Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 22

سورة الزخرف

بَلۡ قَالُوۡۤا اِنَّا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤی اُمَّۃٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ ﴿۲۲﴾

Rather, they say, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are in their footsteps [rightly] guided."

۔ ( نہیں نہیں ) بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک مذہب پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل کر راہ یافتہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
وَجَدۡنَاۤ
پایا ہم نے
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤ اجداد کو
عَلٰۤی اُمَّۃٍ
ایک طریقے پر
وَّاِنَّا
اور بےشک ہم
عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ
انہی کے نقشِ قدم پر
مُّہۡتَدُوۡنَ
راہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
یقینا ہم نے
وَجَدۡنَاۤ
پایا
اٰبَآءَنَا
اپنے باپ داداکو
عَلٰۤی اُمَّۃٍ
ایک طریقے پر
وَّاِنَّا
اوریقیناًہم
عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ
ان کے نقش قدم پر
مُّہۡتَدُوۡنَ
ہدایت پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Rather, they say, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are in their footsteps [rightly] guided."

۔ ( نہیں نہیں ) بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک مذہب پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل کر راہ یافتہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نہیں بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے آباء و اجداد کو ایک طریقے پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ اُنہوں نے کہاکہ یقیناًہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پرپایاہے اوریقیناہم اُن کے نقش قدم پرہدایت پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Instead, they say, &We have found our fathers on a certain way, and we are on their footprints, fully guided.|"

بلکہ کہتے ہیں ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنے آباء و اَجداد کو پایا ایک راستے پر اور اب ہم ان ہی کے نقش ِقدم پر ہدایت یافتہ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nay; they simply claim: “We found our forefathers on a way, and we continue to find guidance in their footsteps.”

نہیں ، بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہیں ، بلکہ ان کا کہنا یہ ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم کے مطابق ٹھیک ٹھیک راستے پر جارہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں ہعم نے اپنے باپ دادوں کو ایک دین پر پایا اور ہم انہی کے قدم بہ قدم ٹھیک رستے پر چل رہے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ کہتے ہیں یقینا ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا اور ہم ان ہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ ان کا کہنا تو یہ ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریقے پر پایا ہے اور ہم انہیں کے نشانات قدم پر چل رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رستے پر پایا ہے اور ہم انہی کے قدم بقدم چل رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nay! they say: verily we have found our fathers on a certain way, and verily by their footsteps we are guided.

نہیں بلکہ وہ تو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک خاص طریقہ پر پایا ہے اور ہم انہیں کے نقش قدم قدم رکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم بھی انہی کے نقشِ قدم پر راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نہیں ) بلکہ انہوں کہا کہ بلاشبہ ہم نے اپنے آباء و اجداد کو ایک طریقے پر پایا اور بے شک ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(کچھ بھی نہیں) بلکہ یہ تو بس یہی کہے جا رہے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم ان ہی کے نقش قدم پر چلے جا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

نہیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر پر چل رہے ہیں ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( نہیں ) بلکہ وہ کہتے ہیں: بیشک ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک ملّت ( و مذہب ) پر پایا اور یقیناً ہم انہی کے نقوشِ قدم پر ( چلتے ہوئے ) ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر دیکھا ہے اور ہم انہی کے نقشِ قدم پر راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay! they say: "We found our fathers following a certain religion, and we do guide ourselves by their footsteps."

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, they say, "We found our fathers following a certain belief and we now follow in their footsteps for our guidance".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay! They say: "We found our fathers following a certain way and religion, and we guide ourselves by their footsteps."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! they say: We found our fathers on a course, and surely we are guided by their footsteps.

Translated by

William Pickthall

Nay, for they say only: Lo! we found our fathers following a religion, and we are guided by their footprints.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि वे कहते हैं, "हम ने तो अपने बाप-दादा को एक तरीक़े पर पाया और हम उन्हीं के पद-चिन्हों पर हैं, सीधे मार्ग पर चल रहे हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ داداؤں کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم بھی ان کے پیچھے پیچھے رستہ پر چل رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہیں ، بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ انہوں نے یوں کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم ان کے طریقوں کے مطابق راہ یاب ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بلکہ کہتے ہیں ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر اور ہم انہی کے قدموں پر ہیں راہ پائے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ یہ تویوں کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پایا ہے اور ہم بھی انہی کے نشانہائے قدم پر راہ سے لگے ہوئے ہیں۔