Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 36

سورة الزخرف

وَ مَنۡ یَّعۡشُ عَنۡ ذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ نُقَیِّضۡ لَہٗ شَیۡطٰنًا فَہُوَ لَہٗ قَرِیۡنٌ ﴿۳۶﴾

And whoever is blinded from remembrance of the Most Merciful - We appoint for him a devil, and he is to him a companion.

اور جو شخص رحمٰن کی یاد سے غفلت کرے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں وہی اس کا ساتھی رہتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّعۡشُ
اندھا بن جائے
عَنۡ ذِکۡرِ
ذکر سے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
نُقَیِّضۡ
ہم مقرر کردیتے ہیں
لَہٗ
اس کے لیے
شَیۡطٰنًا
ایک شیطان
فَہُوَ
تو وہ
لَہٗ
اس کا
قَرِیۡنٌ
ساتھی ہو جاتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اورجوشخص
یَّعۡشُ
اندھابن جاتاہے
عَنۡ ذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے ذکرسے
نُقَیِّضۡ
ہم مقررکردیتے ہیں
لَہٗ
اس کے لیے
شَیۡطٰنًا
ایک شیطان
فَہُوَ
چنانچہ وہی
لَہٗ
اس کاہے
قَرِیۡنٌ
ساتھی
Translated by

Juna Garhi

And whoever is blinded from remembrance of the Most Merciful - We appoint for him a devil, and he is to him a companion.

اور جو شخص رحمٰن کی یاد سے غفلت کرے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں وہی اس کا ساتھی رہتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص رحمن کے ذکر سے آنکھیں بند کرلیتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوشخص رحمان کے ذکرسے اندھابن جاتاہے ہم اُس کے لیے ایک شیطان مقررکردیتے ہیں۔ چنانچہ وہی اُس کاساتھی بن جاتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever makes himself blind against the advice of the Rahman, We assign for him a devil who accompanies him all the time.

اور جو کوئی آنکھیں چرائے رحمن کی یاد سے ہم اس پر مقرر کردیں ایک شیطان پھر وہ رہے اس کا ساتھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی ُ منہ پھیر لے رحمان کے ذکر سے اس پر ہم ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی بنا رہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who is negligent to remember the Merciful One, to him We assign a satan as his boon companion,

جو شخص رحمان کے ذکر 34 سے تغافل برتتا ہے ، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں اور وہ اس کا رفیق بن جاتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص خدائے رحمن کے ذکر سے اندھا بن جائے ، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھ چرائے 1 غضبت کرے) ہم اس پر ایک شیطان تعینات کردیتے ہیں وہ ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو رحمن (اللہ) کی یاد (قرآن) سے آنکھیں بند کرلے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں تو وہ (ہروقت) اس کے ساتھ رہتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص بھی رحمن کے ذکر سے آنکھیں بند کرلیا ہے تو ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever blindeth himself to the admonition of the Compassionate, We assign Unto him a Satan, and he becometh his companion.

اور جو کوئی بھی (خدائے) رحمن کی نصیحت کی طرف سے اندھا بن جائے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں سو وہ اس کے ساتھ رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو خدا کے ذکر سے اعراض کرلیتا ہے تو ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں ، جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص رحمان ( اللہ تعالیٰ ) کی یاد سے جان بوجھ کر اندھا بنتا ہے ہم اس پر شیطان کو مسلط کردیتے ہیں پس وہ اس کا ہر وقت کا ساتھی بن جاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کوئی اللہ کی یاد سے آنکھیں بند کرے یعنی غافل ہوجائے تو ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی اندھا بن جاتا ہے (خدائے) رحمان کی یاد (دلشاد) سے تو ہم مسلط کردیتے ہیں اس پر ایک شیطان کو (اس کے سوء اختیار کی بناء پر) پھر وہ اس کا (ہر وقت کا) ساتھی ہوجاتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص رحمن کے ذکر سے آنکھیں بندکرتا ہے اس کے ساتھ ہم ایک شیطان لگادیتے ہیںجو اس کاساتھی بن جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جسے رند تو آئے ( شب کوری ہو ) رحمن کے ذکر سے ( ف۵۸ ) ہم اس پر ایک شیطان تعینات کریں کہ وہ اس کا ساتھی رہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص ( خدائے ) رحمان کی یاد سے صرف نظر کر لے تو ہم اُس کے لئے ایک شیطان مسلّط کر دیتے ہیں جو ہر وقت اس کے ساتھ جڑا رہتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جوشخص خدا کی یاد سے اندھا بنتا ہے تو ہم اس کیلئے ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں جو اس کا ساتھی ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If anyone withdraws himself from remembrance of (Allah) Most Gracious, We appoint for him an evil one, to be an intimate companion to him.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall make satan the companion of whoever ignores the remembrance of the Beneficent God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whosoever Ya`shu (turns away blindly) from the remembrance of the Most Gracious, We appoint for him Shaytan to be a Qarin (a companion) to him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever turns himself away from the remembrance of the Beneficent Allah, We appoint for him a Shaitan, so he becomes his associate.

Translated by

William Pickthall

And he whose sight is dim to the remembrance of the Beneficent, We assign unto him a devil who becometh his comrade;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो रहमान के स्मरण की ओर से अंधा बना रहा है, हम उस पर एक शैतान नियुक्त कर देते हैं तो वही उस का साथी होता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اللہ کی نصیحت (یعنی قرآن) سے اندھا بن جاوے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں سو وہ ( ہر وقت) اس کے ساتھ رہتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو شخص الرّحمان کے ذکر سے غفلت برتتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں پھر شیطان اس کا ساتھی بن جاتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو شخص رحمٰن کے ذکر سے تغافل برتتا ہے ، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں اور وہ اس کا رفیق بن جاتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص رحمن کی نصیحت سے اندھا بن جائے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں، سو وہ اس کے ساتھ رہتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی آنکھیں چرائے رحمان کی یاد سے ہم اس پر مقرر کردیں ایک شیطان پھر وہ رہے اس کا ساتھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص رحمان کی نصیحت آنکھیں بند کرلے تو ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں سو وہ شیطان اس کے ساتھ رہتا ہے۔