Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 32

سورة الزخرف

اَہُمۡ یَقۡسِمُوۡنَ رَحۡمَتَ رَبِّکَ ؕ نَحۡنُ قَسَمۡنَا بَیۡنَہُمۡ مَّعِیۡشَتَہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ رَفَعۡنَا بَعۡضَہُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعۡضُہُمۡ بَعۡضًا سُخۡرِیًّا ؕ وَ رَحۡمَتُ رَبِّکَ خَیۡرٌ مِّمَّا یَجۡمَعُوۡنَ ﴿۳۲﴾

Do they distribute the mercy of your Lord? It is We who have apportioned among them their livelihood in the life of this world and have raised some of them above others in degrees [of rank] that they may make use of one another for service. But the mercy of your Lord is better than whatever they accumulate.

کیا آپ کے رب کی رحمت کو یہ تقسیم کرتے ہیں؟ ہم نے ہی ان کی زندگانی دنیا کی روزی ان میں تقسیم کی ہے اور ایک کو دوسرے سے بلند کیا ہے تاکہ ایک دوسرے کو ماتحت کر لے جسے یہ لوگ سمیٹتے پھرتے ہیں اس سے آپ کے رب کی رحمت بہت ہی بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَہُمۡ
کیا وہ
یَقۡسِمُوۡنَ
تقسیم کرتے ہیں
رَحۡمَتَ
رحمت
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
نَحۡنُ
ہم
قَسَمۡنَا
تقسیم کر رکھی ہے ہم نے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
مَّعِیۡشَتَہُمۡ
معیشت ان کی
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَرَفَعۡنَا
اور بلند کیا ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
فَوۡقَ
اوپر
بَعۡضٍ
بعض کے
دَرَجٰتٍ
درجات میں
لِّیَتَّخِذَ
تاکہ بنائیں
بَعۡضُہُمۡ
ان کے بعض
بَعۡضًا
بعض کو
سُخۡرِیًّا
خدمت گار
وَرَحۡمَتُ
اور رحمت
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ جمع کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَہُمۡ
کیاوہ
یَقۡسِمُوۡنَ
تقسیم کرتے ہیں
رَحۡمَتَ
رحمت
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
نَحۡنُ
ہم نے
قَسَمۡنَا
تقسیم کیا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
مَّعِیۡشَتَہُمۡ
ان کی معیشت کو
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیاکی زندگی میں
وَرَفَعۡنَا
اوربلندکیاہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان میں سے بعض کو
فَوۡقَ بَعۡضٍ
بعض پر
دَرَجٰتٍ
درجات میں
لِّیَتَّخِذَ
تاکہ بنالے
بَعۡضُہُمۡ
ان کابعض
بَعۡضًا
بعض کو
سُخۡرِیًّا
تابع
وَرَحۡمَتُ
اوررحمت
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّمَّا
اس سے جو
یَجۡمَعُوۡنَ
وہ لوگ جمع کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do they distribute the mercy of your Lord? It is We who have apportioned among them their livelihood in the life of this world and have raised some of them above others in degrees [of rank] that they may make use of one another for service. But the mercy of your Lord is better than whatever they accumulate.

کیا آپ کے رب کی رحمت کو یہ تقسیم کرتے ہیں؟ ہم نے ہی ان کی زندگانی دنیا کی روزی ان میں تقسیم کی ہے اور ایک کو دوسرے سے بلند کیا ہے تاکہ ایک دوسرے کو ماتحت کر لے جسے یہ لوگ سمیٹتے پھرتے ہیں اس سے آپ کے رب کی رحمت بہت ہی بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ پر تیرے رب کی رحمت کو تقسیم کرنے والے یہ لوگ ہیں ؟ دنیا کی زندگی میں ان کا سامان زیست ان کے درمیان ہم نے تقسیم کیا ہے اور کچھ لوگوں کو دوسروں پر بدرجہا فوقیت بھی دی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے خدمت لے سکیں اور آپ کے پروردگار کی رحمت اس چیز سے بہتر ہے کہ جو یہ جمع کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیایہ لوگ آپ کے رب کی رحمت کو تقسیم کرتے ہیں؟ دنیا کی زندگی میں اُن کی معیشت کوہم نے اُن کے درمیان تقسیم کیا ہے اور ہم نے ایک دوسرے پراُن کے درجے بلندکیے تاکہ اُن کابعض،بعض کوتابع بنالے اور آپ کے رب کی رحمت اس سے بھی بہترہے جووہ لوگ جمع کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it they who distribute the mercy of your Lord? We have distributed among them their livelihood in the worldly life, and have raised some of them over others in ranks, so that some of them may put some others to work. And the mercy of your Lord is much better than what they accumulate.

