اللہ کی بیٹیاں بنا دیا ہے۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے ؟ عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز (اسی طرح) انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمان کے بندے ہیں عورتیں قرار دے دیا کیا یہ لوگ ان کی پیدائش کے وقت وہاں موجود تھے ؟ ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان کو اس کی جواب دہی کرنا ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو جورحمن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قراردے دیا ہے کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے؟ ان کی ایسی شہادت ضرور لکھی جائے گی اور ( اس چیز کی ان سے ) بازپرس ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے فرشتوں کو ، کہ رحمٰن کے بندے ہیں عورتیں ٹھہرایا ( ف۲٦ ) کیا ان کے بناتے وقت یہ حاضر تھے ( ف۲۷ ) اب لکھ لی جائے گی ان کی گواہی ( ف۲۸ ) اور ان سے جواب طلب ہوگا ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ ( خدائے ) رحمان کے بندے ہیں عورتیں قرار دیا ہے ، کیا وہ اُن کی پیدائش پر حاضر تھے؟ ( نہیں ، تو ) اب اُن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ( روزِ قیامت ) اُن سے باز پُرس ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمٰن کے خاص بندے ہیں عورتیں قرار دے رکھا ہے کیا وہ ان کی پیدائش ( اور جسمانی ساخت ) کے وقت موجود تھے ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they make into females angels who themselves serve Allah. Did they witness their creation? Their evidence will be recorded, and they will be called to account!

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they say that the angels, who are the servants of the Beneficent God, are females? Have they witnessed their creation? Their words as such will be recorded and they will be questioned for it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they make females the angels who themselves are servants of the Most Gracious. Did they witness their creation Their testimony will be recorded, and they will be questioned!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they make the angels-- them who are the servants of the Beneficent Allah-- female (divinities). What! did they witness their creation? Their evidence shall be written down and they shall be questioned.

Translated by

William Pickthall

And they make the angels, who are the slaves of the Beneficent, females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded and they will be questioned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने फ़रिश्तों को, जो रहमान के बन्दे हैं, स्त्रियाँ ठहरा ली हैं। क्या वे उन की संरचना के समय मौजूद थे? उन की गवाही लिख ली जाएगी और उन से पूछ होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ خدا کے بندے ہیں عورت قرار دے رکھا ہے کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے انکا یہ دعویٰ لکھ لیا جاتا ہے اور (قیامت میں) ان سے باز پرس ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے فرشتوں کو جو الرّحمان کے خاص بندے ہیں، عورتیں قرار دے لیا ہے کیا ان کی تخلیق کے وقت وہ موجود تھے ان کی گواہی لکھ لی جائے گی ہر صورت انہیں اس کی جوابدہی کرنی ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمٰن کے خاص بندے ہیں ، عورتیں قرار دے لیا۔ کیا ان کے جسم کی ساخت انہوں نے دیکھی ہے ؟ ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جواب دہی کرنی ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے فرشتوں کو عورتیں قرار دے دیا جو اللہ کے بندے ہیں، کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے، ان کا یہ دعویٰ لکھ لیا جاتا ہے اور ان سے باز پرس ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہرایا انہوں نے فرشتوں کو جو بندے ہیں رحمان کے عورتیں کیا دیکھتے تھے ان کا بننا اب لکھ رکھیں گے ان کی گواہی اور ان سے پوچھ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کافروں نے ان فرشتوں کو جو رحمان کے بندے ہیں عورتیں تجویز کررکھا ہے کیا یہ ان فرشتوں کی پیدائش کے وقت موجود تھے ان کی یہ شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے اس کی باز پرس کی جائے گی اور ان سے اس کی بار پرس کی جائے گی۔