کیا وہ بانٹتے ہیں تیرے رب کی رحمت کو ہم نے بانٹ دی ہے ان میں روزی ان کی دنیا کی زندگانی میں اور بلند کردیئے درجے بعض کے بعض پر کہ ٹھہراتا ہے ایک دوسرے کو خدمت گار اور تیرے رب کی رحمت بہتر ہے ان چیزوں سے جو سمیٹتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا آپ کے رب کی رحمت کو یہ لوگ تقسیم کریں گے ؟ ہم نے ان کے درمیان ان کی معیشت کا سامان دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا ہے اور ان میں سے بعض کو بعض پر ہم نے درجات میں فوقیت دے دی ہے تاکہ بعض لوگ دوسروں کو خدمت گار بنا سکیں اور آپ کے رب کی رحمت کہیں بہتر ہے ان چیزوں سے جو یہ لوگ جمع کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Is it they who distribute the Mercy of your Lord? It is We Who have distributed their livelihood among them in the life of this world, and have raised some above others in rank that some of them may harness others to their service. Your Lord's Mercy is better than all the treasures that they hoard.

کیا تیرے رب کی رحمت یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں؟ دنیا کی زندگی میں ان کی گزر بسر کے ذرائع تو ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں ، اور ان میں سے کچھ لوگوں کو کچھ دوسرے لوگوں پر ہم نے بدرجہا فوقیت دی ہے تاکہ یہ ایک دوسرے سے خدمت لیں31 ۔ اور تیرے رب کی رحمت اس دولت سے زیادہ قیمتی ہے جو ( ان کے رئیس ) سمیٹ رہے ہیں32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ ہیں جو تمہارے پروردگار کی رحمت تقسیم کریں گے؟ ( ٨ ) دنیوی زندگی میں ان کی روزی کے ذرائع بھی ہم نے ہی ان کے درمیان تقسیم کر رکھے ہیں اور ہم نے ہی ان میں سے ایک کو دوسرے پر درجات میں فوقیت دی ہے ، تاکہ وہ ایک دوسرے سے کام لے سکیں ۔ اور تمہارے پروردگار کی رحمت تو اس ( دولت ) سے کہیں بہتر چیز ہے جو یہ جمع کر رہے ہیں ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ جس پر چاہتا ہے اپنا کام کرتا ہے وہ کون) کیا تیرے مالک کی رحمت کا بانٹنا ان کا کام ہے (نبوت بھی اللہ کی ایک رحمت ہے) ہم نے دنیا کی زندگی میں ان کی روزی بانٹ دی ہے اور ان میں ایک کو دوسرے سے کئی درجہ بڑھا کر رکھا ہے 6 اس سے یہ غرض ہے کہ ان میں ایک دوسرے سے تابعداری کرائے 7 اور جو (مال متاع) یہ لوگ (دنیا میں) اکٹھا کرتے ہیں تیرے مالک کی مہربانی اس سے کہیں بہت رہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ آپ کے پروردگار کی رحمت (نبوت) کو بانٹتے ہیں ؟ دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کی روزی کو ان میں تقسیم فرمایا اور ہم نے ایک کے دوسرے پر درجے بلند کیے تاکہ ایک ، دوسرے سے خدمت لے اور آپ کے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اللہ نے فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ لوگ آپکے رب کی رحمت ( نبوت) کو ( خود ہی) تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ ہم نے دنیاوی زندگی میں ( ان کے درمیان) ان کے رزق کو تقسیم کر رکھا ہے اور ہم نے ایک کو دوسرے پر درجوں میں بڑائی دے رکھی ہے تا کہ ایک دوسرے کو خدمت کے لئے استعمال کرسکیں اور آپ کے رب کی رحمت تو اس سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کرتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shall they apportion their Lord's mercy? It is We Who have apportioned among them their livelihood in the life of the War, and raised some of them over others in degrees, so that one of them may take another as a serf; and the mercy of thy Lord is better than that which they amass.

تو کیا آپ کے پروردگار کی رحمت (خاصہ) کو تقسیم یہ لوگ کرتے ہیں ۔ ہم نے تو ان کے درمیان ان کی دنیوی زندگی (تک) میں ان کی روزی تقسیم کر رکھی ہے اور ہم نے ایک کے درجہ دوسرے سے بلند کر رکھے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے کام لیتا رہے اور آپ کے پروردگار کی رحمت اس سے (کہیں) بہتر ہے جسے یہ لوگ سمیٹے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تیرے رب کے فضل کو یہی تقسیم کرتے ہیں؟ دنیا کی زندگی میں ان کی معیشت کا سامان تو ہم نے تقسیم کیا ہے اور ایک کے درجے دوسرے پر بلند کیے ہیں ، تاکہ وہ باہمدگر ایک دوسرے سے کام لے سکیں اور تیرے رب کی رحمت اس سے بہتر ہے ، جو یہ جمع کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا یہ قرآن دونوں بستیوں ( مکہ و طائف ) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہیں کیا گیا؟ ( ۳۱ ) کیا وہ لوگ آپ ( ﷺ ) کے رب کی رحمت ( نبوت ) کو تقسیم کرتے ہیں؟ ہم نے ان لوگوں کے درمیان دنیا کی زندگی میں ان کے سامانِ زندگی کو تقسیم کیا ہے ، ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر مرتبوں کی بلندی عطا فرمارکھی ہے تاکہ ان میں سے بعض ، بعض کو خادم بنالیں ، اور جو کچھ یہ لوگ جمع کررہے ہیں اس سے آپ کے رب کی رحمت بہت بہتر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ تمہارے رب کی رحمت کو بانٹتے ہیں ؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لیں اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے رب کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تیرے رب کی رحمت یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں ؟ (جو یہ ایسی بڑکیں مارتے ہیں) ہم نے تو ان کے درمیان ان کی گزر بسر کے ذرائع کو بھی تقسیم کردیا ہے ان کی اس دنیاوی زندگی میں اور ان میں سے بعض کو بعض پر فوقیت دے دی درجات (و مراتب) کے اعتبار سے تاکہ یہ ایک دوسرے سے خدمت لے سکیں اور تمہارے رب کی رحمت تو بہرحال کہیں زیادہ بہتر ہے ان چیزوں سے جن کو (جوڑنے اور) جمع کرنے میں یہ لوگ لگے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ کے رب کی رحمت کو لوگوں میں یہ کفارتقسیم کرینگے ہم نے ہی دنیاوی زندگی میں ان کی روزی ان کے درمیان تقسیم کی ہے اور ان میں سے بعض کو بعض پر فوقیت دی تاکہ ان میں سے بعض بعض کو اپنے ماتحتی میں رکھیں اور آپ کے رب کی رحمت ومہربانی اس مال سے زیادہ بہترہے جسے وہ جمع کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تمہارے رب کی رحمت وہ بانٹتے ہیں ( ف٤۹ ) ہم نے ان میں ان کی زیست کا سامان دنیا کی زندگی میں بانٹا ( ف۵۰ ) اور ان میں ایک دوسرے پر درجوں بلندی دی ( ف۵۱ ) کہ ان میں ایک دوسرے کی ہنسی بنائے ( ف۵۲ ) اور تمہارے رب کی رحمت ( ف۵۳ ) ان کی جمع جتھا سے بہتر ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ کے رب کی رحمتِ ( نبوّت ) کو یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں؟ ہم اِن کے درمیان دنیوی زندگی میں ان کے ( اسبابِ ) معیشت کو تقسیم کرتے ہیں اور ہم ہی ان میں سے بعض کو بعض پر ( وسائل و دولت میں ) درجات کی فوقیت دیتے ہیں ، ( کیا ہم یہ اس لئے کرتے ہیں ) کہ ان میں سے بعض ( جو امیر ہیں ) بعض ( غریبوں ) کا مذاق اڑائیں ( یہ غربت کا تمسخر ہے کہ تم اس وجہ سے کسی کو رحمتِ نبوت کا حق دار ہی نہ سمجھو ) ، اور آپ کے رب کی رحمت اس ( دولت ) سے بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ( اور گھمنڈ کرتے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ آپ کے پروردگار کی رحمت تقسیم کرتے ہیں؟ ( حالانکہ ) دنیاوی زندگی میں ان کے درمیان ان کی روزی ہم نے تقسیم کر دی ہے اور ہم نے بعض کو بعض پر کئی درجے فوقیت دی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے خد متلے سکیں اور آپ کے پروردگار کی رحمت اس مال و دولت سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it they who would portion out the Mercy of thy Lord? It is We Who portion out between them their livelihood in the life of this world: and We raise some of them above others in ranks, so that some may command work from others. But the Mercy of thy Lord is better than the (wealth) which they amass.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they distribute the mercy of your Lord? It is We who have distributed their sustenance in this world and raised the positions of some of them above the others so that they would mock each other. The mercy of your Lord is better than what they can amass.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it they who would portion out the mercy of your Lord It is We Who portion out between them their livelihood in this world, and We raised some of them above others in ranks, so that some may employ others in their work. But the mercy of your Lord is better than what they amass.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Will they distribute the mercy of your Lord? We distribute among them their livelihood in the life of this world, and We j have exalted some of them above others in degrees, that some of them may take others in subjection; and the mercy of your Lord is better than what they amass.

Translated by

William Pickthall

Is it they who apportion thy Lord's mercy? We have apportioned among them their livelihood in the life of the world, and raised some of them above others in rank that some of them may take labour from others; and the mercy of thy Lord is better than (the wealth) that they amass.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे तुम्हारे रब की दयालुता को बाँटते हैं? सांसारिक जीवन में उन के जीवन-यापन के साधन हम ने उन के बीच बाँटे हैं और हम ने उन में से कुछ लोगों को दूसरे कुछ लोगों से श्रेणियों की दृष्टि से उच्च रखा है, ताकि उन में से वे एक-दूसरे से काम लें। और तुम्हारे रब की दयालुता उस से कहीं उत्तम है जिसे वे समेट रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ آپ کے رب کی رحمت (خاصہ یعنی نبوت) کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں دنیوی زندگی میں (تو) ان کو روزی ہم (ہی) نے تقسیم کر رکھی ہے اور ہم نے ایک کو دوسرے پر رفعت دے رکھی ہے تاکہ ایک دوسرے سے کام لیتا رہے (اور عالم کا انتظام قائم رہے) اور آپ کے رب کی رحمت بدرجہا اس (دنیوی مال و متاع) سے بہتر ہے جس کو یہ لوگ سمیٹتے پھرتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تیرے رب کی رحمت یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں ؟ دنیا کی زندگی کے لیے وسائل ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں۔ اور ان میں بعض کو بعض پر ہم نے برتری دی ہے۔ تاکہ یہ ایک دوسرے سے خدمت لیں اور جو وہ سمیٹ رہے ہیں تیرے رب کی رحمت اس سے زیادہ قیمتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تیرے رب کی رحمت یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں ؟ دنیا کی زندگی میں ان کی گزر بسر کے ذرائع تو ہم نے ان کے درمیان تقسیم کئے ہیں ، اور ان میں سے کچھ لوگوں کو کچھ دوسرے لوگوں پر ہم نے بدرجہا فوقیت دی ہے تا کہ یہ ایک دوسرے سے خدمت لیں اور تیرے رب کی رحمت (یعنی نبوت) اس دولت سے زیادہ قیمتی ہے جو (ان کے رئیس) سمیٹ رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ آپ کے رب کی رحمت کو تقسیم کرتے ہیں۔ ہم نے ان کے درمیان دنیا والی زندگی میں ان کی معیشت تقسیم کر رکھی ہے، اور ہم نے بعض کو بعض پر درجات کے اعتبار سے فوقیت دی ہے تاکہ ان میں سے ایک دوسرے سے کام لیتا رہے، اور آپ کے رب کی رحمت اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ بانٹتے ہیں تیرے رب کی رحمت کو ہم نے بانٹ دی ہے ان میں روزی ان کی دنیا کی زندگانی میں اور بلند کردیے درجے بعض کے بعض پر کہ ٹھہراتا ہے ایک دوسرے کو خدمت گار اور تیرے رب کی رحمت بہتر ہے ان چیزوں سے جو سمیٹتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا آپ کے پروردگار کی رحمت یعنی نبوت کو یہ لوگ تقسیم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ دنیوی زندگی میں بھی ان کی روزی ان میں ہم ہی نے تقسیم کررکھی ہے اور ہم نے باعتبار مراتب ایک کو دوسرے پر بلندی عطا کررکھی ہے تاکہ ایک دوسرے کو خدمت کے لئے استعمال کرسکے اور آپ کے رب کی رحمت تو اس سے بدرجہا بہتر ہے جو یہ لوگ جمع کرتے پھرتے ہیں۔